میاں بیوی بستر پر لیٹے سونے کی تیاری کر رہے تھے۔ اچانک بیوی بولی:

" سنو ! کیا تم میرے مرنے کے بعد دوسری شادی کر لو گے"؟
شوہر موبائل پہ نظریں گاڑے
" نہیں‌بیگم۔ تمہیں پتہ ہے میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ میں دوسری شادی نہیں کرونگا"

بیوی فکرمند لہجہ میں
"لیکن تم اتنی لمبی زندگی
👇
تنہا بھی تو نہیں‌گزار سکتے،شادی تو تمہیں کرنا ہی ہو گی جانو"
شوہر حیرت سے بیگم کو دیکھتے ہوئے
" او ہو بیگم تم بھی نہ ، دیکھا جائے گا ۔ اگر ضروری ہوا تو کر لوں گا، ڈونٹ وری"

بیوی دکھ بھری آواز میں
" کیا تم واقعی دوسری شادی کر لو گے" ؟
شوہر گڑ بڑا کر
" بیگم ! ابھی تم خود ہی تو
👇
زور دے رہی تھی"

بیوی زرا نرم لہجے میں سرجھکا کر بولی
" اچھا
کیا تم اسے اسی گھر میں لاؤ گے"؟
شوہر پھر سے موبائل میں مصروف بولا
"ہاں میرا خیال ہے ہمارا گھر کافی بڑا ہے اور اسے یہیں رہنا ہو گا"

بیوی
"کیا تم اسے اسی کمرے میں رکھو گے"؟
شوہر
"ہاں کیونکہ یہی تو ہمارا بیڈ روم ہے"

👇
بیوی
" کیا وہ اسی بیڈ پر سوئے گی "؟
شوہر
"بھئی بیگم ظاہر ہے اور کہاں سوئے گی"

بیوی
" اچھا کیا وہ میری جیولری اور میرے کپڑے استعمال کرے گی"؟؟

👇
شوہر
نہیں ۔۔ اسے یہ جیولری پسند نہیں ہے اور تمہارے کپڑے اسے پورے نہیں آتے کھلے ہوتے ہیں

بیوی:- "کیا.....!!!!!!!!!!!!!!! " ؟؟؟

شوہر:- " اوہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ "

مگر۔۔۔تیر کمان سے نکل چکا تھا

#ازدواجیات
#موناسکندر

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sikander

Moona Sikander Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Jan 23
زندگی کو خوبصورت اور آسان ترین بنانےکے لیے "اہل مغرب" کی کل جد و جہد کا نچوڑ پیش خدمت ہے
Personality Development.
پرسنیلٹی ڈیولیپمنٹ کی فیلڈ میں ایک کانسپٹ بہت ہی معروف ہے جسے Minimalism،
کہا جاتا ہے یہ بڑا ہی دلچسپ ہے اس کا معانی و مقصد یہ ہے کہ انسان روز مرہ
👇
زندگی میں کم سے کم سامان حیات کے ساتھ جینے کی skill حاصل کرے،
*ماہرین کے مطابق ہر کامیاب انسان ذاتی زندگی میں Minimalist approach کے ساتھ ہی کوئی بڑا ہدف یا کارنامہ سرانجام دے سکتا ہے،
کپڑوں کے دس دس جوڑوں کے بجائے دو سے چار جوڑوں پر اکتفا کرنا،
رہائش کے لئے سادہ رہائش گاہ میں
👇
قیام کرنا
سفر و حضر میں عام سی سواری کو ترجیح دینا وغیرہ

ماہرین کے نزدیک با مقصد انسان کے لیے لگژری لائف ایک بہت بڑا بوجھ ہے جس کو Maintain یا برقرار رکھنے میں پیسہ اور وقت برباد کرنا صرف اس قیمت پر ہوتا ہے کہ وہ کسی برتر مقصد سے خود کو دور کر لے،
مزید یہ کہ انسان اپنی ذات پر
👇
Read 9 tweets
Jan 23
مجھے اب بھی حیرت ہوتی ہے کہ پاکستان میں آج بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد چرب زبان موٹیویشنل اسپیکرز کو سنتی ہے

اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ انھیں بڑے بڑے انسٹیٹیوشنز میں بطور اسپیکر مدعو کیا جاتا ہے

جب کہ یہ لوگ سر سے پیر تک زبان ہی زبان ہیں

یہ کسی فیلڈ کے ایکسپرٹ نہیں۔
👇
کوئی اسکلز نہیں جانتے۔ کوئی کمپنی، کوئی ادارہ build نہیں کیا۔ کسی اسٹارٹ اپ کے فاؤنڈر نہیں

پھر بھی لاکھوں لوگ انھیں بیٹھ کر سنتے اور اپنا وقت برباد کرتے ہیں

آپ کسی وقت یوٹیوب پر بیٹھ کر انٹرنیشنل TED Talks سنیے تو آپ جانیں کوالٹی اور ٹیلنٹ کسے کہتے ہیں

وہاں اپنی فیلڈ کے
👇
ماہرین مدعو کیے جاتے ہیں، بڑے بڑے achievers اور Doers کو بلایا جاتا ہے

وہ اپنا سفر شئیر کرتے ہیں، چول پنے کے قصے کہانیوں کی بجائے اپنے رئیل ورلڈ experiences شئیر کرتے ہیں

پاکستانی قوم کی اکثریت سرے سے جانتی ہی نہیں کہ "ویلیو انفارمیشن" کسے کہتے ہیں

یہ نہ دیکھیں کہ
👇
Read 5 tweets
Jan 23
مسجد سے ایک انوکھا اعلان ہوا اور سننے والا ہر بندہ دنگ رہ گیا
اعلان یوں تھا کہ مسجد کے قریب ہی ایک ریڑھی پہ مختلف ریسٹورنٹ کا بچا ہوا سالن دستیاب ہے. وہ غریب اور نادار لوگ جو سالن پکانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ اپنے برتن لے آئیں اور سالن فی سبیل اللہ لے جائیں.
مارے تجسس کے
👇
میں بھی مسجد کی طرف چل دیا کہ دیکھوں آخر ماجرا کیا ہے
میں جیسے ہی وہاں پہنچا تو مرد و زن کا ایک ہجوم برتن لے کر پہنچا ہوا تھا۔ کوئی سالن لے کے گھر کو جا رہا تھا تو کوئی حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھا
ریڑھی پہ تین پتیلے پڑے ہوۓ تھے، ایک پتیلے میں دال دوسرے میں قورمہ اور تیسرے میں
👇
مختلف اقسام کی مکس سبزیوں کا سالن رکھا ہوا تھا
تھوڑی ہی دیر میں اس کے تینوں پتیلے خالی ہو گئے
سالن لے جانے والوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اور وہ سب دعائیں دیتے ہوۓ جا رہے تھے
میں سالن بانٹنے والے کے پاس کھڑا ہو گیا اور اس سے استفسار کیا کہ یہ آئیڈیا اس نے کہاں سے لیا تو اس
👇
Read 8 tweets
Jan 23
ان سے آٹوگراف لینے کیلئے حسیناوں کی لائن لگ جاتی تھی،
وہ حقیقی معنوں میں ہیرو تھے،وہ اسکواش کھلاڑی تھے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 8 مرتبہ ورلڈ اوپن ریکارڈ اور چھ مرتبہ برٹش اوپن جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا.
ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی اسکواش کھیل میں پاکستان کی حکمرانی کا
👇 Image
پچاس سالہ دور ختم ہوا.
جان شیر خان جو بہت ساروں کی جان تھا، پاکستان کا شیر تھا اور خان و شان تھا.
برطانیہ کی ہیتھرو ائیرپورٹ پر ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہجوم امڈ آتا تھا.
یہ تب کی بات ہے جب اس کا نام تھا، فریم تھا، شہرت تھی، میدان تھا اور جوانی تھی.
اب مگر
وہی جان شیر خان
👇
دن بھر مسجد کے ایک کونے میں دیدہ عبرت بنے سر جھکائے پڑے ہوتے ہیں.
کوئی ان سے آٹوگراف لینے نہیں آتا، کوئی ان کے ساتھ فوٹو بنوانے نہیں رکتا،
نمازیوں کیلئے وہ ایک زہنی بیمار شخص ہیں، سپارہ پڑھنے آنے والے بچوں کی تفریح کیلئے ایک پاگل.
جان شیر خان پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہیں
👇 Image
Read 4 tweets
Jan 22
موٹیویشنل اسپیکر

میں جب اپنےگھر سے دفتر کیلئے نکلتا ھوں،تو مین روڈ پر آنے کے لیئےمجھےدو سڑکیں کراس کرنا پڑتی ہیں
آخری والی گلی کےبائیں جانب ایک بڑا خوبصورت سا گھر ھےجسکےباہر ایک قریب المرگ شخص چارپائی پر پڑا ہوتا ھے
یہ نہ کسی سےبات کرتا ھےنہ چلتا پھرتاھے
بس چارپائی پر پڑا
👇
کھانستا رہتا ھے
اور جب کھانس کھانس کر تھک جاتا ھے
تو پھر کھانسنے لگتاھے
یہ اس گھر کا چوکیدار ھے،
لیکن میں جب بھی اسے دیکھتا ہوں مجھےحیرت ہوتی ھےکہ اگر اِس گھر میں کوئی چور ڈاکو آگئےتو کیا یہ چوکیدار انہیں روک پائےگا؟
اس روز بھی میں نےگاڑی آخری گلی میں موڑی تو وہی چوکیدار
👇
کھانستا ہوا نظر آیایہ میری روز کی روٹین ھےچوکیدار کی چارپائی کےبعد مین روڈ شروع ہوجاتی ھے لہذا میں نے مین روڈ پرگاڑی چڑھائی اور آئینےمیں اپناجائزہ لیا،پندرہ بیس منٹ کی ڈرائیو کے بعد میری منزل آگئی،میں شہر کےایک بڑےاور متوسط علاقےمیں معروف موٹیویشنل اسپیکر کا خطاب سننےآیا تھا
👇
Read 20 tweets
Jan 22
وتر کسے کہتے ہیں؟

وتر میں ہم ہر روز الله سے ایک وعدہ کرتے ہیں
اور وہ وعدہ بھی عبادت کی سب سے آخری ایک رکعت میں ہوتا ہے

دعائے قنوت ایک عہد ہے الله سبحانہ و تعالی کے ساتھ
ایک معاھدہ ہے
ایک وعدہ ہے

الّٰلھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ
اے الله
ہم صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
👇 Image
وَنَسْتَغْفِرُکَ
اور تیری مغفرت طلب کرتےہیں
وَنُؤْمِنُ بِکَ
اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں
وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ
اور تجھ پر ہی توکل کرتےہیں
وَنُثْنِی عَلَیْکَ الْخَیْر
اور تیری اچھی تعریف کرتےہیں
وَنَشْکُرُکَ
اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں
ولا نَکْفُرُکَ
اور ہم تیرا انکار نہیں کرتے
👇
وَنَخْلَعُ
اور ہم الگ کرتے ہیں
وَنَتْرُکَ مَنْ یّفْجُرُکَ
اور ہم چھوڑ دیتے ہیں اس کو جو تیری نا فرمانی کرے
اللھُمَّ ایّاکَ نَعْبُدُ
اے الله ! ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیں
وَلَکَ نُصَلّیْ
اور تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں
وَنَسْجُدُ
اور ہم تجھے سجدہ کرتے ہیں
وَاِلَیْکَ نَسْعٰی
👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(