سفر معراج النبیؐ کا پیغام بندگی رب و اطاعت رسولؐ ہے #شب_معراج
امت محمدی ۖ کو سفر معراج کا یہ تحفہ ملا
ان پر غور کیجئے اپنے رب کے تحفے کو قبول کیجئے
حفظ ہے تو بہت خوب ۔۔۔نہیں تو کرلیجئے
ترجمہ و تفسیر پر غور وفکر اور عمل کی راہیں ہماری زندگی بھی اور آخرت بھی سنوار دیں گی ان شاءالله
البقرہ کی آخری دو آیات جو اٰمن الرّسول بھی معروف ہیں
رسُول اُس ہدایت پر ایمان لایا ہے جو اس کے ربّ کی طرف سے اس پر نازل ہوئی ہے۔ اور جو لوگ اِس رسُول کے ماننے والے ہیں، انہوں نے بھی اس ہدایت کو دل سے تسلیم کر لیا ہے۔ یہ سب اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کومانتے ہیں اور ان کا قول یہ ہے کہ ”ہم اللہ کے رسولوں
کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے ، ہم نے حکم سُنا اور اطاعت قبول کی ۔ مالک !ہم تجھ سے خطابخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے۔“
اللہ کسی متنفّس پر اُس کی مقدرت سے بڑھ کر ذمّہ داری کا بوجھ نہیں ڈالتا۔ ہر شخص نے جو نیکی کمائی ہے، اس کا پھل اسی کے لیے ہے اور جو بدی سمیٹی ہے
، اس کا وبال اسی پر ہے۔
﴿ایمان لانے والو! تم یوں دُعا کرو ﴾ اے ہمارے ربّ ! ہم سے بھول چُوک میں جو قصور ہو جائیں،ان پر گرفت نہ کرنا۔ مالک ! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال ، جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے۔ پروردگار !جس بار کو اُٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے ، وہ ہم پر نہ رکھ۔
ہمارے ساتھ نرمی کر ، ہم سے درگزر فرما، ہم پر رحم کر، تُو ہمارا مولیٰ ہے، کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر
آمین ثم آمین #شب_معراج #معراج_النبیؐ
تھریڈ۔
جدید جمہوری نظام میں ملک کے وسائل پر حق ملکیت اور نظم و نسق چلانے کے لئے حق حکمرانی صرف اور صرف عوام کو حاصل ہے
چونکہ ملک کے تمام لوگ بیک وقت حکمرانی نہیں کرسکتے اس لئے ووٹ کے ذریعے اپنے منتخب نمائندوں کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کرنے کےلئے بھیجتے ہیں
کسی بھی ایسے ملک میں جو جمہوریت کی بنیاد پر چلتا ہو اسکی سب سے اہم دستاویز اس کا متفقہ دستور /آئین ہوتا ہے جو عوام کے منتخب کردہ نمائندوں نے پارلیمنٹ میں کثرت رائے سے منظور کیا ہوتا ہے
جمہوری ریاست میں آئین بنیاد ہے،پابندی لازم ہے
آئین کی خلاف ورزیریاستی دشمنی تصور کی جاتی ہے
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا متفقہ آئین موجود ہے
پاکستان کانظم و نسق چلانے پراثر انداز ہونے والے کچھ بیرونی و اندرونی عوامل بھی ہیں
جیسا کہ قوام متحدہ،آئی ایم ایف۔عالمی لابنگ،سفارتی تعلقات،اسٹیبلشمنٹ،ریاستی ادارے،بیوروکریسی وغیرہ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس یاپائیڈ کے
اللہ غریق رحمت و برکت فرمائے کہ ہمارے اکنامکس کے پروفیسر صاحب نے سود کے بارے بہت واضح اور آسان بات بتائی کہ
"جو بھی بغیر محنت کے پیسے سے پیسہ کمایا جائے وہ سود ہے
اور جو بھی محنت سے پیسے سے پیسہ کمایا جائے وہ منافع ہے"
ان کا یہ جملہ بھی آج تک ذہن پر نقش ہے کہ
"اسلام نے اچھائی اور برائی کے بیچ ایک لائن لگادی ہے
اس لائن کے اس طرف انسانیت کا فائدہ
دوسری طرف نقصان ہے اور جس چیز میں انسانیت کا نقصان ہے اسے بحکم ربی حرام کردیا گیا ہے"
سبحان اللہ یعنی اللہ کے حکم کو اللہ کا حکم سمجھ کر عمل کریں گے تو ایک طرف بندگی بجا لانے کا ثواب
دوسری جانب انسان کو اور انسانی معاشروں کو اس کا فائدہ پہنچے گا ،یہ فائدہ وقتی نہیں بلکہ دیرپا ہوگا۔۔۔
دنیا میں بھی فائدہ اور آخرت میں بھی ۔۔۔۔۔
پھر بھی بالفرض کسی وجہ سے دنیا میں نقصان ہو بھی جائے تو ابدی زندگی یعنی آخرت تو کما ہی لی۔۔۔۔۔
اسلام بغیر محنت کے پیسے سے پیسہ کمانے
ایک یاددہانی تاکہ سندرہے اوربوقت ضرورت کام آئے۔۔
پانامہ لیکس کے بعد سب سے پہلے 25 اگست 2016 کو جماعت اسلامی 436 کرپٹ افراد کے خلاف عدالت گئی، ہر پیشی پر امیرجماعت اسلامی سراج الحق خود تشریف کے کر جاتے جبکہ تحریک انصاف 30 اگست 2016 کو گئی اور انکی مہم صرف ایک خاندان کے خلاف تھی،
عدلیہ نے 436 افراد میں سے صرف اس خاندان کے خلاف فیصلہ سنایا تحریک انصاف اسکے بعد عدالت نہیں گئی نا ہی چار سالہ دور اقتدار میں شریف فیملی سے لوٹی ہوئی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرواسکی۔۔۔۔۔جبکہ جماعت اسلامی مستقل 436 کرپٹ افراد کے خلاف عدالت میں موجود رہی خود امیر جماعت۔۔۔۔بلکہ
پینڈورا لیکس میں ملوث افراد کے خلاف بھی عدالت میں جانے کا اعلان کیا اور درخواست دائر کی۔۔۔۔۔۔
اس ملک اور قوم سے جو بھی پارٹی مخلص ہے اسے پانامہ اور پینڈورا لیکس میں ملوث افراد کا احتساب کروانے کے لئے کوشش کرنا ہوگی اپنی پارٹی ایسے کرپٹ افراد کو نکال کر عدالتوں میں پیش کرنا ہوگا،
نمک ایک قدیم آزمودہ نسخہ ۔۔۔۔۔۔ healing remedy
نمک کھانوں کی لذت کالازما ہےکم ہوتومزا نہیں آتا زیادہ ہوجائے تو کھانا کھایا نہیں جاتابی پی لو ہوجانے والوں کے لئے مفید ہے تو ہائی ہونے والوں کے لئے نقصان دہ
مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ نمک والا نیم گرم پانی زخموں کے لئے بےحدمفید ہے
جسم پر کہیں بھی لگا ہوا زخم۔۔۔بگڑے زخم،منہ کے چھالے، گلا خراب، آپریشن کے بعد ٹانکوں کے زخم ہر ایک کے لئے مجرب نسخہ ہے
بہت سال پہلے میاں صاحب بائیک کا سلنسر سے ٹانگ جلا بیٹھے زخم ٹھیک ہونے میں نہیں آرہا۔۔۔۔روز ڈریسنگ ۔۔۔ایک ڈاکٹر صاحبہ نے آئنمنٹ دی کہا کہ پہلے ایک جگ نمک ملا
نیم گرم پانی آہستہ آہستہ گراتے رہیں کہ ٹکور ہوتی رہے پھر آئنمنٹ لگائیں
مہینے بھر سے جو زخم اینٹی بائیوٹک اور روزانہ ڈریسنگ سے ٹھیک نہیں ہورہا تھا ہفتے میں ٹھیک ہوگیا
پہلی بار مائنر سرجری میں مجھے بھی ڈاکٹر نے یہی تاکید کی مگر توجہ نہ دی انفیکشن بھگتی۔۔۔۔پھر کبھی سرجری ہوئی
مرغوبات نفس۔۔۔۔متقین کے انعام ،ان کی دعا اور ان کی صفات
سورہ آل عمران آیت14 تا 17
لوگوں کے لیے مرغوباتِ نفس۔۔۔۔عورتیں، اولاد، سونے چاندی کے ڈھیر، چیدہ گھوڑے،مویشی اور زرعی زمینیں۔۔۔۔ بڑی خوش آئند بنا دی گئی ہیں، مگر یہ سب دنیا کی چند روزہ زندگی کے سامان ہیں ۔حقیقت میں جو بہتر
ٹھکانا ہے، وہ تو اللہ کے پاس ہے۔
کہو: میں تمھیں بتاؤں کہ ان سے زیادہ اچھی چیز کیا ہے؟ جو لوگ تقویٰ کی روش اختیار کریں، اُن کے لیے ان کے رب کے پاس باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہاں انہیں ہمیشگی کی زندگی حاصل ہو گی، پاکیزہ بیویاں ان کی رفیق ہوں گی اور اللہ کی رضا سے
وہ سرفراز ہوں گے۔ اللہ اپنے بندوں کے رویّے پر گہری نظر رکھتا ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں ، جو کہتے ہیں کہ” مالک! ہم ایمان لائے ، ہماری خطاؤں سے در گزر فرما اور ہمیں آتشِ دوزخ سے بچا لے “
یہ حاصل مطالعہ ان سب لوگوں کے نام ۔۔۔۔ جو آج کے دور پرفتن میں دین پر قائم رہتے ہیں۔۔۔دنیا اور دنیا کے لوازمات الجھاتے ہیں، پکارتے ہیں،، قدموں سے لپٹ لپٹ جاتے ہیں
کسی وقت وہ لڑکھڑا بھی جاتے ہیں ٹھوکر کھا کر گر بھی جاتے ہیں مگر
فوراً سنبھل کر اپنے رب رحیم کی طرف پلٹ آتے ہیں۔۔۔
دل کی آنکھوں سے پڑھنے والی تحریر
"اس شخص کی بڑی فضیلت ہے جو فتنے اور مشکلات کے دَور میں اپنے دین پر ثابت قدم رہے۔"
یہاں تک کہ بعض احادیث نےتوایسے شخص کو پچاس صحابہ کےثواب کامستحق ٹھہرایا ہے۔
ابودائود، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے اپنی سنن میں ابوامیہ شعبانیؒ سےروایت نقل کی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوثعلبہ خشنیؓ سے پوچھا: آپ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بارے میں کیا کہتے ہیں کہ عَلَیْکُمْ اَنْفُسَکُمْج لَا یَضُرُّکُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اہْتَدَیْتُمْط اِلَی اﷲِ مَرْجِعُکُمْ جَمِیْعًا… (اپنی فکر کرو۔ کسی دوسرے کی گمراہی سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا،