بستر پر جاتے وقت 81 سالہ @MaidahMuhammad نے 83 سالہ میاں سے کہا:
"سنو. ابھی میری نظر کھڑکی سے باہر گئی تو مجھے لگا کہ گیریج کی بتی جل رہی ہے۔ کیا تم اٹھ کے اسے بند کر آؤگے؟"
بڑے میاں بڑی مشکل سے بستر سے نکلے، دروازہ کھول کر باہر نکلے تو دیکھا کہ پانچ چھ نقب زن گیریج کے دروازے سے
چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ بڑے میاں نے وہیں سے پولیس اسٹیشن فون کیا۔
"دیکھو۔۔۔میرا پتہ لکھو۔ ہم صرف دو بوڑھے میاں بیوی گھر پر ہیں اور پانچ چھ چور میرے گیریج پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ جلدی کسی پولیس ٹیم کو بھیجو۔۔۔"
دوسری طرف سے ڈسپیچر کی آواز آئی:
"ہم نے آپ کا پتہ لکھ لیا ہے ۔ بے فکر رہیں۔ ابھی کوئی ٹیم فارغ نہیں۔ جیسے ہی کسی ٹیم سے رابطہ ہوتا ہے میں فوراً بھیجتا ہوں"
بڑے میاں خون کے گھونٹ پی کے رہ گئے۔ نقب زن ابھی تک گیریج کے تالوں سے الجھے ہوئے تھے۔ دو منٹ بعد انہوں نے پھر پولیس اسٹیشن فون کیا:
"سنو۔۔۔اب کسی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے ان پانچوں کو گولی مار دی ہے۔۔۔"

پولیس اسٹیشن میں کھلبلی مچ گئی۔ پانچ منٹ کے اندر اندر پولیس ٹیم ایک ہیلی کاپٹر، ایک پیرا مڈیکس، تین ڈاکٹرز اور دو ایمبولنس کے ساتھ گلی میں نمودار ہوئی۔ جلد ہی ان مجرموں پر قابو پا لیا گیا۔
بعد ازاں ٹیم کا انچارج ٹہلتا ہوا بڑے میاں کے پاس آیا:
"آپ نے تو کہا تھا کہ آپ نے انہیں گولی مار دی ہے؟"
"اور آپ لوگوں نے بھی تو کہا تھا کہ کوئی ٹیم فارغ نہیں
😂😂😂
#Copied

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🐤🐤چوچا جی 🐤🐤

🐤🐤چوچا جی 🐤🐤 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Chuchaji

Dec 4
نعمان بھائی چڑیا گھر نوکری کی تلاش میں گئے۔ انچارج نے پہلے تو نہ کر دی مگر پھر اسکی حالت زار دیکھتے ہوئے اسکو بندر کی نوکری کی آفر لگا دی۔
ھمارا بندر مر گیا ہے اگر تم اسکی جگہ کام کرنا چاہو تو میرے پاس یہی ایک ویکنسی خالی ہے
@MaidahMuhammad 👈👈
نعمان بھائی۔ بندر کی نوکری؟
ھاں ۔۔
نعمان بھائی۔ مگر میں؟ ۔میں سمجھا نہیں

یہ کی ھے نا عقل کی بات۔ انچارج گویا ھوا ۔
۔
کل آ جانا سمجھا دوں گا
۔
نعمان بھائی دوسرے دن حاضر ہو گئے۔
۔یہ لو کھال۔۔ پہن لو۔۔
پنجرے میں بیٹھ جاو۔۔ اور ھاں تھوڑی تھوڑی دیر بعد ادھر ادھر چل پھر لینا ۔
بچے آئیں تو ایک آدھ قلابازی بھی لگا لینا۔
۔
خیر وقت گزرنے لگا۔ نعمان بھائی تنگ تو تھے لیکن کیا کرتے۔
ایک دن بہت سے بچے آ گئے اور خوب چہل پہل ھو گئی۔ بچے اسکی حرکتوں سے خوش ہو کر مٹھائی پھل چپس اور ۔۔۔۔ پیسے تک پھینکنے لگے۔۔۔
Read 6 tweets
Dec 3
گدھے نے چیتے سے کہا: گھاس نیلی ہے. چیتے نے جواب دیا: نہیں، گھاس تو ہری ہے.
بحث گرم ہو گئی، اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ معاملے کو ثالثی عدالت میں پیش کیا جائے، اور ایسا کرنے کے لیے انہوں نے شیر سے رجوع کیا.
جنگل میں شیر اپنے تخت پر بیٹھا ہوا تھا، گدھے نے چیخنا شروع کر دیا: Image
حضور، کیا یہ سچ نہیں ہے کہ گھاس نیلی ہے؟‘‘ شیر نے جواب دیا: "سچ ہے، گھاس نیلی ہے۔" گدھا آگے بڑھا اور بولا: " چیتا مجھ سے اختلاف رکھتا ہے اور بحث سے مجھے تنگ کرتا ہے۔ مہربانی فرما کر اسے سزا دیں.
" بادشاہ نے گدھے کی بات سن کر اعلان کیا: "چیتے کو 5 سال تک کی خاموشی کی سزا دی
جاتی ہے. "

گدھا خوشی سے اچھل پڑا اور گھر واپسی کے راستے پر مطمئن اور دہراتا چلا گیا: ''گھاس نیلی ہے... ''

چیتے نے اسے دی گئی سزا قبول کر لی، لیکن اس نے شیر سے پوچھا: "سرکار ، آپ نے مجھے سزا کیوں دی، آخر کار گھاس تو ہری ہے؟" شیر نے جواب دیا: ’’دراصل گھاس ہری ہی ہے۔‘‘
Read 5 tweets
Dec 3
@MaidahMuhammad
اور نعمان بھائی اپنی شادی کی چالیسویں سالگرہ پر اپنا سکول کا دور یاد کر رہے تھے۔
دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے سکول جائیں گے اور بچپن کے پیار کی یادیں تازہ کریں گے۔
وہ سکول گئے، وہ بینچ دیکھا جس پر پچاس سال پہلے دونوں نے مل کر "آئی لو یو" لکھا تھا۔
پیدل واپس آ رہے تھے کہ ایک آرمر گاڑی میں سے ایک تھیلا گرا۔
مائدہ نے اٹھا لیا۔
وہ تھیلے کو گھر لے گئے۔
کھول کر دیکھا تو اس میں پچاس ہزار ڈالر تھے۔ نعمان بھائی نے کہا کہ انھیں وہ تھیلا واپس کرنا چاہیے لیکن مائدہ نے کہا "لبھی شے خدا دی" اور چوبارے میں چھپا دیا۔
دوسرے دن ایف بی آئی والے پہنچ گئے اور پوچھا آیا کہ انھیں کوئی تھیلا ملا۔
مائدہ نے کہا "نہیں"۔

نعمان بھائی بولے، "یہ جھوٹ بولتی ہے۔ تھیلا اوپر چوبارے میں ہے"۔
مائدہ نے کہا،
"اس کا دماغ ٹھیک سے کام نہیں کرتا۔ اس کا ذہن اس کے بچپن میں چلا گیا ہے۔ یہ سکون آور ادویات لیتا ہے۔"
Read 4 tweets
Dec 2
@nazia_ai
اور جیجا جی سونے کے لیے بستر پر دراز ہوئے تو جیجا جی نے باجی بازیہ سے پوچھا : تمہیں پتہ ہے خالد بن ولید ؓ نے کتنی شادیاں کیں تھیں؟ ان کی بیویوں کی تعداد جانتی ہو کتنی تھی؟ "

نازیہ نے جواب دیا : بس بس.. پہلے أن کے جتنی جنگیں لڑ کر دکھاؤ پھر اتنی شادیاں بھی کر لینا،
بلکہ میں خود تمہارے لیے رشتے تلاش کروں گی۔" یہ کہہ کر نازیہ نے منہ موڑا اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد پھر گویا ہوئی : خالد بن ولید ؓ بہادری و دلیری میں سو سو آدمیوں کی طاقت رکھتے تھے، اور تم؟ تم اور تمہارے بیٹے سے تو حمام کا دروازہ تک نہیں کھلتا اگر وہ بند ہو جائے تو۔"
جیجا جی بیچارے نے کمبل اوڑھا، منہ موڑا اور نازیہ کی طرف پیٹھ کر کے یہ الفاظ دہرانے لگا : اے أم لسان ( زبان کی اماں) تمہاری باتوں سے تو اللہ ہی بچائے۔"

جبکہ نازیہ آنکھیں دکھاتے ہوئے اسے کہنے لگی : خالد بن ولید ؓ صحرا میں بھی ساری ساری رات نوافل میں گزار دیتے تھے،
Read 4 tweets
Dec 1
مسجد جینے ___ مالی
(Great Mosque of Djenné)

مسجد کوئی بھی ہو اللہ کا گھر ہی کہلاتی ہے۔ دنیا میں بہت سی مساجد اپنی طرز تعمیر کی وجہ سے خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔ ایسی ہی ایک منفرد اور سب سے جدا مسجد ۔۔۔

افریقی ملک مالی کے شہر جینے میں قائم یہ Image
عجیب و غریب لیکن شاہکار مسجد کسی "فن پارے" سے کم نہیں، یہ مٹی کے گارے سے بنی دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے۔
اپنی سادگی اور منفرد طرز تعمیر کے باعث نہ صرف ملک مالی بلکہ براعظم افریقہ کی بھی علامت سمجھی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ 1988ء میں اقوام متحدہ نے Image
اس مسجد کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا یعنی کہ اس کی حفاظت صرف اس ملک کی ذمہ داری نہیں جہاں یہ عمارت موجود ہے، بلکہ یہ تمام عالمی برادری کا بھی فرض ہے کہ ایسے تاریخی مقامات کی حفاظت کو مقدم جانے۔

جینے شہر میں اس مقام پر پہلی مسجد تیرہویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی لیکن Image
Read 4 tweets
Dec 1
اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ:
ایک دن بے بے نے بیسن کی روٹی پکا کے دی۔ میں نے دو روٹیاں کھائیں اور ساتھ لسّی پی۔ پھر بے بے کو خوش کرنے کیلئے زوردار آواز میں اللّٰہ کا شُکر ادا کیا۔
بے بے نے میری طرف دیکھا
اور پُوچھا: اے کی کیتا ای؟
میں نے کہا:
بے بے! شُکر ادا کیتا اے اللّٰہ دا۔
کہنے لگی:
اے کیسا شُکر اے؟
دو روٹیاں تُجھے دیں... تُو کھا گیا...نہ تُو باہر جھانکا، نہ ہی پاس پڑوس کی خبر لی کہ کہیں کوئی بُھوکا تو نہیں... ایسے کیسا شُکر؟
پُترا! روٹی کھا کے لفظوں والا شُکر تو سب کرتے ہیں... اپنی روٹی کسی کے ساتھ بانٹ کر شُکر نصیب والے کرتے ہیں۔
اللّٰہ کو لفظوں سے خوش کرنا چھوڑ دے۔
پُتر! عمل پکڑ عمل! اللّٰہ جس چیز سے نواز دے... اُس کو خوشی سے استعمال کر اور کسی کے ساتھ بانٹ لیا کر کہ یہ عملی شُکر ہے
نعمتِ خداوندی کا عملی شُکر تو اُس نعمت کو بانٹ کے کھانے میں ہی ہے
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(