imran Profile picture
Jan 11 37 tweets 11 min read
اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانہ
ـــ
ہمارےانٹر کالجیٹ زمانےمیں گرومندر سے بورڈ آفس جانے کی دو سہل صورتیں کراچی سٹی گورنمنٹ کی 2D یا پھر 4G بس تھی۔ صورتیں تو اور بھی بہت سی تھیں مگر F-16 اور کراچی کی المشہور W-11 اومنی بسوں میں چلتی گاڑی سےچڑھتےاترتے پران دے دینے

🧵
یا پھر عروس البلاد کی اومنی فارمولا ون میں برلبِ سڑک ایک برق رفتار خودکشی سے بہت بہتر سٹی گورنمنٹ کی کھٹارا بسیں تھیں۔ اسی لیے 2D اور 4G کو ہم نے اوپر سہل صورتیں لکھا ہے۔ ثانی الذکر تین ہٹی سے ہوتی لیاقت آباد عرف لالو کھیت کے درشن کرواتی نارتھ ناظم آباد کی نیت کرتی
جبکہ اول الذکر براستہ لسبیلہ ۔ پیٹرول پمپ، ناظم آباد نمبر سات کا مختصر راستہ پکڑتی بورڈ آفس پہنچا دیتی۔ ہر دو سواریاں منزلِ مقصود پر اتاردینے سے تھوڑا قبل ادیب رضوی روڈ سے گزرتی تھیں اوراسوقت اگر آپ کھڑکی کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوتے تو پاپوش نگر کا قبرستان نظر پڑتا۔
یہاں ایک ہنستے مسکراتے نوجوان کی تصویر سے مزین ایک اطلاعی بورڈ دیکھنے والوں کو بتلاتا تھا کہ ابن انشاء کےجواں سال بھتیجے محمود بابر کا مدفن اسی قبرستان میں تھا۔ یہاں ہمیں حمیرا بدر منہاس بتاتی ہیں کہ محمودبابر بانی و مدیر اعلیٰ خواتین ڈائجسٹ محمود ریاض کے بیٹےتھے۔
@humairabadar
تب ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہمارے انشاجی بھی اسی پاپوش نگر کے قبرستان میں سپردِ خاک ہیں۔ ہم نے ابھی تک یہ تفصیل نہیں پڑھی تھی کہ گیارہ جنوری 1978 کی شام جب انشا جی نے رختِ سفر باندھا تو ’ٹورقئے اور ایکزیٹرکے جنگل برف کی سفید چھت میں دفن تھے اور لندن کےایٹکنسن مورلےاسپتال کی گھڑیوں
میں چھ بج کردس منٹ ہوئےتھے‘۔ ہم صرف اتنا جانتے تھے کہ انشا جی نے اس بستی سے دل اُچاٹ ہونے پر جب کوچ کیا تو وہ انگلستان میں تھے اور ہماری عفت شہاب کی طرح کینٹربری کے قبرستان میں نہ سہی، گوروں کے اسی دیس میں کہیں اور انکا مدفن ہوگا۔
ہمارے محبوب مصنف مرشدی و آقائی مشتاق احمد یوسفیؔ نے کہا تھا
بچھو کا کاٹا روتا ہے، سانپ کا کاٹا سوتا ہے، انشا جی کا کاٹا سوتے میں مسکراتا بھی ہے
غالباً جماعت نہم کا قصہ ہے کہ اپنے ہردلعزیز مصنف کے کہے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم نے برضا و رغبت خود کو انشاجی کی اردو کی آخری کتاب کے
نشیلے سانپ سے ڈسوایا اور اس قبیلے میں شامل ہوگئے جسے سوتے میں بھی مسکرانے کی عادت ہے۔ انشاؔجی کی لکھت کا پھنیر بھی کمال ہے، ’جو کاٹ لے تو ڈمپل سیدھا آنکھ میں پڑتا ہے‘۔ یہ اسی اردو کی آخری کتاب کا ذکر ہے جس کے بارے میں خود مصنف کو خدشہ تھا کہ ’کہیں یہ کتاب ان طالبعلموں کے
خون ناحق کا باعث نہ بن جائے ’جن سے آج بھی ملکہ نورجہاں کےحالات پوچھے جائیں توملکہ ترنم نورجہاں کےحالات بتاتےہیں‘۔ اسی نادرِ روزگار کتاب کے دیباچے میں انشا جی محکمائے تعلیم سے ممنونیت کا اظہار کرتے ہیں ’جنہوں نے سکولوں کو سرکلر بھیج کر ہدایت کی ہے کہ اس کتاب کو نہ خریدا جائے
چنانچہ ہمیں ہرروز سکول لائبریریوں کی طرف سے بے شمار آرڈر موصول ہورہے ہیں کہ یہ کتاب ہمیں نہ بھیجی جائے۔ اتنے کہ ہمارے لیے انکی تعمیل کرنا دشوار ہورہا ہے‘۔

اردو کی آخری کتاب کا ڈسا پانی مانگنے نکلا تو ایک سودائی انشاؔ کی بابت پھیلائی جھوٹی باتوں کے جال میں جا اٹکا۔
کیڈٹ کالج کی چھٹیاں تھیں اورگھرکولوٹتی ایک فارغ البالی کی کسلمندی جب پی ٹی وی کی صبح کی نشریات میں غلام علی کی کچھ بندشوں کوٹٹولتی آواز کان میں پڑی

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشاؔ جی کا نام نہ لوکیا انشاؔ جی سودائی ہیں
’ایک کنکناتےکراچوی جاڑے‘ کی حسیِن صبح جھوٹی باتوں کی تکرار کچھ دل میں کھب سی گئی۔ صاحبو، شب بیتنےاورچاندکےڈوب جانےپرگھرکےدروازے پرپڑجانےوالی زنجیراورسجنی سےکیےبہانوں کےتخمینےسےبھی پہلےہم انشاؔ جی کی جھوٹی باتوں کے بہلاوے میں آکر ایک جوگ بجوگ کی شاعری کے اسیر ہوئے۔ اور آج تک ہیں۔
ایک مدت گزرنے کے بعد کی شام جب ایکسل لیب کے بلیو ایریا آفس میں دن کی شفٹ ختم کرکے گھر کو لوٹتے مینیجر آؤٹ ریچ سے آنے والے نائٹ شفٹ کے اسسٹننٹ مینیجر آفتاب نے ملاقات نہ ہونے کا گلہ کیا تو ایک بے ساختگی میں دماغ نے انشاجی کے شبد ہی دوہرائے
ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں تم چڑھتی رات کے چندرماں
ہم جاتے ہیں تم آتے ہو پھر میل کی صورت کیوں کر ہو

جن دنوں ابن انشأ ابن انشأ نہیں بنا تھا تو مفتی نے پہلے پہل اسے احمد بشیرکے یہاں دیکھا تھا
ایک ٹیٹھ پینڈو، چہرہ یوں ڈھیلاجیسےچارپائی کی ادواین اتری ہو مسکراہٹ میں بے بسی
میں احمد بشیرسےپوچھتا یاریہ کیاشے ہے
یہ ابن انشأ ہے، وہ جواب دیتا
ابن انشأ ___ نہیں یاراس کانام توخیردین ہوناچاہیے

ممتاز مفتی جیسے گتھیاں سلجھانے والے نے ابن انشا کو ’جلتا بجھتا‘ لکھا ہے۔ ازلی طور پر بجھا ہوا جس پر مفتی جی حیران تھے کہ اتنی گہری بجھن سے یہ جلتا کیسے ہے
اور جب جلتا ہے تو ایک خلوص میں چپ چپ کرتی مسکراہٹ چہرے پر بکھر جاتی ہے۔ انہوں نے ٹھیک پہچانا کہ ’خیردین‘ کی یادوں کے طاقچے میں کوئی پھنیر سانپ کنڈلی مارے بیٹھا ہے۔
صاحبو ایسے پھنیر سانپ ہم سب کے طاقچوں میں کنڈلی مارے بیٹھے ہیں۔ ایک پائے کے مزاح نگار کی یہی نشانی ہے کہ
وہ اس کنڈلی مارے پھنیر کو اس طرح کِیلتا ہے کہ یادوں کے طاقچے میں دکھوں کے فاسفورس میں پروئی تیلی کی رگڑ سے ظرافت کی پھلجھڑیاں جگمگانے لگتی ہیں۔ ایک بھولے بھالے خیردین سے ابنِ انشاؔ کا اتنا ہی سفر ہے۔ زمانے کو چاند نگر کا تحفہ دینے والے کو یاس کی تاریکیوں میں ڈوب کے آنا پڑتا ہے
اور اگر ایسے میں احمد بشیر جیسے دوستوں کا ساتھ نہ ہو تو ڈور ٹوٹ بھی سکتی ہے۔
وہی احمد بشیر جن کی سنگت میں ابن انشاؔ کا ’چاند‘ سے عشق پروان چڑھا اور بات دلفریبیوں اور اٹھکیلیوں سے بڑھتی بڑھتی خودکشی کی طرف جا نکلی
وہ جو تیرا داغ غلامی ماتھے پر لیے پھرتا ہے
اس کا نام توانشاؔ ٹھہرا ناحق کو بدنام ہے چاند
ہم اس لمبے چوڑے گھر میں شب کو تنہا ہوتے ہیں
دیکھ کسی دن آ مل ہم سے ہم کو تجھ سے کام ہے چاند

جمال نے سادگی سے پوچھا زہر کہاں ہے
یہ رہا میرے ہاتھ میں
اور مرنا کہاں ہے
گھرہی میں ٹھیک رہے گا
وہ گرومندر کے قریب پہنچ چکے تھے اور انہیں مارٹن کوارٹرز کی طرف جانا تھا جہاں بیدل رہتا تھا
زندگی مجھےپسند تھی، بیدل نےکہا، افسوس کہ اتنی مختصر نکلی
جمال اداس ہوگیا، اس نےکہا، کاش وہ حرامزادی ہمیں کبھی ملی نہ ہوتی
ایسا مت کہو، بیدل نےتڑپ کرکہا
مگر اس نےتمہارے ساتھ سخت بے وفائی کی
ہمارےمفتی جی ہی کہتےہیں کہ اگراحمد بشیرابن انشا کادوست نہ ہوتاتو ابن انشا مدت سےمرچکا ہوتا۔ کراچی کےکسی مضاف میں اس کاٹوٹاپھوٹا مزار ہوتا جس پرکتبہ لگاہوتا ’بیراگ کا جوگی شاعرجس میں زندگی کی تلخیوں کو برداشت کرنے کی جرات نہ پیدا ہوسکی اور اپنے ہاتھوں سے زندگی کا پیالہ الٹ دیا۔‘
اب یہاں جمیل الدین عالیؔ اختلافی نوٹ لگائیں گے کہ انشا نے خودکشی کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ لیکن وہ تو خودکشی کی محرک ’وجہ‘ کے بارے میں یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ اس خاتون سے واقف ہیں جو ’اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اسے بیوقوف بناتی تھی‘۔ بات سے بات نکلتی ہے تو
عالیؔ جی بھی بہکتےچلےجاتے ہیں کہ انشا کے مشہور و آسودہ حال ہونے کے بعد جب وہ خاتون ملنے آنے لگی تھی تو انہوں نے بھی کسی دن آ ملِ ہم سے، ہم کو تم سے کام ہے چاند والی ’چاند‘ کو دیکھا تھا۔ ’میں نے انہیں کوئی خاص خاتون نہ پایا۔ بس، کیا جانیے اس نے انہیں کس آن میں دیکھا۔‘
بات بےبات ہوئی جاتی ہے، یہ قصہ پھر کبھی

یہاں سےہم واپس گیارہ جنوری 1978 کےلندن کوپلٹتےہیں جب ٹورقئے اور ایکزیٹرکے جنگل برف کی سفید چھت میں دفن تھے۔ انشا جی کے اپنے کوچ سے لگ بھگ بیس برس قبل اپنے جواں سال دوست اخترحسن کےاچانک انتقال پران کےشگفتہ قلم سےکچھ دردکی بوندیں ٹپکی تھیں۔
کراچی میں دسمبر کی ایک سرد بھیگی صبح تھی جب اختر کو زمین کے حوالے کیا گیا اور انشا جی نے کہا

پھر دیکھ زمیں پر پانی ہے، پھر دیکھ فلک پر پانی ہے
یہ بارش، کیچڑ، سرد ہوا اور راہ کٹھن انجانی ہے
اے دور نگر کے بنجارے کیوں آج سفر کی ٹھانی ہے

کہنے والےکہتےہیں کہ جوگ بجوگ کےشاعر انشا کا
یہ واحد مرثیہ تھا جو انہوں نےکہا۔ اب یہاں ریاض احمد ریاض لکھتے ہیں کسے معلوم تھا کہ اس بنجارے کو بھی ایسے ہی زمستانی موسموں میں کٹھن انجانے راستوں پر روانہ ہونا ہے کہ بقول اختر حسین جعفری

تجھ کو کس پھول کا کفن ہم دیں
توُ جدا ایسے موسموں میں ہوا
جب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں !
14 جنوری 1978 کو جنگ اخبار کراچی نے خبر لگائی کہ لندن سے کراچی آنے والی فلائٹ پی کے 782 میں مسافروں کے ساتھ ابن انشا کا جسد خاکی بھی وطن کو لوٹ رہا تھا۔ طیارے کے پی اے سسٹم پر استاد امانت علی خان کی آواز میں ابن انشا کی ’ انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘ کئ بار سنوائی گئی۔
لکھنے والے نے لکھا کہ جہاز میں انشا جی کے سفر آخرت کے ہمسفر ہچکیوں کے ساتھ روتے آئے ۔
دلِ وحشی کے رختِ سفر باندھنے اور انشا جی کے واقعتاً اُٹھ کر کوچ کر جانے کے بعد شب بھی بیت گئی اور چاند بھی ڈوب چلا۔ وہ کیا گئے اپنی کھٹ مٹھی نثر، برجستہ سفرناموں اور دھیمی آنچ کی کسک والی نظموں
کا بھرا پُرا شہر ویران کرگئے۔ جانےکیا طلسم دھرا ہےاُس پار کہ جانےوالےلوٹ کر نہیں آتے۔ ان کے جانےکے بعد قتیل شفائی نے جواب آں غزل کچھ لازوال شعرلکھے اور سلمان علوی نے ان کا خوب حق ادا کیا
یہ کس نےکہا تم کوچ کرو باتیں نہ بناؤ انشاؔ جی
یہ شہر تمہارا اپنا ہے اسے چھوڑ نہ جاؤ انشاؔ جی
13 جنوری کی شام انشاجی کو پاپوش نگرمیں سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈاکٹر ریاض احمد ریاض نے اپنے مقالے ابن انشا احوال و آثار میں لکھا ہے، ’سوگوار لوگ ابھی مرحوم کی قبر پر پھول رکھ رہے تھے کہ تیسری کا چاند قبرستان کے مغربی گوشے سے نمودار ہوا اور اپنی مدہم اداس کرنیں شہر خموشاں پر بکھیردیں
چاند بھی صورت کتاں صد چاک
چاندنی بھی فسردہ وغمناک
جی میں آتی ہے لوٹیے سر خاک

کہنے والے کہتےہیں اپنی والدہ کےپہلومیں لیٹےابن انشا کی اپنی قبرکتبےسے بےنیاز ہے۔ ہم اس کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ پاپوش نگر کے قبرستان میں ابن انشا اور امجد صابری کے مدفن پردعا کرنا ہم پہ ابھی تک ادھارہے۔
پس تحریر
ـــ
صاحبو بات اپنے چلبلے ہر دلعزیز انشاجی کی ہے تو بات سے بات نکلی جاتی ہے۔ ہمارے محبوب لیکھک کی ہمارے محبوب شہر سکردو سے جڑی بھی ایک یاد ہے۔ اس کا ذکر کرلیں تو قلم کو تھامے لیتے ہیں۔
جنوری کا مہینہ تھا جب سکردو کے اجاڑ ہمسائے گمبہ کے ٹرانزٹ میس کا چولہا
ساتھ کے گیسٹ روم میں ٹھہرے ایک اکیلے بیراگی افسر کے لیے جلتا تھا۔ سامنے کی وادی میں کچھ منجمد کچھ رواں سندھودریا کے اطراف ایک ریگزار کی وحشت تھی، چارسو ایک گھُپ اندھیرا تھا اور پردیس کاٹنے کے جملہ لوازمات سرد رات، آوارگی اور نیند کا بوجھ پورے تھے جب ایک کمرشل بینک کی
سکردو برانچ کے جنرل مینیجر خالد ندیم نے اجلاس فرمایا۔ وہ بطور خاص ٹرانڑٹ میس کے ایک اکیلے افسر کے لیے جلتے چولہے کی K-2 Oil (فوج کی راشن گرنتھ میں مٹی کے تیل کا سرکاری نام ہے) کی نشیلی آنچ پر پکے مٹر پلاؤ اور چکن کڑاہی کے لوازمات نوشِ جان کرنے کے لیے بلوائے گئے تھے۔
اس برفاب کمرے کے ایک 3 بائی 3 گز کے محدود ٹکڑے میں جو مٹی کے تیل کے ہیڑ کی گرمائش سے کچھ کچھ دہکتا تھا ایک فوجی من بھاتے کھاجے، لاہوری جگتوں اور اماوس کی اندھیری رات میں گونجتے جگجیت سنگھ کے سُر آج بھی یاد ہیں، کہ صاحبو اس دن گیارہ جنوری ابنِ انشا کی برسی تھی
بے درد سننی ہو تو چل کہتا ہے کیا اچھی غزل
عاشق ترا رسوا ترا شاعر ترا انشاؔ ترا
کل چودھویں کی رات تھی ۔ ۔ ۔

#Ibn_e_Insha
#DeathAnniversary
ہمارے پڑھنے والے یہ تحریر مانی جنکشن کے جانے پہچانے صفحوں پر بھی پڑھ سکتے ہیں
نیچے دیے لنک کو کلک کیجیے
meemainseen.com/2023/01/insha/

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with imran

imran Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @meemainseen

Jan 3
قسم بہ جمالِ انارکلی!
تخت لاہور کی گمشدہ کنیز
ـــ
2008 کی سویر جب میں پوچھتا پاچھتا یہاں پہنچا تو سفیدی میں لتھڑی یہ عمارت انارکلی کامزار توکہیں سےنہیں لگی۔ ایک پل کو گمان گزرا کہ کسی مغالطے میں لاہور چھاؤنی سے ایک صوبیدار اور چھ جوانوں پر مشتمل ایک ’ورکنگ پارٹی‘ یہاں سے گزری ہے
اور برسوں کی آزمودہ سکھلائی کے انوسار ہر کھڑی چیز کو چونا اور چلتی چیز کو سلیوٹ پھیر گئی ہے۔
لوئر مال روڈ پر اسلام پورہ لاہور میں واقع یہ پنجاب سول سیکریٹیریٹ کی عمارت تھی۔ میں یہاں شعیب منصور کا سپریم عشق۔2 انارکلی دیکھ کے آیا تھا۔
شعیب منصور کے ہم پرانے پرستار ہیں۔
آپ وہ پارس پتھرہیں کہ جس چیزکو چُھولیں سونابن جاتی ہے۔ کچھ یہی عالم سپریم عشق سیریزکےدوسرےمیوزک ویڈیوکاہے۔
پہلاکمال شبنم مجیدکےکومل سُروں کاجن میں لپٹی گانےکےانترےمیں مخمل میں ٹاٹ کےپیوند کی ماننداٹکی سپریم چائےکی مشہوری کی کڑوی گولی
عشق محبت ’اپنا پن‘
بغیربدمزہ ہوئےہم نےنگل لی۔
Read 41 tweets
Jan 1
پُورن
ـــ
ماں جی!
ہُن بس چھڈو وی
ایہہ کتھا چھلیڈی
سچ دسو ہے کون کُڑی
دُکھیارن ایڈی

ਪੂਰਨ
___
ਮਾਂ ਜੀ!
ਹੂਣ ਬਸ ਛੱਡੋ ਵੀ
ਇਹ ਕਥਾ ਛਲੇਡੀ
ਸੱਚ ਦੱਸੋ ਹੈ ਕੌਣ ਕੁੜੀ
ਦੁਖਿਆਰਣ ਏਡੀ? Image
لُوناں
ـــ
پُورن!
مینوں اوس کُڑی دا
ناں نئیں آؤندا
چِراں چِراں توں جیبھ میری تے
بلدا، بُجھدا دُھکھدا رہندا
کوئی وی اوس دا نام نہ لیندا
ਲੂਣਾ
___
ਪੂਰਨ!
ਮੈਨੂੰ ਓਸ ਕੁੜੀ ਦਾ
ਨਾਂ ਨਹੀਂ ਆਉਂਦਾ
ਚਿਰਾਂ ਚਿਰਾਂ ਤੋਂ ਜੀਭ ਮੇਰੀ ਤੇ
ਬਲਦਾ ਬੁਝਦਾ ਧੁਖਦਾ ਰਹਿੰਦਾ
ਕੋਈ ਵੀ ਉਸ ਸਾ ਨਾਮ ਨਾਂ ਲੈੰਦਾ Image
اوس کُڑی دا
ٓآپنا ہانی
اوس کُڑی نوں ماں ہے کہندا
اوس کُڑی دے پیو دا ہانی
اوس کُڑی نوں
پتنی کہندا

ਓਸ ਕੁੜੀ ਦਾ
ਆਪਣਾ ਹਾਣੀ
ਓਸ ਕੁੜੀ ਨੂੰ ਮਾਂ ਹੈ ਕਹਿੰਦਾ
ਓਸ ਕੁੜੀ ਦੇ
ਪਿਉ ਦਾ ਹਾਣੀ
ਓਸ ਕੁੜੀ ਨੂੰ
ਪਤਨੀ ਕਹਿੰਦਾ Image
Read 4 tweets
Dec 31, 2022
نالۂ آخر شب کس کو سناؤں ناصرؔ
جاتےدسمبرکی آخری کتھا
ـــ
پیرگنج کاسلطان بہادر
اور शूरवीर گورکھے

"جب ہم اس شہیدسپاہی کو قبر میں اتار رہےتھےتوگورکھاپلٹن کے جےسی اونےخون میں ڈوباپھول اورچاندتارابھی لحدمیں رکھ دیا اور بولا اوپر والا بھی جان لےکہ سلطان بہادر ایک لیفٹیننٹ کرنل تھا"
🧵
بہت دن نہیں گزرےکہ میڈیاپر نئےآرمی چیف کی تعیناتی کےٹکر چلتےتھےاورقیاس آرائیوں اور چہ می گوئیوں کابازارگرم تھا۔ ایک تیار ہوکےنہ دینےوالی سمری پرمتوقع ناموں کی مد میں کچھ امیدوار میدان میں تھے
یہاں ایک ڈسکلیمر دےلیں کہ حاضرسروس اور ریٹائرمنٹ کی زندگی دونوں میں ہماری کبھی کوئی
سیاسی یاشخصی وابستگی نہیں رہی تودست بستہ عرض کریں کہ اس فہرست امیدواران میں ہمارےدل کاووٹ ایک افسرکےحق میں تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود
آپ مشرقی پاکستان کی جنگ میں شہید ہوئےلیفٹیننٹ کرنل راجہ سلطان محمود کےفرزندہیں
آج کی کہانی وطن پر نثارہوئے 32 بلوچ کےاسی راجہ کی کہانی ہے
Read 27 tweets
Dec 29, 2022
یہ زخم سارے بے دوا
یہ چاک سارے بے رفو
ـــ
جنوری 1972، کراچی میں منعقدہ ایک ریلی میں ایک لاکھ سےکچھ اوپرکا مجمع ہے
مائیک پر ایک سوال گونجتاہے
آپ کیاکہتےہو، کیامیں شیخ مجیب کورہاکردوں؟
وطن کےدولخت ہوجانےکی تازہ چوٹ کھائےنامرادلوگوں نےایک گومگوکےعالم میں اپنےنجات دہندہ کودیکھا

🧵
اورپھرہجوم سےایک تائیدی شوربلند ہوا
ان کالیڈر ایک تشکرکےعالم میں جھکااورگویا ہوا
آپ لوگوں نےمیرے کندھوں سےایک بھاری بوجھ اتار دیا

آغا محمد یحییٰ خان کو نظر بند اور پوری عسکری قیادت کو بیک بینی و دوگوش چلتا کرکے (بچے کھچے) پاکستان کے بیک وقت پہلے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر
اور اگلے صدر کا عہدہ سنبھال لینے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے دسمبر کا آخری عشرہ اہلِ وطن کو یہ سبق پڑھاتے گزارا کہ پاکستان کی تقسیم ناقابلِ قبول ہے اور قومی وقار کو مجروح کرنے والوں سے پورا پورا بدلہ لیا جائے گا۔
Read 26 tweets
Dec 27, 2022
پروین شاکر
ـــ
پاکستان سٹیل کیڈٹ کالج میں اردو کا لیکچر تھا۔ پروفیسر ثروت اللہ قادری ’زون‘ میں تھے۔
بھئی کیا نام کہ کسی لکھاری کے قبولِ عام و عوام ہونے کی اس سے بڑھ کر کیا سند ہوگی کہ اس کا کہا کوئی شعر، کوئی مصرعہ، کوئی فقرہ ضرب المثل بن جائے۔

🧵 Image
ہم آپ اکثرسنتےہیں کہ بچےہمارےعہدکےچالاک ہوگئے، یہ خوبصورت ترکیب پروین شاکرکامصرعہ ہےاورکیانام کہ پوراشعرذرا ملاحظہ کیجیے
جگنوکودن کےوقت پرکھنےکی ضد کریں
بچے ہمارے عہد کےچالاک ہوگئے

اب ذری اسی غزل کاایک اورشعردیکھیے
بستی میں سگ گزیدہ جتنےتھےسب کےسب *
دریاکےرُخ بدلتےہی تیراک ہوگئے
آپ کو معلوم ہے کہ ہائیڈروفوبیا، پانی کا خوف کتے کے کاٹنےکے نتیجےمیں پیدا ہونے والی کیفییت ہے۔ سگ گزیدہ کیا نام کہ وہ شخص جسے کتے نے کاٹ کھایا ہو اور دیکھیے غالب نے اسی ترکیب کے ساتھ کیا عمدہ مضمون باندھا ہے

پانی سے سگ گزیدہ ڈرے جس طرح اسدؔ
ڈرتا ہوں آئنے سے کہ مردم گزیدہ ہوں
Read 11 tweets
Dec 26, 2022
اُس لہو کے نام
جو ۔ ۔ ۔
پاکستان کے لیے بہا
اور ۔ ۔ ۔
پاکستان میں اجنبی ٹھہرا
ـــ

ڈھاکہ سٹیڈیم کا یہ منظر امریکی جریدے ٹائم کے 3 جنوری 1972 کے شمارے میں چھپی ایک رپورٹ سے لیا گیا ہے، جس کا عنوان تھا ’جیت کا انتقام‘

🧵 Image
دو نوجوان مکتی باہنی کےگوریلوں کی ٹانگوں سےلپٹےزندگی کی بھیک مانگ رہےہیں۔ کچھ ہی دیر میں ان کےدو اور ساتھیوں سمیت چاروں ایک وحشیانہ تشدد سہنےکے بعد سنگینوں کی نوک پر جھول جائیں گے۔ ایک پاگل ہوتا قہقہے لگاتا ہجوم جس میں چھوٹے چھوٹےبچے بھی شامل ہیں اس چوہرےقتل سےحِظ اُٹھائے گا۔ Image
کم و بیش نو ماہ پر محیط پاک فوج کا بنگالی عوام کا بہیمانہ قتل، املاک کی تباہی اور عورتوں کی عصمت دری وہ عوامل تھے جسکو بنیاد بنا کر اوائلِ دسمبر میں ہندوستان نےمشرقی پاکستان پر حملہ کردیا تھا۔ ایک ہاری ہوئی جنگ 16 دسمبر کو اپنے منتقی انجام کو پہنچی تو انقلاب کی لہر میں ڈھل کر
Read 32 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(