RH Riaz Profile picture
Dec 13 20 tweets 5 min read
میاں محمد شریف مرحوم ملنسار شخصیت تھے

کسے معلوم تھا کہ جاتی عمرہ(امرتسر)میں1920ءمیں پیدا ہونے والا بچہ مستقبل میں پاکستان کی صنعت اور سیاست میں منفرد مقام حاصل کر لےگا اور پاکستان کی سیاست پر زیادہ اثر انداز ہونے والا فرد بن جائےگا لیکن یہ سب کاتب تقدیر نے
@NawazSharifMNS
⬇️1/20
الحاج میاں محمد شریف کے مقدر میں لکھاتھا جنہوں نےاپنےمستقبل اور تقدیر کو تدبیر ،محنت ،عزم ،ہمت ،جفا کشی اور جدوجہد سےسنوارا
انہوں نےابتدائی تعلیم امرتسر کے جاتی عمرہ سےچار کلو میٹر کےفاصلےپر واقع گاﺅں نیویں سرلی سے حاصل کی
بعد ازاں انکے خاندان نے پاکستان
@MaryamNSharif
⬇️2/20
ہجرت کی اور لاہو ر کےمسلم ہائی سکول رام گلی میں داخلہ لیا
میٹرک کےبعد مزید تعلیم اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سےحاصل کی
فیلڈ مارشل ایوب خان کے
دورحکومت میں ملک میں صنعتوں کیلئےماحول سازگار تھا تو میاں محمد شریف نےبھی ایک چھوٹا ساصنعتی یونٹ لگایا
ستر کی دہائی تک حالت یہ ہوگئی تھی
⬇️3/20
کہ ان کے صنعتی ادارے میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد پاکستان کے کسی بھی ادارے سے زیادہ تھی لیکن اللہ تعالیٰ جن کو دیتا ہے انہیں آزمائش میں بھی ڈالتا اور آزماتا ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں میاں محمد شریف کی فیکٹریوں کو قومیانہ آزمائشوں میں سے ایک آزمائش تھی
⬇️4/20
لیکن میاں محمد شریف اللہ تعالیٰ کیطرف سےاس آزمائش پر پورا اترے
صبر و استقامت کیساتھ حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا
1979ءکو اتفاق فاﺅنڈری تباہ شدہ حالت میں واپس کی گئی ۔محنت کی عظمت پر یقین رکھنےوالے میاں محمد شریف نے دن رات محنت سےچند ہی برسوں سے
اس ادارے کو دوبارہ
⬇️5/20
منافع بخش ادارہ بنایا اور ہزاروں خاندانوں کو دوبارہ روزگار ملا۔میاں محمد شریف نے کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیا لیکن انکے بیٹوں کی عملی سیاست کے پیچھے انکے ہی فیصلوں کا عمل دخل تھا
مرحوم نے نہ صرف اپنے بیٹوں کو سیاست سکھائی بلکہ اپنی بہو کلثوم نواز کو سیاست میں لانے کا
⬇️6/20
فیصلہ بھی انہی کا تھا
وہ پاکستان میں صحیح معنوں میں اللہ تعالی کےحکم اور قانون کی حکمرانی کو نافذ ہوتا دیکھنا چاہتےتھے
انکی ذات مذہبی ،سماجی ،تجارتی اور سب سے بڑھکر انسانی ہمدردی کیوجہ سےمشہور ہوئی
ملکی اور بین الاقوامی حلقوں میں انکو ایک عظیم صاحب کردار
انسان دوست اور
⬇️7/20
ماہر تجارت کےطور پر شہرت حاصل ہوئی
ایک شفیق باپ کی حیثیت سے انہوں نےاپنی اولاد اور کنبےکے جملہ افراد کی سرپرستی فرماتے ہوئےاسلامی شعائر کیمطابق پرورش اور تربیت فرمائی
انہی کی نگہداشت کا کرشمہ ہےکہ محمد نوازشریف اور محمد
شہبازشریف پر قوم فخر کرتی ہے جنہوں نےملک و قوم اور
⬇️8/20
ملت اسلامیہ کی بےپناہ خدمات سرانجام دیکر عظیم باپ کےلائق بیٹے ہونےکا ثبوت دیا
محمد نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکےہیں اور محمد شہبازشریف پنجاب کے تین مرتبہ وزیراعلی رہ چکےہیں اور ملک
کےمقبول ترین لیڈر ہیں
الحاج محمد شریف بنیادی طو ر پر صنعتکار تھے
لیکن اپنےسیاسی تجربے
⬇️9/20
اور بصیرت کی بدولت اپنے صاحبزادوں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کو انہوں نے سیاست کے میدان میں ایسا بلند مقام دلوایا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے او ر پاکستانی سیاست میں ان کے کردار کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
مرحوم ہمیشہ اس بات پر فخر کرتے رہے کہ
⬇️10/20
چھوٹی سی ورکشاپ سے تن تنہا کام کا آغاز کیا ۔صنعتکاروں کے لئے ایسی مثال قائم کی کہ آج بھی سب کے لئے باعث رشک ہے ۔وہ باجماعت نماز کی ادائیگی ،رات کے وقت گھر میں قرآن پاک کی تلاوت اور احادیث نبوی کے حوالے سے تعلیمات دیتے تھے ۔رات کے دو بجے اٹھ جاتے اور تہجد ادا فرماتے
⬇️11/20
نماز فجر کی ادائیگی کیبعد اشراق کےنوافل ادا فرماتے
اسکےبعد ناشتہ کرتے
وہ داتا دربار لاہور میں متواتر 14سال تک نماز کی اقامت فرماتے رہےچار سالہ ملک بدری کے طویل ایام حرمین شریفین انکا مسکن رہا۔نماز ،روزہ ،حج ،عمرہ ،زکواة ،خیرات،صدقات ،شفقت ،محبت ،شرافت ،قناعت،سخاوت،تحمل
⬇️12/20
اور برداشت آپکی زندگی کےقیمتی اثاثہ تھے
میاں محمد شریف مرحوم ہرسال اپنےدوستوں اور ملازمین کو عید کےموقع پرکپڑے تحفےمیں دیا کرتےتھے
میاں محمد شریف طویل عرصہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونےکے باوجود بیماری کا مقابلہ انتہائی جوانمردی سےکرتےرہےآخری آیام تک نماز پنجگانہ کےپابند رہے
⬇️13/20
اور وہیل چیئر پر موجود ہونےکے باوجود انکی شدید خواہش ہوتی
کہ وہ نماز مسجد حرام میں ادا کریں فرمانبردار صاحبزادے محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف دن رات اپنےوالد میاں محمد شریف کیساتھ رہتےانکی خدمت کرتےمحمد نوازشریف خود وہیل چیئر پر اپنے والد کو مسجد الحرام لےکر آتےتھے
⬇️14/20
مرحوم فلاحی کاموں میں بھی مصروف رہتےتھےانہوں نےلاہور میں #اتفاق_ہسپتال
جاتی عمرہ رائیونڈ میں
#شريف_میڈیکل_سٹی اور
#شریف_تعلیمی_کمپلیکس قائم کیا
#شریف_میڈیکل_سٹی میں غریبوں اور نادار مریضوں کا مفت علاج ہوتا
وہ خود جا کر بیواﺅں،معذوروں اور ناداروں کی مدد کرتےانکےسروں پر
⬇️15/20
دست شفقت رکھتے
انکے قائم کردہ فلاحی ادارے شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق ہسپتال میں آج بھی نادار وں،بیواﺅں او ر معذوروں کا مفت علاج ہوتاھے
یہ صدقہ جاریہ ہےجو اللہ تعالی کےفضل و کرم سے ہمیشہ کیلئےقائم رہیگا

بارہ اکتوبر 1999ءکو منتخب جمہوری حکومت پر ڈکٹیٹر نے شب خون مارا
⬇️16/20
اور میاں محمد شریف کو بھی معصوم نواسوں کے ساتھ قیدو بند کی صعوبتیں و سختیاں برداشت کرناپڑیں لیکن صبر و استحکامت کے ساتھ مشکل ترین حالات کا جراتمندی کے ساتھ مقابلہ کیا ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خادم الحرمین شریفین شہزادہ عبد اللہ نے مشکل حالات میں انکی بھر پور مدد کی
⬇️17/20
اور انہیں بحفاظت خاندان سمیت سعودی عرب منتقل کیا
بلآخر وہ رمضان المبارک کےمقدس ر حمتوں،برکتوں اور مغفرتوں کے مہینےمیں پندرہ رمضان شریف 29اکتوبر2004ءکو خالق حقیقی سےجا ملے
انکے جسد خاکی کو سعودی عرب سے لاہورلایا گیا
جاتی عمرہ رائیونڈ لاہو میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے
⬇️18/20
سامنے سپرد خاک کر دیاگیا
راقم الحروف کو بھی نماز جنازہ میں شریک ہونےکا شرف نصیب ہوا قوم آج بھی الحاج میاں محمد شریف مرحوم کی خدا داد صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے
انکے ایصال ثواب کیلئے دعا کرتی رہتی ہے۔ہماری دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے صاحبزادگان محمد نواز شریف اور
⬇️19/20
محمد شہبازشریف کو اپنےمرحوم والد کیطرح جراتمندانہ فیصلوں کی اسیطرح طاقت عطاءفرمائےجس طرح انہوں نےایٹمی دھماکوں کے وقت جرات اور بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئےدشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا
اللہ میاں شریف مرحوم کےدرجات بلند کرے
تمت بالخیر🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Dec 13
#پاکستان_کی_آواز_بنو

مسلم لیگ ن کی قیادت سے درخواست ھےکہ #الیکٹیبلز اور شخصیت پرستی سے نکلنےکیلئے پارٹی کو گرائونڈ لیول تک منظم کیا جائے
مسلم لیگ ن، میاں نوازشریف اور مریم نواز عوام کی مقبول ترین شخصیات ہیں
لیکن #پارٹی منظم نہ ہونے کیوجہ سے ملکی سیاست میں
@NawazSharifMNS
⬇️1/6
فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ھے
اسلئے قیادت سے درخواست ھے کہ پارٹی کو فعال کرنے کیلئے منظم کیا جائے
1۔ منتظم اور ایکٹو سیکریٹری جنرل نامزد کیا جائے
جس کی صرف ایک ذمہ داری ہو
پارٹی تنظیم سازی اور نگرانی
2۔ صوبائی سطح پر فعال اشخاص کو نامزد کیا جائے
@MaryamNSharif
⬇️2/6
3۔ مرکزی صوبائی قیادت کی مشاورت سے ضلعی عہدیدار نامزد کئے جائیں
4۔ مشاورت سے تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر نامزدگیاں کی جائیں
5۔ یونین تحصیل ضلعی ڈویزن اور صوبائی دفاتر قائم کئے جائیں
اور ایم این اے ایم پی اے کی بیٹھکیں ختم کی جائیں
6۔ پارٹی کی ممبر سازی کی جائے اور ہر
⬇️3/6
Read 6 tweets
Dec 12
ماتھا تو اسکا اسی روز ٹھنکا تھا جب اسکی دلہن نےکہاکہ صحن والا درخت کٹوا دو کیونکہ اس پر پرندے آ کر بیٹھتےہیں جو مجھے بےحجاب دیکھ لیتےہیں ڈرتی ہوں کہ قیامت کیدن نامحرم پرندوں کے دیکھنےکا بھی حساب نہ ہوجائے
گھر والےدلہن کی بات پر عش عش کر اٹھے انکی نیکی پرہیزگاری کی داستانیں
⬇️1/9
سارے محلے کو گرویدہ بنا گئیں
کچھ دن بعد وہ پرہیزگار بیگم کسی پرانے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی
کچھ عرصہ بعد گورنر کے گھر میں چوری ہو گئی بہت سے پیسے سونا چاندی غائب ہو گیا بہت تفتیش کی گئی لیکن مال مسروقہ برآمد نہ ہو سکا وہ نزدیکی علاقے میں مزدوری کرتا تھا لہذا دوسرے مزدوروں
⬇️2/9
کی طرح وہ بھی انکوائری بھگتنے کے لئے گرفتار تھا،

اس دوران اچانک کسی کی آمد کی اطلاع ہوئی اور سب لوگ احتراما کھڑے ہوگئے ،

آنے والا ایک باریش آدمی تھا پھٹے پرانے کپڑے، داڑھی بڑھی ہوئی، گلے میں مالا اور ہاتھ میں تسبیح، اللّه ھو اور یاعلی کے نعرے لگاتا ہوا اس فقیر نما آدمی
⬇️3/9
Read 9 tweets
Dec 12
جنرل سیکٹری کسی بھی سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتاھے
جسکی ذمہ داری پارٹی کو منظم کرنا ہوتاھے
تنظیم سازی یونین سےشروع کی جاتی ھےپھر تحصیل لیول
سےڈویزن اور صوبے سےمرکز تک ہوتی ھے
کیا مسلم لیگ کے #جنرل_سیکریٹری آپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رھے ہیں؟
@NawazSharifMNS
@MaryamNSharif
⬇️1/6
افسوس سےکہنا پڑتاھے بالکل نہیں
تین صوبوں میں پارٹی کا وجود ہی نہیں
مسلم لیگ ن کےجنرل سیکریٹری احسن اقبال صاحب بری طرح ناکام رھےہیں
ایک وقت تھا جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کی تنظیم یونین لیول تک تھی
جب بھی مرکز سےاجتماع کیلئے کال کیا جاتا کارکنان چند گھنٹوں میں جمع ہوجاتےتھے
⬇️2/6
ہر احتجاج کامیاب ہوتا تھا جو اب اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں سےختم ہو چکی ھے
مسلم لیگ ن اجتماع یا احتجاج کرنےکےقابل اسلئے نہیں کہ نچلے لیول تک منظم ہی نہیں کیگئی
شاید پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے خوفزدہ ھےیا انکےنمائندے پارٹی میں شامل ہیں جو پارٹی کو منظم کرنےنہیں دیتے بلکہ رخنہ ڈالتے ہیں
⬇️3/6
Read 6 tweets
Dec 11
عمران خان پاکستان کو #دیوالیہ کیوں کرنا چاہتا تھا

جون میں دنیا کا معتبر ترین برطانوی جریدہ اکنامسٹ لکھتاھے کہ عمران خان معیشت ٹھیک کرنے کےعمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں
مداخلت کرنیوالےسابق وزیر اعظم اپنی مسلسل دھمکیوں سےحکومت کی توجہ ہٹا رہےہیں

حکومت کی طرف سے لئے گئے
⬇️1/11
تکلیف دہ معاشی اقدامات اب عمران خان کو یہ جواز فراہم کریں گے کہ وہ حکومت کو اب عوام کی نظر میں امریکی کٹھ پتلی اور عوام دشمن جیسے القابات دے۔
یہ بات برطانوی اخبار #دی_اکنامسٹ کو تو سمجھ آگئی لیکن ہمیں آج تک سمجھ نہیں آئی

پہلے آپکو عمران خان کی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہیں
⬇️2/11
عمران خان چاہتےہیں وہ ایک ایسے حکمران ہیں جنکو نہ کوئی عدالتیں پوچھیں

عمران خان کےجلسے دھرنےلانگ مارچ امریکی سازش بیانیہ خط
جو کچھ عمران خان نےکیاھے
ملک میں افراتفری
یہ سب کچھ اسی پلان کا حصہ تھا
دنیا کو دکھانا تھا پاکستان میں کوئی استحکام نہیں
نہ ہی حکومت کی رٹ ہے
⬇️3/11
Read 11 tweets
Dec 10
تحریکِ انصاف کاملک دشمن #پروپیگنڈا بے نقاب

#پروپیگنڈا
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 98 فیصد پر پہنچ گیا

#حقیقت ⬇️
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک صرف 10 فیصد

.........

#پروپیگنڈا
روس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کر دیا

#حقیقت ⬇️
پاکستان کاروس سےسستے تیل کی خریداری کا معاہدہ ہوگیا
⬇️1/4
#پروپیگنڈا

پاکستان اسکوک بانڈز کی ادائیگی نہیں کر سکے گا

#حقیقت ⬇️

پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے اسکوک بانڈز کی ادائیگی مقررہ وقت سے بھی پہلے کر دی

۔۔۔۔۔
#پروپیگنڈا
حکومت ملک میں اکنامک ایمرجنسی کی لگانے جا رہی ہے

#حقیقت
ملک میں کسی اکنامک ایمرجنسی کا نفاذ نہیں ہو رہا
⬇️2/4
#پروپیگنڈا
پاکستان کے کل قرضوں میں اضافہ ہوا
#حقیقت ⬇️
اپریل 2022 کے مقابلے میں ستمبر 2022 تک کل قرضوں میں 9 ارب ڈالر کی بڑی کمی ہوئی

#پروپیگنڈا
پاکستان کےتجارتی خسارے (trade deficit) میں اضافہ ہوا

#حقیقت⬇️
پاکستان کےتجارتی خسارے میں پچھلے سال کے مقابلے میں 40٪ کمی ہوئی
⬇️3/4
Read 4 tweets
Dec 10
جان کی حفاظت کیخاطر ضرور پڑھیں
اپنے آپکو اور اپنے بچوں کو اس زہر سے بچائیں شکریہ۔

Pesticide Percentage (%) in cold drinks released from PMA #PakistanMedical_Association) recently.

1 Nestle juice 7.2%

2 Coke 9.4%

3 7 up 12.5%
⬇️1/16
4 Mirinda 20.7%

5 Pepsi 10.9%

6 Fanta 29.1%

7. Sprite. 5.3%

8. Frooti. 24.5%

9 Maza. 19.3%

It's very dangerous to the Human Liver.....
Results in Cancer !
⬇️2/17
1. کیا کبھی کسی میڈیا نے یہ بتایا کہ نیسٹلے﴿Nestle﴾ کمپنی خود مانتی ہے کہ وہ اپنی چاکلیٹ کٹ کیٹ ﴿Kit Kat میں گائے کے گوشت کا رس ملاتی ہے.

2. کیا میڈیا نے کبھی بتلایا کہ مدراس ہائی کورٹ میں فیر اینڈ لولی Fair&Lovelyکمپنی پر جب مقدمہ کیاگیا تھا تب کمپنی نے خود مانا تھا
⬇️3/17
Read 18 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(