(1/6) فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح کرنے والے #غانم_المفتاح کون ہیں؟

غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا ابتدائی تعلیم کے لئے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل
(2/6) کروانا چاہا تو بہت سے سکولوں نے انکار کر دیا اور جس آخر سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے۔

غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور #غریسہ_آئسکریم نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر
(3/6) میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔ غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی
(4/6) سعادت حاصل کر چکے ہیں وہ زمانہ طالبعلمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں

آج قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی ورلڈکپ کا افتتاح کیا ہیں جسے دنیا کے 500
(5/6) بڑے چینلز پر دکھایا گا اور تاریخ میں پہلی بار ناچ گانے کی بجائے قرآنی آیات کی تلاوت سے ورلڈکپ کا آغاذ ہوا۔ اس وقت جب یورپ کے اکثر لوگ ایل جی بی ٹی تحریک کی سرگرمیوں پر قطر میں پابندی عائد کئے جانے پر ان کے حقوق کی بات کی جارہی وہیں قطر نے ایک معذور قاری سے
(6/6) افتتاح کروا کر دنیا بھر کے معذور افراد کے حوصلے بلند کر کے اپنی ترجیحات کی وضاحت کر دی ہے۔
#Qatarworldcup2022

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ملک محمد اسد

ملک محمد اسد Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Asadyaat

Nov 22
کی بنڑا بیٹھاں، کی بنڑا بیٹھاں

ریسیپی کو نام دیجیے
@humma_g
@Nid_z0
@ZA__Awan
بیگم صاحبہ کے مائیکے جاتے ہی میں گھر میں اکیلا ہونے کی وجہ سے کُکنگ والا محکمہ خود ہی سنبھال لیتا ہوں، کیونکہ باہر کا کھانا ویسے بھی ہضم نہیں ہوتا

کل دال ماش بنائی، آج موڈ بنا کہ آملیٹ بنایا جائے Image
لیکن سامان کچھ اضافی پڑا تھا تو سوچا اسے کام میں لاتے ہیں، چلیں اب ترکیب پڑھیں یہ "نسخہ" تیار کرنے کی
اجزاء نمبر 1
چکن بون لیس: ڈیڑھ پاؤ
انڈے: دو عدد
ہری مرچیں: ایک بڑی یا دو چھوٹی
شملہ مرچ: ایک عدد درمیانے سائز کی
پیاز: ایک عدد درمیانے سائز کا
ٹماٹر: دو چھوٹے یا ایک بڑا
اجزاء نمبر 2
نمک: ایک چمچ (چھوٹا) یا حسب ذائقہ
سوکھا دھنیا: ایک چمچ (چھوٹا)
لال مرچ: آدھا چمچ (چھوٹا) یا اس سے بھی کم (صرف ذائقے کے لیے)
گرم مصالحہ: 1/4 چمچ (چھوٹا)
ہلدی: 1/4 چمچ (چھوٹا)
ادرک و لہسن پیسٹ: 2 ٹیبل سپون

اب چلتے ہیں نسخہ تیار کرنے کی طرف

سب سے پہلے اجزا نمبر 1
Read 9 tweets
Nov 22
(1/16) گوگل میپ راستے کیسے ڈھونڈتا ہے!!

ہم اور آپ ہر روز گوگل میپ کے استعمال سے راستے تلاش کرتے ہیں۔ اپنے موبائل فون میں گوگل میپ کی ایپ نکالی، لوکیشن آن کی اور ایک جگہ کا راستہ لکھا تو ترنت گوگل۔میپ نے اپکو راستہ بتا دیا۔ فرض کریں آپکو لاہور میں "شاہ دی کھوئی" سے لمز Image
(2/16) یونیورسٹی جانا ہے۔ تو آپ کسی لاہوری سے راستہ پوچھنے کی غلطی نہیں کریں گے کیونکہ وہ آپکو لمز کی بجائے مینارِ پاکستان پہنچا دے گا۔ تو آپ نے گوگل میپ پر لمز کا ایڈریس ڈالا اور گوگل نے آپکو راستہ بتا دیا اور ساتھ ہی ڈائریکشنز بھی کہ کونسی جگہ ِرنگ روڈ لینا ہے، کہاں سے رنگ
(3/16) روڈ سے اُترنا ہے، کہاں لالک چوک پر مڑنا یے وغیرہ وغیرہ۔

مگر گوگل آپکو یہ سب کیسے بتاتا ہے؟ اسکا جواب ہے جی پی ایس سسٹم کے ذریعے۔ اب یہ جی پی ایس کیا بلا ہے؟

جی پی ایس دراصل مخففففف(یہ لفظ پتہ نہیں کس نے نکالا تھا اتنے سارے ف ف ف والا) ہے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا۔
Read 16 tweets
Nov 21
(1/32) انتہائی معلوماتی تھریڈ 👇🏽

جنات نظر کیوں نہیں آتے ؟ ایک سائینسی تجزیہ

جنات اللہ کی مخلوق ہیں یہ ہمارا یقین ہے ، وہ آگ سے پیدا کیے گئے ، ان میں شیاطین و نیک صفت بھی موجود ہیں اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور یہ تھریڈ اس بارے میں نہیں ہے ۔ یہ تھریڈ جنات کی Image
(2/32) سائینٹیفیک تشریح کے بارے میں ہے ۔ کیا وہ ہمارے درمیان ہی موجود ہیں ؟ اور زیادہ اہم سوال یہ کہ ہم انہیں دیکھ کیوں نہیں سکتے ؟

لفظ جن کا ماخذ ہے ‘‘نظر نہ آنے والی چیز’’ اور اسی سے جنت یا جنین جیسے الفاظ بھی وجود میں آئے ۔ جنات آخر نظر کیوں نہیں آتے ؟ اس کی دو وجوہات
(3/32) بیان کی جا سکتی ہیں ۔ پہلی وجہ یہ کہ انسان کا ویژن بہت محدود ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کائینات میں جو (electromagnetic spectrum) بنایا ہے اس کے تحت روشنی 19 اقسام کی ہے ۔ جس میں سے ہم صرف ایک قسم کی روشنی دیکھ سکتے ہیں جو سات رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے ۔ میں آپ کو چند مشہور
Read 35 tweets
Nov 18
"اے بابا جیندا تاں کُوڑ وسیبا تھیندا"

"پاکستان کے بابے"

سرائیکی کی ایک کہاوت / کہانی ہے جس کا ٹائٹل پہلی لائن میں لکھا ہے مطلب "یہ بابا زندہ ہے تو بسنا جھوٹ ہے"

ہوا کچھ یوں کہ کسی گاؤں میں ایک دوشیزہ تھی، شادی کی عمر قریباً قریباً گزر چکی تھی اور شادی نہ ہونے کی وجہ اسکا بابا
یعنی باپ تھا، جب بھی شادی ہونے لگتی بابا کوئی نہ کوئی خود ساختہ مسئلہ بنا کر رشتہ توڑ دیتا، کئی رشتے ہوئے، کئی ٹُوٹے عرصہ گزرا اور ایک ایسا رشتہ آیا جسے بابے نے ہاں کہہ دی، سہیلیوں نے آ کر دوشیزہ کو مبارک دی کہ دیکھو تمہارا باپ مان گیا اب تمہاری شادی ہو جائے گی
دوشیزہ نے مایوسی
سے جواب دیا کہ "اے بابا جیندا تاں کُوڑ وسیبا تھیندا" (یہ بابا زندہ ہے تو بسنا جھوٹ ہے)
خیر رشتہ پکا ہونے کے بعد دن رکھے گئے، سہیلیاں پھر دوشیزہ کے پاس آئیں اور کہا اب تو دن بھی طے ہو گئے ہیں، اب تو خوش ہو جاؤ لیکن دوشیزہ نے پھر اسی مایوسی سے وہی جواب دیا کہ "اے بابا جیندا تاں
Read 11 tweets
Nov 8
پرویز رشید کی مبینہ ویڈیو (محرکات اور آگے کیا ہو سکتا ہے؟)

مخلتگ تجزیات اور لطیفے اس بابت آپ پہلے ہی پڑھ چکے ہوں گے اور عمومی محرکات کا اندازہ لگانا بھی کچھ مشکل نہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے لیکن یہاں میں صرف اپنا تجزیہ یا پھر یوں کہیں کہ خدشات رکھنے والا ہوں
سب سے پہلے محرکات پہ آتے ہیں، اس وقت ملکی سیاسی خانہ جنگی میں ہے اور یہ خانہ جنگی دن بدن شدید ہوتی جا رہی ہے، سیاسی خانہ جنگی اس لیئے کہا کہ جیسے 4 فراڈی مل کر کاروبار کریں تو سب ایک دوسرے پہ شک کرتے رہتے ہیں ایسے ہی ان فراڈی چوروں کے گروہ PDM میں سے کوئی بھی ایک دوسرے پہ
اعتبار نہیں کرتا بلکہ سب ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حتیٰ کہ PDM اور "وہ" بھی ایک دوسرے پہ اعتبار نہیں کرتے "اُن" کے "اُن" کو سیف ایگزٹ درکار ہے اور PDM کی ایک بڑی جماعت کو اپنا نا اہل چور ڈاکو قائد، جبکہ دوسری کو اپنا "بے بی" وزیر اعظم لگوانا ہے لہٰذا یہاں بھی ہوتا ہے
Read 19 tweets
Nov 7
پاکستان ایک عام آدمی کی نظر سے
سوشل میڈیا پر موجود Activist کی زیادہ تعداد نوجوان ہے، ان میں سے بلاشبہ زیادہ تعداد انکی ہے جو عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان میں بھی زیادہ تعداد Late 80s اور 90s کے ان بچوں کی ہے جو بے نظیر اور نواز شریف کی آپسی دشمنی
دیکھتے سنتے اور اس میں جیتے ہوئے بڑے ہوئے، میں بھی انہی میں سے ایک ہوں کہ جب ہمارے پورے گاوں میں بس ایک ہی گھر کے باہر بے نظیر کا پوسٹر نظر آتا تھا اور اسکے علاوہ بس ایک اور شخص جو مجھے اب بھی یاد ہے، بے نظیر کا شدید حامی ہوا کرتا تھا، علاوہ ازیں خوشاب، میانوالی، سرگودھا
کے اکثر علاقوں تک تو ن لیگ کے علاوہ کسی کا نام بھی شاید اکثریت کو معلوم نہ ہوتا ہو، پھر وقت نے پلٹا کھایا اور مشرف آ گیا، مٹھائیاں بانٹی گئیں، لیکن اس وقت ذہن کچا تھا یہ معلوم نہیں تھا کہ مارشل لا اچھی چیز ہے یا بری بس دیکھ رہے تھے یا شاید فوج سے اتنا پیار تھا کہ انکا ہر کام ہی
Read 25 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(