'But I love your feet,
only because they walked,
upon the earth and upon,
the wind and upon the waters,
until they found me' -
flâneur, storyteller
4 subscribers
Jul 5 • 25 tweets • 9 min read
آخری آرام گاہ
حاجی محمد عالم لوہار
ـــ
کاکول اکیڈیمی میں ہر چھ ماہ کے بعد ٹرم کے اختتام پر ایک ماہ کی چھٹیاں ہوتیں تو ایبٹ آباد میں اترتی شام کے دھندلکے میں بیرونی گیٹ پر نصرتِ خداوندی سے دی جانے والی فتح کی بشارت کے جلو میں ایک میلہ سجتا۔ اس دن اکیڈیمی کا پارکنگ لاٹ
ایک چھوٹے موٹے لاری اڈے کا منظر پیش کرتا۔ پنڈی وال کیڈٹ تو کوسٹرز اور ویگنوں میں بیٹھ مریڑ چوک یا پھر سیروز سینما کی راہ لیتے۔ لاہوریوں کو لے جانے والی بڑی فلائنگ کوچ بسیں ہوتیں جو کاکول سے بادامی باغ کی شست باندھے جی ٹی روڈ پر فراٹے بھرتی چلتی چلی جاتیں۔
Mar 12 • 43 tweets • 11 min read
دنیا کے لذیذ ترین ٹھپّر
نور والوں کا ڈیرہ
ـــ
غالباً کیا یقیناً رمضان کا مہینہ تھا، وہ اس لیےکہ روزوں کے ہی دن تھے جب بھوک کے عالم میں جمعے کی نماز اور افطار کے درمیان اپنے اشفاق احمد کا لکھا یہ اشتہا انگیز قصہ پہلے پہل پڑھا۔ تب انہیں اس دنیا سے رخصت ہوئے بھی چار برس بیت چکے تھے۔
ٹل پوسٹنگ کے دنوں میں ہمارے کمانڈنگ افسر کرنل بھٹی ہمارے ’کتاب دوست‘ بنے۔ اگوکی میں یہ ’اعزاز‘ کیپٹن بخاری کو حاصل تھا جو یونٹ ایڈجوٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے روم میٹ محض اس بنا پر بنے کہ کتب بینی اور موسیقی میں ہمارا ذوق بہت ملتا تھا۔
Jan 19 • 56 tweets • 13 min read
گورا جھوٹ نہیں بولتا
سکول بس کی فلیشنگ لائٹس، ڈیف چائلڈ ایریا
ـــ
شہزادوں اور شہزادیوں کی کہانیوں کے برعکس بہت پرانی بات نہیں ہے، ایک دہائی سے بھی کم کا قصہ ہے، اور پھر یہ بھی تو شہزادوں اور شہزادیوں کی کہانی نہیں ہے۔
🧵
تو صاحبو ایک دہائی سے چند ایک برس اِدھر کا قصہ ہے جب زندگی اور اس کے محلِ وقوع نے کروٹ بدلی اور ہم اس دیس کو پدھارے تو ہمارے عزیز دوست نے یاد دہانی کروائی کہ ’بھائی جا‘ اب گریٹ وائٹ نارتھ جارہے ہیں۔
Sep 18, 2023 • 24 tweets • 9 min read
بیدیاں کے غازی
جیسور کے باغی
ـــ
مشرقی بنگال کےآتش بجانوں کو سلام
لاہورمیں رائل آرٹلری بازار کی قربت میں گنجِ شہیداں ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈکی زیرِنگرانی اس فوجی قبرستان میں پینسٹھ کی جنگ کے شہیدوں کی قبریں اوریادگاریں ہیں۔ یہیں ایک یادگاراپنی جنم بھومی سےہزاروں میل دورلڑنےوالوں کو
یادکرتی ہےجو اتنی مداراتوں کےبعدبھی اجنبی ٹھہرے۔ یہ فرسٹ ایسٹ بنگال رجمنٹ عرف سینیئرٹائیگرزکےپندرہ شہداء کی یادگارہےجوپینسٹھ کی جنگ میں وطن پرنثارہوگئے۔
لاہورسےقصورکی نیت کرتےہوئےفیروزپورروڈ پکڑیں توقریب قریب نصف راستےکی مسافت پرللیانی کاسٹاپ آتاہےجس کاموجودہ نام مصطفیٰ آباد ہے۔
Sep 16, 2023 • 52 tweets • 15 min read
غازۂ رُوۓ شھادت زینتِ قوم و وطن
عزیز بھٹی کی کہانی
ـــ
تارڑ صاحب کی راکھ کی طرح ۔۔ چارچیزیں ہیں ۔۔ جو مجھے لادیاں بلاتی ہیں ۔۔ ان میں ایک کھاریاں چھاؤنی سے پھولوں کی چادر چڑھانے کی فل ڈریس ریہرسل ہے ۔۔ اور کچھ کھُدےان کھُدے مورچوں سے پلٹتی کوٹلہ ارب علی خان کی اداس شام ہے ۔۔
اور منگلا کینٹ میں ایک ہم نفس کی معیت میں یادوں سے دُھل کے نکلتی رات ہے ۔۔ اور برکی کی قربت میں بی آر بی نہر ہے ۔۔
نشانِ حیدرکاتغمہ اپنی چوڑی چھاتیوں پر سجائے، ہمارے جانبازوں کی تربتوں تک، جن تک کہ ہم پہنچ پائے، خود کھوجتے ہوئے پہنچے، ماسوائے ایک شہید کے۔
Aug 31, 2023 • 52 tweets • 15 min read
پرکاش پانڈے، جمعدار میروان خان
اورمیاں میرکےپانچ سوگمنام شہید ۔ تیسرااورآخری حصہ
ـــ
آرتھرموفٹ لینگ بنگال انجینیئرزمیں فرسٹ لیفٹیننٹ تھاجب اس نے1857 تا 59 لگ بھگ دوسال کاعرصہ ہندوستان میں گزارا۔ مئی کےوسط میں میرٹھ سے’بغاوت‘ کی خبرلاہورپہنچی تو لیفٹیننٹ لینگ لاہور میں تعینات تھا۔
ہمارے فرسٹ لیفٹیننٹ کی ڈائری وسط مئی سے جولائی کے آخری ہفتے تک لاہور میں گزرے واقعات کا ایک مستند روزنامچہ ہے۔ لینگ نے 25 جولائی کو دلی کا سفر اختیارکرنے سے پہلے کا وقت میاں میر اور انارکلی میں گزارا۔ میرٹھ سے بغاوت کا ٹیلیگرام موصول ہونے کے اگلے دن 13 مئی کا اندراج ہمیں بتاتا ہے
Aug 27, 2023 • 10 tweets • 3 min read
لانس حوالدار غلام جعفر شہید
عمر 39 سال
تاریخ ِ شہادت 16 اگست 2007 بروز جمعتہ المبارک
ـــ
غالباً کوہاٹ کا ذکر ہے، غالباً کیا یقیناً۔ ہم ٹل سے کسی سٹڈی پیریڈ کے لیے آرٹلری ہیڈکوارٹر آئے ہوئے تھے، جب پتہ لگا کہ سگنلز سینٹر مین کوئی تقریب ہے اور رات کے بڑے کھانےکے بعد ڈرامے کے لیے
آرمی ٹروپے کی ٹیم آئی ہوئی ہے۔ دعوت نامہ ملنے پر ہم ایک سو چوہترمیڈیم (جی ہاں وہی کوہان والے تین تیروں والی میڈیم رجمنٹ) کے افسر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ جسے آج کل لوگ سٹینڈ اپ کامیڈی اور گئے وقتوں میں ون مین شو کہتے تھے، وہی والا آئٹم کرنے ایک صوبیدار صاحب سٹیج پر آئےتھے
Aug 16, 2023 • 27 tweets • 6 min read
آزادی کا جشن
بٹوارے کا نوحہ
ـــ
روات سے آگے کلر سیداں روڈ پر آج کے کھنڈر اور کل کے مندروں کی یہ جوڑی دُکھی تھی جب منکیالہ کا سٹوپا دیکھنے کو جاتے مانی کو انہوں نے روک لیا تھا۔ صاحبو دُکھ انسانوں، جانوروں، پیڑ پودوں کا ہو یا پھر بے جان پتھروں اور عمارتوں کا، دُکھ تو دُکھ ہوتاہے،
بےزبان، الفاظ سےعاری، گونگا، سلیم کوثرکی دیوارِگریہ کی طرح
دُکھ عبارت تونہیں جوتجھے لکھ کر بھیجیں
یہ کہانی بھی نہیں ہے کہ سنائیں تجھ کو
تو نے پوچھا ہے مگر کیسے بتائیں تجھ کو
پارسال پاک وہندکی آزادی پربٹوارےکی یہ کہانی جب پہلےپہل انگریزی میں کہی گئی تو ان جڑواں کھنڈروں کی تصویرپر
Aug 14, 2023 • 28 tweets • 10 min read
پولیس لائنز میں قتل
راوی کا بمبار
(آزادی سپیشل)
ـــ
سترہ دسمبر 1928 شام کے چار بج کر بیس منٹ پر لاہور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کا بیرونی احاطہ پستول کے ایک فائر کی بازگشت سے گونج اُٹھا۔ اور پھر گولیوں کی ایک تڑتڑاہٹ جو زمین پر گرے فرنگی کی چھاتی اور جسم کے پار ہوئیں
اور کالوں کے دیس میں ایک گورےحکمران جسم کو سرُخ خون میں نہلا گئیں۔ کچھ ہی دیر میں لاہور کے دروبام پر ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن آرمی کا ایک انقلابی پوسٹر ابھرا
جےپی سانڈرز مارا گیا
ہم نے لالہ لاجپت رائے کا بدلہ لے لیا!
کیا واقعی ایسا تھا؟
Aug 13, 2023 • 19 tweets • 8 min read
کالیاں والا کھُوہ
میاں میر کے گمشدہ شہید ۔ دوسرا حصہ
ـــ
امرتسر سے شمال کی سمت لگ بھگ پندرہ میل کے فاصلے پر اجنالہ ہے۔ سرحد کے اِس پار نارنگ منڈی کےہمسائے کالا خطائی سے اگرآپ پُورب کی دِشا میں امن کی فاختہ اڑائیں اور وہ بلاروک ٹوک اُڑتی چلی جائےتو اتنے ہی فاصلے یعنی پندرہ میل پر
اجنالےکی خبر لائے گی (انگریزی ترکیب میں اس فاصلے کو کسی کوے کی بھری اُڑان سے تشبیہ دیتے ہیں، ایز دا کرو فلائیز)۔ تو صاحبو پندرہ میل امرتسر سے شمال اور کالا خطائی سے مشرق کی سمت اسی اجنالے کا ذکر ہے۔ 1957 کا سال تھا جب مشرقی پنجاب کے مکھیہ منتری پرتاپ سنگھ کائروں اجنالہ آئے
Jul 19, 2023 • 32 tweets • 10 min read
ساغرؔ کسی کے حسنِ تغافل شعار کی
بہکی ہوئی ادا ہوں مجھے یاد کیجیے
میانی صاحب کا نارنجی تھڑا
ایک یارِ طرحدار، اور ساغرؔ صدیقی
ـــ
لاہور جو ایک شہرِ دلپذیر ہے، وہیں ہمارا ایک ہردلعزیز دوست رہتا ہے۔ ہم آتے جاتے لاہور میں میں ٹھہریں یا شہر کو بس چھُو کر گزریں اسے خبر ہوجاتی ہے
اور وہ ہمیں اغوا کرلیتا ہے۔ صاحبو عرفان جیسے بے لوث دوستوں کی صحبت میں راضی برضا مغوی بن جانے میں ہی عافیت ہے۔ اسے ملے عرصہ ہوا مگر اب بھی ہمارا ماننا ہے کہ ہم جب کبھی لاہور آئے یا یہاں سے گزرے، اللہ عرفان کو سلامت رکھے، اغوا کر لیے جائیں گے۔
Jul 12, 2023 • 30 tweets • 8 min read
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
میجر عبدالوہاب شہید، ستارۂ جرات
29 جون 1999
ـــ
1995 کی بات ہے، پاکستان ملٹری اکیڈیمی جوائن کیےہوئےلگ بھگ ایک ماہ ہوچلا تھا۔ ہوش ٹھکانے آگئے تھے۔ UET سرسیدہال کے کیوبیکل میں ایک نیم غنودہ کچھوےکی رفتارسےگھسٹتی زندگی کو 'دوڑے چل' کی بددعا لگ گئی تھی۔
دومیل بھاگتے، فیل ہوتےاورپھرسےبھاگتے، چِن اپ بار(chin up bar) پرتوری کی طرح لٹکتے، ڈنڈ بیٹھکیں نکالتے، ڈڈوچال (frog jumps) چلتے، سامنےاور پیچھےہردواطراف کی قلابازیاں (front and back rolls) لگاتےجب ہمیں یہ سمجھ آگئی کہ بقیہ زندگی بٹالین روڈ پرآویزاں کہاوت کاہی اوڑھنا بچھونا ہوگی،
Jul 9, 2023 • 17 tweets • 5 min read
لالے کی جان ۔ لالک جان
7 جولائی 1999
ـــ
گلگت سےکچھ کچھ شمال کارُخ کریں اوردریائےگلگت کےساتھ ساتھ وہ سڑک پکڑ لیں جوسیدھی شندورنیشنل پارک کی اورچلتی چلی جاتی ہے، وہی جہاں شندور کاپولو میلہ سجتا ہے۔ تین گھنٹے کی مسافت پرجبکہ آپ گوپس میں ہوں تووہاں دریائےیاسین دریائےگلگت میں گرتاہے
گوپس سے اگر آپ شندور کا راستہ چھوڑیں تو ایک روڈ دریائے یاسین کی قربت میں اسی نام کی وادی کے بل کھاتے راستوں پر چلتی ہندر نام کے گاؤں کو پہنچتی ہے۔ یہاں فلک بوس پہاڑوں کی چھاؤں میں بچھی ہریاول کے بیچ ایک عالی شان یادگار حوالدار لالک جان شہید، نشانِ حیدر کو یاد کرتی ہے۔
Jul 2, 2023 • 26 tweets • 6 min read
اک عشق کاغم آفت اوراس پہ یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا
امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی
وعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا
ـــ
چراغ حسن حسرتؔ کی یادمیں
میانی صاحب کےایک گمنام گوشےسےگزرتےسرسری نظرایک کتبےکی پشت سےٹکرائی تو لگاجیسے ایک بہت محبوب نام نظر پڑا ہو۔
تھوڑا قریب سے پباں بھار ہو کے ہم نے تصدیق چاہی توکھدے حروف کی خطاطی نے گواہی دی کہ یہ گورِغریباں اپنے چراغ حسن حسرتؔ کی ہے۔
صاحب جن دنوں کا یہ ذکر ہے ہمارے ہاتھ میں تارڑ صاحب کا ناول تھا راکھ اور لاہور ہماری دسترس میں تھا۔
Jul 1, 2023 • 48 tweets • 14 min read
رنجیت سنگھ کی چتا
اور گل بہار بیگم
ـــ
اندازاً 1870 میں کھنچی یہ تصویر، بادشاہی مسجدکےپہلوسےلگی رنجیت سنگھ کی سمادھی کی ہے
27 جون 1839 کومہاراجہ کادیہانت ہواتواگلےروزاسی مقام پرچتاکوآگ دکھائی گئی۔ اس دن آگ کےشعلوں کی لپٹوں میں بھسم ہونے والوں میں مہاراجہ کےعلاوہ اورلوگ بھی تھے
صاحبو، چند سال اُدھر کا ذکر ہے، بادشاہی مسجد سے پلٹتے، شاہی قلعے سے پہلو بچاتے ہم واپسی کے راستے پر تھےکہ عین رنجیت سنگھ کی مڑھی کے گیٹ کے سامنے ڈاکٹر صاحب و صاحبہ کی لاڈلی مہرو نے سمادھی دیکھنے کی فرمائش کردی۔ اس سے پہلے کہ ہم صورتحال کو سمجھتے ہمیں سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر
Jun 12, 2023 • 21 tweets • 9 min read
رجب علی دی لاڈلی ماں بولی
ماں بولی دا لاڈلا، بابو رجب علی
ـــ
ہرمن پیارےنےجد رانی تت لکھی تےاوہدی اک نظم ماں بولی دےناں کیتی۔ حورپری پنجابی دیاں صفتاں کردیاں ہرمن جیت نےایہہ وی لکھیا
توں آپنڑیاں نےلُٹی ایں
توں سکیاں نےہی ٹھگی ایں
نی رجب علی دئیےلاڈلیے
توں سبھ نوں چنگی لگی ایں
🧵
ہرمن تے اگے چل ہور وی بڑا کجھ لکھدا اے
جتھے دل دے دکھڑے دیوراں دے
پئی سُنڑدی اےگُت بھابھی دی
گل حور پری پنجابی دی
گل حور پری پنجابی دی
پر کِتے ہور گواچن توں پہلاں آپاں واپس مڑدے ہاں
May 24, 2023 • 12 tweets • 5 min read
1977 کاسال تھا، جب اچانک 31 جنوری تا 5 فروری ارضِ پاکستان میں مسلح افواج کا ہفتہ منایا گیا۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ ملک بھر میں قوم کے بچے بچے نے یہ ہفتہ جوش و خروش سے منایا اور اس موقع پر نمایاں مقامات اور چھاؤنیوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔
زیرِنظرتصویر ایسی ہی ایک تقریب کی ہے
ہفت روزہ ہلال کی 11فروری کی اشاعت کےاداریےنےعوام ومسلح افواج کے’لازوال اتحادوتعاون‘کوہدیہ تبرک پیش کرتےہوئےلکھا
’اس ہفتےنےمجاہدینِ وطن اورعوام کےدرمیان وہ بُعدہمیشہ کےلیے دورکردیاہےجوبقول وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوسامراجی دورکی یادگارتھا‘
اس اداریےمیں کچھ اورخوبصورت استعارےبھی تھے
May 11, 2023 • 22 tweets • 6 min read
The Major of Chittagong Fame
Ziaur Rahman
___
On ni 25/26 Mar 1971, as the monster of Searchlight was unleashed, Maj Zia second in command of 8 East Bengal Regiment at Chittagong picked up his CO LTC AR Janjua from his house in night pyjamas, and brought him to unit quarter guard
Janjua was killed the same night by gunshot, reportedly his batman was made to fire. His body was tied behind a jeep and dragged in the streets of Chittagong.
In our picture originally shared by @leftofthepincer Janjua is third from left with Zia standing next to him
May 8, 2023 • 9 tweets • 3 min read
Sepahi Sepahi bhai bhai
Officers de rakta chai
(We soldiers are brothers
What we want is officers’ blood!)
___
Khalid Musharraf, the self promoted slain Army Chief
Major Khalid was a liberation fighter who deserted Pak Army and led mukti force as Sector Commander around Comilla
In Kushtia, when Mujibnagar was formed, there held a vibrant ceremony.
Encircled by raised arms and deafening war cries, an ecstatic Khalid administered shapath (oath)
In a few years he would again find himself surrounded by war cries, but of a different kind
May 6, 2023 • 15 tweets • 4 min read
The Killer Majors
Stories from The Erstwhile East
___
“Normally we would have killed him as he ran, but we are checking him out for your sake.”
Maj Rathore, GSO-2(Ops) 9 Div told Anthony Mascarenhas outside Comilla because he was new there and also he had a ‘squeamish stomach’.
"Why kill him?"
“Because he might be a Hindu or he might be a rebel, perhaps a student or an Awami Leaguer.”
Based on the first hand experience, a detailed article titled Genocide by Anthony Mascarenhas was published by the Sunday Times in their Jun 13 issue in 1971.
May 3, 2023 • 30 tweets • 7 min read
تین ٹیڑھے تیر
ون سیون فور
ـــ
سر آرٹلری یونٹوں کےرجمنٹل کریسٹ توتوپ اورگولہ بارودکےڈیزائین سےباہرنہیں نکلتے۔ ون سیون فورکےسادہ مونوگرام پرصرف تیرہیں اور وہ بھی تین، ابھرے کوہانوں والے؟
سی اوآفس میں فائل کےمندرجات کودیکھتےکرنل فرخ نےنگاہیں اُٹھاعینک کےعدسوں کےاوپرسےہمیں دیکھا
یاربات یہ ہےکہ یہ تین تیرجی ایچ کیوایم ایس(ملٹری سیکریٹری) برانچ نےمیری *** میں دینےکی کوشش کی ہے، اسی لیےیہ ٹیڑھے ہوگئےہیں(تشریح کےلیےدیکھیےتھریڈکےآخرمیں Footnote # 1)
ایک سوچوہترمیڈیم کامونوگرام حقیقتاًسادہ اورمنفردتھا۔ سُرخ بیک گراؤنڈپرنیلےرنگ اورسنہری حاشیےوالےتلےاوپرتین تیر