Basit Alvi Profile picture
Sep 29 6 tweets 2 min read
اشفاق احمد صاحب مرحوم ومغفور فرماتےھیں ہیں جس پہ کرم ہے،
اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔
تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے۔
کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو۔
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔
پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔
بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔
اُلجھائے گا نہیں۔
رستہ دے دے گا۔
بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔
سادہ بات کرے گا۔
میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص والا۔۔۔ غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کردیتا ہے۔
جس پر کرم ہوا ہے ناں، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے؛ وہ اور کرم کرے گا۔
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔
حق سے زیادہ دیتا ہے۔
اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔
اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔
اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو۔ نہیں تو کیا ہو گا؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا۔۔
دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے۔
دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے۔
جب زندگی کے معاملات اَڑ جائیں؛ سمجھ جاؤ تم نے دوسروں کے معاملات اَڑاۓ ہوۓ ہیں۔ “
آسانیاں دو، آسانیاں ملیں گی.❤۔
#MOTD

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Basit Alvi

Basit Alvi Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @bpk69

Aug 29
یہ سب اوپر جو دس دس کے دونوٹ ہیں
ان نوٹوں کاواقعہ بہت عجیب ہے
اس سے پہلے ایک صحابی رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا عمل سناتاہوں
تبوک کامیدان ہے
غزوہِ تبوک کی تیاری ہورہی ہے
سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے اصحاب سے کہا
جاؤ سب اپنے گھروں سے مال لاؤ
ابوبکر صدیقؓ
/1 Image
گھرکاسارا مال لے آئے
عمرؓ آدھالے آئے
عثمانؓ نے اونٹوں کی لائنیں لگادیں
عبدالرحمن بن عوفؓ نے سونےکاڈھیرلگادیا
ایک صحابی عقیل بن انصاریؓ کونے میں کھڑادیکھ رہے
مال ومتاع کچھ بھی نہیں ان کے پاس
بھوک وافلاس کے ڈیرے گھر میں
پھر بھی خواہش میں کچھ دوں
شام کوایک یہودی کے پاس
/2
جاتے ہیں
کہ تمہارے کھیتوں کو پانی چاہئیے
میں ساری رات کنواں چلاؤں گا کیامزدوری دو گے
یہودی نےکہا چارصاع کھجور
کہاٹھیک ہے
ان صحابی نے ساری رات کنواں چلایا
صبح چار صاع کھجوریں لیں اور چل دئیے
ایک صاع کھجور گھر بیوی بچوں کودی
ایک صاع کھجور پلو میں باندھے
نبی کریمﷺ
/3
Read 7 tweets
Aug 28
ایک آدمی نے اخبار میں اشتہار دیا میں ڈائنوسار مارنے میں ماہر ہوں. اور اس کو مار کر اس میں سے ایک ہیرا نکلتا ہے جو چھبیس کڑوڑ ڈالر کا بکتا ہے۔
جسے سیکھنا ہو دو ہزار ڈالر فیس دے کر میرے کورس میں داخلہ لے لے۔
بہت سے چنو منو جمع ہوگئے۔ فیس دے کر بیٹھ گئے۔
۱/
استاذ جی نے ڈائنوسار کو پکڑنے اور مارنے کے بہت اعلی اعلی طریقے اسکرین پر سکھائے۔ امتحان لیا اور جو ٹاپ اسٹوڈنٹس تھے ان کو سرٹیفیکیٹ بھی دیا۔
ایک ٹاپر اسٹوڈنٹ کورس کرنے کے بعد نکلا، پانچ برس تک ڈائنوسار ڈھونڈنے کے لیے جنگل جنگل دریا دریا پھرتا رہا۔
۲/
ڈائنوسار نہ ملنا تھا نہ ملا۔ بہرحال یہ ضرور پتا چل گیا کہ ڈائنوسار دنیا سے ختم ہوگیے ہیں۔
سب جمع پونجی لٹا کر خستہ حال لٹا پٹا واپس پہنچا تو استاذ جی کے گھر گیا۔ پوری رام کتھا سنائی اور بولا کہ جب ڈائنوسار ہیں ہی نہیں تو آپ نے مجھے مارنے کا طریقہ کیوں سکھایا؟؟
۳/
Read 4 tweets
Aug 25
اللہ تعالیٰ نے *رزق کے 16 دروازے* مقرر کئے ہیں اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔

* پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے۔ وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں۔
* دوسرا دروازہ استغفار ہے۔ جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے
* تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا،
* چوتھا دروازہ تقویٰ اختیار کرنا ہے۔ ۔
* پانچواں دروازہ کثرتِ نفلی عبادت ہے۔ جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔
٭ چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا ،
٭ ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا۔
Read 5 tweets
Aug 4
چھوٹی سی تھریڈ:

شرابی کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ زندگی بہت آسان ہے۔

فقیروں، سادھوؤں یا سنیاسیوں کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ کو خیرات میں اپنا سب کچھ تحفے میں دینے کی خواہش محسوس ہوگی۔
لیڈر کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی تمام پڑھائی بیکار ہے۔

لائف انشورنس ایجنٹ کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ مرنا ہی بہتر ہے۔

تاجروں کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی کمائی بہت کم ہے۔
سائنسدانوں کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ کو اپنی لاعلمی کا احساس ہوگا۔

اچھے اساتذہ کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ دوبارہ طالب علم بننا چاہتے ہیں۔

کسان یا مزدور کے سامنے 11 منٹ بیٹھیں - آپ محسوس کریں گے کہ آپ کافی محنت نہیں کر رہے ہیں۔
Read 4 tweets
Feb 22
میں کزن میرج کے خلاف تھا تو میری بیوی کزنز کے ہی خلاف تھی، پھر بھی ہماری شادی ہو گئی، ایسا نہیں ہے کہ ہماری محبت کی شادی تھی بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ضد کی شادی تھی، نفرت کی شادی تھی، غصے کی شادی تھی، انتقام کی شادی تھی، بچپن سارا لڑتے ہوئے گزرا تھا، اسے میں پسند نہیں تھا اور مجھے…
…وہ کبھی ایک آنکھ نہیں بھائی تھی، مگر گھر والوں نے ہمارے گٹھ جوڑ کا فیصلہ کر لیا تو پھر نہ میرے گھر چھوڑنے کی دھمکی کام آئی اور نہ ہی اس کے زہر کھانے کے ڈرامے نے کوئی کام کیا۔😕
شادی کی رات وہ پلنگ پر گھونگٹ پھیلائے میری منتظر بھی نہ تھی، جب میں کمرے میں داخل ہوا تو دل ہی دل میں اس کی گردن مروڑنے اور اُسے قتل کر ڈالنے کے کئی ارادے بنا کے رد کر چکا تھا اور وہ جائے نماز پر بیٹھی ہچکیاں لے رہی تھی، شاید رو رہی تھی، تب میں نے جانا کہ مجبور صرف میں نہیں…
Read 8 tweets
Oct 18, 2021
ایک چھوٹا سا تھریڈ:

ایک صبح کسی صاحب کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چوری ہو گئ😫 ۔۔۔
لیکن شام ڈھلتے ہی وہی گاڑی صاف ستھری حالت میں مکمل پالش کیساتھ اسی جگہ کھڑی پائی گئ جہاں سے چوری ہوئی تھی😱 ۔۔۔۔

اور گاڑی کے اندر ایک خط پڑا تھا جس پر تحریر تھا ۔
" میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں کہ مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا ۔۔۔ میری بیوی کی ڈیلیوری کے باعث حالت تشویش ناک تھی ۔۔۔۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیسے اسے ہسپتال پہنچاوں ۔۔
بس اس وجہ سے میں نے چوری جیسا گھناونا قدم اٹھایا مگر میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں ۔۔ اور امید کرتا ہوں آپ مجھے میری اس حرکت پر معاف کر دیں گے

میری طرف سے آپ اور آپکی فیملی کیلئے ایک عدد تحفہ ۔۔۔۔ آج رات کے شو کی ٹکٹیں ۔۔۔ ساتھ میں کچھ کھانے پینے کی چیزیں بھی قبول کیجیے۔۔ "
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(