Abid Andleeb Profile picture
Oct 30 26 tweets 6 min read
شہید ارشد شریف کا جنت سے پہلا خط۔۔!
دوستوں کے نام۔۔
آج اس رازوں بھری کائنات میں ایک کہکشاں کے کنارے سے آپ سے مخاطب ہوں۔ آپ کی محبتیں اتنی بے پنہ اتنی وافر اتنی والہانہ ہیں کہ میں وہ درد بھی بھول گیا ہوں۔آپ سب کو یہ جان کو حوصلہ اور خوشی ہوگی کہ آپ لوگوں کی تحسین سے زیادہ
24\1
اچھا استقبال میرا یہاں ہوا۔۔یہاں میرا استقبال اتنا شاندار اور اعزاز محبتیں اور احترام اس قدر ہے کہ سب محرومیاں کہیں گم سی گئیں ہیں،میں سچ کہوں تو جو خراج آپ نے پیش کیا تھا شاید وہ بھی کچھ نہیں۔یہاں مجھے مولا علی کے ایک قبیلے کے ساتھ رکھا ہوا ہے ان سے جلد ملاقات ہونے والی ہے
24\2
میں اس کائنات میں ابھی صبح کے وقت میں ہوں جانے کب تک یہ شفق کی طرح دودھیا آسماں اور خوبصورت پرندے گاتے رہیں۔دوستو!کائنات میں ایک راز ہے.میں خدا کی بارگاہ میں پیش ہونے تک اس راز کی تلاش میں رہا۔آپ شاید نہیں جانتے کہ وہاں ہی میں یہ بھانپ گیا تھا 24\3
کہ میری آستینیں اور میرا پہلو محفوظ نہیں۔۔جہاں چھپے دبکے اور مجھے حوصلہ دیتے عکس اپنی آنکھوں میں میری تصویر پر سرخ نشاں لگا چکے تھے۔۔میں جانتا تھا کہ غلطی ابن آدم کی وراثت ہے۔ مجھے تقدس کا گماں نہیں رہا ورنہ بہت خطرہ تھا یہاں ندامت اور رجوع کی بڑی قیمت ہے اسلام آباد سے پشاور24\4
دبئ اور کینیا تک کے سفر کی فلم میری آنکھوں میں آپ نے دیکھی ہوگی۔۔ بہت سے دیکھ رہے ہونگے۔اب وہ کائناتی فیتوں پر ثبت ہوچکی ہے مجھے لگتا تھا کہ آپ گریہ اور میری محبت میں فغاں کے ساتھ میری آنکھوں اور میرے چہرے پہ لکھے وہ نام بھی پڑھ لیں گے ، میرے ساتھ رابطے میں رہنے والے بھی ان
24\5
کرداروں کو جانتے بھی ہونگے۔۔۔ جنھیں اب یہاں صاف کرنے کے بجائے ایک نفیس سے جدید کینوس پر اتارا گیآ ہے۔ جنھیں یہاں میں نے پھر دیکھا تو مجھے قدرے دکھ ہوا کہ سب وہ تو وہی تھے۔۔۔۔ جنھیں عمر بھر خاص اور آس پاس دیکھا تھا ۔۔۔یہاں آتے ہی مجھے کہا گیا تم جو سی ڈی وہاں دے کر آئے تھے
24\6
اس سے زیادہ ایچ ڈی پلس کوالٹی کی سی ڈی بنا کر ہم نے مالک لم یزل کو پیش کر دی ہے ۔۔باقی حساب وہ خود کریں گے۔۔۔یہ پیغام ان خاص دوستوں کے لئے رقم کر رہا ہوں جو ہر روز اشک بار آنکھوں سے میرے اور اپنے تعلق کی تجدید کرتے ہیں۔ آپ لوگ مجھے ایسی ایسی باتیں یاد دلا رہے جو میں خود بھی 24\7
بھول چکا تھا۔۔۔ہم سب ایک قبیل کے لوگ ہیں۔۔میں آپ سے اس لئے بھی مخاطب ہوں کہ آپ سب میری راہ پر چلیں لیکن میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ کوئی ایسی کسی تاریک راہ میں دوسرا نام آئے ۔۔آپ پر کچھ بوجھ ڈال رہا ہوں۔۔۔یہ وہ بوجھ ہے جو شاید میں اکیلا اٹھا کر چل رہا تھا ۔میں آپ پر آپکی بساط
24\8
سے زیادہ بوجھ نہیں ڈال رہا بس اتنا سا کہتا ہوں ۔۔۔۔میں مکالمہ جہاں تک لے آیا تھا اسے مرنے نہیں دینا ۔۔ کہیں میرے سوالوں کا نسب منقطع نہ کردینا۔میرا یہ سوال وہ کون تھا ؟؟مجھے اسکا جواب مل چکا ہے میں چاہتا ہوں آپ بھی قوم کو بتائیں ۔وہ کون تھا؟ وہ کون تھا ایک استعارہ بن گیا ہے
24\9
جو برسوں اس کار دہر میں گونجتا رہے گا ۔۔۔ اس کون کے کون و مکان جاننا اور قوم کو بتانا آپ پر فرض ہے۔۔میری خواہش ہے کہ آپ میں سے کوئی تو وہ فہرست اور وہ چہرے دیکھتا جن کے عکس میری آنکھوں اور میرے چہرے پر پرنٹ ہو گئے تھے۔۔۔لیکن شاید آپ سب مروت میں ان کا نام لکھنا بھول جائیں۔
24\10
اچھا ہے آپ کو چائے پیدا کرنے والے ملک کے بجائے سونا پیدا کرنے والے علاقے اچھے لگتے ہیں۔ یہ خط آپ کی محبتوں کے شکریہ کے لیے تھا لیکن کیا کروں میں زندگی کے سب سے مشکل اور سب سے خوبصورت دنوں کو کیسے بھولوں ؟ جن دنوں میں مجھ پہ اتنے راز کھلے کہ آپ کو بتادوں تو آپ ایک
24\11
ایک دوسرے سے منہ چھپانے لگیں۔۔۔میں اپنے قاتلوں کو پہچان چکا تھا ۔۔ ان کے ساتھ میں نے کئی شب و روز گزارے ہیں...جی ہاں شب وروز، جب ان کا وجود کم سایہ زیادہ میرے ساتھ رہا ہے۔۔لیکن ایسا سآیہ کہ اصل سے زیادہ واضع تصویر میری آنکھوں کے
24\12
راستے دل پہ نقش اور آنکھ میں ٹھہر جاتی اور کچھ عکس میرے چہرے پر بھی ثبت ہوئے۔۔ شاید اس لیے کہ کوئی میری بند آنکھوں میں یہ راز نہ پا سکا تو میرے چہرے کو پڑھ لے دیکھ لے۔۔۔لیکن آپ تو گریہ کناں تھےاب تک ہیں۔۔۔۔اور ہمیشہ مجھے یاد کریں گےآپ نے مجھ پہ آنسو اؤر پھول فراوانی
24\13
سے بہائے ہیں۔ کاش ، میری وہ صدا سن لیتے ۔لیکن خیر ۔۔۔ بروٹس تم۔۔۔ ایک تاریخی مغالطہ ہے اور بچ جانے والے یہ نہیں سنا کرتے ۔۔۔خلا میں بھٹکتی آوازیں سننے لگیں تو بہت سے کام رہ جاتے ہیں۔۔۔ بات سے بات ہماری صحافت کے ایک گوتم کی صدا تھی اور ہے ۔۔ آپ کو خط لکھتے ہوئے مجھے
24\14
ان دو حرفوں کی سمجھ آئی اور میری بات سے بات کہاں کہاں سے نکلی جا رہی ہے۔۔۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ میرا قتل اس نظام آور مافیا کے لیے لعنت ہوگالیکن میرے لہو میں میری کچھ محبتوں کے سیل شامل ہیں ، یقینا ان کے انتقام سے وہ نہیں بچ سکیں گے۔۔میں ماں اور دھرتی کا باغی کبھی نہیں رہا
24\15
اور میرے آستیں پہ کسی کے لہو کا چھینٹا نہیں۔۔۔ میں ایک صحافی تھا ۔۔۔ مجھ سے اندازے اور پروفیشنل کام کے دوران سینکڑوں غلطیاں ہوئی ہوں گیلیکن میرا جرم تو سچ تھا جو میں بول چکا ہوں اور امر ہو گیا ہوں۔۔۔۔ میرا وچ سقراط کا پیالہ ہے۔۔ ہاں شاید۔۔۔آپ کی مصروفیات اور ترجیحات میں اس
24\16
سچ کے لکھنے ،بولنے اور پرائم ٹائم میں شامل کرنے کا وقت نہ آئے ۔۔صحافت کے سچ دیر کرنے سے سچ نہیں جھوٹ بن جاتے ہیںمیں آپ سے اپنے تجربات کہنا چاہتا ہوںسچ ہمیشہ اپنے وقت کا محتاج رہتا ہے۔۔سچ کو اس کے بولنے کا وقت دینا اؤر اس کی پشت پر خود کھڑے ہوجانا میری طرح۔۔میرا انجام اتنا
24\17
شاندار ہوا ہے جس کا آپ شاید سوچ بھی نہ پائیں سو انجام سے نا ڈرنا ۔۔۔۔اصل انجام تو ابھی آیا ہی نہیں۔۔ مجھے آپ سے شکایت نہیںجب میں اکیلا تھا اس وقت بھی میرے کچھ دوست میرے ناصح تھے۔۔صحافت میں رازوں کی سائنس سے ہم انصاف نہیں کرتے۔۔۔یوں آؤٹ آف ڈیٹ ہوجاتے ہیںمیں نے اپنا معاملہ
24\18
اپنے لہو سے لکھا اور آپ کے سامنے رکھا۔۔۔۔ابھی تو یہ لہو بول رہا ہے! سن لیجیئے۔۔ بہت سے نام اور بہت سے چہرے ہیں۔۔۔ میں چاہتا ہوں آپ خود کینیا جائیں۔۔ میں اپنی آنکھوں اپنے لفظوں اور آپنے لہو میں یہ داستاں آپ کے لیے ہی چھوڑ آیا تھا۔۔مجھے نیروبی کی سنسان سڑک پر ڈھونڈیں تو سہی
24\19
یار۔میں ملوں گا آپ کو وہاں میرا لہو پڑا ہوا ہے۔وہ گواہی ہے اسے سکرین پر تو لائیں۔۔آپ کو فرصت ملے تو یہ سب دیکھنااپنا دامن اور اپنی آستینیں بھی دیکھنا۔۔آپ کا کھلا دشمن آپ کو آسانی سے نہیں مار سکتا۔۔اگر آپ کا دامن اور آستین محفوظ ہے۔۔آپ جانتے ہیں مجھے سوال بے چین رکھتے تھے۔
24\20
آپ لوگ کہیں سوالوں کا گلہ نہ گھونٹ دینا۔۔۔موت اور زندگی کے رازوں کے تلاش میں قاتل کا چہرہ دیکھ لینا ایک اعزاز ہے،وہ جنھیں میرے جرائم شمار کرتے تھے میرے لیے وہ زندگی کو اعتبار دینے والی جستجو تھی۔۔۔دوستو یہ خط میں اپنے قاتلوں کے لیے نہیں لکھ رہا ۔
24\21
میرا ان کا سامنا ہوچکا یہ تو شکریہ اور احساس کا وہ اظہار ہے جو میں صرف آپ سے کرنا لازمی سمجھتا ہوں۔شکریہ کہ آپ کی محبتیں اور احترام ملا۔۔یہ احترام پوری قوم نے دیا اس کا معنی صرف یہ ہے کہ قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔۔ستم ہے کہ وہاں قاتل پہ اٹھتے سوالوں کا چہرہ نوچتے دیا جاتا ہے۔
24\22
میں اپنے سوالوں کو بچا لایا ہوں۔وہاںطاقت کے نشے میں مست سوالوں کوزندہ نہیں رہنے دے رہے تھے۔انسان کا مرنا اتنا خطرناک نہیں جتنا جراءت سوال کا مرجانا۔۔۔۔۔میرے عظیم سوال کو پروپیگنڈا بنانے والے ظالم ہیں، سوال ایک ترازو ہےاور ترازو کے معاملے میں
24\23
احتیاط کرنے والے ہی بچ پاتے ہیں، پر شرط یہ ہے کہ صحافت اور صحافی اپنے ضمیر اپنی دھرتی اور اپنے لوگوں سے زیادہ کسی کا وفادار نہ ہو ۔۔۔۔اور ہاں پھر یہ گزارش کہ موت آپ کے تعاقب میں بھی ہوتی ہے اور آستین میں بھی۔۔۔۔
شہید ارشد شریف ستارہ امتیاز
Abid Andleeb
24\24
@threadreaderapp unroll please

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Abid Andleeb

Abid Andleeb Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AbidAandleeb

Oct 27
ارشد شریف کو کس نے شہید کیا؟وہ کون تھا؟
101)گاڑی پر دیگر تمام فائز کتنے فاصلے سے ہوئے ہیں ؟
102)فائر کتنے لوگوں نے کئے؟
103)یہ کیسی کار کی چوری پکڑنا تھی جہاں ایک شخص کی موت کو یقینی بنا کر مشتبہ گاڑی کو چھوڑ دیا گیا؟
104)گاڑی کا مکمل فرانزک کیا ؟
105)کیا فزیکل میچنگ کی گئی؟
106)فنگر پرنٹ میچنگ ہوئی؟
107)بالوں اور فائبر کا جائزہ ہوا؟
108)خون کے نشانات کا جائزہ اور گولی کی ڈائریکشن بیلسٹک معائنہ ہوا
109) گاڑی پر تمام نشانات کا معائنہ ہوا ؟
110 )رپورٹ کہاں ہے؟
111)گاڑی کو ایک خاص کیمکل سے واش تو نہیں کیا گیا؟112)خون آلودہ گاڑی میں خون کا فرانزک کیا ؟
Read 14 tweets
Oct 27
ارشد شریف کو کس نے شہید کیا؟
وہ کون تھا؟ آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں
ارشد شریف کی شہادت پر میرے 155 سوالات
1)ارشد شریف پر FIR کا سلسلہ کب شروع ہوا؟
2)پہلی FIR کس کے کہنے پر کیوں،کہاں ہوئی؟
3)ایف آئی آرز کا متن کیا ہے کیا اس میں کوئی مماثلت ہے ؟4)ارشد شریف نے پاکستان کیوں چھوڑا؟
5)ارشد شریف نے کس کس دوست سے خود کو ملنے والی دھمکیوں کا ذکر کیا ؟انکی نوعیت کیا تھی؟
6)بہت سی مدد اس سی ڈی سے مل سکتی ہے جو شہید کابینہ کی کسی کمیٹی کو دے گئے ہیں وہ کہاں ہے؟
7)ارشد شریف جب رات گھر سے نکلے انکے ساتھ دینے والے دوست بتائیں وہ کیا جانتے ہیں؟
8)ارشد شریف کی فیملی بتا سکتی ہے گھر میں کوئی ایسا غیر معمولی واقع پیش آیا ہو؟
9)ارشد شریف پاکستان سے جانے کے بعد کہاں قیام پزیر رہے ؟10)ارشد شریف کے ساتھ وہاں کون کون ملنے آیا ؟
11)ارشد شریف دبئی جانے کے بعد کس کس دوست سے رابطے میں رہے اور انہوں نے کیا کیا بتایا؟
Read 24 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(