سمی میری وار، میں واری
ترجمہ
سمّی میری باری ہے، میں قربان
یہ سن 1773 کا واقعہ ہے جب جودھپور کے راجے ابھئے سنگھ کو ایک نیا محل بنانے کا خیال آیا۔ اس کے لیے بڑی مقدار میں جنڈ کی لکڑی کی ضرورت تھی۔ راجہ کے سپاہی اس کی تلاش میں امریتا دیوی کے گاؤں تک آن پہنچے، امریتا دیوی کے
1👇
گاؤں کا نام کھجرلی ہے
راجستھانی میں جنڈ کا نام کھجرلی ہی ہے
یہ علاقہ پورے خطے میں سب سے زیادہ سرسبز تھا کہ یہ گرو جم بھیشور جی کے پیروکاروں کا گاؤں تھا جو اپنے 29 ماحول اور انسان دوست اصولوں کی وجہ سے بشنوئی کہلاتے ہیں۔ جان لیں کہ بشنوئی عقیدے میں کسی بھی جانور کا شکار
2👇
کرنا اور کوئی سر سبز درخت کاٹنا ممنوع ہے
جیسے جنڈ کو راجستھان میں کھجرلی کہتے ہیں اسی طرح سندھ میں اسے کنڈی ، سرائیکی میں کنڈا، پنجاب میں جنڈ، عرب اسے غاف کے نام سے پکارتے ہیں
سنسکرت اور گجراتی میں اسے سمی کہا جاتا ہے
راجہ کے سپاہیوں نے امریتا دیوی کی موجودگی میں اس جنڈ
3👇
یعنی سمی کو کاٹنے کا ارادہ کیا تو امریتا دیوی نے انہیں ایسا کرنے سے روکا
سپاہی نہیں رکے تو امریتا دیوی درخت کے تنے سے یہ کہتی ہوئی لپٹ گئی کہ اگر اس درخت کو کاٹنا چاہتے ہو تو اس کیلئے پہلے مجھے کاٹنا پڑے گا اور سپاہیوں نے امریتا دیوی کے جسم کو کاٹ دیا
امریتا دیوی کے درخت کے
4👇
ساتھ کٹنے کے بعد ان کی تینوں بیٹیوں آسو، رتنی اور بھاگو بائی نے بھی یہ کہتے ہوئے ماں کی پیروی کی کہ
"سمی میری وار (باری ) میں واری (میں قربان) ، نی سمی اے"
اور گاؤں کے درختوں کو کٹائی سے بچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
امریتا دیوی اور ان کی بیٹیوں کی شہادت کی خبر
5👇
جنگل میں آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی اور لوگوں نے اپنے گاؤں کے درختوں کو بچانے کے لیے ان سے لپٹ کر جانوں کا نذرانہ پیش کرنا شروع کردیا
جب تک راجا کو خبر ہوئی اور اس کی مداخلت سے یہ سلسلہ رکا، تب تک 363 لوگ اپنی جانیں قربان کر چکے تھے
تحقیق و تحریر
اصغر گورواری
6
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
کچھ دن سے میرے کزن کی بیٹی اسپتال میں داخل تھی اسکی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی
پتہ چلا کہ چیختی چلاتی ہے اور کاٹتی ہے
بارہ سال کی بچی ہے
دیکھنے اسپتال گیا
ٹانگیں اور ہاتھ باندھے ہوئے تھے اور وہ تڑپ رہی تھی
ڈاکٹر صاحب سے ملا تو بولے ہیسٹیریا ہے
باپ سے پوچھا تو کہنے
1👇
لگے سایہ ہو گیا ہے
والدہ نے کہا ہے
میں نے بچی کے پاس جا کر اسے پیار کیا اور پانی پلایا۔ وہ بیقرار تھی۔ کہتی ہے مجھے گول گپے کھانے ہیں
ڈاکٹر صاحب نے منع کیا ہے کہ اس کو کوئی چیز بازار سے نہیں دینی
میرا ماتھا ٹھنکا
میں نے پوچھا کہ بچی کی یہ حالت کب سے ہے
والدہ نے بتایا کہ
2👇
چھٹیوں کے آخری بیس ایام اپنی پھوپھو کے گھر گئی تھی۔ وہاں سے جب واپس آئی ہے طبیعت ناساز ہے چڑچڑی ہوگئی ہے۔ باہر نکل نکل کر بھاگتی ہے۔ کہتی ہے کہ گول گپے کھانے ہیں وہ بھی لا کر دئیے پر پسند نہیں آتے پھینک دیتی ہے۔ چیختی ہے چلاتی ہے
میں نے لڑکی سے تنہائی میں بات کرنے کی اجازت
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں صورتحال ہمیشہ تشویشناک ہوتی ہے
ہمارے بیشتر دانشور، اقتدار سے محروم سیاستدان سیاسی تجزیہ نگار ہر وقت تشویش میں رہتے ہیں کہ بس ملک ٹوٹنے والا ہے
اقتصادی حالت خراب ہے، قانون کے پرخچے اڑ رہے
1👇
ہیں اور جرائم بڑھ گئےہیں، سرحدوں پر حالت تشویشناک ہے اس لئے یہ ملک بس گیا کہ گیا
اس میں بیشتر حوالے کسی حد تک درست ہیں، پاکستان سے محبت کرنے والے ہر دل میں ایک رنج ایک ملال ہے کہ ہمارا ملک موجودہ صورت حال سے کہیں بہتر ہو سکتا تھا
لیکن یہ بھی سچ ہے کہ تیسری دنیا کے بیشتر
2👇
ممالک انہی حالات سے دوچار ہیں لیکن وہاں کوئی بھی ملک کے ٹوٹنے کی باتیں نہیں کرتا
پاکستان میں ایک عام آدمی نے کبھی بھی اس ملک کے بارے میں ایسے خدشات کا اظہار نہیں کیا بے شک وہ رشوت جرم اور سماجی ناانصافی کی شکایت کرتا ہے لیکن وہ کبھی یہ نہیں کہتا کہ
اردو زبان میں بھی بہت سے ایسے الفاظ موجود ہیں جو ایک ہی طرح بولے یا لکھے جاتے ہیں مگر ان کے معانی میں فرق ہوتے ہیں ایسے الفاظ کو متشابہ الفاظ کہا جاتا ہے
متشابہ کا مطلب ہے ملتے جلتے الفاظ
ان الفاظ کو دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے
1👇
متشابہ الفاظ آواز کے حوالے سے
متشابہ الفاظ املاکے حوالے سے
1۔ متشابہ الفاظ آواز کے حوالے سے
یہ وہ الفاظ ہیں جو ایک طرح پڑھے جاتے ہیں مگر ان کی املا اور ہجے ایک دوسرے سے فرق ہوتے ہیں
مثال کے طور پر
ارض: اس لفظ کامطلب ہے "زمین"
عرض: اس لفظ کامطلب ہے "گزارش کرنا"
2👇
سدا: مطلب ہے "ہمیشہ"
صدا: مطلب ہے "آواز لگانا یا آواز دینا"
تولہ: وزن کرنے والی اکاۂی [ زیورات ]
تولا: تولنا مصدر سے۔ تولنا، جیسے سبزی تولنا
میلا: گندا
میلہ: علاقائی/موسم تہوار پر لگاۓ جانے والا بازار جہاں کھانے، پینے، کپڑے، کھلونے جھولے وغیرہ موجود ہوتے ہیں
روس میں ایک بزرگ غریب عورت نے ایک دکان سے ایک کیتلی چرا لی. وہ پکڑی گئی
مشہور روسی وکیل نکی فوروچ نے اسکا کیس لڑنے کا فیصلہ کیا جیوری نکی فوروچ کو جانتی تھی اس لئے اس نے غربت کی مجبوری کا استدلال نکی فوروچ سے چھین لیا
جیوری نے کہا ہم جانتے ہیں یہ بہت غریب اور
1👇
مجبور ہے لیکن مسئلہ قانون اور روس کا ہے چوری بھلے بہت سستی کیتلی کی ہوئی لیکن اگر اس پر سزا نہ دی گئی تو یہ وہ دروازہ کھول دے گی جو عظیم روس کی تباہی کا پیش خیمہ بن جائے گا
نکی فوروچ پھر کھڑا ہوا اور جج سے کہا
"روس پر پچھلے ہزار سال میں بڑے بڑے امتحان آئے نپولین آیا جرمن آئے
2👇
روس لیکن کھڑا رہا روس نے ہر چیلنج کا سامنا کیا اسے شکست دی اور آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقت کے ساتھ کھڑا ہے. البتہ آج ایک غریب بڑھیا عورت نے ایک چھوٹی کیتلی چرائی ہے اور روس تباہی کے دہانے پر کھڑا ہوگیا ہے جج صاحب اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ کیتلی روس کو تباہ کر سکتی ہے تو
ایک نیک دل بادشاہ عوام سے تنگ آ گیا تھا اور ایک دن اپنی سلطنت کو چھوڑ کر جانے لگا، وزیر سے بولا تم جانو اوریہ عوام میں جا رہا ہوں
بادشاہ کے ساتھ اس سلطنت میں کام کرنے والا ایک خاکروب بھی ساتھ ہولیا
دونوں چلتے چلتے ایک دوسرے ملک
1👇
پہنچے جہاں کا بادشاہ وفات پا چکا تھا اور نئے بادشاہ کا چناؤ ہونا تھا
طریقہ یہ تھا کہ ملک کی ساری عوام ایک بڑے گراؤنڈ میں جمع ہو جاتی اور ایک پرندہ اڑا دیا جاتا، یہ پرندہ جس کے سر پر بیٹھ جاتا وہی بادشاہ بن جاتا تھا
بادشاہ اور خاکروب بھی مجمع میں شامل ہوگئے
پرندہ اڑایا گیا
2👇
گراؤنڈ کا چکر لگانے کے بعد پرندہ اس خاکروب کے سر پر آ بیٹھا
اس ملک کی عوام اور وزراء نے خاکروب کے سر پر بادشاہت کا تاج رکھ دیا، خاکروب جس بادشاہ کے ساتھ آیا تھا اس سے بولا بادشاہ سلامت آپ بھی میرے ساتھ سکون سے محل میں رہیں، بادشاہ بولا نہیں بادشاہت والی زندگی سے میں اکتا چکا
پائلٹ، وکیل، ڈاکٹر سمیت8 بھیس بدلنے والا امریکی فراڈیا، جسکی مجرمانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے FBI نے مشیر رکھ لیا، اسکی زندگی پر فلم بھی بنی
اپریل 1948 میں پیدا ہونے والے فرینک اباگنیل جونیئر Frank William Abagnale Jr کے والدین میں اس کے بچپن میں علیحدگی ہوگئی تھی
1👇
اسے دکانوں سے چیزیں چرانے کی عادت ہوگئی
والد نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی اجازت دی تو اس کا فائدہ یوں اٹھایا کہ مہنگی چیزیں خرید کر دوبارہ فروخت کرنا شروع کردیں
اس دھوکے بازی کے پکڑے جانے پر فرینک کو برے لڑکوں کے اسکول بھیج دیا گیا
16 سال کی عمر میں وہ گھر سے بھاگ گیا
2👇
پہلے تو اصل عمر سے 10 سال زیادہ ظاہر کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنوایا پھر مفت پروازوں کے لیے خود کو پان ایم ائیرلائنز کا پائلٹ ظاہر کرنے لگا اس زمانے میں فضائی کمپنیاں پروفیشنل پائلٹس کو طیاروں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرتی تھیں
فرینک نے اس جعلسازی سے لاکھوں میل سفر کیا