پاکستانی تفتیش کاروں کی کینیا میں ارشد شریف کی موت کی تحقیقات
ٹیم کے ارکان کا فائرنگ سے متاثرہ گاڑی،،اول ٹیپیی فارم ،جائے وقوعہ اور ڈنر کے مقام کا دورہ
اچانک فائرنگ سے گھبرا گیا،واقعے کے فوری بعد بھائی وقار کو کال کی مجھے لگا فائرنگ کے بعد بھی میرا پیچھا کیا جارہا ہے تو گاڑی بھگانا شروع کردی،وقار نے اول ٹیپئسی فارم پہنچنے کا کہا،جائے وقوعہ سے اول ٹیپیسی فارم 22 کلومیٹر دور ہے،خرم احمد
خرم نے گاڑی پر فائرنگ کا بتایا،کال آتے ہی میں بھی اول ٹیپیسی فارم کے لیے نکل گیا، راستے سے کینیا پولیس کے حکام اور پاکستانی دوست کو تفصیل بتائی، اول ٹیپیسی فارم پہنچا تو ارشد شریف کی لاش گاڑی میں موجود تھی،اس وقت تک گاڑی پر فائرنگ پولیس کی جانب سے کیے جانے کا شبہ نہیں تھا، وقار
میرے پہنچنے کے بعد کینیا کے پولیس افسران بھی پہنچے اور شواہد جمع کیے، تفتیش کی روشنی میں جائے وقوعہ پر پورے واقعے کے ریہرسل بھی کی گئی