السلام علیکم
اس پوسٹ کو غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ آپ کی زندگی

میں کون کہاں سٹینڈ کرتا اور کس قسم کے دوست ہیں آپ

اور اپ کے دوست

آپ اپنی راۓ دیں
#دوست
عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں۔ لوگوں زیادہ تر 'دوست' لیول 5 یا اس سے نیچے کے ہوتے ہیں، اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کا👇
ایک بھی لیول 12 کا دوست نہیں ہے۔

#دوستی_کے_درجات_یہ_ہیں:

1. #زمیل
کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔

2. #جلیس
کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔
3. #سمیر
ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو
(یہ وہ👇
مقام ہے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں)

4. #ندیم
پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔

5. #صاحب
کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔ (اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں)
. 👇
#رفیق
کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں

7. #صدیق
ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو👇
8. #خلیل
ایک قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔

9. #انیس-
کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں

10 #نجی -
قابل بھروسہ/اعتماد
کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو۔
👇
11. #صفی-
آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔

12. #قرین
کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں ۔👇
13۔ #حبیب
یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبه پر فائز ہوتا ہے۔ يعنی . . . وہ انسان جس سے بے لوث محبت ہو۔
@Fsk_kkk

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 𝐅𝐒𝐊_𝐏𝐫𝐢𝐦𝐞 🆅︎

𝐅𝐒𝐊_𝐏𝐫𝐢𝐦𝐞 🆅︎ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Fsk_kkk

Jan 10
زمانہ قیامت کی چال چل رہا ہے، اگر آپ اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہتے ہیں تو اس تحریر کو ضرور پڑھیں، اس تحریر کے متعلق اپنے ذاتی تجربات اگلی پوسٹ میں شئر کرتا ہوں۔

مصنوعی ذھانت کا دیو جاگ چکاھے۔ انسان نے اپنی مادی اور ذھنی ترقی کے تاریخ کے اگلے مرحلے میں داخل ھوجانے👇
کی تیاری اب مکمل کرلی ھے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی تاریخ کی بساط لپیٹ کر اس صدی کو انسان کا بطور انسان آخری صدی ثابت کرنے کیلئے بڑی شدت کے ساتھ اکھاڑے میں داخل ھورھی ھے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی ذھنی صلاحیتوں کا اعلیٰ نشان اور ناقابل تردید ثبوت ھے۔ انسان اپنی محنت کی تخلیق👇
اور ماحصل ھے اور یہ انسانی محنت یا دوسرے لفظوں میں انسانی جسم و ذھن کی فعلیت ھے کہ جو آج انسان کو اپنی ارتقاء کی تاریخ کے اس اگلے مرحلے سے ھم آغوش ھوجانے کی طاقت سے سرفراز کررھی ھے کہ جسکا ایک صدی پہلے تصور کرنا ہی محال تھا۔
جہاں ایک طرف انسان کوانٹم فزکس کی دنیا میں جھانک👇
Read 9 tweets
Jan 8
میں چار سال کے بعد واپس اپنے وطن لوٹ رہا تھا ۔۔۔۔
پچھلے چار سال سے میں دبئی میں جاب کر رہا تھا اور اب میرا کنٹریکٹ ختم ہو چکا تھا اور میں بس وطن واپسی کی تیاریاں کر رہا تھا ۔۔۔۔ ابھی کچھ دیر پہلے ہی میں گھر والوں کے لئے شاپنگ کر کے کمرے میں آیا تھا ۔۔۔
پچھلے چار سالوں میں جاب🔽
کے علاوہ کچھ چھوٹے موٹے کام کر کے میں نے کچھ پیسے آج کے دن کے لئے ہی جوڑ رکھے تھے کہ جب وطن واپسی جاؤں گا تو گھر والوں کے لئے تحائف لیتا جاؤں گا ۔۔۔۔
چھوٹے بھائی کو مہنگے موبائل رکھنے کا بہت شوق تھا سو اس کے لئے ایک آئی فون لیا تھا.
چھوٹی بہن بہت عرصے سے ٹیبلیٹ کی فرمائش کر رہی🔽
تھی اس کے لئے ایک اچھا سا ٹیبلیٹ لیا
دوسری دو بہنوں کے لئے خوبصورت سی گھڑیاں اور کپڑوں کے کچھ جوڑے لئے ابو کے لئے ایک سمارٹ فون اور چند قیمتی پرفیوم لئے
لیکن جب امی کے لئے تحفہ لینے کی باری آئی تو میں سوچ میں پڑ گیا کہ امی کو کیا پسند ہے ؟؟
اتنے سالوں میں کبھی امی کو مہنگے کپڑے🔽
Read 11 tweets
Jan 8
آج شب یونیورسٹی کے لیے نِکلا ، ایک لوکل گاڑی سے گیٹ پر اُتر کر پیدل چلنے لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اِتنے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے بریک لگائی اور بیٹھنے کو کہا ،،،، میں نے بیٹھنے سے معذرت کرلی ، کیونکہ کیمپس کی حدود میں موٹرسائیکل کے دونوں سواروں کے پاس ہیلمٹ ہونا ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🔰
ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُس نے کہا بیٹھو بھائی میرے پاس ہیلمٹ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کہہ کر اُس نے ایک ہیلمٹ مجھے پکڑایا اور ہم دونوں بیٹھ کر چل دیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یہی سوچ رہا تھا کہ شاید کسی کو لینے جارہا ہوگا اس لیے ایک فالتو ہیلمٹ ساتھ رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اِتنی میں وہ گویا ہوا🔰
''میں یہاں یونیورسٹی میں مُلازم ہوں ، خاکروب کی نوکری کرتا ہوں ،،،،،،، میری بہت خواہش ہے کہ میں اپنے مُلک کے لوگوں اور ملک کی خدمت کروں لیکن ایک خاکروب نہ تو کِسی کے لیے کچھ کرسکتا ہے اور نہ ہی اُسے کوئی کُچھ کرنے دیتا ہے ،،، لیکن میں نے اِسی نیت سے ایک ہیلمٹ فالتو خرید رکھا ہے🔰
Read 6 tweets
Jan 8
بجلی کے کھمبے پر پرچی دیکھ کر میں نے قریب جا کر تحریر کو پڑھنا شروع کیا۔
لکھا
مہربانی کر کے پڑھیں
کل میرا پچاس روپے کا نوٹ اس سڑک پر گرا ہے، مجھے ٹھیک سے نظر نہیں آرہا، جس کو ملے وہ پہنچا دے...!!!!

پتہ +++............
, یہ تحریر پڑھ کر میں بہت حیران ہوا کہ پچاس روپے کا نوٹ👇
کسی کے لیے اتنا ضروری ہے تو فوراً رجسٹرڈ ایڈریس پر پہنچ کر آواز اٹھائی تو ایک بوڑھی عورت باہر نکلی، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ بڑی بی اکیلی رہتی ہیں۔ میں نے کہا، ماں،، مجھے تمہارا کھویا ہوا نوٹ مل گیا ہے، میں اسے دینے آیا ہوں۔

یہ سن کر بڑی بی رونے لگیں اور کہنے لگیں۔

بیٹا.....!👇
اب تک تقریباً 70/75 لوگ مجھے پچاس کے نوٹ دے چکے ہیں!
میں ان پڑھ ہوں اکیلی ہوں اور نظر بھی کمزور ہے پتہ نہیں کون ہے وہ شخص میری یہ حالت دیکھ کر وہ پرچی میری مدد کے لیے لگا ڈالی ہے
بہت اصرار کے بعد بڑی بی نے نوٹ لیا لیکن ایک درخواست بھی کی کہ بیٹا…جاتے ہوے وہ پرچی پھاڑ دینا،،
👇
Read 5 tweets
Jan 8
اخراجِ عقیدت 🤗

رکشوں، ٹرکوں اور ہوٹلوں میں اقوال زریں اور اشعار آپ نے اکثر پڑھے ہوں گے ۔ خوش نویس نیم خواندہ ہونے کی وجہ سے املا کی غلطیاں کرتے ہیں۔
فخرے چکوال ، نسیب اپنا اپنا ، مہنت کر حسد نہ کر ، تیری نظریں ہیں طلوار ۔۔۔ تو میں نے بھی بارہا پڑھا لیکن وہ تو نیم👇 Image
خواندہ تھے ، اور اب اسی قسم کی کھیپ یونیورسٹیوں سے یوٹیوب پر شاعری کے چینلز اور فیس بک پیج بنا کر سامنے آ رہی ہے ۔ جس میں گیتوں اور غزلوں کی ویڈیوز اردو ٹائیٹل کے ساتھ اپ لوڈ کی جاتی ہیں ۔ تصویروں پر غلط شعر لکھے جاتے ہیں، ارتغرل کی تصویر پر یہ شعر بھی دیکھا 👇
یہ گازی یہ تیرے پور اسرار بندے
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق کھدائی

شاعری کی ویڈیوز میں آتشی گلابی رنگ میں لکھے سب ٹائٹل میں ہجر و فراک اور جانے جاناں پڑھ کر تو رقت طاری ہو جاتی ہے۔ ایک دن فیض کی غزل نظر سے گزری، لکھا تھا:
دلے ریزہ ریزہ گنوا دیا ، تنے داغ داغ لٹا دیا 👇
Read 5 tweets
Jan 8
مجھے ایک دوشیزہ کی فرینڈ ریکوئسٹ آئی
جو کہ میں ریجیکٹ کرنے لگا تو بائی مسٹیک ایکسیپٹ ہو گئی 🙊
میں واپس انفرینڈ کرنے لگا تو اتنی دیر میں میسج آ گیا اسلام و علیکم سر '😊
میں نے کہا چلو دیکھ لیتا ہوں کیا کہتی ہے
جواب دیا وعلیکم اسلام
جی کیسے ہیں آپ
میں الحمداللّٰه آپ بتائیں👇
جی میں بھی ٹھیک ہوں
میں بولا جی حکم میسج کرنے کی وجہ جان سکتا ہوں؟ یا کوئی کام آپکو اس ناچیز سے ؟
تو جواب ملا کہ نہی سر دراصل آپکی سب پوسٹس کمال ہوتی ہیں آپ بہت عمدہ لکھتے ہیں میں تو فین ہو گئی آپکی😍
میں بولا شکریہ آپکی محبتوں کا ورنہ یہ ناچیز اس قابل کہاں 😇😇😊
وہ محترمہ👇
بولیں کیا میں کال پہ بات کر سکتی صرف پانچ منٹ پلیز انکار نہی کرنا 🙏 یہ سنتے ہی میری اوپر کی سانس اوپر نیچے کی نیچے دل نے اچانک دھڑکنا بند کردیا میں ماتھے سے پسینہ صاف کرتے ہوئے بڑی مشکل سے جواب دیا اوکے محترمہ کر لیں کال
محترمہ نے کال کی تو ہم غالباً چپ رہے کہ چاچا ریاض نا نکل👇
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(