آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکرکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی آئی جی سکھرجاوید سناروجسکانی،ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سراہا اور تعریف کی ہے۔ @PTVNewsOfficial@DMCSindhPolice@appcsocialmedia#SindhPolice
نہوں نے گھوٹکی روانتی کے کچے کے علاقے میں جرائم کے خلاف ہونیوالے ٹارگٹیڈ آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیئے پچاس لاکھ روپئے نقد اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے کچے کے علاقے روانتی میں ایس ایس پی گھوٹکی کی نگرانی میں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران ہونیوالے پولیس مقابلے میں بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ سلطو شر اپنے ساتھی عیسو شر کے ہمراہ ہلاک ہوا۔مذکورہ دونوں ڈاکو علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے
جن میں سلطان عرف سلطو شر 03 ایس ایچ اوز سمیت 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا اور اس پر سندھ کے مختلف تھانہ جات میں قتل ڈکتی رہزنی پولیس مقابلوں اقدام قتل وغیرہ کے 98 مقدمات درج تھے جبکہ صوبہ پنجاب میں بھی یہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا-
علاوہ اذیں حکومت سندھ کی جانب سے اسکی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپئے انعام کی سفارش بھی کی جاچکی ہے۔
اسکے ساتھ ہلاک ہونیوالا ڈاکو عیسو شر پر بھی سندھ کے مختلف تھانوں کی حدود میں 28 مقدمات درج تھے۔
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی گھوٹکی کی کارکردگی کو لائق ستائش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جرائم کے خلاف انکی مجموعی کارکردگی تسلسل کیساتھ جاری رہیگی اور وہ اسی طرح پر عزم اور باحوصلہ رہتے ہوئے مفاد عامہ جیسے اقدامات کو ہمیشہ کی طرح مذید مستحکم اور پائیدار بنائیں گے
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کی خصوصی ہدایات پر جمعرات کے روز پاکستان انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے دوسرے میگا ایونٹ کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے لگائے گئے رہنمائی اور استقبالیہ کیمپ پر اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ شائقین کا استقبال کرتے ہوئے
ان میں پاکستانی پرچم، پھول اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے کرکٹ کے ملکی اور غیر ملکی شائقین کو جس پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا اسے نہ صرف شائقین نے بہت زیادہ سراہا بلکہ ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے لگایا گیا کیمپ بھی ہر طرف توجہ کا مرکز بنا رہا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران پاکستان فلمز، ڈرامہ،اسٹیج کے معروف اداکار فہد مصطفٰی کو پولیس کے اعزازی خطاب سے نوازا۔فلم قائداعظم زندہ باد میں فہد مصطفیٰ کےایس ایچ او گلاب کے کردار کو بے حد مقبولیت ملی
ان کے کردار کو سراہتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر اداکار کو ان کی اس کارکردگی پر پولیس کے اعزازی خطاب سے نوازا گیا ہے۔
نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار نے اپنےکردار کے ذریعے بدعنوانی/ رشوت ستانی اور دیگر سماجی برائیوں سے پردہ اٹھانے کے @fahadmustafa26
علاوہ عوام میں سندھ پولیس کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی اور پولیس کی اچھی کارکردگی کو عوام کے سامنے لائے۔آئی جی سندھ سے ملاقات میں فہد مصطفیٰ نے سندھ پولیس کی کارکردگی اور بہترین نتائج کےحوالے سے اپنی قیمتی تجاویز شیئر کیں۔