RH Riaz Profile picture
Oct 19 22 tweets 5 min read
سبسڈی نہیں مراعات ختم کیجئے

آئیے ذرا موٹا موٹا حساب لگاتے ہیں
#برطانوی_سامراج کی تربیت یافتہ بیوروکریسی کسطرح ملک کو لوٹ رہی ھے

انسٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ آف اکنامکس(پائیڈ)کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیاگیاھےکہ سیکرٹری تعینات ہونےکیبعد گریڈ 22کےافسر کی تنخواہ اقوام متحدہ
👇1/22
کے افسر سےبھی زیادہ ہوجاتی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کو گھر، ملازمین اور الاؤنس تنخواہ کا حصہ شمار نہیں ہوتے
انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ آف اکنامکس کی رپورٹ کیمطابق محضBA کی ڈگری رکھنے والےسول سرونٹ پرائیوٹ سیکٹر کے مقابلے میں ساڑھے 9 فیصد زیاہ تنخواہ وصول کررہے ہیں

سول سرونٹ
👇2/22
کی آمدن نجی شعبے کی نسبت 20 فیصد زیادہ جبکہ گریڈ 22 کے افسر کی تنخواہ دوسرے افسروں کی تنخواہوں سے دس گنا زائد ہے۔پائیڈ رپورٹ کے مطابق بیوروکریسی خفیہ طورپربہت زیادہ مالی فوائد حاصل کررہی ہے، سرکاری ملازمین کو گھر، ملازمین اور الاؤنس تنخواہ کا حصہ شمار نہیں ہوتے
👇3/22
گریڈ 20 کےملازم کی تنخواہ ایک لاکھ660 روپےھے تاہم اس میں مختلف الاؤنسز، گاڑی، میڈ یکل اور گھر کی سہولت شامل کر لی جائے تو ماہانہ آمدن 7 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔اسیطرح گریڈ 21 کے افسر کی تنخواہ ایک لاکھ 12 ہزار کے قریب ہےجو سہولتیں شامل کرنےکےبعد9 لاکھ 80 ہزار ماہانہ
👇4/22
بنتی ھےجبکہ گریڈ22 کےافسر کی تنخواہ ایک لاکھ23 ہزار 500 کے قریب ہےجو دوسری سہولتیں ملانے کیبعد11 لاکھ روپے بن جاتی ہے
رپورٹ کے مطابق افسران تمام سہولتوں کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ چاہتے ہیں جبکہ سرکاری افسروں کو مختلف سہولتوں پرماہانہ2 ارب 30 کروڑ روپےکے اخراجات آتےہیں
👇5/22
#پائیڈ نےمحتاط اندازہ لگایا ہے اخراجات اس سےکہیں زیادہ ہوں گے)۔ ہوائی سفر اوردیگر جگہوں پر بعض افسران کو 75 فیصد تک رعایت ملتی ہے ۔قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر قومی اسمبلی کے اراکین ماہانہ44 کروڑ88 لاکھ 19 ہزار روپےسے زیادہ کی رقم تنخواہ اورسفری اخراجات کی مد میں لیتے ہیں
👇6/22
ایک رکن قومی اسمبلی ہر ماہ سرکاری خزانے سے ایک لاکھ 88 ہزارروپے اوراگر وہ کسی قائمہ کمیٹی کا چیرمین ہوتو2لاکھ 13 ہزارروپے وصول کرتا ہے ۔ سینیٹ کے رکن کی تنخواہ 76 ہزار روپے ہے سالانہ 3 لاکھ روپے ٹریول الائونس ہے اور کھانے پینے کے لیے 90 ہزار سالانہ الگ سے دیےجاتے ہیں ۔ یہ
👇7/22
قومی اسمبلی سےکم ھےاسپیکر ڈپٹی اسپیکر چیرمین سینٹ اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کی تنخواہیں اس میں شامل نہیں ہیں ۔وزراء کی تنخواہیں اس میں شامل نہیں ہیں
بھارت میں رکن پارلیمنٹ اور وزیر کی تنخواہ برابرھے
پہلے یہ تنخواہ ایک لاکھ تھی اب اسے کم کرکے 70 ہزار کردیا گیاھے
پاکستان میں
👇8/22
رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔گزٹییڈسرکاری ملازمین کو ریٹائر منٹ کے بعد بھی پنشن کی مد میں جو رقم ملتی ہے وہ نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں سے کئی گنا زیادہ ہے اور قومی خزانے کے ٹیکس دھندگان پر بوجھ ہے ۔صدر پاکستان کی تنخواہ 8لاکھ 46 ہزار روپےھے
وہ ٹیکس
👇9/22
اور بل بھی ادا کرتےہیں ۔وزیر اعظم کی تنخواہ 10 لاکھ روپےماہانہ ھے لیکن ان دونوں کے ماہانہ اخراجات ان کی تنخواہوں سے کئی گنا زیادہ ہیں ۔ جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو 10 لاکھ روپے ماہانہ پنشن دی جاتی ہے جو ان کی تنخواہ کا 85 فیصد ہے ، تین ہزار ٹیلی فون کال ماہانہ مفت ہیں
👇10/22
2ہزار یونٹ بجلی ماہانہ مفت ھے ،25ہیکٹو میٹرز یونٹ گیس مفت ھےپانی فراہمی مفت ھے
ماہانہ300 لیٹر پٹرول مفت فراہم کیاجاتاھے اسکےعلاوہ انہیں ڈرائیور،اردلی کی تنخواہ بھی دی جاتی ہے 24 گھنٹے ایک گارڈ کی ڈیوٹی بھی انکےلئے موجودھے
اسی جیسی مراعات بہت سےسابق سیکریٹریز حاصل کرتےہیں
👇11/22
جبکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سےتمام مراعات چھین لیگئی تھیں bbcکی ایک رپورٹ کے مطابق جس میں اس نے پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق سے گفتگو کی تھی اور یہ سوال کیا تھاکہ مراعات پاکستان کے نظام میں کیسے اور کہاں سے آئیں؟پاکستان میں سرکاری شعبے میں اصلاحات کے
👇12/22
حوالےسےماضی میں کئی کوششیں کی گئیں تاہم وہ زیادہ کامیاب نہیں ہو پائیں
ان کوششوں میں بنیادی طور پر سرکاری ملازمین خصوصاً افسران کو ملنےوالی مراعات ہمیشہ زیرِ بحث رہی ہیں #پائیڈ کےوائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق کیمطابق

سرکاری ملازمین کو ملنےوالی مراعات بنیادی طور پر
👇13/22
نو آبادیاتی میراث ہے۔ (یعنی دور غلامی کی یاد گار ہے )’ایسٹ انڈیا کمپنی یا انگریز جب برصغیر میں قابض ہوئے تھے تو انھوں نے یہاں کام کرنے والے اپنے افسران کو خوش رکھنے کے لیے اچھی تنخواہ کے ساتھ ساتھ مراعات بھی دینے کا آغاز کیا تھا۔‘ڈاکٹر ندیم الحق کے مطابق ان افسران کیلئے
👇14_22
بڑے بڑے گھر اور بنگلے بنائے گئے، کئی نوکر چاکر اور ملازمین انھیں ذاتی کاموں کے لیے دیے جاتے تھے اور ان کے رہن سہن اور علاج معالجے کا تمام تر خرچ حکومت برداشت کرتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ابتدا ہی سے اسی نو آبادیاتی میراث کے تحت سرکاری افسران کو تنخواہ کے ساتھ
👇15/22
ساتھ یہ مراعات دی جاتی رہی ہیں جو کہ اب نظام کا حصہ بن چکی ہیں۔اگر اعلیٰ افسران کو ملنے والی مراعات کو دوسرے زاویے سے دیکھا جائے تو ان کو ملنے والی ماہانہ تنخواہ میں سے اگر مراعات کو نکال دیا جائے تو ان کی بنیادی تنخواہ بظاہر بہت کم رہ جاتی ہے۔ تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتاھے
👇16/22
کہ اتنی کم تنخواہ میں اس درجے کا افسر گزارا کیسے کر سکتا ہے؟پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین یا افسران کی تنخواہ کم نہیں ہونی چاہیے یعنی انکی جیب میں پیسے ہونے چاہییں ورنہ کرپشن جنم لیتی ھے‘تاہم انکے خیال میں
بنیادی تنخواہ کو
👇17/22
بڑھا کر مراعات کو ختم کر دینا چاہیے۔ اگر ایک افسر کی تنخواہ کم ہو گی تو وہ بچوں کی تعلیم کا خرچ کیسے برداشت کرے گا۔ نہیں کر پائے گا تو رشوت لے گا۔ اس لیے اس کی جیب میں تنخواہ کےاچھے پیسے ہونا ضروری ہیں۔‘تاہم ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری مراعات جیسےکہ مکمل طور پر سرکاری
خرچ
👇18/22
پر چلنے والی گاڑیاں اور سرکاری گھر ایسی مراعات ہیں جن پر حکومت کو سالانہ اربوں روپے خرچ کرنا پڑتا ہے۔’یوں انھیں مراعات دینے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ پلاننگ کمیشن میں ہم نے ایک دفعہ یہ تخمینہ لگایا تھا کہ اگر اعلٰی درجے کے سرکاری افسران سے تمام تر مراعات واپس لے لی جائیں
👇19/22
اور ان کی بنیادی تنخواہ کئی گنا بھی بڑھا دی جائےتو حکومت کو سالانہ اربوں روپےکی بچت ہو گی۔‘اس کی مثال دیتے ہوئے ڈاکٹر ندیم کا کہنا تھا کہ ’صرف ان افسران کو ملنے والے وہ گھر جو مکمل طور پر سرکاری خرچ پر چلتے ہیں، جن میں کام کرنے کے لیے ملازمین بھی فراہم کیےجاتےہیں
انکا خرچ
👇20/22
کئی ارب روپے بنتا ہے۔‘ان کے خیال میں ’اگر بنیادی تنخواہ بڑھا دی جائے تو سرکاری افسران کو کیش یعنی نقد ملنے والی رقم کئی گنا بڑھ جائے گی اور اس سے وہ اپنی بنیادی ضروریات بھی پوری کر پائیں گے۔‘یہ تو ڈاکٹر ندیم الحق کا مشورہ ہے جو نہایت صائب ہے قوم کی قسمت کا فیصلہ کرنیوالے
👇21/22
افسران کو بجلی ، گیس ،پانی ، پٹرول اور ٹیلی فون کی مفت فراہمی بند ہونی چاہیے تاکہ انہیں احساس ہو کہ قوم جو ٹیکس بھی دے رہی ہے اس پر کیا گزرتی ہے۔اگر یہ مراعات ختم کردی جائیں تو آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے قوم کا تیل نہیں نکالنا پڑے گا۔
End
فالو اور شیئر کریں🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Oct 19
الیکشن کون جیتا۔😁

عمران خان کے پاس پہلے 154 سیٹیں تھیں
اور اسے وزیراعظم بننے کیلئے محض 18 مزید سیٹیں درکار تھیں
یاد رہے کہ MQM کے پاس 7 . مسلم لیگ ق کے پاس 5 ۔اور 4 آزاد امیدواروں کے ساتھ ملا کر
یہ نمبر بہت اہم ہو سکتا تھا

اس دوران PTI کے 11 استعفیٰ قبول کرکے
انکی عددی
👇1/6
حیثیت کو۔143 تک کمزور کردیا

دوسری طرف الیکشن کمیشن نےان گیارہ میں سے8 پرالیکشن کا اعلان کردیاجس میں سےکل ملا کر تحریک انصاف کو ایک سیٹ ملی یوں تحریک انصاف کےپاس144 کا نمبر ہوگیاھے
اب تحریک انصاف اپ سیٹ کرنے کیلئےکم از کم28 مزید ارکان درکار ہیں
جو کہ قریب نا ممکن ہو چکاھے
👇2/6
تحریک انصاف کی پوزیشن اتنی کمزور ہےکہ وہ کسی پارٹی کو آفر کرنےکےساتھ
جوڑ توڑ میں کوئی موثر فیصلہ کن اہمیت کھو گئی ہے

دوسری طرف PDM اتحاد نے
الیکشن ہار کر
شکست قبول کرکے
الیکشن کو مستند منوا لیاھے
اب اسی مستند الیکشن کا مطلب ہےکہ۔الیکشن کمیشن درست ہے اور جنرل الیکشن میں بھی
👇3/6
Read 6 tweets
Oct 18
#پریپوگنڈے_کی_طاقت

آپ کل بی بی سی اردو پر لندن میں نوازشریف کے گھر کے سامنے شور شرابہ کرنے والے بچے کا انٹرویو پڑھیں اس میں ایک سوال تھا آپ کو نواز شریف کیوں نا پسند ہے اس کا جواب تھا کیونکہ میں نے بچپن سے سنا یہ چور ہیں انہوں نے ملک لوٹا ہے
یہ ہے مسلسل پراپوگنڈے کی طاقت
👇1/4
نون لیگ کب سمجھے گی
نوازشریف کو پاکستان کو ترقی دینے ایٹمی طاقت بنانے سی پیک منصوبے بجلی کی کمی کو پورا تھنڈر طیارے بنانے پاکستان کو دفاعی خود کفالت دینے گیس کی کمی کو پورا کرنے کیوجہ سے پاکستان کے دشمنوں نے سازشیں شروع کیں پاناما سیکنڈل بنایا گیا
@NawazSharifMNS
👇2/4
عمرانیہ رجیمات مشرف کی باقیات کی فنڈنگ کی گئی ان کو اقتدار میں لاۓ پاکستان کی عدلیہ کو لونڈیاں بنا کر نواز شریف کے خلاف جعلی مقدمات بنا کر پراپیگنڈہ کر کے نواز شریف کو اقتدار سے الگ کیا گیا یہ قادیانیوں ہندوؤں سکھوں یہودیوں کا پلانٹڈ ایجنڈا ہے
@MaryamNSharif
👇3/4
Read 4 tweets
Oct 18
سر مہنگای فیکٹر بے شک اپنئ جگہ موجود ھے لیکن اس سے پنجاب میں پی پی پی کے کینڈیٹ یا شیخوپورہ کیوں نہیں پڑا۔۔۔اصل مسلہ انکی شوشل میڈیا ٹیم کیساتھ کیساتھ ورکر تنظیم میمبران سب چارج ھے اور قیادت انکی پسٹ پناھی بھی کرتی ھے اور نوازتی بھی ھے جبکہ اس الیکشن میں نہ ھماری قیادت تھی
👇1/6
نہ ورکر چارج تھا اور نہ تنظیم جو کہ براے نام کاغذوں تک ھے ااسکی کوی ایکٹیوٹی نظر ای ھم شروع سے ھی کہہ رھے ھے خدارا تنظیم کو گراس روٹ لیول تک لاکر گلی محلوں میں اس فتنے کو بے نقاب کریں اور وفاق اور پارٹی میمبران جو کہ صرف اسلام آباد مین بھیٹھ کر ٹی وی تک نظر اتے ھے آئے
👇2/6
تنظیموں کیساتھ رابطے اور جو وفاق کے پاس محمکے ھے ان میں نظریاتی تنظئمی عہدے داروں کو ایڈجسٹ کریں اور گلی محلوں تک جلسے جلوس منعقد کریں تو اس فتنے کا مقابلہ ھوگا ورنہ بھول جاے کہ ھم اس #ٹھنڈی_قیادت جو عہدے لیکر اسلام اباد تک برا بھلا tv پر بیٹھ کر کے گھر روانہ ھو جاتے ہیں
👇3/6
Read 6 tweets
Oct 18
#شیریں_مزاری اور 40 ہزار کنال کا فراڈ

شیریں مزاری کےوالد سردار عاشق محمود خان مزاری پنجاب کےآخری ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کےبڑے فیوڈل لارڈ تھےیہ ہزاروں ایکڑ زمین کےمالک تھے
ذوالفقار علی بھٹو نےجب لینڈ ریفارمز شروع کیں اورفیوڈل لارڈز سے زمینیں لےکر مزارعوں اورہاریوں
👇1/20
میں تقسیم کر دیں تو سردار عاشق مزاری کی زمین بھی تقسیم ہو گئی
پاکستان لینڈ ریفارمز کو پتا چلا موضع کچہ میانوالی کی چالیس ہزار کنال زمین کی جمع بندی اور پرت سرکار دونوں ملی بھگت سے غائب کر دیگئی ہیں‘یہ کام اس زمانے میں بہت آسان تھا
فیوڈلز اپنےعلاقےمیں پٹواری اور تحصیلدار
👇2/20
اپنی مرضی کا لگوا لیتےتھے
سردار کو جب بھی ریکارڈ کی ضرورت پڑتی تھی تو اہلکار پورا محکمہ مال اٹھاکر سائیں کےگھر لے آتےتھے1971میں بھی یہی ہوا‘ محکمہ مال کےاہلکار عاشق مزاری کا ریکارڈ بھی انکےڈیرے پر لےآئے اور جعلی ریکارڈ بنا دیاگیا
اس پر ڈپٹی کمشنر کی جعلی مہریں تک لگا دیں
👇3/20
Read 20 tweets
Oct 17
پاکستان کے سابق فوجی صدرجنرل پرویزمشرف نے ریٹائرمنٹ کے بعد (4-5) ہزار افسروں کو مختلف اداروں میں اہم عہدوں پر فائز کیا
اور ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 56 ہزار سول عہدوں پر فوجی افسر متعین ہیں جن میں 1,600 کارپوریشنز میں ہیں۔
کوشش کی ھےنام عہدے ایک لسٹ عوام کی
👇1/16
آگاہی کیلئےمشتہر کیجائے جو ممکن ہو سکا حاضر ھے
یہ آرمی آفیسر فوج سے پینشن مراعات لینےکے بعد سوا لاکھ کے ہاتھی سولین کےحق پر بھی ڈاکہ مار تھے ہیں

چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن، لیفٹینٹ جنرل(ر) جناب ظفر اقبال

سعودیہ سفیر: جنرل بلال اکبر

ڈی جی نیب لاہور
میجر ر شہزاد سلیم
👇2/16
وزارت سدباب منشیات
بریگیڈیئر اعجاز شاہ

محتسب پنجاب
میجر ریٹائرڈ سلیمان اعظم

چیف سیکرٹری بلوچستان
کیپٹن ر فضیل اکبر

چیئرمین سی پیک اتھارٹی
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ مستعفی

چئیرمین نادرا
بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف

سی او ایس

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ خرم خوارزمی
👇3/16
Read 16 tweets
Oct 17
#پاکستان_کی_آواز_بنو

مسلم لیگ ن کی قیادت سے درخواست ھےکہ الیکٹیبلز اور شخصیت پرستی سے نکلنےکیلئے پارٹی کو #گرائونڈ لیول تک منظم کیاجائے
@NawazSharifMNS
@MaryamNSharif
میاں نوازشریف اور مریم نواز عوام کی مقبول ترین شخصیات ہیں
لیکن #پارٹی منظم نہ ہونے کی وجہ سےملکی سیاست میں
👇1/6
فعال کردار ادا کرنے سےقاصرھے
اسلئے قیادت سےدرخواست ھے کہ پارٹی کو فعال کرنےکیلئےمنظم کیا جائے
1۔ منتظم اور ایکٹو سیکریٹری جنرل نامزد کیا جائے
جس کی صرف ایک ذمہ داری ہو
پارٹی تنظیم سازی اور نگرانی
2۔ صوبائی سطح پر فعال اشخاص کو نامزد کیا جائے
3۔ مرکزی صوبائی قیادت کی مشاورت
👇2/6
سے ضلعی عہدیدار نامزد کئے جائیں
4۔ مشاورت سے تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر نامزدگیاں کی جائیں
5۔ یونین تحصیل ضلعی ڈویزن اور صوبائی دفاتر قائم کئے جائیں
اور ایم این اے ایم پی اے کی بیٹھکیں ختم کی جائیں
6۔ پارٹی کی ممبر سازی کی جائے اور ہر ممبر کو شناختی کارڈ دیئے جائیں
👇3/6
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(