Nazim Ahmed Khan Profile picture
Sep 11 16 tweets 10 min read
اا ستمبر کی شام کی دردناک داستان، جب انگریزوں اور ہندوؤں سے تنہا لڑ کر مسلمانان ہند کے لئے آزادی حاصل کرنے والا مجاہد کراچی کی سڑک پر ایک خراب ایمبولینس میں بےیارو مددگار اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتا رہا اور اقتدار کے پجاری تماشہ دیکھتے رہے
(1/16)
#QuaideAzam
#MinusOneNaManzoor Image
اس ملک کی کی بےحس اشرافیہ، جو پہلے دن سے ہی اس ملک پر اپنے پنجے گڑائے بیٹھی ہے، کی سازش کی کہانی، قائداعظم کی ہمشیرہ، تحریک آزادی کی ساتھی اور تمام واقعات کی عینی شاہد فاطمہ جناح کی زبانی

فاطمہ جناح کی کتاب "میرا بھائی My Brother" سے اقتباس

(2/16)
#QuaideAzam
#MinusOneNaManzoor ImageImage
تقریبا 2 گھنٹوں کی پرواز کے بعد ہم سوا چار بجے کراچی کے ماڑی پور ایئرپورٹ پر اترے۔ یہیں ایک برس قبل قائداعظم ہوائی جہاز سے اترے تھے تو انتہائی پرامید تھے کہ وہ پاکستان کو ایک عظیم قوم بنادیں گے۔ تب ان کے استقبال کے لیے ہزاروں لوگ ایئر پر امڈ آئے تھے جن میں
(3/16)
#QuaideAzam Image
وزیر اور سفارتکار بھی شامل تھے مگر اس روز جیسا کہ پہلے ہی ہدایت کی جا چکی تھی، ایئرپورٹ پر کوئی بھی نہیں آیا تھا۔ جب ہم طیارے سے باہر نکلے تو ہمارا استقبال کرنے والا پہلا شخص گورنر جنرل کا ملٹری سیکٹری کرنل جیفرے نولز تھا۔ قائداعظم کو اسٹریچر پر
(4/16)
#QuaideAzam Image
قائداعظم کو اسٹریچر پر لٹا کر ایک ملٹری ایمبولینس تک لے جایا گیا جو انہیں گورنر ہاؤس لے جانے کے لئے ہوائی اڈے پر پہلے سے تیار کھڑی تھی۔ سسٹر ڈنہم اور میں قائد کے ساتھ ایمبولینس میں بیٹھ گئیں۔ ایمبولینس انتہائی آہستگی سے چل رہی تھی۔ ہمارے ساتھ آنے والے دوسرے لوگ
(5/16)
#QuaideAzam
کاروں کے ذریعے ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئے۔ ڈاکٹر الہی بخش، ڈاکٹر متری اور گورنر جنرل کا ملٹری سیکٹری ایمبولینس کے پیچھے گورنر جنرل کی کیڈلک کار میں آرہے تھے۔
تقریبا چار میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ایمبولینس کے انجن نے ہچکی لی جیسے کھانس رہا ہو یا سانس لینے کی
(6/16)
#QuaideAzam
کوشش کررہا ہو اور اس کے بعد اچانک بند ہو گیا۔ تقریبا 5 منٹ کے بعد میں ایمبولینس سے باہر نکلی تو مجھے بتایا گیا کہ ایمبولینس میں پٹرول ختم ہو گیا ہے(😓😢)۔ ڈرائیور نے بے چینی کے عالم میں انجن کو دیکھنا بھالنا شروع کردیا مگر وہ سٹارٹ نہ ہو سکا۔ جب میں دوبارہ
(7/16)
#QuaideAzam
ایمبولینس میں داخل ہوئی تو قائد کے ہاتھ میں آہستہ سے حرکت پیدا ہوئی اور انکی آنکھوں نے سوالیہ انداز میں مجھے دیکھا۔ میں نے نیچے جھک کر ان سے کہا،"ایمبولینس کا انجن خراب ہوگیا ہے"😢

انہوں نے آنکھیں بند کرلیں

کراچی میں عموما تیز سمندری ہوائیں چلتی رہتی ہیں،
(8/16)
#QuaideAzam Image
جن کے باعث درجہ حرارت کم رہتا ہے اور گرم موسم کی شدت کم ہو جاتی ہے۔ مگر اس روز سمندری ہوائیں نہیں چل رہی تھیں اور گرمی ناقابل برداشت تھی۔ اس تکلیف دہ موسمی صورتحال پر مستزاد بیسیوں مکھیاں تھیں جو ان کے چہرے کے اردگرد منڈلا رہی تھیں اور ان میں اتنی طاقت
(9/16)
#QuaideAzam
نہیں رہی تھی کہ وہ اپنا ہاتھ ان کے حملے سے بچانے کے لئے اٹھا سکیں۔ سسٹر ڈنہم اور میں دوسری ایمبولینس کے آنے کے انتظار میں باری باری ان کے چہرے پر پنکھا جھلتی رہیں۔ ہر منٹ سوہان روح تھا
اس جگہ کے آس پاس سینکڑوں جھگیاں تھیں جو اس بات سے بے خبر
(10/16)
#QuaideAzam
کہ ان کے قائداعظم جنہوں نے انہیں ایک الگ وطن لیکر دیا، عین ان کے درمیان ایک ایمبولینس میں بےیارومددگار پڑے ہیں جس کا پٹرول ختم ہو چکا ہے اور اس کے اندر ایک قیمتی زندگی قطرہ قطرہ اور سانس بہ سانس اختتام کی جانب گامزن تھی۔
ہم نے وہاں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک
(11/16)
#QuaideAzam Image
انتظار کیا۔
پھر ایک دوسری ایمبولینس آئی جس میں قائد کو گورنر جنرل ہاوس منتقل کیا۔ جہاں پہنچ کر قائداعظم گہری نیند سوگئے
وہ کسی خلل کے بغیر دو گھنٹے تک سوتے رہے پھر انہوں نے آنکھیں کھولیں، مجھے دیکھا اور سر اور آنکھوں کے اشارے سے مجھے اپنے پاس بلایا
(12/16)
#QuaideAzam
انہوں نے بات کرنے کی آخری کوشش کی اور سرگوشی کے انداز میں کہنے لگے،

"فاطی، خدا حافظ! لا الہ الا اللہ ۔۔۔محمد۔۔۔الرسول۔۔اللہ۔"

اور ان کا سر آہستگی سے قدرے دائیں جانب کو ڈھلک گیا۔ ان کی آنکھیں بند ہوگئیں۔
مجھے کچھ خبر نہیں کہ میں وہاں کب تلک بیٹھی رہی
(13/16)
#QuaideAzam Image
اور اس سفید چادر کو گھورتی رہی جس کے اندر میرا بھائی لپٹا پڑا تھا۔
بس مجھے اتنا یاد ہے کہ ایک بوڑھی خاتون جسے میں نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا اس نے میرے گلے میں اپنی بانہیں ڈال کر چپکے سے میرے کان میں قرآن پاک کی یہ آیت پڑھی:

انا للہ وانا الیہ راجعون
(14/16)
#QuaideAzam ImageImage
ان کے چہرے بدل گئے ہیں مگر ان امریکی غلاموں کا طریقہ واردات نہیں بدلا
آج بھی جب کوئی لیڈراس ملک کی خودداری اورخودمختاری کے لئےمخلصانہ جدوجہد کرتا ہے توکبھی اس کے قافلے میں شامل گاڑی میں آگ بھڑک اٹھتی ہےاور کبھی طیارے میں فنی خرابی ہو جاتی ہے
(15/16)
#QuaideAzam
#MinusOneNaManzoor ImageImage
پاکستانیوں!آج سے 75 سال پہلے ہم نے ان سازشی عناصر کے ہاتھوں قائداعظم کو کھویا تھا۔ آج اپنے لیڈر عمران خان کی حفاظت سے غافل نہ ہونا ورنہ یاد رکھنا پھر 75 سال ان لٹیروں کے ہاتھوں وطن عزیز لٹتا رہے گا اور قوم غلام رہے گی۔

(16/16)
#QuaideAzam
#MinusOneNaManzoor ImageImage

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Nazim Ahmed Khan

Nazim Ahmed Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Nazim_kk85

Sep 12
یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا،یہاں ہے منزل قدم قدم پر
پہنچنا در پر تو کہنا آقا،سلام لیجیے غلام آیا

جھوٹا الزام کسی کی بھی روح کو چھلنی کرجاتا اور دل پر ایسا گھاو چھوڑ جاتا جو تاحیات بھر نہیں سکتا اور اگر الزام ہو توہین رسالت جیسا گراں اور ملزم ہو

(1/11)
#سچا_عاشق_رسول_عمران_خان
عاشق رسول ایسا لطیف،سوچیں! کیا قیامت گذرتی ہوگی ایک عاشق کے دل پر کہ جس پر الزام ہی محبوب کی توہین کا ہو اور محبوب بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا رحمت العالمین اور وجہ وجود کائنات۔ محسوس تو ایسا ہوا ہوگا کہ جیسے دل نکال کر مٹھی میں مسل دیا ہو

(2/11)
#سچا_عاشق_رسول_عمران_خان
یہ شقی القلب حکمران روز بروز اخلاقی گراوٹ کے نئے سنگ میل عبور کررہے ہیں اور اب عمران خان پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام بھی لگادیا۔یہ الزام نئے نہیں،زیادہ دور نہ جائیں بس ذرا ایک صدی پیچھے جھانکیں تو ایسے کفر کے فتوے قائداعظم پر بھی لگتے نظر آئیں گے
(3/11)
#سچا_عاشق_رسول_عمران_خان Image
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(