Hina Kharal Profile picture
Sep 12 26 tweets 6 min read
*♦️پاکستان پر بدترین مغربی، تہذیبی، ثقافتی جارحیت...!*

#Transgender Persons(Protection of Rights) Act, 2018

2018ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری دنوں میں "خواجہ سرا" کے حقوق کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے ایک بل پیش کیا ۔ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف
#AmendTransgenderAct
اور تمام لبرل پارٹیوں نے (اپنے تمام سیاسی اختلافات بھلا کر) اس بل کی حمایت کی اور یوں یہ بل، ایکٹ یعنی قانون کی حیثیت اختیار کر گیا۔
بل پیش کرنے والوں نے خواجہ سراؤں کے حقوق کا سہارا لے کر ایسی چابکدستی اور عیاری سے اس قانون کا مسودہ تیار کیا کہ اس میں ہم جنس پرستوں کے لیے قانونی
تحفظ کا ایک شاندار چور دروازہ رکھ دیا گیا۔*اس طرح ہم جنس پرستی کو با قاعدہ قانونی تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔*

یہ ایکٹ نہ صرف کئی اسلامی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے ہم جنس پرستی جیسے کبیرہ گناہ کا راستہ اس طرح کھل جائے گا کہ اس کا سد باب بہت مشکل ہوجائے گا.
💠اس ایکٹ میں کیا خامی ہے جو اسلامی قانون و شریعت کے منافی ہے؟

آسان الفاظ میں یہ سمجھ لیں کہ
♦️خامی#1...ایکٹ میں ٹرانس جینڈر کی تعریف(جس کے لیے درست لفظ انٹر سیکس ہے) میں بائیولوجیکل ساخت کے اعتبار سےمکمل مرد اور عورت کو بھی... محض اپنے احساسات کی بنا پر ٹرانس جینڈر قرار دیا گیا
♦️خامی#2 دوسرا ان افراد کو یہ حق دیا گیا کہ وہ چاہیں تو مکمل مرد یا عورت ہونے کے باوجود اپنی جنس اپنی مرضی سے،اپنے شناختی کاغذات میں اپنے احساسات کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں اور Nadra یہ تبدیلی کرنے کا، قانونی طور پر پابند ہوگا
اور اس کے لیے اس قانون میں
Self Perceived Gender Identity
کی اصطلاح ڈالی گئی ہے.

*💠ایکٹ میں "ٹرانس جینڈر کی کیا تعریف بیان کی گئی ہے؟*

▪️اس میں لفظ ٹرانس جینڈر استعمال کرتے ہوئے اس کی تین تعریفات بیان کی گئی ہیں، جن میں سے پہلی تعریف درست ہے.. لیکن اس کے لیے درست لفظ "ٹرانس جینڈر" نہیں بلکہ" انٹر سیکس
یا ہرمافروڈائٹ(hermaphrodite) ہے.
پہلی تعریف: وہ شخص ٹرانس جینڈر ہے جس کے اعضاء میں پیدائشی صنفی ابہام (Sexual ambiguity) ہے.لیکن اس کے لیے درست لفظ "انٹر سیکس یا ہرمافروڈائٹ" ہے.

دوسری تعریف:کے مطابق وہ شخص جو مکمل مرد ہے وہ کسی وجہ سے مثلا دوا یا ایکسیڈنٹ کی وجہ سے مردانہ
صلاحیت سے محروم ہوجائے،وہ بھی اس ایکٹ کے مطابق ٹرانس جینڈر ہے؛
*حالانکہ وہ مکمل مرد ہے؛ اس کے احساسات، جذبات، اس کی بائیولوجیکل ساخت مردوں کی ہے؛ صرف اس کی مردانہ قوت زائل ہونے سے اس کی جنس ہرگز تبدیل نہیں ہو سکتی.*

تیسری تعریف کے مطابق ایسے افراد جو پیدائشی طور پر، جسمانی
اور ہارمونز کے اعتبار سے مکمل عورت یا مرد کی جنس کے ساتھ پیدا ہوئے۔ مگر بڑے ہوکر کسی نفسیاتی الجھن یا پیچیدگی ، معاشرتی دباؤ ، ٹرینڈ، ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر اپنی جنس سے ناخوش ہیں۔ اس ناخوشی یا نفسیاتی بیماری کو کو gender dysphoria کہا جاتا ہے۔
*ایسے افراد کو بھی ایکٹ میں
ٹرانس جینڈر کہا گیا۔حالانکہ بائیولوجیکل ساخت کے اعتبار سے وہ ایک مکمل مرد یا عورت ہے.*

*💠اس ایکٹ سے معاشرے میں کیا بگاڑ رونما ہوگا...؟؟*

سب سے بڑی خرابی کہ اس سے ہم جنس پرستی کو قانونی تحفظ حاصل ہوجائے گا.... اس کی وضاحت یہ ہے کہ ایک مرد جس میں کسی بھی قسم کی کوئی صنفی خرابی
نہیں ہے؛ یہاں تک کہ وہ شادی شدہ اور صاحب اولاد ہے مگر اس کی خواہش/ میلان طبع(inclination) یہ ہے کہ وہ ایک عورت کی طرح پہچانا جائے تو وہ بغیر کسی میڈیکل ٹیسٹ/سرٹیفکیٹ کے؛ اس ایکٹ کی شق نمبر 3 اور سب شق#2 کے تحت نہ صرف نادرا بلکہ کسی بھی حکومتی ادارے میں خود کو بحیثیت عورت رجسٹر
کروا سکتا ہے یا چاہے تو ٹرانس جینڈر بھی رجسٹر کروا سکتا ہے.. اور یہی حق ایک عورت کو بھی حاصل ہے.
♦️♨️اس کے نتیجے میں وہ مرد جو حکومتی کاغذات میں اب عورت رجسٹر ہے..
*♨️ کسی دوسرے مرد سے شادی بھی کر سکتا ہے...!*

▪️عورتوں کے لیے مختص تمام جگہوں، ٹوائلٹ، سوئمنگ پول، جاسکتا ہے،
عورتوں کے تمام قوانین اس پر لاگو ہوں گے.

▪️ایک عورت جو پیدائشی طور پر عورت ہے، مرد رجسٹر ہو کر وراثت میں اپنا حصہ دگنا کروا سکتی ہے.

♦️اس کے نتیجے میں خاندانی نظام میں جو تباہی آئے گی وہ ناقابل بیان ہے.نیز ہم جنس پرستی کا طوفان پورے معاشرے کو گھیر لے گا. نعوذ باللہ من ذلک
♦️افسوس کہ جس مظلوم صنف یعنی حقیقی مخنث(intersex) کے لیے یہ قانون بنایا گیا ہے اور جن کی تعداد بہت ہی کم ہوتی ہے؛ ان کو اس سے کچھ فائدہ نہیں پہنچ رہا. بلکہ جعلی مرد و عورت قانونی طور پر اپنے آپ کو ٹرانس جینڈر بنا کر اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں.
*کیا یہ محض خدشہ ہے یا اس میں کچھ حقیقت بھی ہے....؟؟*
یہ کوئی خدشہ یا خیالی بات نہیں بلکہ سینیٹر مشتاق احمد صاحب نے اس وقت کے وزیر داخلہ سے یہ سوال پوچھا کہ جولائی 2018ء (جب یہ قانون منظور ہوا) سے لے کر جون 2021ء تک کتنے لوگوں نے جنس کی تبدیلی کے لیے اپلائی کیا....؟
*وزارت داخلہ سے تحریری طور پر موصول ہونے والا جواب اور اعداد و شمار انتہائی خوفناک تھے.....!*

*جولائی 2018 لے کر جون 2021 تک گذشتہ تین سالوں میں 28,723 افراد نے اپنی میلان طبع اور اندرونی طور پر محسوس کئے گئے احساسات اور جذبات کی بنیاد پر خود کو اپنی اس جنس سے علیحدہ شناخت
کیلئے درخواست دی ہے جو انہیں پیدائشی طور پر عطا (Allot)کی گئی تھی اور اب وہ اپنی جنس شناختی کاغذات میں تبدیل کروا چکے*

▪️ان میں سب سے زیادہ مرد ہیں، یعنی 16,530 ایسے مرد تھے جنہوں نے اپنے آپ کو عورت رجسٹر کروا لیا.
▪️اس کے بعد 12,154 ایسی عورتیں ہیں جنہیں پیدائش کے وقت
لڑکی بتایا گیا تھا، مگر وہ اب خود کو مرد کہلوانا اور قانونی طور پر مرد بننا پسند کرتی ہیں.
▪️صرف 9 ایسے مرد ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم دراصل خواجہ سرا ہیں مگر ہمیں غلطی سے مردوں کے کھاتے میں ڈال دیا گیا تھا۔
▪️اس کے بالکل برعکس 21 خواجہ سرا وہ ہیں جو یہ کہتے ہیں ہم تو مکمل طور پر
مرد ہیں اور اب ہمیں مرد کہا جائے؛ جبکہ 9 خواجہ سراؤں نے خود کو عورت کہلوانے کے لیے درخواست دی.
اور اس پورے طریقہ کار میں سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ اس قانون کے تحت کسی میڈیکل معائنے یا ڈاکٹر کی گواہی کی ضرورت نہیں. سب سے بڑی گواہی اور سب سے بڑا قانون؛ انسان کے پوشیدہ جذبات و
احساسات کی گواہی ہے جو حتمی فیصلہ ہے. اس گواہی کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا.

*💠اس خوفناک مذہبی جارحیت کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟.....؟؟*
جماعت اسلامی کے محترم سینیٹر جناب مشتاق احمد خان نے اس ایکٹ کے خلاف ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا ہے اور کل آج کل اس پر بحث چل رہی ہے.
*محترم مشتاق احمد خان کی ترامیم*
▪️اس قانون میں ٹرانس جینڈر پرسن کی تعریف نمبر 2 اور 3 جس میں مکمل مرد و عورت کو ٹرانس جینڈر قرار دیا گیا ہے وہ ختم کیا جائے.
▪️ٹرانس جینڈر کے لیے جنس کا تعین self perceived gender identity (ذاتی تصور کی ہوئی جنسی شناخت) کے بجائے میڈیکل بورڈ سے
مربوط کیا جائے.

سینیٹر مشتاق احمد خان کے خلاف اس وقت تمام لبرل جماعتیں بشمول مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی متحد ہیں.
*اس وقت ضرورت اس بات کی ہے....!*

*تمام علمائے کرام، اسلامی تنظیمیں اور اسکالرز اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اسلام اور آئین سے متصادم اس قانون کے خلاف
ہر ممکن جدو جہد کریں.*
سینیٹر مشتاق احمد خان ساحب کا ساتھ دیں جو سینیٹ میں یہ جنگ لڑ رہے ہیں..!

*💠آپ کیا کر سکتے ہیں؟....؟؟*

اس قانون کے خلاف ہر مسلمان:
▪️سب سے پہلے خود یہ سمجھے کہ مسئلہ کیا ہے؟

▪️سوشل میڈیا پر آواز اٹھائے

▪️اس حوالے سے مستند مواد کو زیادہ سے زیادہ آگے
نشر کرے

▪️سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو ای میل اورخطوط لکھے

▪️ إلحاح کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں دعا کرے اور استغفار کرے.

*آخری بات...!*
کسی گناہ میں مبتلا ہونا بہت برا فعل ہے لیکن اس گناہ پر اصرار اور نڈر اور بے خوف ہوجانا، ایسا بڑا گناہ ہے جس پر اللہ کا عذاب نازل
ہو جاتا ہے۔ہم جنس پرستی بذات خود اتنا بڑا گناہ ہے کہ اس پر قوموں پر عذاب نازل ہو جاتا ہے... لیکن اس ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومتی سطح پر باقاعدہ قانون سازی کرنا... بہت بڑی جسارت ہے.
وطن عزیز پہلے ہی ایک عذاب اور آزمائش سے گزر رہا ہے. اس صورت حال میں ہمارا.. آپ کا... اور
پوری ملت کا یہ فرض بنتا ہے کہ اس کے خلاف عوامی سطح پر آواز اٹھائی جائے... مسجدوں میں اس حوالے سے بات ہو.... علمائے کرام عوام کی ذہن سازی کریں تا کہ یہ سازش کامیاب نہ ہو سکے...!

اے اللہ! ہمیں معاف فرمادے اور ہماری پکڑ نہ فرما!
آمین

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hina Kharal

Hina Kharal Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(