writer | Mother of 5 | Teacher@muhsinat college | Social Worker |Trainer JI Youth Women Pk| Kashmiri | Tarazu | Old account (2011-2018) | Sjogren's survivor |
Nov 9, 2024 • 10 tweets • 3 min read
یوم اقبال کی چھٹی کا کیا فائدہ؟؟
ہم اکثر یہ گفتگو سنتے یا کرتے ہیں۔۔۔۔شاید عمر کا تقاضہ ہے کہ اب دوسرے رخ سے بھی سوچ کے در وا ہوتے ہیں۔۔۔
چھٹی نہ ہوتی تو سب کے سب اپنے کاروبار زندگی میں مصروف ہوتے اور بالکل بھی اس جانب کوئی توجہ نہ کر پاتے۔۔۔۔۔
کم از کم اس دن چھٹی سے یہ تو ہوا
کہ لوگوں کو معلوم ہوا کہ کسی عنوان پر چھٹی ہے؟
اور اقبال ہمارے لئے اہم کیوں ہیں؟
آئیے کچھ جاننے کی کوشش کرتے ہیں
سیالکوٹ کے کشمیری گھرانے میں پیدا ہونے والے اقبال 1899 میں ایم اے فلسفہ میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہیں۔۔۔۔
1905 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان جاتے ہیں۔۔۔پی ایچ ڈی کی
Aug 19, 2024 • 10 tweets • 2 min read
دنیا کی چاہ۔۔۔اور جنت
دنیا کے بازار میں ہر چیز بکتی ہے۔۔۔۔سیل لگتی ہے۔۔۔مارکیٹنگ ہوتی ہے منفرد،خوبصورت،دلکش اشیاء ۔۔۔۔ کہ انسان کا دل چاہتا ہے سب کچھ اٹھا کر گھر لے جائے
لیکن
ایسا ممکن نہیں ۔۔۔۔۔۔
جو کچھ گھر لے کر جاتا ہے کچھ عرصے بعد وہ چیز جو بڑے چاؤ خواہش سے لی جاتی ہے
ردی یا کوڑے کی نظر ہوجاتی ہے
چند سال بعد اسے یاد بھی نہیں رہتا کہ اس نے کبھی ایسی کوئی چیز خریدی تھی یا چند چیزوں بارے کہیں کوئی بھولی بھٹکی یاد کسی کونے میں پڑی رہتی ہے
یہ ہے دنیا۔۔۔۔۔
اور کوئی چاہے بھی تو ساری دنیا نہیں خرید سکتا
سلطانوں ۔۔۔۔بادشاہوں ۔۔۔۔دنیا کے امیر ترین
Jul 30, 2024 • 14 tweets • 5 min read
نام۔نہاد حقوق نسواں کی علمبردار وزیراعلیٰ @MaryamNSharif کی سرپرستی میں پنجاب پولیس پرامن نہتی خواتین پر غنڈہ گردی اور فسطائیت
اسلام آباد دھرنے میں خواتین جلسہ کے لئے لاہور سے 20 عدد بسز کی تیاری ہوچکی تھی خواتین کارکنان کی فہرستیں،نکلنے کا وقت،اکھٹے ہونے کی جگہ اور سفر کی تمام
ضروریات و پلاننگ کی جاچکی تھی
منصورہ و قرب و جوار کی کارکنان کے لئے اکھٹے ہونے کی جگہ منصورہ تھا
26 جولائی سے جاری دھرنا حکومت کی مزاحمت کے بعد،قیادت جماعت اسلامی کی حکمت عملی کے باعث ،ڈی چوک سے لیاقت باغ مری روڈ منتقل ہو کر پر امن طریقے سے جاری تھا۔۔
حکومت کے جماعت اسلامی کی
Jul 1, 2024 • 12 tweets • 3 min read
جبت اور طاغوت
اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِیۡبًا مِّنَ الۡکِتٰبِ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡجِبۡتِ وَ الطَّاغُوۡتِ وَ یَقُوۡلُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ہٰۤؤُلَآءِ اَہۡدٰی مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا سَبِیۡلًا ﴿۵۱﴾النساء
کیا تم نے اُن لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کے عِلم میں سے کچھ حصّہ دیا گیا ہے اور اُن کا حال یہ ہے کہ جِبْت اور طاغوت کو مانتے ہیں اور کافروں کے متعلق کہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں سے تو یہی زیادہ صحیح راستے پر ہیں
حاشیہ 81۔جبت کسے کہتے ہیں؟
از تفھیم القرآن سید ابوالاعلی مودودیؒ
Jun 9, 2024 • 10 tweets • 2 min read
عید الاحضحیٰ کی آمد ہے
قربانی کی استطاعت ہے تو جانور کی قربانی کرنا یا حصہ ڈالنا۔۔۔مسلمانوں کی خواہش اور روایت ہے
قربانی۔۔۔قرب سے نکلا ہے ۔۔۔ اعلیٰ ،بہترین،پسندیدہ چیزسنت ابراہیمی سمجھتے ہوئے رب کے حضور پیش کرنا
نہ اُن کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون،
مگر اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے (الحج)
تقویٰ کیا ہے؟کیا جانوروں کی قربانی سے تقویٰ حاصل ہورہا ہے؟
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بقول
خاردار جھاڑیوں سے دامن بچاتے ہوئے گزرنا۔۔۔۔تقویٰ ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقویٰ کا مقام دل قرار دیا
کیا قربانی دینے کے بعد دل کی حالت بدلتی ہے؟
Jun 2, 2024 • 9 tweets • 2 min read
ایک موبائل،ایک بٹوہ اور ایک بائیک۔۔۔۔۔
چھین لینے والے اس ڈکیتی سے لوٹے مال سے کتنے دن گزار لیں گے؟ ایک ہفتہ یا دس دن؟؟
چند روپوں ۔۔۔چند چیزوں کی خاطر کسی معصوم کی جان لے لی۔۔۔
کون لوگ ہیں یہ؟ کہیں سے تو نہیں آئے نا۔۔۔۔اس شہر اسی ملک کے باسی ہیں۔۔۔۔یہیں رہنے والے ہیں
کیا ان کے ماں باپ ۔۔بہن بھائی ۔۔۔دوست احباب نہیں؟؟
یہ کہیں سے نہیں آئے یہ ہمارے آس پاس ہی سے ہیں ۔۔۔۔
کیا انکے دل نہیں ہیں؟؟ کیا ان کے گھر والوں دوست احباب کو نہیں معلوم ہوتا کہ یہ کہاں مصروف ہیں۔۔۔کن سرگرمیوں میں ملوث ہیں؟؟ کہاں سے چیزیں خرید رہے ہیں یا پیسے لا رہے ہیں؟
May 11, 2024 • 15 tweets • 4 min read
Easypaisa/whatsapp scam calls
ہوشیار باش
یونیورسل نمبر سے کالز پر کالز ۔۔۔دوران لیکچر طالبات سے ایکسکیوز کرکے سنا کہ جانے کیا مسئلہ ہے کہ بار بار اس نمبر سے کال آرہی ہے۔۔۔۔
چالیس منٹ کا پیریڈ اور طے شدہ نکات کو کور کرنا کسی ٹیچر کے لئے ایک مشق ستم ہوتا ہے اسی جھنجھلاہٹ میں
فون ریسیو کیا ۔۔۔۔۔ اٹھاتے ہی بہت پروفیشنل طریقے سے سلام کیا گیا اور کہانی سنائی گئی کہ آپ کا ایزی پیسہ اکاونٹ حکومت پاکستان کی نئی پالیسی کی وجہ سے گورنمنٹ نے فریز کردیا ہے اس میں موجود رقم بھی فریز کر دی گئی یے دھک سے یاد کیا کہ آفیشیل اکاونٹ میں کتنی پیمنٹس آئی تھیں اس ہفتے۔۔۔
Apr 29, 2024 • 5 tweets • 2 min read
ایک سال قبل آج ہی کے دن وفاقی شرعی عدالت نے سود سے پاک معیشت کے لئے فیصلہ دیا تھا
آج صبح جیو کی گریٹ ڈیبیٹ کا سنتے ہوئے ماہرین معیشت نے شرح سود کم کرنے سے معیشت کی بحالی کو مشروط کیا
اور ٹیکسز کے نظام کو ناقص قرار دیا جماعت اسلامی نے پری بجٹ سیمینار گزشتہ سال منعقد کروایا تھا
جس میں ماہرین معیشت نے ٹیکسز کے مقابل زکوٰۃ کے نظام کو زیادہ مفید قرار دیا تھا
یہ سب جانتے ہیں ماہرین معیشت بول بول کر تھک گئے ہیں لیکن بددیانت قیادت اسٹیبلمشمنٹ اور آئی ایم ایف کی غلام بن کر اپنے اور اپنے فیملی اینڈ فرینڈز کے بینک بیلنس بھرنے میں مصروف ہے
Apr 26, 2024 • 12 tweets • 3 min read
مرد گھر کے اخراجات کا ذمہ دار،کفیل،منتظم اور محافظ
عورت گھر کی آرگنائزیشن کی مینجر
مرد اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے باہر نکلتا ہے دوڑ دھوپ کرتا ہے اپنے گھر کی آرگنائزیشن کو facilitate کرتا ہے،
عورت گھر کی آرگنائزیشن کو manage کرتی ہے
مرد باہر نکلتا ہے تو گھر کی آرگنائزیشن متاثر
نہیں ہوتی
عورت گھر سے نکلتی ہے تو گھر کی آرگنائزیشن متاثر ہوتی ہے
وہ کفیل،منتظم،محافظ کی دوہری ذمہ داری بھی اپنے کندھے پر لے لیتی ہے
ضرورت کے تحت ایسا کرنے کی ممانعت بھی نہیں
لیکن ایسا بھی نہیں کہ تمام عورتیں ہی اپنی بنیادی ذمہ داری چھوڑ باہر نکل پڑیں
عورت کو facilitate کرنا
Jan 29, 2024 • 9 tweets • 2 min read
انسان شر اُس طرح مانگتا ہے جس طرح خیر مانگنی چاہیے۔ (القرآن)
پہلی چیز تو یہ ہے کیا ہمیں واضح ہے کہ خیر کیا ہے؟ شر کیا ہے؟ سادہ سی بات ہے کہ
خیر کیا ہے؟ اللہ کی رضا
شر کیا ہے؟ اللہ کی نافرمانی
دوسری چیز جو سمجھنے کی ہے
کیا ہم خیر کے طالب ہیں؟؟؟؟؟
اگر نہیں تو شر خود بخود(آٹومیٹکلی)ہم پر حاوی ہوجاتا ہے۔۔۔۔
تو یہ فیصلہ انسان کو خود کرنا ہوگا کہ وہ خیر کو اپنائے ۔۔۔۔۔
تیسری چیز جو سمجھنے کی ہے وہ یہ کہ خیر معاشرے پر غالب ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔۔
کیونکہ خیر کو غلبہ۔۔۔طاقت اورحکومت چاہئے۔۔۔۔۔جب تک خیر غالب نہیں آئے ہم چین سے
Jan 11, 2024 • 7 tweets • 2 min read
سواریوں کو آخر وقت تک فلائیٹ کینسل ہونے کا دھڑکا لگا ہوا تھا
شدید دھند اور سموگ کے باعث کئی فلائیٹس کینسل ہوچکی تھیں
بورڈنگ ہوگئی ۔۔۔۔وقت پر جہاز میں سواریاں جانے لگیں۔۔۔ کچھ ہی دیر جہاز رن وے پر دوڑنے لگا اور شدید دھند کو چیرتا ہوا اوپر اٹھا۔۔۔۔شہر کہیں سموگ دھند اور
بادلوں میں گم ہوگیا اور پانچ منٹ میں ہی جہاز گہرے بادلوں کو چیرتا ہوا. فضا میں بلند ہوا تو یکدم تیز چلچلاتی دھوپ کھڑکی سے آنے لگی۔۔۔لہوریوں کو نیلا آسمان اور دھوپ دیکھے ہفتہ گزر چکا تھا۔۔۔۔۔۔سنہری دھوپ کی گرم کرنیں بہت ہی دل لبھا رہی تھیں
اور حیرت الگ کہ اوپر سورج تو نکلتا ہے مگر
Nov 4, 2023 • 11 tweets • 3 min read
ایک حیرت یہ ہوتی ہے کہ فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹا کر اسرائیل بنانے میں روز ہزاروں معصوم جانیں سفاکانہ طریقے سے جاں بحق ہورہی ہیں۔۔۔۔
لیکن ہمارے مفتیان ابھی تک کنفیوز ہیں!!!!!
بحث۔۔۔دلائل۔۔۔۔
یہ گنبد۔۔۔۔وہ مسجد
یہ پراڈکٹ وہ کمپنی
اول الذکر مسئلہ میں اگر دو رائے ہیں کہ
گولڈن ٹیمپل اصل مسجد نہیں وہ دوسری مسجد قبلی ہے جہاں یہودی ہیکل سلیمانی تعمیرکرنے کا ارادہ رکھتےہیں اس لئےیہ انکا منصوبہ ہے کہ گولڈن ٹیمپل کواتنا مشہور کردیا جائےکہ لوگ اصل مسجد کو بھول جائیں
دوسری رائے کہ گولڈن گنبد والی مسجد صخرہ اور مسجد قبلی دونوں ہی حرم اقصیٰ کا ہی حصہ ہیں
Oct 24, 2023 • 12 tweets • 3 min read
کیاآج دن کا آغاز فجر کی نماز سے ہوا؟
اگر ہواتوماشاءاللہ
اگرقضاہوگئی توزرا دل کا جائزہ لیجئے
رات عشاء کی نماز کے بعد نیت کی تھی؟
الارم لگایا تھا؟
گھر میں کسی کو تاکید کی تھی کہ اٹھادے؟
صبح کسی بھی وجہ سے نہ اٹھ سکے تو اٹھتے ساتھ ہی
قضا ہوجانے کا ملال اور ندامت دل میں پیدا ہوئی؟
قضا لوٹانے کی نیت؟
اگلی نمازوں کو بروقت اداکرنے کا خیال؟
اگلےروز کسی صورت قضا نہ کرنے کی نیت؟
یہ احساسات دل میں ابھرے !!!!!!
تو لائق تحسین ہیں
اللہ ایسے لوگوں کو معاف کرنے کا"اختیار" رکھتا ہے اور اعمال کی درستگی میں مددگار ہوجاتا ہے
لیکن
اگر ایسا نہیں ہے تو یہ حدیث مبارکہ سن لیں
Oct 16, 2023 • 8 tweets • 2 min read
دھوکہ کیا ہے؟کہیں ان میں سے کسی دھوکے میں ہم بھی تو مبتلا نہیں؟؟؟
آیت کی تفسیر کا آخری جملہ دل دہلا دیتا ہے۔۔۔۔
"پس یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکہ باز تم کو اللہ کے معاملے میں دھوکا دینے پائے " ۔۔۔۔۔
سورہ لقمان آیت 33 کا آخری حصہ
تشریح
سُوْرَةُ لُقْمٰن حاشیہ نمبر :62
الغرور (دھوکے باز ) سے مراد شیطان بھی ہو سکتا ہے ،
کوئی انسان یا انسانوں کا کوئی گروہ بھی ہو سکتا ہے ،
انسان کا اپنا نفس بھی ہو سکتا ہے ،
اور کوئی دوسری چیز بھی ہو سکتی ہے ۔
کسی شخصِ خاص یا شئے خاص کا تعیّن کیے بغیر اس وسیع المعنی لفظ کو اس کی
Aug 24, 2023 • 18 tweets • 7 min read
ہمارا دعویٰ ہے کہ جماعت اسلامی کا ویمن ونگ پاکستان کی کسی بھی سیاسی،دینی جماعت کا سب سے بڑا اور منظم ویمن ہے
تو آئیے آپ کو جماعت اسلامی کے ویمن ونگ سے متعارف کرواتے ہیں
#کاروان_جماعت_اسلامی
جماعت اسلامی کا قیام 1941 میں عمل میں آیا تو ارکان جماعت کی گھرکی خواتین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی دین اسلام کی خدمت کا موقع دیا جائے تو ایسے حلقہ خواتین کی بنیاد قیام پاکستان کے فوراً عمل میں آیا
#کاروان_جماعت_اسلامی
Aug 14, 2023 • 8 tweets • 2 min read
کیا اپنے پیاروں کے یوم وفات پر شادیانے بجاتے ہیں۔۔۔۔؟
بس اتنا جواب دے دیں۔۔۔۔
نہیں نا۔۔۔
تو جان لیں کہ
چودہ اگست۔۔۔۔صرف چودہ اگست نہیں
چودہ اگست پاکستان کے حصول کی خوشی کے ساتھ ان پاک روحوں کی قربانیوں کا دن جنہوں نے اسی چودہ اگست کے دن
#IndependenceDay
ہمیں وطن عزیز کا تحفہ دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں اس لئیے لازم ہے کہ اس دن خوشی بھی پر وقار طریقے سے منائی جائے
جب لاکھوں مسلمانوں کو اپنے پاکستان آنے کے جرم کی پاداش میں ماردیاگیا
لاکھوں مسلمانوں کے گھر بار جلا دئیے گئے۔۔۔
ہزاروں ماؤں بہنوں کی عزت لوٹی گئی۔۔۔۔
Apr 16, 2023 • 6 tweets • 2 min read
"اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰہِ وَ الۡفَتۡحُ" سورہ النصر
یہ تو علماء و مفسرین نے بتایا کہ یہ مکمل سورہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی تو مشن نبویؐ پایہ تکمیل کو پہنچنے کا عندیہ دیا گیا ۔۔۔۔۔
سورہ النصر کا ایک پیغام یہ ہے کہ فتح اور کامیابی ملنے پر اللہ نے اپنے محبوب نبی
حضرت محمدؐ کو تشکر کی تلقین فرمائی کہ اپنے رب کے نام کی تسبیح کی جائے اور استغفار کیا جائے
تو گویا مومنین کو نعمت ملنے شکرگزاری کا طریقہ سکھایا گیا
لیکن کیا غور کیا کہ کس چیز کس نعمت پر یہ۔شکر گزاری سکھائی گئی؟؟؟
دنیاوی چیزوں اور نعمتوں پر نہیں !!!!!
بلکہ مشن نبویؐ یعنی
Mar 31, 2023 • 5 tweets • 2 min read
تذکیر
آج ایک آیت کا حصہ دل و دماغ میں ٹھہر گیا ہے
"وَ سَیَرَی اللّٰہُ عَمَلَکُمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ۔۔۔۔۔۔۔" التوبہ آیت 94
اور اللہ اور اس کا رسولؐ تمھارے"طرز عمل " دیکھے گا
پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے سب کا جاننے والا ہے اور وہ تمھیں بتادےگاجو کچھ تم کرتے رہےہو
یہی الفاظ آگے چل کر 105 آیت سورہ التوبہ میں آتے ہیں
"وَ قُلِ اعۡمَلُوۡا فَسَیَرَی اللّٰہُ عَمَلَکُمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ وَ سَتُرَدُّوۡنَ اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ "
اِن لوگوں سے کہہ دو کہ تم عمل کرو ،
Mar 23, 2023 • 7 tweets • 2 min read
وہ ضعیف سی خاتون تھیں۔۔۔۔۔بمشکل چل رہی تھیں۔۔۔کہنے لگیں بیٹا میرے لئے دعا کرنا۔۔۔تھائیرائڈز۔۔۔گھٹیا۔۔۔ اور جانے کتنی بیماریاں گنوا کر انہوں نے نم آنکھوں سے دوبارہ دعا کا کہا۔۔۔میرا دل کٹ گیا۔۔۔۔اپنی کم مائیگی کے باوجود صرف ان کی تسلی کے لئے میں نے کہا جی آپا جی میں آپ کے لئے دعا
کروں گی۔۔
بتانے لگیں کہ میرا سب گھر والے دین پسند کرتے ہیں ۔۔۔۔میں نے کہا آپا جی پھر اپنی بیٹیوں،بہوؤں کو ساتھ لے آئیے گا
کہتیں وہ یہاں نہیں ہوتیں۔۔۔۔
کہنے لگیں ۔۔۔ مجھ سے زیادہ دیر بیٹھا نہیں جاتا میں بڑی مشکل سے بیٹھی ہوں۔۔۔۔ بس آپ میرے لئے دعا کیجئے اور وہ دوبارہ اپنی
Mar 8, 2023 • 4 tweets • 2 min read
صبح فجر کے بعد سب کو گھر سمیٹنے پر لگایا تو کام کرتے ہوئے اچانک بیٹے نے مجھے اور بہن کو مخاطب کرکے کہا "یوم خواتین مبارک" تو خوشگوار حیرت کے ساتھ سوچا ۔۔۔۔۔۔
ہم خواتین اپنے گھر والوں کی مدد اور سپورٹ کے بغیر ایک دن نہیں گزار سکتیں۔۔۔۔
ہمارے رشتے زندگی کے گزرتے گرم و سرد لمحوں
میں ساتھ دیتے ہیں۔۔۔کوئی آزمائش آجائے تو ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں
میں یوم خواتین ان سب رشتوں اور ناطوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے مجھے زندگی گزارنے،آگے بڑھنے میں ساتھ دیا کسی غرض کسی لالچ کے بغیر۔۔۔۔۔۔۔ کسی صلہ کی تمنا کے بغیر۔۔۔۔
اللہ ہمارے رشتوں کو سلامت رکھے انہیں ہمارے لئے
Feb 18, 2023 • 7 tweets • 3 min read
سفر معراج النبیؐ کا پیغام بندگی رب و اطاعت رسولؐ ہے #شب_معراج
امت محمدی ۖ کو سفر معراج کا یہ تحفہ ملا
ان پر غور کیجئے اپنے رب کے تحفے کو قبول کیجئے
حفظ ہے تو بہت خوب ۔۔۔نہیں تو کرلیجئے
ترجمہ و تفسیر پر غور وفکر اور عمل کی راہیں ہماری زندگی بھی اور آخرت بھی سنوار دیں گی ان شاءالله
البقرہ کی آخری دو آیات جو اٰمن الرّسول بھی معروف ہیں