Moona Sad Profile picture
Sep 29 10 tweets 3 min read
مرتضیٰ وہاب تین ارب روپے کے لیے مت روئیں
کراچی کو 663ارب روپے کا حساب دیں

پریس کانفرنس کرو، آنسو بہاؤ اور گھر چلے جاؤ

مرتضیٰ وہاب ٹہریے، آپ کو کے الیکٹرک کے ذریعے کراچی والوں کی جیب سے 3 ارب روپے نکالنے سے روکا گیا تو آپ روٹھ گئے۔ مگر یہی کراچی آپ کی پاکستان پیپلز پارٹی
👇
سے 663ارب روپے کا حساب مانگ رہا ہے۔ کراچی کا یہ حق کس نے مارا؟ اور کہاں خرچ ہوا؟؟ جواب دیں

یہ انکشاف گزشتہ دنوں سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگھا نے کیا۔ یونس ڈاگھا کے مطابق سال 2009 تک صوبہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کا حصہ 20فیصد تھا جو 2021تک کم ہوتے ہوتے صرف 3 فیصد رہ گیا۔
👇
اس حساب سے کراچی کو 13سال میں 663ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ جی ہاں 663ارب روپے کا نقصان!!

مرتضیٰ صاحب! سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگھا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اگر وسائل کی منصفانہ تقسیم کرتے ہوئے نیا پی ایف سی ایوارڈ تشکیل دیا جائے جو 2009 کے بعد سے التوا کا
👇
شکار ہے تو کراچی کو سالانہ 250 سے 300ارب روپے ملیں گے۔۔ اور آپ محض3 ارب روپے کے لیے آنسو بہا رہے ہیں

حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ سوال بالکل جائز ہے کہ کراچی نے گزشتہ مالی سال میں ٹیکسوں کی مد میں ریکارڈ 1500ارب روپے سے زائد قومی خزانے میں جمع کرائے مگر جواب میں کراچی کو کیا ملا؟؟
👇
ٹوٹی سڑکیں، ابلتے گٹر، اسٹریٹ کرائمز، واٹر ٹینکر مافیا، مہنگا علاج اور تباہ حال سرکاری اسکولز۔

مرتضیٰ صاحب! سندھ حکومت ہر سال انفراسٹرکچر سیس کی مد میں اربوں روپے وصول کرتی ہے۔ آج سے 9 سال پہلے یہ رقم سالانہ 22ارب روپے بنتی تھی مگر آج یہ رقم معروف صنعت کار جاوید بلوانی کے
👇
مطابق 50 سے55ارب روپے سالانہ جمع ہوتی ہے، پورٹ کس شہر میں ہے؟ جب سامان پورٹ سے باہر آتا ہے تو آخر صوبے کے کس شہر کا انفراسٹرکچر استعمال ہوتا ہے؟ جواب دیں؟ آگے تو موٹر وے پر چلا جاتا ہے۔ سندھ حکومت بتائے اس انفراسٹرکچر سیس سے کتنی رقم کراچی پر خرچ ہوتی ہے جس کا انفراسٹرکچر
👇
استعمال ہوتا ہے؟

حافظ نعیم الرحمٰن کے یہ سوالات ہر کراچی والے کی آواز ہیں کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی آمدنی کہاں جارہی ہے؟ آپ پانی کا بل وصول کرتے ہیں مگر آدھے شہر کو پانی نہیں ملتا چارجڈ پارکنگ کی آمدنی کدھرجاتی ہے؟ دکانوں اور ریسٹورنٹ سے بھاری ٹیکس جمع ہوتا ہے۔ خرچ کہاں ہوتا ہے؟
👇
مرتضیٰ وہاب! آخر یہ تمام رقم جا کہاں رہی ہے جو آپ صرف تین ارب روپے کے لیے رو رہے ہیں اور آپ تین ارب روپے سے کون سا تیر مار لیں گے۔ آج سے پانچ سال پہلے آپ کی سندھ حکومت نے صرف یونیورسٹی روڈ بنانے پرتقریباً 90 کروڑ روپے خرچ کردیے تھے (ایکسپریس ٹریبیون) تب ڈالر 104روپے کا تھا آج
👇
235 روپے کا ہے۔ بارشوں نے جو حال یونیورسٹی روڈ کا کیا ہے وہ سارا شہر جانتا ہے۔

مرتضیٰ صاحب!اگرآپ کراچی سے مخلص ہیں تو اپنے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پر زور دیں کہ کراچی کی شہری حکومت (2001 تا 2009) کے چھینے گئے اختیارات واپس کیے جائیں اور کراچی میں جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات
👇
کرائے جائیں، کراچی والوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا میئرخود فیصلہ کرلے گا کہ ٹیکس لینا ہے یا نہیں؟ اورلینا ہے تو کہاں، کیسے خرچ کرنا ہے؟؟

#Karachi
@murtazawahab1
@BBhuttoZardari
@MuradAliShahPPP

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sad

Moona Sad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Sep 30
غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی,نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی,نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی,نہ بابری مسجد کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔

پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟
👇
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد افغانستان میں آئی۔ جب بھوکے پیاسے مسلمان بے سرو سامانی
👇
کے عالم میں میدانِ جنگ میں اُترے۔

دنیا کا قیمتی لباس پہن کر, مال و زر جمع کر کے, لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر, جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر, لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟

👇
Read 9 tweets
Sep 29
سیرت النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ اور شیریں واقعات

صبح بخیر کیجیے

گزشتہ سے پیوستہ

حضرت حذیفہ بن یمانؓ سفر کر رہے تھے‘ کفار جنگ بدر کیلئے مکہ سے نکلے‘کفار نے راستے میں حضرت حذیفہؓ کو گرفتار کر لیا‘ آپ سے پوچھا گیا‘ آپ کہاں جا رہے ہیں‘
👇
حضرت حذیفہؓ نے عرض کیا ’’مدینہ‘‘ کفار نے ان سے کہا ’’ آپ اگر وعدہ کرو‘ آپ جنگ میں شریک نہیں ہو گے تو ہم آپ کو چھوڑ دیتے ہیں‘‘ حضرت حذیفہؓ نے وعدہ کر لیا

یہ اس کے بعد سیدھے مسلمانوں کے لشکر میں پہنچ گئے‘ مسلمانوں کو اس وقت مجاہدین کی ضرورت بھی تھی‘جانوروں کی بھی اور ہتھیاروں
👇
کی بھی لیکن جب حضرت حذیفہؓ کے وعدے کے بارے میں علم ہوا تومدینہ بھجوا دیا گیا
اور فرمایا ’’ہم کافروں سے معاہدے پورے کرتے ہیں اور ان کے مقابلے میں صرف اللہ تعالیٰ سے مدد چاہتے ہیں‘‘

نجران کے عیسائیوں کا چودہ رکنی وفد مدینہ منورہ آیا‘ رسول اللہ ﷺ نے عیسائی پادریوں کو نہ صرف
👇
Read 13 tweets
Sep 28
کیا ایسی روایات کے باوجود ہم ایسے تلخ ہیں ؟ کیوں ؟

حضرت حلیمہ سعدیہ نے اسلام قبول نہیں کیا تھا‘ وہ اپنے پرانے مذہب پر قائم رہی تھیں‘

فتح مکہ کے وقت حضرت حلیمہ کی بہن خدمت میں حاضر ہوئی‘ماں کے بارے میں پوچھا‘ بتایا گیا‘ وہ انتقال فرما چکی ہیں‘
رسول اللہ ﷺ کی آنکھوں میں
👇
آنسو آ گئے‘ روتے جاتے تھے اور حضرت حلیمہ کو یاد کرتے جاتے تھے‘ رضاعی خالہ کو لباس‘ سواری اور سو درہم عنایت کئے‘ رضاعی بہن شیما غزوہ حنین کے قیدیوں میں شریک تھی‘ پتہ چلا تو انہیں بلایا‘اپنی چادر بچھا کر بٹھایا‘ اپنے ہاں قیام کی دعوت دی حضرت شیما نے اپنے قبیلے میں واپس جانے کی
👇
خواہش ظاہر کی‘ رضاعی بہن کو غلام‘ لونڈی اور بکریاں دے کر رخصت کر دیا ‘ یہ بعد ازاں اسلام لے آئیں‘ یہ ہے شریعت۔

جنگ بدر کے قیدیوں میں پڑھے لکھے کفار بھی شامل تھے‘ ان کافروں کو مسلمانوں کو پڑھانے‘ لکھانے اور سکھانے کے عوض رہا کیا گیا‘
حضرت زید بن ثابتؓ کو عبرانی سیکھنے کا
👇
Read 11 tweets
Sep 28
سورۃ النجم (مکی — کل آیات 62)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَالنَّجْـمِ اِذَا هَوٰى (1) ↖

ستارے کی قسم ہے جب وہ ڈوبنے لگے۔

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوٰى (2) ↖

تمہارا رفیق نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا ہے۔

وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْـهَـوٰى (3) ↖

👇
اور نہ وہ اپنی خواہش سے کچھ کہتا ہے۔

اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْيٌ يُّوحٰى (4) ↖

یہ تو وحی ہے جو اس پر آتی ہے۔

عَلَّمَهٝ شَدِيْدُ الْقُوٰى (5) ↖

بڑے طاقتور (جبرائیل) نے اسے سکھایا ہے۔

ذُوْ مِرَّةٍ فَاسْتَوٰى (6) ↖

جو بڑا زور آور ہے پس وہ قائم ہوا (اصلی صورت میں)۔

👇
وَهُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰى (7)

اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے پر تھا۔

ثُـمَّ دَنَا فَتَدَلّـٰى (8)

پھر نزدیک ہوا پھر اور بھی قریب ہوا۔

فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰى (9)

پھر فاصلہ دو کمان کے برابر تھا یا اس سے بھی کم۔

فَاَوْحٰٓى اِلٰى عَبْدِهٖ مَآ اَوْحٰى (10)

👇
Read 6 tweets
Sep 28
ثمرقند سے طویل سفر طے کر کے آنے والا قاصد ، سلطنت اسلامیہ کےحکمران سے ملنا چاہتا تھا۔
اسکے پاس ایک خط تھا جس میں غیر مسلم پادری نے مسلمان سپہ سالار قتیبہ بن مسلم کی شکایت کی تھی۔
پادری نے لکھا !
"ہم نے سنا تھا کہ مسلمان جنگ اور حملے سے پہلے قبول اسلام کی دعوت دیتے ہیں
👇
اگر دعوت قبول نہ کی جائے تو جزیہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر کوئی ان دونوں شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرے تو جنگ کے لئے تیار ہو جاتے ہیں
مگر ہمارے ساتھ ایسا نہیں کیا گیااور اچانک حملہ کر کے ہمیں مفتوح کر لیا گیا ہے
یہ خط ثمر قند کے سب سے بڑے پادری نے اسلامی سلطنت کے
👇
فرماں روا عمر بن عبد العزیز کے نام لکھا تھا
دمشق کے لوگوں سے شہنشاہ وقت کی قیام گاہ کا معلوم کرتے کرتے وہ قاصد ایک ایسے گھر جا پہنچا کہ جو انتہائی معمولی اور خستہ حالت میں تھا۔ایک شخص دیوار سے لگی سیڑھی پر چڑھ کر چھت کی لپائی کر رہا تھا اور نیچے کھڑی ایک عورت گارا اُٹھا
👇
Read 17 tweets
Sep 27
ایک صاحب انتہائی پریشان حالت میں اپنی گم شدہ بیوی کی رپورٹ درج کروانے پولیس سٹیشن پہنچے
پولیس آفیسر
آپ کی بیگم کب سے غائب ہیں؟
شوہر:م
کنفرم نہیں لیکن میرا خیال ہے کل شام یا دوپہر سے باہر نکلی تھی
آفیسر
محترمہ کا قد کتنا ہے؟
شوہر
کنفرم نہیں ۔ کبھی ناپا نہیں
آفیسر
بالوں کا رنگ؟
👇
شوہر
گاہے بگاہے ہیرکلر تبدیل کرتی رہتی ہے
آفیسر
عمر کتنی ہے؟
شوہر
کنفرم نہیں۔ آفیشل ڈاکومنٹ میں 35 ہے ویسے 25 بتاتی ہے
آفیسر
آپکی بیگم جب گئی تو اس نے کونسا لباس پہنا تھا؟
شوہر
کنفرم نہیں۔ سوٹ پہنا ہوا تھا لیکن اوپر جیکٹ پہنی ہوئی تھی
آفیسر
جیکٹ کونسے کلر کی تھی؟
شوہر
👇
پتہ نہیں بلیک یا پنک
آفیسر
اچھا آپ کی بیگم گھر سے کیسے گئی؟
شوہر
میری ذاتی کار میں
آفیسر
کونسی کار تھی؟
شوہر
(ٹھنڈی آہ بھر کر )
مرسٹیڈیز بینز ماڈل 2013 لیٹ ایڈیشن، 5 سیریز، بلیک کلر، سپر چارج، 8والوز، 429 ہارس پاور انجن، ٹربوپاور، فور ویلزڈرائیو، آٹو میٹک جمع مینول فنکشن،
👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(