میجر جنرل خادم حسین راجہ جو سقوط ڈھاکہ کے وقت مشرقی پاکستان میں جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے، اپنی کتاب "A Stranger in my own country" کے آٹھویں باب "Operation searchlight" میں لکھتے ہیں کہ جنرل نیازی نے 10 مارچ 1971 کو ڈھاکہ آرمی کمانڈ سینٹر کے آپریشن روم میں افسران کی...(جاری ⬇️) 1/5 Image
ایک میٹنگ کے دوران بنگالیوں سے متعلق بات کرتے ہوۓ کہا "میں اس حرامزادی قوم کی نسل بدل دونگا، یہ مجھے کیا سمجھتے ہیں؟ میں انکی عورتوں پر اپنے سپاہی چڑھا دونگا"- اسی میٹنگ میں ایک بنگالی فوجی افسر میجر مشتاق بھی شریک تھا جو ایک نہایت لائق افسر اور محب وطن پاکستانی تھا-(جاری ⬇️) 2/5
ہمیں اگلی صبح یہ افسوسناک خبر سننے کو ملی کہ میجر مشتاق نے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے واش روم میں جا کر خود کے سر میں گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا- یہ جنرل نیازی کی مشرقی پاکستان کی کمان سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ تھی اور میجر مشتاق کا واقعہ جنرل نیازی کے الفاظ..(جاری ⬇️) 3/5
اور بد اعمالیوں سے وقوع پذیر ہونے والی پہلی ہلاکت تھی- 😢😢
سقوط ڈھاکہ کی وجوہات میں سر فہرست علاقائی تعصب تھا- قائداعظم کی وفات (راستے میں ایمبولینس کا پیٹرول ختم ہونا), شہید ملّت خان لیاقت علی خان کا قتل اور مادر ملّت محترمہ فاطمہ جناح کو غدّار قرار دیا جانا اسی..(جاری ⬇️) 4/5
تعصب کے شاخسانے تھے-

#16دسمبر_سقوط_ڈھاکہ

نوٹ: مذکورہ بالا کتاب کا PDF ایڈیشن (انگلش زبان میں) میرے پاس موجود ہے- جو لوگ اسے پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں وہ کمنٹ میں اپنا ای میل ایڈریس لکھ دیں، میں انشاء الله جلد از جلد روانہ کر دونگا- 🔵 5/5
چونکہ بیشمار دوست ای میل ایڈریس بھیج رہےہیں اسلئےذرا انکی آنے کی رفتار کم ہو تو میں تمام دوستوں کو لازماً روانہ کروں گا- آپ اپنے ای میل ایڈریس بھیجتے رہئیے-
اگر فوراً بھیجنا شروع کر دیا تو یہ حساب رکھنا مشکل ہو جاےگا کہ کسکو بھیج دی اور کون رہ گیا- انشاء الله مس کوئی نہیں ہو گا-

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amir H. Qureshi

Amir H. Qureshi Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AmirHQureshi

Dec 15
آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے- آج کے دن ٹھیک اکیاون سال پہلے جب پاکستان پر ایک ڈکٹیٹر جنرل یحییٰ خان کی حکومت تھی، ہماری فوج اسلامی تاریخ کی عبرتناک ترین شکست سے دوچار ہوئی، انڈیا کی فوج کے سامنے ہمارے لعنتی جنرل نیازی نے ہتھیار ڈالے اور آدھا پاکستان..(جاری ⬇️) 1/12
(مشرقی پاکستان) ہم سے جدا ہو گیا- پاکستان کے چھیانوے ہزار فوجی جنگی قیدی بنا لئیے گئے جنہوں نے لڑ کر مرنے کے بجاے دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنا پسند کیا- پاکستان کی نئی نسل اس ملک کی تاریخ کے اس سیاہ اور بدقسمت باب سے واقف نہیں کیونکہ مسلسل جھوٹ بولے جانے کا جو عمل..(جاری ⬇️) 2/12
برسوں پہلے شروع کیا گیا وہ آج بھی ویسے کا ویسا ہی جاری ہے-
مجھے یاد ہے، ان دنوں میرے والد مرحوم رات آٹھ بجے بی بی سی ریڈیو سے اردو خبریں اور اسکے بعد نشر ہونے والا حالات حاضرہ کا پروگرام سیربین ضرور سنا کرتے تھے- میری عمر اسوقت صرف سات سال کی تھی لیکن ان دنوں کی..(جاری ⬇️) 3/12
Read 12 tweets
Dec 4
جناب چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان
جنرل عاصم منیر صاحب!
سر,
نجانے کیوں آپکے چارج سنبھالتے ہی میں خوش گمانی کے سمندر میں غوطہ زن ہوگیا ہوں اور آپکی ذات سے بڑی بڑی امیدیں وابستہ کر بیٹھا ہوں- یہ امیدیں صرف میری ہی نہیں بلکہ پاکستان کے22 کروڑ عوام کی معصومانہ..(جاری ⬇️) 1/14
خواہشات پر مبنی ہیں:-
١- میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اپنی قابل قیادت میں پاکستان میں ایک مضبوط جمہوری نظام قائم رکھنے کیلئے اپنے شاندار اور باوقار ادارے کو اسکی آئینی حدود میں واپس لیجانے کے عمل کا آغاز کریں گے-
٢- میں امید رکھتا ہوں کہ آپکے دور میں پاکستان کا نظام..(جاری ⬇️) 2/14
انصاف بہتر ہو گا اور عدالتوں کے کام میں وھٹس ایپ یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے رخنہ اندازی بند ہو جاے گی-
٣- میں امید رکھتا ہوں کہ آپکی سنجیدہ قیادت کے دور میں اس شاندار ادارے سے لوٹوں اور مذہبی تنظیموں کا پے رول ختم کرکے انسے لاتعلقی کا اظہار کر دیا جاے گا-..(جاری ⬇️) 3/14
Read 14 tweets
Nov 22
سیاست کے طریقہ کار سے بھلے اختلاف ہو لیکن میں ذاتی طور پر میاں شہباز شریف کی پریکٹیکل اپروچ, ترقی پسندی, ویژن اور اسپیڈ کا دلی طور پر قدردان ہوں-
دورہ چین میں جو کامیابیاں میاں صاحب نے سمیٹیں وہ ملک میں سیاسی گہما گہمی کے ماحول میں دھندھلا کر رہ گئیں-ان کامیابیوں..(جاری ⬇️) 1/11
میں سے ایک کا میں یہاں بطور خاص ذکر کرنا چاہوں گا-
میاں صاحب نے دس ہزار میگاواٹ کے شمسی توانائی کے جس منصوبے کیلئے چین کی کمپنیوں سے عملدرآمد کیلئے مثبت راے لی ہے یہ انکی بہت بڑی کامیابی ہے- میں اسے بڑی کامیابی کیوں قرار دیتا ہوں, اسکی وجوہات درج ذیل ہیں-..(جاری ⬇️) 2/11
اگرچہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت مانگ کے برابر ہے لیکن تیل اور گیس سے چلنے والے پاور پراجیکٹس نہ صرف پاکستان کی معیشت پر بوجھ ہیں بلکہ ادارہ جاتی کرپشن کا ذریعہ بھی ہیں- روس-یوکرین جنگ کے بعد سے ایل این جی کی عالمی قلّت ہے, قیمتیں آسمان سےباتیں کرنے لگی ہیں..(جاری ⬇️) 3/11
Read 11 tweets
Nov 19
پاکستان کے منظم جرائم کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل جسے امریکن FBI کے سابق ایجنٹ ایلن ایزل نے "دنیا کا سب سے بڑا دھوکا" قرار دیا اور اس پر اپنی کتاب "A Book on Diploma Mills" بھی تحریر کی-
آئیں آج AXACT کمپنی کی کہانی کا اعادہ کریں-
سن 1997 میں AXACT بنائی گئی-..(جاری ⬇️) 1/18
شعیب احمد شیخ نامی شخص اسکا مالک تھا- کراچی کے پوش علاقے DHA کے کریسٹ ٹاور میں اسکا ہیڈ آفس تھا اور ملک کے بڑے شہروں میں اسکے دفاتر تھے- اس کمپنی کا بظاھر کام سافٹ ویئر سازی/ایکسپورٹ تھا- اسکے ملازمین کی تعداد دو ہزار سے زائد تھی جو 24 گھنٹے کی تین شفٹوں میں کام...(جاری ⬇️) 2/18
کرتے تھے-
انکا اصل کام جعلی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس بیچنا تھا- انتہائی ڈائنامک اور دیدہ زیب ویب سائٹس پر دنیا بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلوں, آن لائن کورسز, ڈگریز اور سرٹیفکیٹس کی فراہمی کی بابت معلومات درج ہوتیں- یہ ویب سائٹس لٹویا اور سائپرس کے پراکسی..(جاری ⬇️) 3/18
Read 18 tweets
Nov 17
شہنشاہ ہمایوں سولہویں صدی کے وسط میں شیر شاہ سوری کے ہاتھوں میدان ہار کے واپس آرہا تھا کہ راستے میں اسے ایک دریا کا سامنا ہوا- پیچھے دشمن اور آگے دریا- اتنے میں ہمایوں کی نظر ایک ماشکی پر پڑی جو اپنا مشکیزہ بھرنے میں محو تھا- بادشاہ نے اس سے مدد مانگی- سقّہ نے...(جاری ⬇️) 1/7
بغیر یہ جانے کہ مدد مانگنے والا بادشاہ ہے اس بندہ خدا کو رحم دلی کے جذبے کے تحت دریا کے دوسرے کنارے پہنچا دیا- اس آدمی کا نام نظام اور پیشے کے لحاظ سے ماشکی یعنی سقّہ تھا- ہمایوں نے نظام کیطرف سے اپنی جان بچانے کی خدمت کے اعتراف میں ایک دن کی بادشاہت اس کے نام کر دی-(جاری ⬇️) 2/7
بادشاہت کا دن شروع ہونے سے ایک رات پہلے نظام سقّہ سوچتا رہا کہ مدت بہت قلیل ہے تو اس تھوڑے سے عرصے میں زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے اٹھایا جا سکتا ہے؟ اس نے ایک ترکیب نکال لی کہ اگر چمڑے کا سکّہ رائج کیا جائے تو وہ خطیر رقم بٹور سکتا ہے- اس نے رات بھر اپنے اکلوتے...(جاری ⬇️) 3/7
Read 7 tweets
Nov 11
حاجی عبدلرزاق یعقوب (مرحوم) ARY گروپ کے بانی تھے- ARY انہیں کے نام کا مخفّف ہے- حاجی صاحب بنیادی طور پر سونے کے اسمگلر تھے اور میمن برادری سے تعلق رکھتے تھے- انہوں نے اپنی تمام کاروباری زندگی دبئی میں گزاری- ARY کا کاروبار وسیع ہوتے ہوتے گروپ آف کمپنیز کی شکل...(جاری 👇) 1/12 Image
اختیار کر گیا-
حاجی عبدالرازق مرحوم نے بطور پروپرائٹر ARY ٹریڈرز MCB بینک سے 51 ملین ڈالر کا قرض لیا اور ڈیفالٹر ہو گئے- انکی وفات کے بعد انکی فیملی کے افراد کاروباری معاملات سنبھالتے رہے- MCB نے اپنی قرضے کی رقم ریکور کرنے کیلئے بینکنگ کورٹ کراچی اور سندھ ہائی...(جاری 👇) 2/12 Image
کورٹ میں ARY گروپ کے خلاف مقدمات قائم کیئے- اسوقت تک ARY کا TV چینل معروف ہو چکا تھا- گروپ نے رقم واپس نہ کرنے کیلئے اپنے TV چینل پر MCB اور اسکے مالک میاں محمّد منشاء کے خلاف توہین آمیز اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا تاکہ مذکورہ بینک دباؤ میں آ کر اپنی رقم کے...(جاری 👇) 3/12 Image
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(