Moona Sad Profile picture
Dec 19 8 tweets 2 min read
فیوز بلب

ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش کے لئے ایک بڑا افسر آیا ، جو تازہ تازہ ریٹائر ہوا تھا

یہ بوڑھا بڑا ریٹائرڈ افسر حیران اور پریشان ہر شام سوسائٹی پارک میں گھومتا ، دوسروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا اور کسی سے بات نہیں کرتا تھا

ایک دن وہ شام کے وقت ایک بزرگ کے پاس
👇
باتیں کرنے کے لئے بیٹھ گیا اور پھر اس کے ساتھ تقریبا" روزانہ بیٹھنے لگا۔ اس کی گفتگو کا ہمیشہ ایک ہی موضوع رہتا تھا۔ "میں اتنا بڑا افسر تھا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا اور نہ پوچھ سکتا ہے ، یہاں میں مجبوری وغیرہ میں آیا ہوں۔"
اور وہ بزرگ اس کی باتیں سکون سے سنتے تھے

👇
ایک دن جب "ریٹائرڈ" افسر نے دوسرے ساتھی کے بارے میں کچھ جاننے کی خواہش کی تو اس بزرگ نے بڑی انکساری کے ساتھ اسے جواب دے کر دانشمندی کی بات بتائی

اس نے وضاحت کی

"ریٹائرمنٹ کے بعد ہم سب فیوز بلب کی طرح ہو جاتے ہیں اس کی اب کوئی اہمیت نہیں رہتی کہ یہ بلب کتنی وولٹیج کا تھا
👇
کتنی روشنی اور چمک دیتا تھا ، فیوز ہونے کے بعد اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا"

انہوں نے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ
"میں گذشتہ 5 سالوں سے سوسائٹی میں رہ رہا ہوں اور کسی کو یہ نہیں بتایا کہ میں دو بار پارلیمنٹ کا ممبر رہا ہوں۔ یہاں ایک اور صاحب ہیں وہ ریلوے کے جنرل منیجر تھے
👇
یہاں گلزار صاحب ہیں فوج میں بریگیڈیئر تھے ، پھر ندیم صاحب ہیں جو ایک کمپنی کے کنٹری ہیڈ تھے ، انہوں نے یہ باتیں کسی کو نہیں بتائی ، حتی کہ مجھے بھی نہیں ، لیکن ہم سب جانتے ہیں"

فیوز کے تمام بلب اب ایک جیسے ہیں
چاہے وہ صفر واٹ، 40، 60، 100 وا ، ہلوجن ہو یا فلڈ لائٹ کے ہوں ،
👇
اب کوئی روشنی نہیں دیتا اور بے فائدہ ہیں۔ اور ہاں اس بات کی آپ کو جس دن سمجھ آجائے گی ، آپ معاشرے میں سکون زندگی گزار سکیں گے"

ہمارے ہاں طلوع اور غروب آفتاب کو یکساں احترام دیا جاتا ہے ، لیکن اصل زندگی میں ہم طلوع آفتاب کی قدر زیادہ کرتے ہیں جتنی جلدی ہم اس کو سمجھیں گے
👇
اتنا جلد ہی ہماری زندگی آسان ہوجائے گی۔

لہذا فیوز بلب ہونے سے پہلے ۔۔۔۔۔۔
جتنی بھی خیر کی زیادہ سے زیادہ روشنی پھیلا سکتے ہو ۔۔۔۔پھیلا دو۔۔۔۔۔۔۔۔تاکہ کل کو جب اندھیرے کمرے میں جا و ۔۔۔۔تو یہی روشنی کام آئے۔۔۔۔۔ ورنہ جانا تو ہے ۔۔۔۔۔

#وہ_کون_ہے
Copied *

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sad

Moona Sad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Dec 20
ایک گاؤں میں غریب نائی رہا کرتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا

مشکل سے گزر بسر ہورہی تھی، اس کے پاس رہنے کو نہ گھر تھا۔ نہ بیوی تھی نہ بچے تھے۔ صرف ایک چادر اور ایک تکیہ اس کی ملکیت تھی ۔ جب رات ہوتی تو وہ ایک بند سکول کے باہر چادر بچھاتا، تکیہ رکھتا
👇
اور سو جاتا.

ایک دن صبح کے وقت گاوں میں سیلاب آ گیا

اس کی آنکھ کھلی تو ہر طرف شور و غل تھا
وہ اٹھا اور سکول کے ساتھ بنی ٹینکی پر چڑھ گیا. چادر بچھائی، دیوار کے ساتھ تکیہ لگایا اور لیٹ کر لوگوں کو دیکھنے لگا

لوگ اپنا سامان، گھر کی قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہے تھے. کوئی نقدی
👇
لے کر بھاگ رہا ہے، کوئی زیور کوئی بکریاں تو کوئی کچھ قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہا ہے۔

اسی دوران ایک شخص بھاگتا آ رہا تھا اس نے سونے کے زیور پیسے اور کپڑے اٹھا رکھے تھے۔ جب وہ شخص اس نائی کے پاس سے گزرا اوراسے سکون سے لیٹے ہوئے دیکھا توغصے سے بولا

" اوئے ساڈی ہر چیز اجڑ گئی اے
👇
Read 7 tweets
Dec 20
میں میٹرک میں تھا اور چھ ماہ بعد میرے امتحان تھے اورگھر والوں کوخدشہ تھا کہ کہیں میں فیل نہ ہوجاؤں۔گھر میں بات چلی کہ مجھے ٹیوشن پڑھانی چاہیے لیکن مسئلہ یہ تھا کہ ذرائع آمدن محدود تھے اور ابا جی اپنی آمدنی میں سے میری ٹیوشن کے لیے ماہانہ ’’ڈیڑھ ہزار" روپیہ نکالنے سے قاصر تھے
👇
انہی دنوں پتا چلا کہ ہمارے محلے میں چھ گلیاں دور ایک خدا ترس‘ ماسٹر شفیع صاحب رہتے ہیں جو بچوں کو مفت ٹیوشن پڑھاتے ہیں
طے پایا کہ اب سے میں ماسٹر شفیع کے پاس ٹیوشن پڑھنے جایا کروں گا
اُن دنوں ٹیوشن تو ہوتی تھی لیکن پیسے ایڈوانس نہیں لیے جاتے تھے لہذا میں نے ماسٹر شفیع کے پاس
👇
جانا شروع کر دیا۔ ان کے گھر کی بیٹھک میں لگ بھگ بیس طالبعلم ٹیوشن پڑھنے آتے تھے۔ماسٹر شفیع اتنی محبت اور انہماک سے ہمیں پڑھاتے تھے کہ ٹیوشن کا ٹائم ختم ہونے کے بعد بھی دل کرتا کہ ان کے پاس بیٹھے رہیں۔ان کی بیٹھک کا اندرونی دروازہ ایک اور چھوٹے سے کمرے میں کھلتا تھا ‘ یہ کمرہ
👇
Read 16 tweets
Dec 20
ٹائگر ( TIGER ) کی دریافت
ٹائگر کے معنی کیا ہیں ؟

333 قبل مسیح میں سکندر اعظم ( Alexander The Great ) اپنے سو جہازوں کے بحری بیڑے کے ساتھ جن پر تیس ہزار ملاح اور چالیس ہزار فوجی سوار تھے اپنے ملک یونان سے دنیا فتح کرنے کے لیۓ روانہ ہوا تو یہ بحری بیڑہ سب سے پہلے ترکی میں
👇 Image
لنگر انداز ہوا کیونکہ ترکی یونان سے سب سے نزدیک تھا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ یونان کی حریف " فارس " ( ایران ) کی ساسانی سلطنت کا صوبہ تھا اور بلآخر "سارڈیس" ( موجودہ سارت ) ، " ملیٹس " اور "ہیلی کارناسس" ( موجودہ بورڈم ) کے مقامات پر اس وقت کے فارس کے شہنشاہ " دارا سوئم "
👇
( Darius III ) کی افواج کو شکست دینے کے بعد اس نے 334 قبل مسیح تک ترکی پر اپنا قبضہ مکمل کر لیا جس کے بعد اس نے ترکی کا نام ایشیاۓ کوچک (Asia Minor) سے تبدیل کرکے اناطولیہ (Anatolia) رکھ دیا جو کہ قدیم یونانی زبان کا لفظ ہے اور جس کے معنی ہیں"طلوع آفتاب کی سرزمین"کیونکہ ترکی
👇 Image
Read 6 tweets
Dec 20
ایک نوجوان نے کراچی کی ایک کمپنی سے جاب چھوڑی اور بہتر مستقبل کی تلاش میں کینیڈا چلا گیا، وہاں اس نے ایک بڑے ڈیپارٹمینل اسٹور میں سیلزمین کی پوسٹ پر ملازمت کیلئے اپلائی کیا، اس اسٹور کا شمار دنیا کے چند بڑے اسٹورز میں ہوتا تھا جہاں سے آپ سوئی سے جہاز تک سب کچھ خرید سکتے ہیں

👇
اسٹور کے مالک نے انٹروویو کے دوران پوچھا
"آپکے ڈاکومنٹس کے مطابق آپ کا تعلق کسی ایشیائی ملک پاکستان سے ہے، پہلے بھی کہیں سیلزمینی کی جاب کی "

"جی میں آٹھ سال کراچی پاکستان کی ایک کمپنی میں جاب کر چکا ہوں"

مالک کو یہ لڑکا پسند آیا
"دیکھو
میں آپ کو جاب دے رہاہوں
آپ نے اپنی
👇
کارگردگی سے میرے فیصلےکو درست ثابت کرنا ہے
کل سے آ جاؤ
گڈلک"

اگلے دن وہ پاکستانی لڑکا اپنی جاب پر پہنچا
پہلا دن تھا
طویل اور تھکا دینے والا دن
بہرحال شام کےچھ بج گئے

مالک نے اسے اپنے دفتر میں بلایا
"ہاں بھئی
اپ نے آج دن میں کتنی سیل ڈیل کیں؟"
"ایک"
اس نے جواب دیا
"صرف ایک"
👇
Read 10 tweets
Dec 19
ایک استاد کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے چھٹی پر جانا پڑا تو ایک نئے استاد کو اس کے بدلے ذمہ داری سونپ دی گئی
نئے استاد نے سبق کی تشریح کر چکنے کے بعد، ایک طالبعلم سے سوال پوچھا
اس طالب کے ارد گرد بیٹھے دوسرے سارے طلباء ہنس پڑے۔ استاد کو اس بلا سبب ہنسی پر بہت حیرت ہوئی، مگر اس
👇
نے ایک بات ضرور محسوس کر لی کہ کوئی نا کوئی وجہ ضرور ہوگی
طلباء کی نظروں، حرکات اور رویئے کا پیچھا کرتے آخرکار استاد نے یہ نکتہ پا لیا کہ یہ والا طالب ان کی نظروں میں نکما، احمق، پاگل اور غبی ہے، ہنسی انہیں اس بات پر آئی تھی کہ استاد نے سوال بھی پوچھا تو کسی پاگل سے ہی پوچھا
👇
جیسے ہی چھٹی ہوئی، سارے طلباء باہر جانے لگے تو استاد نے کسی طرح موقع پا کر اس طالب کو علیحگی میں روک لیا۔ اسے کاغذ پر ایک شعر لکھ کر دیتے ہوئے کہا، کل اسے ایسے یاد کر کے آنا جیسے تجھے اپنا نام یاد ہے، اور یہ بات کسی اور کو پتہ بھی نا چلنے پائے۔
دوسرے دن استاد نے کلاس میں جا کر
👇
Read 13 tweets
Dec 19
"اگر کوئی امام بخاری کو دیکھنا چاہے تو اس لڑکے کو دیکھ لے"!

امام بخاری بچپن میں 70 ہزار احادیث کے حافظ تھے۔ ذیل کا یہ لڑکا بخاری مسلم ابو داؤد نسائی ترمذی ابن ماجہ سمیت 18 کتابوں میں حافظ بھی ہے۔

حدیث کی طرح ربیع کا نام، جس نے حدیث کو صحیح کہا، جس نے ضعیف کہا، حدیث
#1
میں کتاب کے کتنے حصے ہیں، حتیٰ کہ اس کے پاس حدیث کے نمبر بھی ہیں۔ وہ کتاب کے شروع سے آخر تک مسلسل کون سی حدیث کے بعد کون سی حدیث پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تو سمجھ میں آیا کہ قرآن حفظ کرنے سے زیادہ حدیث کو حفظ کرنا مشکل ہے۔ بنگلہ دیش میں ہزاروں قرآن حافظ ہونے کے باوجود
#2
حدیث کا ایک بھی حافظ نہیں۔

لیکن سرزمین عرب میں ایسے سینکڑوں حافظ ہیں۔ الحمدللہ۔

ان کو دیکھ کر ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کیا ہے۔
ہمارے پچھلے امام کس طرح کی یادداشت رکھتے تھے! سبحان اللہ!!
#3
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(