داستان نیوٹرل کی
مونا سکندر کے قلم سے

بہت زمانے گزرے مصر پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا فرعون نامی،
بڑا ظالم
اس نے اس خوف سے کہ قومِ بنی اسرائیل میں سے کوئی بچہ اس کی سلطنت اجاڑ دے گا، بنی اسرائیل کے ہر نر بچے کو قتل کرنا شروع کر دیا اس کی اپنی قوم کے کچھ لوگ اس کو پسند
👇
نہیں کرتے تھے مگر بادشاہ کے خوف سے "نیوٹرل" ہو گئے
آج ان کا نام تک مٹ گیا
مگر اس کی بیوی نیوٹرل نہیں ہوئی، اس نے ہمت کی اور خدا کے حکم سے بنی اسرائیل کے اسی بچے کی پرورش کا بیڑا اٹھایا جس سے فرعون خوفزدہ تھا
نام تھا اس کا آسیہ
رہتی دنیا تک یہ نام زندہ رہے گا
👇
ایک تدبیر تم کرتے ہو، ایک اللہ کرتا ہے اور اللہ بہتر تدبیر کرنے والا ہے

پھر وقت گزرا
موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کو لے کر چلے اپنے آبائی وطن بیت المقدس کی جانب
مگر وہاں تو قبضہ تھا "عمالقہ" نامی قوم کا
موسیٰ علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے اپنی قوم کو کہا کہ لڑو ان سے
👇
اللہ تمہیں ان پر غالب ہی کرے گا، مگر بنی اسرائیل خوفزدہ ہو گئے ان کی طاقت سے اور حق کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا، نیوٹرل ہو گئے اور کہا کہ

اے موسیٰ ! ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں موجود ہیں بس تم اور تمہارا رب، دونوں جاؤ اور لڑو، ہم یہاں بیٹھے ہیں"
المائدہ:24

👇
پھر کیا ہوا؟
وہ بھٹکتے رہے سالوں تک ایک بے آب و گیاہ وادی میں

نیوٹرل کا ایک قصہ تو ہمیں ملتا ہے قوم ثمود کا بھی
جب صالح علیہ السلام کی قوم نے اللہ کی نشانی ایک اونٹنی کو قتل کرنے کی سازش کی،
قتل کرنے والے تو چند ہی لوگ تھے مگر باقی قوم اس ظلم کو دیکھ کر نیوٹرل ہو گئی
👇
اور پھر اس کی پاداش میں اللہ نے پوری قوم پر عزاب نازل کردیا
پہلے ایک زبردست چنگاڑ کی خوفناک آواز آئی پھر شدید زلزلہ آیا جس سے پوری آبادی اتھل پتھل ہو کر چکنا چور ہو گئی تمام عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کر تہس نہس ہو گئیں اور قوم ثمود کا ایک ایک آدمی گھٹنوں کے بل اوندھا گر کر مر گیا

👇
پس انہیں زلزلہ نے آ پکڑا، پھر صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے۔
الاعراف:78

پھر صالح ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمایا اے میری قوم! میں تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا چکا اور تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔
الاعراف :79

👇
زمانے گزرتے رہے، نیکی اور بدی کی جنگ میں نیوٹرل آتے رہے
مٹتے رہے، نشان عبرت بنتے رہے
کبھی منافقین مدینہ کی شکل میں تو کبھی کوفے والوں کی صورت

اللہ کی نظر میں نیوٹرل اتنے برے ہیں کہ منافقین کا مقام جہنم کا سب سے نچلا درجہ ہے

👇
اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند ضرور کرو
جتنی تمہاری استطاعت ہے
سو میری استطاعت یہی ہے

اللہ قبول فرمائے

مرشد میں لڑ نہیں سکا پر ، چیختا رہا
خاموش رہ کے ظلم کا حامی نہیں بنا
افکار علوی

#ازقلم_موناسکندر

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sikander

Moona Sikander Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Jan 12
خود کو قرآن مجید میں ڈھونڈیں

ميں قرآن ميں کہاں ہوں؟

ایک جليل القدر تابعی اور عرب سردار احنف بن قيس ايک دن بيٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے يہ آيت پڑھی

لَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (سورۃ انبياء 10)
”ہم نے تمہاری طرف ايسی کتاب نازل کی جس
👇
ميں تمہارا تذکرہ ہے، کيا تم نہيں سمجھتے ہو“۔

وہ چونک پڑے اور کہا کہ ذرا قرآن مجيد تو لاؤ۔ اس ميں، ميں اپنا تذکرہ تلاش کروں، اور ديکھوں کہ ميں کن لوگوں کے ساتھ ہوں، اور کن سے مجھے مشابہت ہے؟

انہوں نے قرآن مجيد کھولا،کچھ لوگوں کے پاس سے ان کا گزر ہوا،جن کی تعريف يہ کی گئی تھی

👇
كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ o وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ o وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ِ (الذريٰت-17،18،19)
”رات کے تھوڑے حصے ميں سوتے تھے، اور اوقات سحر ميں بخشش مانگا کرتے تھے، اور ان کے مال ميں مانگنے والے اور نہ
👇
Read 18 tweets
Jan 11
تاریخ کا ایک اور ورق

بادشاہ کا اعلان ہوا "جس نے آج کے بعد قران کو الله کا کلام کہا یا لکھا گردن اڑا دی جائے گی"
بڑے بڑے محدثین علماء شہید کر دیئے گئے ساٹھ سال کے بوڑھے امام احمد بن حنبل امت کی رہنمائی کو بڑھے
فرمایا "جاؤ جا کر بتاؤ حاکم کو احمد کہتا ہے قرآن مخلوق نہیں
👇
الله کا کلام ہے"
دربار میں پیشی ہوئی بہت ڈرایا گیا امام کا استقلال نہ ٹوٹا
مامون الرشید مر گیا اسکا بھائی معتصم حاکم بنا، امام کو ساٹھ کوڑوں کی سزا سنا دی گئی دن مقرر ہوا امام کو زنجیروں میں جکڑ کر لایا ﮔﯿﺎ بغداد میں سر ہی سر تھے
ایک شخص شور مچاتا صفیں چیرتا پاس آﯾﺎ
👇
" احمد احمد !مجھے جانتے ہو ؟
فرمایا نہیں
میں ابو الحیثم ہوں بغداد کا سب سے بڑا چور احمد میں نے آج تک انکے بارہ سو کوڑے کھائے ہیں لیکن یہ مجھ سے چوریاں نہیں چھڑا سکے کہیں تم ان کے کوڑوں کے ڈر سے حق مت چھوڑ دیناامام میں نے اگر چوریاں چھوڑیں تو صرف میرے بچے بھوک سے تڑپیں گے
👇
Read 10 tweets
Jan 11
رنگیلا

1719کو ستمبر کے مہینے میں روشن اختر ھندوستان کا بادشاہ بنا جو تاریخ میں رنگیلا شاہ کے نام سے مشہور ھوا تخت پر بیٹھتے ھی داروغا کو طلب کیا اور پوچھا جیل میں کتنے قیدی ھیں اس نے کہا حضور تین سو قیدی ھیں رنگیلا نے کہا سب کو آزاد کر دو
لیکن حضور ان میں سے کچھ بہت خطرناک
👇
قاتل اور ڈکیت ھیں جیلر نے کہا ۔ چھوڑ دو سب کو یہ ھمارا حکم ھے رنگیلا شاہ نے کہا جی حضور جو حکم آپ کا تعمیل ھوگی
جیلر نے فوراً تین سو قیدی رہا کردیے جو رہا ھو کر پورے ھندوستان میں پھیل گئے
اگلے دن دربار میں وزیر کو بلایا اور پوچھا کیا ھمارا گھوڑا وزیر بن سکتا ھے
تو وزیر نے اپنی
👇
گردن بچانے میں ھی عافیت جانی اور بولا کیوں نہیں حضور گھوڑا وزیر بن سکتا ھے
تو پھر ھمارا گھوڑا وزیر بنے گا اس کے لیے خلعت فاخرہ تیار کرواؤ
اور یوں اگلے دن گھوڑا شاہی لباس پہن کر وزیروں اور مشیروں کے ساتھ پورے شاہی پروٹوکول کے ساتھ دربار میں کھڑا ھوگیا دربار میں ہر آنے والا
👇
Read 13 tweets
Jan 11
سیدنا عمر بن خطاب کہ ریاست کے معمولی امور پر ہی نظر نہ رکھتے تھے ، اپنے ساتھیوں پر بھی گہری نگاہ رکھتے تھے
"سناؤ بھائی کیا حال ہے ، کہاں ہوتے ہو ، دکھائی نہیں دیتے ، کبھی ہمیں بھی بلاؤ نا "
دوست نے ، ساتھی نے امیر المومنین کے محبت بھرے شبد سنے تو جی جان سے ممنون ہو گیا ،
👇
گھر تشریف لانے کی دعوت دی ، کھانے کی فرمائش کی
لاکھوں مربع میل کا حاکم ، مصر عراق ، شام، یمن . فلسطین، ایران ،موجودہ عرب ریاستیں ، کویت ، موجودہ تمام سعودی عرب جی ہاں ان سب کا حاکم، اپنے دوست ، ساتھی کے گھر کھانے کو بیٹھے ہیں
دستر خواں آسودگی کی خبر دے رہا تھا، کھانا آ گیا ،
👇
کھانا شروع کیا ہی تھا کہ ایک پیالہ اور چلا آیا
"یہ کیا ہے بھائی؟
اس میں سرکہ تھا ، محض سرکہ ، درجن بھر ممالک کے حکمران نے بڑھا ہوا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ، تیور بدل گئے ، مزاج کچھ برہم سا نظر آنے لگا ساتھی جو بہت چاؤ سے لے کر آیا تھا ، کچھ سہم سا گیا
"کیا ہوا میر المومنین
👇
Read 10 tweets
Jan 10
فرعون تخت پربراجمان ھے
اوراپنےپورےغرور کےساتھ ،
اللّٰه تعالیٰ کےپیغمبرحضرت موسیٰ علیہ السلام کو
اورانکی "دعوت دین" کوکچلنےکی بات کررھاھے
ایسےمیں فرعون کی قوم کاایک بااثرسردار
دربارمیں
اٹھ کھڑاھوتاھے،
اس سردار کاایمان اب تک لوگوں کی نگاھوں سے پوشیدہ تھا،
وہ سمجھتاھےکہ آج
وہ وقت آچکاھےکہ
اب اللّٰه تعالیٰ کے نبی کا
علی الاعلان ساتھ دیاجائے
چنانچہ وہ اپنی جان کی پروا نہ کرتےھوے
فرعون کے دربار میں ولولہ انگیز خطاب کرتاھے اور
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی "دعوت دین"
کےحق میں ایک زبردست ، مدلل اور پراثرتقریرکرتاھے،
اللّٰه تعالیٰ کواس ایمان والے کا
👇
یہ جرأت مندانہ خطاب
اتناپسندآیاکہ اسنے
اس خطاب کو حرف بہ حرف ریکارڈ کرکے
قرآن مجید کا حصہ بناکر
اپنے آخری رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم پرنازل فرمایا
اور گویااھل ایمان کودعوت دی ھے کہ
وہ ہردورمیں
اللّٰه تعالیٰ کے پیغمبروں کی دعوت کاساتھ دیں
اگر وہ اونچےاوربااثر گھرانوں
👇
Read 6 tweets
Jan 10
آرتھر آشے امریکہ کا نمبر ون ٹینس پلیئر تھا۔یہ عوام میں بے حد مقبول تھا اس کی ایک ہی وجہ تھی کہ یہ ایک بہترین کھلاڑی تھا۔جب آپ متعلقہ فیلڈ میں عروج کی حد تک ماہر ہو جاتے ہیں تو آپ ہر دلعزیز بن جاتے ہیں۔ آرتھر کو ایک حادثے کے بعد انتہائی غفلت کے ساتھ ایڈز کے مریض کا خون لگا دیا
👇
گیا اور آرتھر کو بھی ایڈز ہو گیا جب وہ بستر مرگ پر تھا اسے دنیا بھر سے اس کے فینز کے خطوط آتے تھے۔ایک فین نے خط بھیجا جس میں لکھا ہوا تھا “خدا نے اس خوفناک بیماری کے لیے تمہیں ہی کیوں چنا؟” آرتھر نے صرف اس ایک خط کا جواب دیا جو کہ یہ تھا “دنیا بھر میں پانچ کروڑ سے زائد بچے
👇
ٹینس کھیلنا شروع کرتے ہیں اور ان میں سے پچاس لاکھ ہی ٹینس کھیلنا سیکھ پاتے ہیں۔ان پچاس لاکھ میں سے پچاس ہزار ہی ٹینس کے سرکل میں داخل ہوتے ہیں جہاں ڈومیسٹک سے انٹرنیشنل لیول تک کھیل پاتے ہیں۔ان پچاس ہزار میں سے پانچ ہزار ہیں جو گرینڈ سلام تک پہنچ پاتے ہیں۔ان پچاس ہزار میں سے
👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(