بھارتی سائنسدان عبدالکلام کا گاؤں 'پاریش ورم" تامل ناڈو میں واقع ہے
یہ انڈیا کے انتہائی مغرب میں بہت دور دراز پڑتا ہے
عبدالکلام جب انڈیا کے صدر بننے کے بعد پہلی بار اپنے گاؤں گئے
اور گاؤں کے لوگوں سے پوچھا کہ میں آپ کیلئے کیا کر سکتا ہوں
تو گاؤں کے لوگوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ ⬇️
سے یہ تمنا رہی ہے کہ ہم اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیں
مگر یہاں سے بہت دور ہونے کے کارن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں
آپ ہماری حاضری کروا دیں
صدر عبدالکلام نے اپنے گاؤں والوں سے وعدہ کر لیا
اور پھر تین بڑی بسیں پہلے ان کے گاؤں سے دلی⬇️
میں صدر کی رہائش گاہ پر آئیں
اور پھر ان کو اجمیر شریف روانہ کیا گیا
یاد رہے عبدالکلام کے گاؤں سے اجمیر شریف 2422 کلو میٹر دور ہے
اور یہ تقریباً پچاس گھنٹوں کا راستہ ہے
ان سب کا سارا خرچہ عبدالکلام نے خود اٹھایا کہ یہ سب انتہائی غریب لوگ تھے
حاضری دینے کے بعد یہ سب لوگ عبدالکلام⬇️
کو دعائیں دیتے واپس رخصت ہو گئے
سات دن کا سفر اور قیام ان سب کیلئے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں حاضری کے حوالے سے ہمیشہ یادگار رہا
برصغیر پاک و ہند میں اسلام خواجہ غریب نواز کی برکت سے پہنچا
اور تین اسلامی ممالک کی بنیاد بھی خواجہ غریب نواز نے ہی رکھی
#عرس_مبارک_خواجہ_غریب_نواز

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Jan 24
اصل خبر یہ ہے کہ ان کے پاس آئی پی پیز کو دینے کیلئے پیسے ہی نہیں ہیں
ڈالروں میں ادائیگیوں کے معاہدے قوم کے گلے پڑ چکے ہیں
تاخیر سے تنگ آ کر انہوں نے پورے ملک کی بجلی بند کر دی
اور یہ تماشا اب چلتا رہے گا
لہذا اچھے غلاموں کی طرح متبادل بندوبست کر لیں
گھر میں پانی کی دو دو ⬇️
ٹینکیاں لگوا لیں
ہاتھ والے پنکھے ابھی سے بنا کر یا منگوا کر رکھ لیں
اگر گاؤں وغیرہ میں کوئی گھر ہے تو گرمیاں وہاں گزارنے کی تیاری کریں
تین ٹائم کی بجائے دو وقت کا کھانا کھائیں ، تاکہ فاقوں کی عادت پڑے
بڑی بوڑھیوں سے فریج کے بغیر چیزیں صحیح حالت میں رکھنے کے طریقے سیکھیں
جو لوگ⬇️
افورڈ کرتے ہیں وہ سولر سسٹم لگوا لیں
موٹر سائیکل والے سائیکل خرید لیں
اور گاڑیوں والے موٹر سائیکل کی عادت ڈالیں، دفتر ، دکان یا فیکٹری گھر کے قریب ہے تو پیدل چلنے کی عادت ڈالیں تاکہ صحت بھی بہتر ہو اور جیب بھی,
شادیاں سادگی سے کریں
حج عمرے چھوڑ دیں
سیر و سیاحت کو بھول جائیں ⬇️
Read 5 tweets
Jan 22
حق اور باطل میں فرق سمجھنے کیلئے آپ خلافت کے بعد ملوکیت کی تاریخ پڑھیں !
خصوصاً معاویہ بن ابو سفیان کے ان آخری چار سالوں کا احوال ضرور پڑھیں کہ جن میں یزید کو تخت نشین کروانے کیلئے مسلسل مہم چلائی گئی
ان چار سالوں میں صحابہ ، تابعین اور عوام الناس پر ڈھائے گئے ہزاروں مظالم ⬇️
آپ پر واضح کر دیں گے کہ باطل کا کام کرنے کا طریقہ ہر دور میں ایک جیسا ہی رہتا ہے
آپ دیکھیں کہ جس وقت یزید جیسے شرابی ، زانی اور ازلی بدبخت کو اقتدار سونپنے کی کوششیں جاری تھیں
اس وقت امت مسلمہ میں جید صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی اولادیں زندہ تھیں
جن میں سے حضرت عثمان غنی ⬇️
رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت سعید بن عثمان ، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبداللہ بن عمر ، سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبداللہ بن ابی بکر ، حضرت زبیر بن عوام کے بیٹے عبداللہ بن زبیر موجود تھے
اور سب سے بڑھ کر نبی کریم ﷺ کے اہل بیت میں سے سیدنا امام حسن علیہ ⬇️
Read 14 tweets
Jan 21
" مجھے ہے حکم اذاں"
میرے ایک کزن حافظ قرآن اور سات جماعت پاس تھے ، کچھ عرصہ ایک مدرسے سے کچھ دینی کتب بھی پڑھ چکے تھے ، خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ خوش الحان بھی تھے
مقرر بھی اچھے تھے ، تقریر کرتے تو سماں باندھ دیتے، ہم بچپن میں ان سے بہت متاثر تھے
اور انہیں بڑا کوئی عالم خیال⬇️
کرتے تھے
مگر جب بڑے ہوئے ، خود پڑھے ، دنیا دیکھی تو پتہ چلا کہ بھائی محض ایک مولوی تھے، کتابوں سے رٹا مار کر کہانیاں سناتے تھے، ذاتی تحقیق ، علم اور مشاہدہ کچھ نہیں تھا
یہی حال ہمارے ہاں پڑھائے جانے والے اسلامیات کے نصاب کا بھی ہے
ہم سمجھتے تھے کہ نصاب کی کتابیں مرتب کرنے والے⬇️
بڑے کوئی عالم ،فاضل اور محقق ہوتے ہیں
مگر جب خود پی ایچ ڈی لیول تک پہنچے تو معلوم ہوا کہ پورے نصاب پہ ایک مخصوص مکتبہ فکر کی چھاپ لگی ہے اور غیر محسوس طریقے سے صرف انہی کے عقائد کو اسلام کا نام دے کر نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے
یہ بالکل مطالعہ پاکستان جیسی وارادت ہے ، مگر پہلی سے⬇️
Read 20 tweets
Jan 21
"بھیرہ شریف"
بھیرہ شریف کی وجہ شہرت پیر کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد سے تھے
انہوں نے 1925 میں بھیرہ شریف میں دارلعلوم محمدیہ غوثیہ کی بنیاد رکھی
برصغیر پاک و ہند میں یہ پہلا مدرسہ تھا کہ جس کا الحاق مصر کی مشہور یونیورسٹی ⬇️
جامعہ الازہر سے ہوا
پیر کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ ہی وہ پہلی ہستی تھے کہ جنہوں نے مروجہ مذہبی و عصری علوم کو یکجا کیا اور عرصہ دراز سے ان کے مدرسے سے درس نظامی کرنے والا بیک وقت کسی نہ کسی مضمون میں ماسٹرز بھی کر چکا ہوتا ہے
یہی وجہ تھی کہ بھیرہ شریف کے پڑھے طلبا عملی ⬇️
زندگی میں مذہب کو پیشہ بنانے کی بجائے اپنی عصری تعلیم کے مطابق مختلف پیشوں سے وابستہ ہو کر دین کی خدمت میں مصروف رہے
پیر کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے اور انہوں نے 70 کی دہائی میں ایک دینی مجلہ" ماہنامہ ضیائے حرم" جاری کیا جو اپنی مثال آپ ہے⬇️
Read 7 tweets
Jan 20
1989 تک روس سے بڑی کوئی طاقت نہیں تھی
فوج اور رقبے کے لحاظ سے یہ ناقابل تسخیر تھا
کل زمین کا چھٹا حصہ اس کے پاس تھا
اس کے ایک حصے میں پورا امریکہ سما سکتا تھا
سو اقوام اس میں آباد تھیں
روس اتنا بڑا ہے کہ اس میں نو ٹائم زون تھے، روس کو فتح کرنے کیلئے ایک کروڑ فوجی چاہییں ⬇️
مگر یہ پھر بھی ٹوٹ گیا
امریکہ نے روس پہ کوئی حملہ نہیں کیا
بس اس کی معیشت تباہ کر دی
روس کے مقابلے میں پاکستان تو کچھ بھی نہیں
اور ہم پر تو امریکہ کا غیر اعلانیہ قبضہ بھی ہے
امریکہ ہمیں بھی ختم کرنا چاہتا ہے
اپنے مہروں کے ذریعے اس نے گیم آن کر رکھی ہے
پچھلے بیس سالوں میں ⬇️
چالیس لاکھ مسلمانوں کو قتل کرنے اور پانچ بڑی مسلم ریاستوں کو تباہ کرنے والے امریکہ کو پاکستان میں موجود غداروں پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ پاکستان توڑ دیں گے
ایٹمی اثاثے سرنڈر کر دیں گے
فوج بدنام ہو چکی ہے
عوام اور فوج کو آمنے سامنے لا کر خانہ جنگی اور پھر شام فارمولا اپلائی کر ⬇️
Read 6 tweets
Jan 18
" ٹھرکیالوجی "
لغت میں ٹھرک کے معنی کسی چیز کا محض شوق رکھنے کے ہیں
جبکہ اصطلاح میں ٹھرک سے مراد ونڈو شاپنگ ہے
دنیا کا پہلا ٹھرکی کون تھا اور کس نے ٹھرک کی ابتدا کی، تاریخ اس بارے میں مکمل خاموش ہے
ٹھرک کی بیماری مگر زیادہ تر برصغیر پاک و ہند میں پائی جاتی ہے
انگریزی میں بوڑھے⬇️
ٹھرکی کو sugar daddy کہا جاتا ہے
جوان ٹھرکی کو کیا کہا جاتا ہے اس بارے انگریزی خاموش ہے کیونکہ انگریزوں کے جوان لڑکوں کو ٹھرک کی ضرورت ہی نہیں پڑتی
ہمارے ہاں ٹھرکیوں کی عام طور پر تین اقسام زیادہ معروف ہیں
نارمل ٹھرکی، ابنارمل ٹھرکی اور شدید ٹھرکی :
نارمل ٹھرکی خوبصورت چہروں ⬇️
کو دیکھ کر ہلکی پھلکی آہیں بھر کر اپنی راہ لیتے ہیں
ابنارمل ٹھرکی مگر آتی جاتی خواتین کا ایکسرے کر لیتے ہیں
ان کی نظریں گندی ہی نہیں ناگوار بھی ہوتی ہیں
جبکہ شدید ٹھرکیوں کے خواتین کو گھورتے وقت ڈیلے باہر آ جاتے ہیں
ناک کے نتھنے پھول جاتے ہیں اور پورے جسم پہ چیونٹیاں رینگنے ⬇️
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(