پاکستان میں "جمہوریت" کا اندھا سفر۔۔

پاکستان میں "جمہوریت" کا مستقبل کل بھی تاریک تھا، آج بھی تاریک ہے، کسی لمبی سیاہ رات کیطرح،

جی ہاں اسکی ایک وجہ ہے،
پاکستانی "جمہوریت" کی جڑوں میں قدیم "ھندی" آمریت کا دیمک ہے جو فی الحال، سو فیصد، ناقابل علاج ہے
#پنڈی_کی_کال_عوام_تیار
👇
اس نے تریاق بننے کی بجائے ابھی صرف اس دھرتی کے غریب آدمی کا خون چوسنا ہے ایک لمبے عرصے تک،

لیکن ہمارے بہت سے پڑھے لکھے لوگ، یہ بات نہیں مانتے اور ہمارے پنج سالہ "الیکشنی" انعقاد کو ہی اصل "جمہوریت" سمجھکر اسکے گن گائے چلے جاتے ہیں یہ اصرار کرتے ہوئے کہ جناب بس الیکشن پر الیکشن👇
کرواتے جاو پھر تماشہ دیکھو، " جمہوریت" خود بخود ہی "فلڑ" ہو کر اپنی اصل، "ویسٹ منسڑ" شکل میں آپکی جھولی میں آن گرے گی بالآخر،

صاف بات ہے یہ ایک سفید جھوٹ ہے بڑا جذباتی قسم کا کہ یہ لوگ اپنی زمین، اپنے آپ کو ہی بھلا بیٹھے،

ارے بھائی آپ ایک ایسی دھرتی کے بدقسمت باشندے ہو کہ جو👇
اپنے مخصوص سماجی،معاشی، سیاسی، نفسیاتی اور تاریخی جبر اور گہری "فاشسٹ"روایت کیساتھ، بس صرف "ویسٹ منسڑ"مغربی جمہوریت کا مصنوعی چہرہ ہی اپنے چہرے پر سجائے ہے، خود اپنے آپ کو دھوکہ دیتے،

اسکے دور اندر جھانکو گے تو تمھیں مقدس اشلوک پڑھکر کانوں میں سیسہ انڈیلتے"برھمن" نظر آئیں گے👇
سفاک شہنشاہ اور غریب کا خون چوستا انکا "پرائیوٹ" شاہی خزانہ" اور پھر ان سب کی آجتک زندہ شکل "مغربی پاکستانی جاگیرداریت" اور اسکے انڈے بچے،
یعنی،
یہ دھرتی،یہ بدقسمت زمین ؛ آریائی برھمنوں سے لیکر مغلوں، انگریزوں اور پاکستانی جاگیرداریت کیساتھ شامل فوجی بیروکریٹک گٹھ جوڑ میں پھنسی👇
ایک ایسی قدیم اور بدقسمت، بہت ڈھیٹ "غیرجمہوری" زمین ہے کہ جبتک، کسی "خونی انقلاب"کا بے رحم ہاتھ اسے توڑ کر "انسانی" نہیں بنا ڈالتا یہ کبھی کوئی "جمہوری"پھل دے نہیں سکتی؛

یہ بات کہیں لکھ کر رکھ لو،

ہاں جبتک ایک بالکل نیا معاشرتی،معاشی اور انسان دوست"ڈھانچہ" یہاں بن نہیں جاتا👇
یہاں کچھ بھی نہ بدلے گا ؛

لیکن وہ بضد ہیں کہ نہیں بس آپ الیکشن پر الیکشن کرواتے جاو اسی "لہو لہان" خرابے پر اور کرشمہ دیکھو،

یعنی ہم صدیوں سے اس دھرتی کی شہہ رگ پر سوار چند آدم خور طبقات کو مزید طاقت ور اور "موٹا"کرتے چلے جائیں اور یہاں کی، پچانوئے فیصد انسانی آبادی، کہ جو،👇
دیہاتوں اور شہروں کی کوکھ میں زندہ در گور ہے اسکے بھوکے، پیاسے اور انپڑھ لاشے پر اپنا "جمہوری" بھنگڑا ڈالتے چلے جائیں،

واہ واہ، کیا گاجر ہے جو ان ناواقف یا پھر چالاک لوگوں نے ہمارے سامنے لٹکائی ہے،

حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ "پانی میں مدھانی" چلانے کا نتیجہ کیا نکلتا ہے،👇
مگر وہ اپنی "سٹڈی" میں کرسی گھما کر اور سگار کا دھیمہ سا کش لیکر بڑے وسوخ سے کہتے ہیں کہ " ناں جی، بس ذرا انتظار، اس پانی سے مکھن ضرور نکلے گا"

ادھر زمینی حقائق یہ کہتے ہیں کہ چاہے آپ لکھ الیکشن کروا لیں، یہاں ہمارے ہاں کا کوئی مصلی، کوئی نائی، کوئی موچی اور کوئی کمہار،👇
کبھی "چوہدری" " ملک" یا " مہر" نہ بن پائے گا کبھی؛

یہاں بس برھمن کو برھمن اور شودر کو شودر ہی رہنا ہے سدا، یہی یہاں کا سچ ہے،

ان دونوں طبقات کا فرق پتھر پر لکیر سمجھو جو قبل از تاریخ کے مقدس "ویدک پنوں" پر لکھا ہے،
مستقل اور منجمد،

یعنی آپکی پچانوے فیصد انسانی آبادی،👇
عملی طور پر، پاکستان کے کسی اچھے یا برے میں شریک ہی نہیں،
اور ہمارے مقدر کے تمام تر فیصلے ہمارے پانچ فیصد "اشرافیائی" یا پھر " الیکٹیبلز" طبقات کیا کرتے ہیں،

ہمارا پچانوے فیصد بدبخت انسانی حصہ تو ٹریکڑ ٹرالیوں میں بھرا بس" پولنگ سٹیشنوں" کے درشن کیا کرتا ہے ہر پنج سال بعد، 👇
بالوں میں تازہ تازہ تیل لگا کر، اور پھر سر شام اپنے دائمی آقا و "برھمن" کی "الیکشنی" جیت پر بھنگڑا ڈالتا ہے، بڑے زور کیساتھ، اسکے ڈھول پر ،

👇
پاکستانی جمہوریت کی جڑوں میں پھیلا ھندی آمریت کا قدیم دیمک کب کا چاٹ چکا ہمیں اندر سے۔۔

ملے گی شیخ کو جنت ھمیں دوزخ عطا ھوگا
بس اتنی بات تھی جسکے لئے محشر بپا ھوگا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with پـٹـھـانــزادی PTI

پـٹـھـانــزادی PTI Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @PTi12_

Nov 21
کچھ دن پہلے کئی صحافیوں کو "خبر" دی جاتی ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں مریم نواز براہ راست ملوث ہیں جن کی فرمائش پہ یہ قتل ہوا۔آج ن لیگ کا برطانیہ میں سپوکن پرسن اور نواز شریف کا انتہائی بااعتماد ساتھی تسنیم حیدر کا اچانک ضمیر جاگتا ہے اور وہ پریس کانفرنس کھڑکاتا ہے⤵️
کہ ارشد شریف اور عمران خان کو مارنے کا فیصلہ نواز شریف نے کیا تھا۔

کچھ سمجھ آ رہا ہے کہ ڈوریں کہاں سے ہل رہی ہیں؟
کن کے مفادات ٹکرا رہے ہیں اور کونسی گروپنگ چل رہی ہے؟
کس گروپ نے ارشد شریف کو مروایا اور کون سا گروپ عمران خان پہ حملہ آور ہوا ؟
کسے اس اہم وقت میں شریف فیملی⤵️
کو پریشرائز کرنا ہے اور کیوں کرنا ہے ؟
کون صدر علوی کو اپنی مرضی کے کاغذ پہ دستخط کروانا چاہتا ہے اور انھیں ساتھ دینے کا کہہ کر اپنا سارا گند صرف شریف فیملی کے کندھے پہ ڈال کر اپنے لیے امان مانگ رہا ہے ؟
کون بدمعاشی پہ اترا ہوا ہے اور راولپنڈی میں عمران خان کو بن دھماکے سے⤵️
Read 5 tweets
Nov 18
*پاکستان یا نظام-دیکھیے بچے گا کون

یہ کہہ رہی ہے اشاروں میں گردش گردوں
کہ جلد ہم کوئی سخت انقلاب دیکھیں گے

اگر ہم ایک طائرانہ نظر پچھلے75سال پے ڈالیں تو آج ہمارے ملک میں جمہوریت ایک بدنما ترین چہرے کے ساتھ عوام کی بے بسی پر مسکرا رہی ہے۔ کھیل پرانا ہی ہے،کردار جانے پہچانے ہیں👇
لیکن اب شاید عام عوام بدل رہی ہے یا بدل گئی ہیں۔ کون ہیں یہ؟ ایک ایسا ملک جہاں ہر سال لاکھوں بچے ووٹر بن رہے ہیں اور ان کی آنکھوں میں خواب سجے ہیں لیکن حقیقت بھیانک سے بھیانک تر ہوتی جارہی ہے۔ *ان بچوں کے پاس جو سب سے بڑا ہتھیار ہے وہ ہے انفارمیشن کا۔ کہ کیا ہو رہا ہے؟ 👇
کیا ہوتا رہا ہے؟اب کیا ہونے والا ہے؟
انکے کچے زہن آتش فشاں بنتے جارہے ہیں۔ یہ سوالات پوچھنا چاہتے ہیں۔ اور جوابات کو عقل کی کسوٹی پر پرکھنا چاہتے ہیں۔ انکو بہت دیر تک اب بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ یہ اپنے بڑوں کی طرح کمزور نہیں ہیں یا مصلحتوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ لیکن اس👇
Read 10 tweets
Nov 5
مسٹر ٹوں ٹوں کی پھرتیاں !

اعظم سواتی کی پریس کانفرنس کے فوراً بعد لفافہ گروپ میں میسج آتا ہے کہ یہ بات پھیلا دو کہ اعظم سواتی کی ویڈیو ادارے نے نہیں بنائی بلکہ فیک ویڈیو ہے ۔ ڈفر یہ بھی نہ سوچ پائے کہ ویڈیو تو صحافیوں کے پاس ہے ہی نہیں۔ وہ تو صرف اعظم سواتی کو بھیجی گئی
👇
غریدہ فاروقی ، حامد میر ، سلیم صافی سمیت تمام لفافوں نے ٹویٹ شروع کر دی کہ ویڈیو فیک ہے۔ یہاں تک اس قدر بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے سٹیٹمنٹ آ گئی کہ ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ویڈیو فیک ہے۔ ایف آئی اے کو یہ ویڈیو کس نے بھیجی
👇
ہے اور کس نے فرانزک ٹیسٹ کا کہا ہے ؟ یہ سوال اٹھائے ہی نہیں گئے بلکہ تمام چینلز پہ پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا کہ ویڈیو تو ہے ہی فیک۔

جس ملک میں سابق وزیراعظم پہ اپنی صوبائی حکومت کے ایک معمولی سے تھانے میں اپنے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہ
👇
Read 4 tweets
Nov 4
ضرور پڑھیں !

وہی 70 سال پہلے والا پیٹرن دوہرایا گیا۔

لیاقت علی خان اور بینظیر پہ بلکل اسی پیٹرن سے حملہ کیاگیا۔یہ بظاہر ایک محفوظ اورمؤثر پیٹرن رہا ہے جو دونوں دفعہ ہائی پروفائل کلنگ میں کامیاب رہا۔

اس پیٹرن کےتحت سامنےدو حملہ آور ہوتے ہیں۔ایک نشئی ٹائپ ہوتا ہے جسےکوئی بھی👇
وجہ دے کر بھڑکایا جاتا ہے جبکہ دوسرا پلاننگ کی کڑی کا حصہ ہوتا ہے جس کا کام فائرنگ کر کے گارڈز کو اپنی طرف متوجہ کرنا اور افراتفری پیدا کرنا شامل ہوتا ہے۔ یہ دونوں بیک وقت کام کرتے ہیں۔ ایک حملہ کرتا ہے اور ایک دوسری جگہ سے کوور فائر دیتا ہے لیکن اصلی شوٹر پیچھے ہوتا ہے جو 👇
ایک یا دو ہوتے ہیں۔ ان کا کام اسی مقررہ وقت پہ ٹارگٹ کو نشانہ بنانا ہوتا ہے اور ساتھ ہی اس حملہ آور کو ختم کرنا ہوتا ہے جو کوور فائر دیتا ہے۔ اس طرح کڑی ٹوٹ جاتی ہے ، شوٹر خود نکل جاتا ہے اور آخر میں ایک نشئی بچتا ہے جسے صرف پولیس کے حوالے لیا جاتا ہے۔ وہ کوئی بھی بھونڈا سا 👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(