#TeachersDay2022
میری گزارش ان لائق تحسین شخصیات سے ہے جنہیں اللہ نے’’ استاد‘‘ جیسا عالی منصب عطا کیاہے۔ میری نظر میں ایک عام آدمی کے لیے دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی منصب نہیں ہے،کیوں کہ یہ صرف ایک پیشہ نہیں، بلکہ قوم کے عروج اور ترقی کا واحد ضامن ہے۔👇
معاشر ے کو پروان چڑھانے میں سب سے بڑا کردار ایک استاد کا ہی ہوتا ہے۔ پھر سب سے بڑھ کر سرورِ دوعالم ﷺ نے اپنے لیے معلم کا منصب اختیار فرمایا، جس سے اس شعبے کو مزید چار چاند لگ گئے، لہٰذا اس منصب کی لاج رکھیں۔
گزارش والدین سے بھی ہے کہ اول تو آپ اپنی اولاد کے لیے ایسے ماہر فن👇
استادوں والے اسکول اور یونیورسٹیوں کا انتخاب فرمائیں۔
جب تسلی ہوجائے تو آپ خود بھی ان اساتذہ کا احترام کریں اور اپنی اولاد کو بھی اس کی لازمی تلقین کریں۔ انہیں سیرتِ طیبہ ،تعلیماتِ نبویؐ ، اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کے شان دار تعلیمی و تدریسی ورثے سے اساتذہ کے ادب واحترام کے👇
قصے سنائیں اور بچے کی جانب سے بے ادبی کی صورت میں اس کی سرزنش کریں۔
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج والدین بچوں کے سامنے اساتذہ کے لیے اچھے الفاظ استعمال نہیں کرتے۔ نتیجتاً بچے کادل استاد سے بدظن ہوجاتا ہے اور اس کے دل میں ان کے لیے احترام باقی نہیں رہتا، پھر اس کا نقصان بچے اور👇
اس کے والدین دونوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ لہٰذا اس سے احتراز کریں۔
یہی گزارش تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے بھی ہے۔ اس حساس معاملے میں وہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
اس تحریر کے ذریعے اپنے ان تمام اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس مقام تک پہنچانے میں ہر ممکن کردار👇
ادا کیا ۔
اس عمل کا صلہ دینے کے لیے میرے پاس نہ تو الفاظ ہیں اور نہ ہی کوئی اور شئے۔ بس ان کے لیے اللہ کے دربار میں ہاتھ اٹھا کر یہ دعاہے کہ ہمارے جو اساتذہ حیات ہیں، اللہ عزو جل انہیں سلامتی ایمان اور سلامتی اعضاء کے ساتھ تا حیات دین اسلام اور ملتِ اسلامیہ کی خدمت کے لیے قبول👇
فرما اور دنیا و آخرت میں انہیں سرخ رو فرما آمین ثم آمین یارب العالمین۔
جو اساتذہ اس دار فانی سے کوچ کرگئے ، ان کے درجات بلند فرمااور جنت الفردوس میں نبی اکرم ﷺکی رفاقت کی صورت میں انہیں ان کی محنت کا بہترین صلہ عطا فرما آمین ثم آمین یارب العالمین
جزاک اللہ خیرا کثیرا ❤️🙏❤️

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 𝕸 ⷨ𝖆ͧ ͪ𝖎 ⷶ𝖉 ͫ𝖆 ͫ𝖍 ⷶ ͩ☄️

𝕸 ⷨ𝖆ͧ ͪ𝖎 ⷶ𝖉 ͫ𝖆 ͫ𝖍 ⷶ ͩ☄️ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @MaidahMuhammad

Oct 6
پیارے پاکستانیوں!

پاکستان اور آزاد پاکستان، اسلام کا فلسفہ پاکستان بلکہ پوری دنیائے اسلام کا ایٹمی پاکستان ایک بڑی نعمت ہے۔ اس نعمت کا شعور کس کس کو ہے؟ جی ممبئی کی فٹ پاتھ پر سونے والے کلمہ گو مسلمان کو ہے۔ دہلی کی سڑکوں پر سائیکل رکشا چلانے والے غریب مسلمان کو ہے۔👇
۔ اس نعمت کا اعتراف احمد آباد بھارت میں ہزاروں ان بیواﺅں اور یتیموں کو ہے جو مسلم کش فسادات کے بعد حیوانوں کی سی زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان جیسی نعمت ایک بڑا مقام رکھتی ہے ان لوگوں کے دلوں میں جو یورپ میں اپنی اولاد کو اسلامی ثقافتی روایت سے دور دیکھتے ہیں جن کی نسلِ جدید میں👇
حرام اور حلال کا فرق ختم ہوتا جا رہا ہے اور جن کی اولاد دین بیزاری کے رویوں کو اپنی رونق حیات بتاتی ہیں۔
پاکستان کی قدر ان مفلوک الحال لوگوں سے پوچھئے جو دیار غیر میں زر و دولت کمانے کیلئے جاتے ہیں لیکن اخلاقی دولت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ جی پاکستان لفظ کے تقدس سے وہی لوگ آشنا 👇
Read 7 tweets
Oct 4
آخر ہم لڑ کس سے رہے ہیں اور کیوں ؟

آغاز میں، مجھے یہ کہتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا مگر حقیقت یہی ہے کہ پاکستان میں ووٹرز کے فیصلے کی دو ٹکے کی اہمیت نہیں ہے۔
پاکستان میں اشرافیہ کو ہی اہمیت حاصل ہے اور یہاں کبھی بھی ووٹرز کو کسی چیز کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ملا۔👇
لب لباب یہ ہے کہ پاکستان میں اشرافیہ کے تین گروپس موجود ہیں جو ہمارے طرز حکمرانی کی تشکیل میں بنیادی طاقتوں کی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ سیاستدان اور آمر ہوسکتا ہے کہ آپریشن کا چہرہ ہوں مگر اس کا دماغ طبقہ اشرافیہ ہی ہوتا ہے۔
دوستو!
جیسا کہ میں بہت بار لکھ چکی ہوں کہ!
75 سالوں سے 👇
جس آرمی چیف کی کرسی نے ہماری آنکھوں پر یک طرفہ محبت کی پٹی باندھے رکھی وہ ننگے ہو گئے کیسے ہو گئے ؟
اس میں بہت بڑا کردار عمران خان کا ہے لیکن اس میں کچھ کردار ان کا اپنا بھی ہے۔
وہ کیسے ؟
میں بتاتی ہوں ۔
پارٹیشن کے بعد جو فوجی افسران پاکستان کو ملے وہ سب چونکہ بڑے گوروں کی 👇
Read 7 tweets
Oct 3
پیارے پاکستانیوں!

مطالعہ پاکستان اور
بزرگ ہمیں بتاتے ہیں کہ پاکستان 14 آگست 1947کو رمضان کی 27ویں شب کو آزاد ہوا اور یہ کہ جس دن پاکستان آزاد ہوا اس دن جمعتہ الوداع کا مبارک دن تھا۔
لیکن جب ہم 14 اگست 1947 کی تقویم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس دن تو جمعرات تھی اور ہجری👇
ہجری تاریخ بھی 27 نہیں 26 رمضان تھی۔
پھر ہم پاکستان کے پہلے ڈاک ٹکٹ دیکھتے ہیں جو پاکستان کی آزادی کے 11 ماہ بعد نو جولائی 1948 کو جاری ہوئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر واضح طور پر پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست 1947 طبع ہوا ہے۔👇
اگر ہم 14 اگست 1947 کو آزاد ہوئے تو آزادی کے گیارہ ماہ بعد شائع ہونے والے ڈاک ٹکٹوں پر یوم آزادی کی تاریخ 15 اگست 1947 کیوں درج ہوئی اور اگر پاکستان 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا تو ہم نے آزادی کی پہلی سالگرہ 15 اگست کے بجائے 14 اگست 1948 کو کیوں منائی؟ اور سب سے بڑھ کر تو یہ کہ آج👇
Read 16 tweets
Oct 3
دوستو!

۔مسلمانوں کا عروج اسلام کے ساتھ اس طرح جڑا ہوا ہے جس طرح کرہ ارض پر روشنی کا پھیلنا آفتاب کے طلوع ہونے کے ساتھ ہے۔ ہم روشنی کا تصور بغیر طلوعِ آفتاب کے نہیں کر سکتے اسی طرح سے مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہئے ان کی اصلی ترقی کا تصور اسلام کے بغیر ممکن نہیں۔👇
۔ہماری ترقی آسمان کو چھوتی ہوئی عمارات، کھیل کود کے میدان، بیوروکریٹس کا وی ای پی کلچر اور عیاشی کے اڈے جہاں پر انسان اپنی خواہشات کی تکمیل کرنے میں آزاد ہو اور مغربی بود و باش اختیار کرنے میں نہیں ہے بلکہ اسلامی طرز حیات اپنانے میں ہے۔👇
یہاں یہ بات ضرور کہوں گی کہ!

میری اور آپ سب کی ہم سے پہلی نسل نے اسلام کے ساتھ بے وفائی کی، کیے گئے وعدوں سے منھ پھیر لیا اور اپنے اسلاف کی تمناؤں، کوششوں اور قربانیوں کی کوئی قدر نہیں جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔
پانچ وقت کی نماز ہی صرف اسلام نہیں ہے دیکھنا یہ ہوگا کہ 👇
Read 4 tweets
Oct 3
دوستو!

میں اس نتیجے تک پہنچی ہوں کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ منافقت ہے۔ کرپشن ہو، قحبہ گری ہو یا دیگر جرائم، اس حوالے سے دنیا کی کئی دیگر اقوام ہم سے بہت آگے ہیں لیکن ان کے مقدر میں وہ ذلتیں نہیں لکھی ہیں جو ہمارے حصے میں آئی ہیں اور چونکہ منافقت کی سزا اللہ نے کفر سے بھی👇
سنگین بتائی ہے اس لئے ہم اس وقت ہر طرح کی ذلتوں کا شکار ہورہے ہیں۔ یہ منافقت کسی ایک طبقے تک محدود نہیں بلکہ اس نے ہر شعبے کو جکڑ رکھا ہے۔
میں روز دیکھتی ہوں کہ جب کیمرے بند ہوتے ہیں تو سیاستدان اپنے لیڈروں کے بارے میں کچھ اور کہہ رہے ہوتے ہیں لیکن کیمرہ آن ہوتے ہی وہ اپنے لیڈر👇
لیڈر کو مسیحا ثابت کرنے لگتے ہیں۔
منافقت کی سزا کفر سے سنگین ﷲ نے یوں مقرر نہیں کی ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ منافقت ام الخبائث ہے۔ منافق کی جو چار نشانیاں ﷲ کے نبیؐ نے بیان کی ہیں، ہمارے ہاں وہ اپنے آخری حدوں کو چھونے لگی ہیں۔ اس وقت آپ دیکھ لیں تو پاکستان میں ہر طبقے میں👇
Read 9 tweets
Oct 3
پیارے پاکستانیوں!

ہمارا مسئلہ کیا ہے؟ یہ سوال اپنے دامن میں بہت گہری معنویت رکھتا ہے اور کثیر الجہات بھی ہے جس کا سادہ سا جواب ہے بجلی وگیس کا بحران۔ ملک کے معاشی و اقتصادی ڈھانچے پر اسکے اثرات اور سماجی و معاشرتی زندگی میں بے چینی و اضطراب‘ بیروزگاری‘ مہنگائی‘ ناکافی اور 👇
مہنگی ٹرانسپورٹ جرائم اور امن و امان کی مخدوش صورتحال۔ یہ جواب اگرچہ اپنے دامن میں سچائی رکھتا ہے مگر پورا سچ نہیں ہے۔
بغور جائزہ لیا جائے تو پاکستان کا اصل مسئلہ قیادت کا فقدان رہا ہے۔
امریکی وائسرائے جتنے بھی آئے انہوں نے یہاں کسی ایسے شخص کو اوپر نہیں آنے دیا جو کہ قوم کی 👇
قیادت کر سکتا۔
ایوب خان کے مارشل لاء نے ملک کی سیاسی و سماجی زندگی میں جو ستم ڈھائے‘ ان میں بہت اہم تحریک پاکستان کے قائدین سے تربیت حاصل کرنیوالی سیکنڈ لیڈر شپ کو ایبڈو کے ذریعہ سیاسی عمل سے دور کر دیا گیا جس میں سے قومی لیڈر شپ پروان چڑھ سکتی تھی۔👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(