Moona Sad Profile picture
ایک پاکستانی جسے پاکستان سے عشق ہے اور ہر اس انسان سے بھی جو میرے ملک کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے کام کرے
EarnMoney Profile picture Pakistan First Profile picture Doctor Saimaa💧 Profile picture Mian Muhammad Shahzad Profile picture 4 added to My Authors
Nov 28 5 tweets 2 min read
میراثی نے نئی گرم چادر لی
اور کندھے پہ رکھکر گاؤں کی چوپال میں جا بیٹھا
نمبردار نے چادر دیکھی تو اپنے بیٹے کی بارات میں استعمال کے لئے مانگ لی
بارات گاؤں سے نکلی تو چادر دلہے کے کندھے پر تھی
بارات کو دیکھ کہ ایک شخص نے پوچھا
بارات کِہندی اے؟
میراثی جھٹ سے بولا
👇 بارات نمبرداراں دی اے تے
چادر میری اے
چوھدری کے لوگوں نے میراثی کی دھلائی کر دی کہ یہ بتانے کی کیا ضرورت تھی؟
بارات تھوڑی اور آگے گئی
تو سامنے آتے ایک شخص نے پوچھا
بارات کِہندی اے؟
میراثی جلدی سے بولا
بارات نمبرداراں دی اے تے
چادر وی اوہناں دی اپنی اے
ایک دفعہ پھر پھینٹی پڑی
👇
Nov 27 15 tweets 4 min read
تیــسـری روٹـــی

حضرت عیسیٰؑ اپنے ایک شاگرد کو ساتھ لے کر کسی سفر پر نکلے، راستے میں ایک جگہ رکے اور شاگرد سے پوچھا کہ
" تمہاری جیب میں کچھ ہے؟"

شاگرد نے کہا
" میرے پاس دو درہم ہیں"

حضرت عیسیؑ نے اپنی جیب سے ایک درہم نکال کر اسے دیا اور فرمایا
" یہ تین درہم ہوجائیں گے،
👇 قریب ہی ایک آبادی ہے، تین درہم کی روٹیاں لے آؤ"

وہ گیا اور تین روٹیاں لیں، راستے میں آتے ہوئے سوچنے لگا کہ حضرت عیسیٰؑ نے تو ایک درہم دیا تھا اور دو درہم میرے تھے جبکہ روٹیاں تین ہیں، ان میں سے آدھی روٹیاں حضرت عیسیٰؑ کھائیں گے اور آدھی روٹیاں مجھے ملیں گی، لہٰذا بہتر ہے کہ👇
Nov 27 10 tweets 3 min read
انڈیا میں امرتسر سے تقریباً 35 کلو میٹر دور واہگہ باڈر کی جانب ایک "پُل کنجری" ہے۔ جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی محبوبہ، بیوی مہارانی موراں سرکار کے لیے بنایا تھا۔

کہانی کچھ یُوں ہے کہ موراں اپنے زمانے کی ایک مشہور مسلمان طوائف تھی۔ رقص کے چرچے دور دور تک تھے۔ ایک مرتبہ
👇 Image شاہی برادری میں ناچ کے لیے بلایا گیا، وہاں اکیس سالہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے اس کو دیکھا اور دل کے ہاتھوں مجبور ہوگیا

موراں، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فرمائش پر رقص کے لیے شاہی برادری، لاہور آنے جانے لگی ایک مرتبہ شاہی برادری پر رقص کے لیے آ رہی تھی تو ہنسالی نہر میں موراں کا جوتا
👇
Nov 26 4 tweets 2 min read
ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسی پر چل رہا تھا۔ وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہوئے سنبھل رہا تھا۔ اس کے کاندھے پر اس کا بیٹا بیٹھا تھا۔ زمین پر کھڑے تمام لوگ دم سادھے کھڑے یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے۔ جب وہ آرام سے دوسری عمارت تک پہنچ گیا
👇 تو لوگوں نے تالیوں کی بھرمار کر دی اور اس کی خوب تعریف کی۔ اس نے لوگوں کو مسکرا کر دیکھا اور بولا،
"کیا آپ لوگوں کو یقین ہے میں واپس اسی رسٌی پر چلتا ہوا دوسری طرف پہنچ جاؤں گا؟"
لوگ چلٌا کر بولے
"ہاں ہاں تم کر سکتے ہو"
اس نے پھر پوچھا
"کیا آپ سب کو بھروسہ ہے؟
" لوگوں نے کہا
👇
Nov 26 16 tweets 5 min read
دو میٹھے بول۔۔۔

یہ ہیں مسز ہیلن۔ میری محلےدار، انتہائی سلجھی ہوئی، ہنستی مسکراتی ایک روایتی خاتون، ایک بیوہ، چار بچوں کی ماں
بہت سی داستانیں کہتیں چہرے کی جُھریاں، زندگی کے ان گنت تجربوں کے عکاسی کرتے چاندی سے بال، 70 فیصد سے زیادہ بینائی سے محروم آنکھیں جنہوں نے زندگی کے
👇 لاتعداد نشیب و فراز دیکھے

وقت کا ستم کہیے یا یہاں کا کلچر، بچے ایک ایک کر کے جوان ہوئے اور اپنے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر کے اپنے ماں باپ سے الگ ہوتے گئے

15 سال قبل بےپناہ محبت کرنے والا شوہر بھی ہمیشہ کا ساتھ چھوڑ گیا
ادھر لندن میں اکثر لوگ اپنے بوڑھے ماں باپ کو ساتھ
👇
Nov 25 4 tweets 2 min read
ایک آدمی جو بُتوں کا پجاری تھا وہ ایک جگہ بیٹھ کر یا صنم یا صنم کی تسبیح پڑھ رہا تھا وہ یا صنم کہتے کہتے رات کو تھک گیا تو اسے اونگھ آنے لگی جب اونگھ آئی تو اس کی زبان سے یا صنم کی بجائے یا صمد کا لفظ نکل گیا جیسے ہی اس کی زبان سے یہ لفظ نکلا تو اللہ رب العزت نے فورا فرمایا،
👇 لبّیک یا عَبدی

میرے بندے میں حاضر ہوں مانگ کیا مانگتا ہے

فرشتے حیران ہو کر پوچھنے لگے اے اللہ یہ بُتوں کا پجاری ہے اور ساری رات بت کے نام کی تسبیح کرتا رہا ہے اب نیند کے غلبہ کی وجہ سے آپ کا نام نکل گیا ہے اور آپ نے فورا متوجہ ہو کر فرمایا اے میرے بندے تو کیا چاہتا ہے؟
👇
Nov 25 5 tweets 2 min read
جی بلکل

شادی سے پہلے میں اور میری ایک اور بہن، شادی شدہ بہن کے ساتھ عمرے پر جا رہے تھے، سب تیاری تھی، بلاوا نہیں تھا، ایجنٹ پیسے لے کر بھاگ گیا
اس کا کیا حشر ہوا یہ کہانی پھر سہی
خیر رو دھو کر بیٹھ گئے
پھر شادی کے بعد دو بچے تھے میرے، چھوٹا بیٹا تو محض ایک سال کا تھا
👇 ساری بہنیں عمرے پر جانے لگیں تو میں نے کہا کہ میرے بچے تو چھوٹے ہیں
کون سنبھالے گا انہیں
خیر بڑی بہن نے حوصلہ دیا
پھر رختِ سفر باندھا
سارا خاندان ائیر پورٹ پر الوداع کہنے آیا
جب ٹکٹ کاؤنٹر پر پہنچے تو وہاں موجود افسر نے کہا کہ آپ کے پاسپورٹ پر صرف ایک بچے کی انٹری ہے
👇
Nov 25 6 tweets 2 min read
خدا کے گھر پیسہ نہیں بلکہ اللہﷻ اور مُحَمَّد ﷺ کی طرف سے بلاوہ لے جاتا ہے۔

میرے گھر کے سامنے ایک بیوہ خاتون رہتی ہیں
کل صبح کے وقت وہ خاتون جنہیں محلے کے سب لوگ روبینہ باجی کہتے ہیں میرے گھر آٸیں اور زارو قطار رونے لگیں۔گھر کی خواتین اور سب پریشان ہوئے کہ خدا خیر کرے
👇 گھر کی خواتین نے انھیں بٹھایا اور پوچھا کہ باجی کیابات ہے
انھوں نے بتایا کہ وہ عمرہ کے لیے جا رہی ہیں۔
انکی بہنیں دسمبر 3 کو عمرے کے لیے جا رہی ہیں اور غربت کی وجہ سے وہ نہیں جا سکتی تھیں لیکن حاضری کی لگن اور خواہش میں بہنوں کی تیاری دیکھ کر خدا سے سچے دل سے دعا کی کہ
👇
Nov 25 4 tweets 2 min read
پادری نے اعلان کیا کہ جس نے جنت خریدنی ہے وہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے اور جاہل لوگ جنت حاصل کرنے کےلیے بڑی سے بڑی رقم ادا کرنا شروع ہو گئے
ایسے میں ایک عقلمند شخص نے جہالت کا شکار ان لوگوں کو اس احمقانہ کام سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن
سب بے سود

آخر ایک دن اس کے ذہن
👇 میں ایک ترکیب ائی۔
وہ گرجا گھر گیا اور جنت بیچنے کے انچارج پادری سے کہا:
مجھے جہنم خریدنا ہے۔ کیا قیمت ہے؟
پادری حیران ہوا اور کہنے لگا:
جہنم؟

اس شخص نے کہا: ہاں جہنم'
پادری خوش ہوا کہ اب جہنم بیچ کر بھی کمائی کر سکوں گا
لہذا سوچے بغیر کہا:

'3 سکے'

اس آدمی نے جلدی جلدی
👇
Nov 23 4 tweets 2 min read
باجوہ نیٹ ورک

کرنل اقبال باجوہ کے چار بچے ہیں
قمر جاوید باجوہ
طارق باجوہ
خاورہ باجوہ
طاہرہ باجوہ
ان میں سے صرف ایک پاکستانی نیشنل ہے جس کا نام قمر جاوید باجوہ ہے۔

جرنیل قمر باجوہ کی دو بہنیں ہیں

۔۱- خاورہ، خاوند شوکت گھمن،
۔۲- طاہرہ خاوند شجاعت گھمن

👇 Image یہ دونوں اور انکے بچے امریکی نیشنل ہیں۔
بھائی طارق باجوہ اور بھابھی اسما باجوہ بچوں سمیت برطانوی نیشنل ہیں
مزید کردار
پھر سابقہ ڈی جی نیب فنانشل کرائمز طلعت گھمن ھیں
انکے دو بھائ شوکت اور شجاعت باجوہ صاحب کے بہنوئ ھیں
ان گھمن بھائیوں میں تین بھائی ریٹائیرڈفوجی افسر ہیں
👇 Image
Nov 23 4 tweets 2 min read
میں نا محرم سے بات نہیں کرتی

اگر ایک دین پر چلنے والی خاتون یہ کہے کہ میں نامحرم سے ان باکس میں بات نہیں کرتی---
تو اسے یہ طعنہ دے دیا جاتا ہے کہ اگر تم ایسا سوچتی ہو تو سوشل میڈیا یوز کیوں کرتی ہو؟
پہلی بات سوشل میڈیا کا اچھا یا برا استعمال ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے
دوسری بات 👇 دین پر عمل کرنے والی خاتون کو کیا سمجھ رکھا ہے آپ نے؟؟؟
کہ کیا وہ جنگلوں سے آئی ہوئی کوئی مخلوق ہے
اگر اللہ کے حکم پر عمل کرتی ہے تو بس اب جنگل میں جا کہ اپنی ایک دنیا بسا لے اس لڑکی کوئی حق نہیں کہ یہ دنیا میں گھومے یا لوگوں سے رابطے میں رہے

Seriously....????

اللہ کے حکم
👇
Nov 23 20 tweets 6 min read
میں ہوں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بیوہ خاتون تھی معاونت کرنی چاہی کہنے لگی بالکل ضرورت نہیں ۔کہا بچوں کے لئے رکھ لو کہنے لگی میں ہوں نا۔ان کے لئے سب کچھ کروں گی۔ کچھ تھا اس جملے میں کہ کانپ گئی

"میں ہوں نا"
کا جملہ اس وقت معاشرے میں کثرت سے سنائی دینے لگا ہے ۔ایک سہیلی کو اس کی
👇 حساسیت کی طرف توجہ دلائی کہنے لگی یہ جملہ بھی ڈراموں کی دین ہے۔بیٹی کو ،بہن کو، بچوں کو پریشانی میں مبتلا دیکھ کر کہا جاتا ہے
میں ہوں نا
پرانے محلے کا پڑوسی بیگم کو کہہ کر گھر سے نکلا۔
تیار رہنا شاپنگ پر جائیں گے اور راشن بھی لیتے آئیں گے
چالیس منٹ بعد وہ چار کندھوں پر آۓ گا
👇
Nov 22 18 tweets 8 min read
سورج فضا میں ایک مقررہ راستہ پر پچھلے پانچ ارب سال سے چھ سو میل فی سیکنڈ کی رفتار سے مسلسل بھاگا چلاجا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا خاندان، نو سیارے، ستائیس چاند اور لاکھوں میٹرائٹ کا قافلہ اسی رفتار سے چلاجا رہا ہے۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ان میں سے کوئی تھک کر پیچھے رہ جائے
👇 Image یا غلطی سے ادھر اُدھر ہو جائے بلکہ سب اپنی اپنی راہ پر اپنے اپنے پروگرام کے مطابق نہایت تابعداری سے چلے جا رہے ہیں۔ اب بھی اگر کوئی کہے کہ’’ چلتے ہیں لیکن چلانے والا کوئی نہیں‘‘ ،’’ ڈیزائن ہے لیکن ڈیزائنر کوئی نہیں‘‘،’’ قانون ہے لیکن قانون کو نافذ کرنے والا کوئی نہیں‘‘
👇 Image
Nov 22 14 tweets 5 min read
ماوزے تنگ لانگ مارچ

سولہ اکتوبر 1934کو ماؤ زے تنگ اور ان کے ساتھیوں نے ایک تاریخی قدم اٹھایا۔ ایک ایسا کام ‘ جس سے دنیا کی انسانی تاریخ ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔ تقریباً ایک لاکھ افراد جس میں پینتس خواتین بھی شامل تھیں‘پیدل چلنا شروع کیا
جیانگ سی صوبہ سے شروع ہونے والا یہ قافلہ
👇 Image مکمل طور پر بے سرو سامانی کا شکار تھا
پھٹے پرانے کپڑے اور عرصہ دراز سے نہانے کی عیاشی سے محروم یہ لوگ دنیا کی نئی تاریخ رقم کر رہے تھے۔ سامان ان مرد و خواتین نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا۔ قائدین کا بھی یہی حال تھا۔
کھانے کے لیے بھی کچھ خاص لوازمات نہیں تھے۔ جس دیہی علاقے سے
👇
Nov 21 12 tweets 3 min read
احمد نورانی کی سٹوری ہوش اڑانے والی ہے۔نورانی کےمطابق جنرل باجوہ جب لیفٹینٹ جنرل تھےتو اُنکی اہلیہ ٹیکس پیئر تک نہیں تھیں مگرباجوہ کے آرمی چیف بنتے ہی انکی اہلیہ گلبرگ گرین لاہور،اسلام آباد ،کراچی اورDHA میں کئی پلاٹس،لاہور DHA فیز 4اور فیز 6 میں2 کمرشل پلازوں کی مالک بنی۔
👇 باجوہ کی فیملی نے 2018 میں تیل کا کاروبار بھی شروع کیا۔اسکےعلاوہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی 23 اکتوبر 2018 کوجنرل باجوہ کی بہو بننےسےپہلے ہی اچانک ارب پتی بنی اور 2 نومبر 2018 کو یہی خاتون ماہ نورصابر،باجوہ کی بہو بنی۔23 اکتوبر 2018 کو ہی مانور کو DHA گجرانوالہ میں 8
👇
Nov 21 10 tweets 4 min read
قطر کو آج سے بارہ سال پہلے یعنی دو ہزار دس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ان بارہ سالوں میں جدید مراعات پر مشتمل نئے اسٹیڈیمز، ہوٹل، شاپنگ مالز، فین زون اور رہائش گاہوں کی تعمیر و تیاری کی مد میں قطر اب تک تقریبا تین سو بلین ڈالرز خرچ کر چکا ہے۔

👇 کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ورلڈ کپ ہے اور اس کی لاگت ماضی کے تمام ورلڈ کپز کی کُل لاگت سے بھی زیادہ ہے

ان دنوں میں دوحہ کا ائیرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہو گا جہاں ہر روز نو سو سے زائد مسافر طیارے اتریں گے اور ایک اعداد و شمار کے مطابق
👇
Nov 21 4 tweets 2 min read
نجانے عورتوں کو کیوں ہر اک الزام دیتے ہو
اسے رنڈی، طوائف، بےحیا کا نام دیتے ہو

گناہ کرتے بھی ہو لیکن کبھی مجرم نہیں ہوتے
بھلا تم دیکھتے کیوں ہو اگر محرم نہیں ہوتے

یہاں تو محرموں سے بھی اک عورت بچ نہ پائی ہے
اے بد کارو، زنا کارو، دہائی ہے دہائی ہے

👇 وہ محرم ہو یا نامحرم اسے دبوچ لیتے ہو
اگر معصوم بچی ہے تو اس کو نوچ لیتے ہو

قبر میں دفن عورت کو بھی باہرکھینچ لاتے ہو
کبھی تم باپ بھائی بن کے اس کو نوچ کھاتے ہو

بہت آسانی سے الزام اس کے سر پہ دھرتے ہو
بہت سے تبصرے اس کے لباس وتن پہ کرتےہو

👇
Nov 21 13 tweets 4 min read
محبت فاتحِ عالم

غربت کی وجہ سے میں پرائمری سکول نہ جاسکا لیکن جیسے تیسے پڑھ کر مڈل سکول میں داخل ہوگیا۔ اب حالات یہ تھے کہ گھر کے اخراجات کیلئے سکول کی کینٹین میں بھی کام کرتا اور ساتھ میں لوگوں کے جوتے پالش کرکے چند پیسے کماتا اور سکول میں بھی پڑھتا۔ اگر آپ واقف ہیں تو
👇 آپ کو پتہ ہوگا کہ جوتے پالش کرنے والے کے ہاتھ کافی میلے ہوتے ہیں اور خاص کر ناخنوں کے درمیان پالش کی سیاہ رنگت رچ بس جاتی ہے۔ اب چونکہ مجبوری اور غربت تھی اس لیئے جو بھی کرلیں، ناخن صاف ہی نہیں ہوتے تھے۔
خیر، سکول میں پہلا دن تھا اور پہلا درس ریاضی کا تھا۔ کیا رعب داب والا
👇
Nov 21 6 tweets 2 min read
پیدائش عیسی علیہ السلام سے چار صدی پیچھے ایک دن یونان کی گلیوں میں خواتین اچانک احتجاج کیلئے نکل آئیں. اس دور میں جب معاشرے میں خواتین کا کردار خاندان کی خدمت بچے پالنا اور صرف امور خانہ داری تھا یہ احتجاج ایک انوکھا کام تھا. اس کے پیچھے اگناڈس کا ایک قصہ ہے ,
👇 یونان میں علم طب صرف مرد کا پیشہ تھا. خواتین کیلئے یہ علم ممنوع تھا. اگناڈس نام کی لڑکی لیکن اس دور کی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی. کیونکہ زچگی میں مرد ڈاکٹروں سے فطری شرم کی وجہ سے اکثریت خواتین یہ تکلیف خود گزار دیتی لیکن ڈاکٹر کی خدمات نہ لیتی. بہت سی خواتین اس لئے زچگی میں زندگی
👇
Nov 21 4 tweets 2 min read
جلد بازی نہ کریں
تھوڑا نہیں پورا سوچیں

مسجد میں چند روز سے نمازِ فجر کی جماعت کے بعد ایک شخص باقاعدگی سے مجھ سے مصافحہ کرنے لگا تھا۔ اگر میں دعا کرنے میں مشغول ہوتا تو میرا انتظار کرتا اور مصافحہ کر کے گھر کو لوٹتا
وہ اب مسجد میں بھی جلدی آنے لگا تھا۔پہلے پہلے ازان کے فوراً
👇 بعد، پھر ازان سے پہلے ، پھر اس سے بھی پہلے۔ دن بہ دن اس کے مسجد میں داخلے کا وقت پیچھے کی طرف بڑھتا ہی جا رہا تھا
ایک دن مصافحہ کرتے اس نے مجھ سے کہا،" میں ہمیشہ سے آپ پر رشک کرتا آیا ہوں، جبکہ میں روز ہی پوری کوشش کرتا رہا ہوں کہ اب کی بار آپ سے پہلے مسجد میں داخل ہوں گا مگر
👇
Nov 21 4 tweets 3 min read
قطر مسلسل حیران کر رہا ہے
کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا. دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی
👇 مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات , احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید
👇