@Ibrahim Profile picture
Sep 15 30 tweets 12 min read
لفظ محبت کا مفہوم = والدین
الله کریم کی عظیم نعمت کا نام ہے
💞 ماں ❤ باپ 💞
اس عظیم نعمت کے شکر کا ادنیٰ درجہ ہے
کہ ہم اپنے والدیں کے ساتھ ٹائم سپینڈ کریں
انکا انکی ضروتوں کا خیال رکھیں
کسی کی بھی محبت آپکے اور آپکے والدیں کے کے درمیان نہیں آنی چاھیے
1/N⏬
#TrueLoveStory
ایک شخص نے حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں آکر دریافت کیا:
’’یا رسول اﷲ! سب سے زیادہ میرے حسن سلوک کا مستحق کون ہے؟‘‘

ﷲ کے حبیب ﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’تیری ماں۔‘‘

اس کے بعد پوچھا :
پھر کون تو نبی رحمتؐ نے ارشاد فرمایا:
’’تیری ماں۔
‘‘اس پھر پوچھا تو ارشاد فرمایا:
’’تیری ماں۔‘‘
2/N⏬
اور چوتھی دفعہ پوچھنے پر ارشاد فرمایا:
’تیرا باپ!
(بخاری)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اور تمہارے رب نے حکم فرمایا
کہ اسکے سوا کسی کو نہ پوجو
اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو
اور اگر تمہارے سامنے ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں
تو ان کو اف تک نہ کہو‘
3/N⏬
#والدین_کے_حقوق
ارشاد رسولﷺ ہے:
بڑا بدبخت ہے وہ شخص جو اپنے والدین کا بڑھاپا پائے،
پھر انہیں خوش کرکے انکی دعائوں سے اپنے آپکو جنت کا مستحق نہ بنالے۔‘‘

اسلام اولاد کو حکم دیتا ہے
کہ اپنے والدین کے ساتھ نرمی و تواضع، خاکساری و انکساری سے پیش آئے،
انکے ساتھ محبت سے پیش آئیں
4/N
#والدین_کے_حقوق
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک دفعہ
اللہ کریم سے پوچھا میرے ساتھ جنت میں کون ہو گا؟
ارشاد باری ہوا
فلاں قصاب تمہارے ساتھ ہوگا
حضرت موسیٰ علیہ السلام کچھ حیران ہوئے اور اس قصاب کی تلاش میں چل پڑے،
وہاں دیکھا تو ایک قصاب اپنی دوکان میں گوشت بیچنے میں مصروف تھا،
5/N
#والدین_کے_حقوق
اپنا کاروبار ختم کر کے اس نے گوشت کا ٹکڑا کپڑے میں لپیٹا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس قصاب کے بارے میں مزید جاننے کےلیے بطور مہمان گھر چلنے کی اجازت چاہیٰ
گھر پہنچ کر قصاب نے گوشت پکایا
پھر روٹی پکا کر
اس کے ٹکڑے شوربے میں نرم کیے
6/N
#والدین_کے_ حقوق
اور دوسرے کمرے میں چلا گیا،
جہاں ایک کمزور بڑھیا پلنگ پر لیٹی ہوئی تھی،
قصاب نے اسے سہارا دےکر اٹھایا ،
ایک ایک لقمہ اسکے منہ میں دیتا رہا ،
جب اس نے کھانا تمام کیا
تو اس نے بڑھیا کا منہ صاف کر دیا،
کھانا کھا کر بڑھیا نے قصاب کے کان میں کچھ کہا
7/N
#والدین_کے_حقوق
کھانا کھا کر بڑھیا نے قصاب کے کان میں کچھ کہا جسے سن کر قصاب مسکرا دیا ،
اور بڑھیا کو واپس لٹا کر باہر آ گیا
حضرت موسیٰ علیہ السلام جو یہ سب دیکھ رہے تھے آپ نے قصاب سے پوچھا یہ عورت کون ہے اور اس نے تیرے کان میں کیا کہا جس پر تو مسکرا دیا ؟
8/N
#والدین_کے_حقوق
قصاب بولا اے اجنبی
یہ عورت میری ماں ہے،
گھر پر آنے کے بعد میں سب سے پہلے اسکے کام کرتا ہوں
تو خوش ہو کر روز مجھے یہ دعا دیتی ہے
کہ اللہ تعالیٰ تجھے جنت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ساتھ عطا فرمائے
اور میں مسکرا دیتا ہوں
کہ کہاں موسیٰ کلیم اللہ اور کہاں میں
9/N
#والدین_کے_حقوق
پھر موسی علیہ السلام نے قصاب کو بشارت دی کہ اللہ تعالی نے تیری ماں کی دعا قبول کر لی ہے اور میں ہی موسی ہوں،

اسلام میں سب سے بڑا گناہ شرک یعنی اللہ کریم کے ساتھ کسی کو شریک کرنا
اسکے بعد سب سے بڑا گناہ والدین کی نافرمانی کرنا ہے
10/N
#والدین_کے_حقوق
رحمت للعالمین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا
اگر میں اپنے والدین،
یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو پاتا،
جب کہ میں عشاء کی نمازشروع کر کے سورہ فاتحہ پڑھ چکا ہوتا ،
اور وہ مجھے پکارتے :
اے محمد ﷺ
تو میں جواب میں لبیک (میں حاضر ہوں) کہتا "۔
11/N
#والدین_کے_حقوق
اللہ کریم کا ارشاد ہے
ترجمہ : ’’ اور تیرے رب نے یہ حکم دیا ہے
کہ اسکے سوا کسی کی عبادت مت کرو
اور اپنے ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آؤ،
اگر وہ تیری زندگی میں بڑھاپے کو پہنچ جائیں،
چاہے ان میں ایک پہنچے یا دونوں (اور انکی کوئی بات تجھے ناگوار گزرے تو)
12/N
#والدین_کے_حقوق
ان سے کبھی ـ’’ہوں ‘‘ بھی مت کرنا
اور نہ ان سے جھڑک کر بولنا
اور ان سے خوب ادب سے بات کرنا،
اور انکے سامنے شفقت سے انکساری کے ساتھ جھکے رہنا
اور یوں دعا کر تے رہنا
اے ہمارے پروردگار !
تو اُن پر رحمت فرما،
جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا ہے
13/N
#والدین_کے_حقوق
(صرف ظاہر داری نہیں، دل سے اُنکا احترام کرنا)
تمہارا رب تمہارے دل کی بات خوب جانتا ہے اور اگر تم سعادت مند ہو تو وہ توبہ کرنے والے کی خطائیں بکثرت معاف کرنے والا ہے۔‘‘

ترجمہ: ’’اس ماں نے تکلیف جھیل کر اُسے پیٹ میں رکھا
اور تکلیف برداشت کر کے اُسے جنا۔‘‘
14/N
#والدین_کے_حقوق
حمل کے نو [۹] ماہ کی تکلیف
اور اس سے بڑھ کر وضع حمل کی تکلیف،
یہ سب ماں برداشت کرتی ہے۔
جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اب اسکی پرورش کے لیے باپ محنت و مشقت برداشت کرتا ہے، سردی ہو یا گرمی، صحت ہو یا بیماری،
وہ اپنی اولاد کی خاطر کسبِ معاش کی صعوبتوں کو برداشت کرتا ہے
15/N
#والدین_کے_حقوق
اور انکے لیے کما کر لاتا ہے،
انکے اوپر خرچ کرتا ہے،
ماں گھر کے اندر بچے کی پرورش کرتی ہے، اسکو دودھ پلاتی ہے،
اسکو گرمی و سردی سے بچانے کی خاطر خود گرمی و سردی برداشت کرتی ہے،
بچہ بیمار ہوتا ہے تو ماں باپ بے چین ہوجاتے ہیں، انکی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں،
16/N
#والدین_کے_حقوق
اسکے علاج و معالجہ کی خاطر ڈاکٹروں و ہسپتالوں کے چکر لگاتے ہیں۔
غرض والدین اپنی راحت و آرام کو بچوں کی خاطر قربان کرتے ہیں،
اس لیے اللہ تعالیٰ نے جہاں اپنا شکر ادا کر نے کا حکم دیا ہے،
وہاں ساتھ ساتھ والدین کا بھی شکر گزار رہنے کا حکم ارشاد فرمایا
17/N
#والدین_کے_حقوق
سورۂ لقمان میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
’’ أَنِ اشْکُرْ لِیْ وَلِوَالِدَیْکَ إِلَیَّ الْمَصِیْرُ‘‘
’’ میرا شکر یہ ادا کرو
اور اپنے والدین کا شکریہ ادا کرو،
میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔‘‘
18/N
#والدین_کے_حقوق
اللہ تعالیٰ کا ارشادِ ہے
ترجمہ: ’ہم نے انسان کو اسکے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے
اور ساتھ یہ بھی بتادیا ہے
کہ اگر وہ تجھ پر اس بات کا زور ڈالیں
کہ تو ایسی چیز کو میرے ساتھ شریک ٹھہرائے،
جسکے معبود ہونے کی کوئی دلیل تیرے پاس نہ ہو تو اُنکا کہنا مت ماننا ۔‘‘
19/N
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے ، کہ: ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا،
اسکے ساتھ ایک بوڑھا آدمی بھی تھا،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا
کہ یہ بوڑھا کون ہے؟
اس شخص نے جواب میں کہا
کہ یہ میرا باپ ہے،
20/N
#والدین_کے_حقوق
اس شخص نے جواب میں کہا
کہ یہ میرا باپ ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
’’ لا تمش أمامہٗ، ولاتقعد قبلہٗ، ولاتدعہ باسمہٖ، ولاتستبّ لہٗ۔‘‘
’’اُنکے آگے مت چلنا،
مجلس میں اُن سے پہلے مت بیٹھنا،
انکا نام لے کر مت پکارنا،
انکو گالی مت دینا۔ ‘‘
21/N
#والدین_کے_حقوق
بڑھاپے میں جب والدین کی کوئی با ت نا گوار گزرے تو انسے کیسے گفتگوکی جا ئے؟
اسکے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا

وَقُلْ لَّہُمَا قَوْلاً کَرِیْمًا‘‘
یعنی ان سے خوب ادب سے بات کرنا،
اچھی بات کرنا، لب و لہجہ میں نرمی اور الفاظ میں توقیر و تکریم کا خیال رکھنا۔
22/N
#والدین_کے_حقوق
اللہ تعالیٰ نے جہاں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم دیا ہے،
وہیں انکے لیے دعا کرنے کا بھی حکم دیا:

’’ رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا‘‘

’’اے میرے پروردگار!
تو میرے والدین پر ایسے ہی رحم فرما،
جیسا کہ انہوں نے بچپن میں رحمت و شفقت کے ساتھ میری پرورش کی ہے۔
23/N
ایک حدیث میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا:
’’ بروا آباء کم تبرکم أبناؤکم۔‘‘
’’تم اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرو، تمہاری اولاد تمہارے ساتھ حسنِ سلوک کرے گی۔‘‘
24/N
#والدین_کے_حقوق
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا 
’’من أحب أن یمد اللہ في عمرہٖ ویزید في رزقہٖ فلیبر والدیہ، ولیصل رحمہ۔
جو شخص یہ چاہتا ہے
کہ اللہ اسکی عمر دراز کردے رزق میں اضافہ فرمائے
تو اسے چاہیے
کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرے
اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے
25/N
حضرت ابواُسید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
کہ ہم حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں بیٹھے تھے
کہ ایک آدمی آیا اور عرض کیا
کہ: ماں باپ کی وفات کے بعد بھی کوئی چیز ایسی ہے
جسکے ذریعے ان سے حسنِ سلوک کروں؟
26/N
#والدین_کے_حقوق
توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ہاں ! انکے لیے رحمت کی دعا کرنا،
ان کے لیے مغفرت کی دعا کرنا،
ان کے بعد اُن کی وصیت کو نافذ کرنا
اور اس صلہ رحمی کو نبھانا جو صرف ماں باپ کے تعلق کی وجہ سے ہو،
ان کے دوستوں کا اکرام کرنا۔‘‘
27/N
#والدین_کے_حقوق
اللہ کریم کا ہم پر بڑا احسان ہے
کہ اللہ کریم نے ہمیں مسلمان / حضور اقدس ﷺ امتی پیدا کیا
"اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے"
بد قسمتی سے آج ہم اسلامی تعلیمات سے دوری کے سبب ذلتوں میں گرے ہوئے ہیں
اسلام میں سبکے حقوق واضح کر دیے گئے
اور حقوق کی ادائیگی کا حکم دیا گیا
28/N
#والدین_کے_حقوق
والدین ایمان کے بعد الله کریم کی سب سے بڑی نعمت ہیں
اس نعمت کی قدر ویسے ہی کیجئے
جیسے الله کریم نے ہمیں حکم دیا ہے
والدین کے عظیم رشتے کے لیے کسی کی بھی قربانی دینی پڑے تو دے دیں
مگر کبھی کسی کے لیے والدین کو قربان مت کریں
والدین کی دعائیں ہمارے لیے آکسیجن کیطرح ضروری ہیں
29/N
الله کریم سبکے والدین کو لمبی ایمان تندرستی والی زندگی عطا کریں
کبھی کسے کے والدین دکھی نہ ہوں
ہم سبکو اپنے والدین کی قدر کرنا نصیب ہو
اللہ کریم سبکو اپنے والدین کے ساتھ بیت اللہ شریف / روزہ رسول ﷺ
کی حاضری نصیب کریں
اللہ کریم ہمارے والدین سے راضی ہوں
آمین
30/
#والدین_کے_حقوق

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with @Ibrahim

@Ibrahim Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(