RH Riaz Profile picture
Mar 1 20 tweets 5 min read
طلاق کے کاغذ

رونگٹے کھڑےکر دینےوالا
#سچا_واقعہ
شام کے7بجےہونگے
موبائل کی گھنٹی بجی
اٹھایا تو ادھر سےرونےکی آواز،
میں نےچپ کرایا
پوچھا
بھابی جی آخر ہوا کیاھے؟
ادھر سےآواز آئی آپ کہاں ہیں؟ اور کتنی دیر میں آ سکتےہیں؟
میں نےکہا آپ پریشانی بتائیں

لیکن ادھر سےصرف ایک ہی رٹ
👇1/20
آپ فوراً آجائیے
جیسے تیسےگھبراہٹ میں پہونچا
دیکھا کہ بھائی صاحب
(ہمارے جج دوست)
سامنےبیٹھےہوئےہیں
بھابی رونا چیخنا کر رہی ہیں

میں نےبھائی صاحب سےپوچھا
آخر کیا بات ہے؟
بھائی صاحب کچھ جواب نہیں دے رہےتھے
بھابی نےکہا
یہ دیکھیے #طلاق_کے_کاغذات

کورٹ سے تیار کرا کر لائےہیں
👇2/20
مجھے طلاق دینا چاہتے ہیں

میں نے پوچھا " یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

پہلی نظر میں مجھے لگا کہ یہ مذاق ہے

لیکن میں نے بچوں سے پوچھا دادی کدھر ھے
تو بچوں نے بتایا
پاپا انہیں 3دن پہلے نوئیڈا کے
اولڈ ایج ہوم میں شفٹ کر آئے ہیں

میں نے نوکر سے کہا
مجھے اور بھائی صاحب کو چائے پلاؤ
👇3/20
کچھ دیر میں چائےآئی
بھائی صاحب کو میں نےبہت کوشش کی چائے پلانےکی
مگر انہوں نےنہیں پیا۔ اور کچھ ہی دیر میں وہ معصوم بچےکیطرح پھوٹ پھوٹ کر رونےلگےاور بولے میں نے 3دنوں سے کچھ بھی نہیں کھایا میں اپنی61سال کی ماں کو کچھ لوگوں کے حوالےکر کےآیا ھوں
پچھلےسال سے میرےگھر میں
👇4/20
ماں کیلئے اتنی مصیبتیں ہوگئیں کہ بیوی نے قسم کھا لی
"میں ماں جی کا دھیان نہیں رکھ سکتی"
نہ تو یہ ان سے بات کرتی تھی اور نہ میرے بچے ان سے بات کرتے تھے

روز میرے کورٹ سے آنے کے بعد ماں بہت روتی تھی۔
نوکر تک بھی ان سے خراب طرح سے پیش آتے تھے۔ اور اپنی من مانی کرتے تھے
👇5/20
ماں نے 10دن پہلے بول دیا
تو مجھے اولڈ ایج ھوم میں ڈال دے
میں نے بہت کوشش کی پوری فیملی کو سمجھانے کی، لیکن کسی نےماں سے سیدھےمنہ بات تک نہیں کی۔
جب میں دو سال کا تھا تب ابو انتقال کرگئےتھے
ماں نےدوسروں کےگھروں میں کام کر کےمجھے پڑھایا اس قابل بنایا
👇6/20
کہ میں آج ایک جج ھوں

لوگ بتاتےہیں کہ ماں دوسروں کے گھر کام کرتےوقت کبھی بھی مجھےاکیلا نہیں چھوڑتی تھی۔

اس ماں کو میں آج اولڈ ایج ہوم میں چھوڑ آیا ہوں۔میں اپنی ماں کے ایک ایک دکھ کو یاد کرکے تڑپ رہا ہوں جو انھوں نےصرف میرے لئےاٹھائے تھے

مجھےآج بھی یاد ھے
👇7/20
جب میں میٹرک کےامتحان دینے والا تھا۔ماں میرےساتھ رات رات بھر بیٹھی رہتی تھی

ایک بار جب میں اسکول سےگھر آیا تو ماں کو بہت بخار میں مبتلا پایا
پورا جسم گرم اور تپ رہا تھا۔ میں نے ماں سے کہا تجھےتیز بخار ہے۔ تب ماں ہنستے ہوئے بولی ابھی کھانا بنا کر آئی ہوں اس لئے
گرم ھے
👇8/20
لوگوں سے ادھار مانگ کر مجھے یونیورسٹی سےLLB تک پڑھایا
مجھےٹیوشن تک نہیں پڑھانےدیتی تھی
کہیں میرا وقت برباد نہ ہوجائے
کہتےکہتے رونے لگے
اور کہنےلگے جب ایسی ماں کے ہم نہیں ھو سکےتو اپنے بیوی اور بچوں کے کیا ہونگے
ہم جنکے جسم کےٹکڑے ہیں
آج ہم انکو ایسےلوگوں کےحوالے کر آئے
👇9/20
جو انکی عادت،انکی بیماری
انکے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے
جب میں ایسی ماں کیلئےکچھ بھی نہیں کرسکتا تو میں کسی اور کیلئےبھلا کیا کر سکتا ہوں

آزادی اگر اتنی پیاری ھےاور ماں اتنی بوجھ ہےتو، میں پوری آزادی دینا چاہتا ہوں

جب میں بغیر باپ کے پل گیا تو یہ بچے بھی پل جاینگے
👇10/20
اسی لیے میں طلاق دینا چاہتا ہوں۔

ساری پراپرٹی میں ان لوگوں کے حوالے کرکے اس اولڈ ایج ھوم میں رہوں گا۔ وہاں کم سے کم ماں کے ساتھ رہ تو سکتا ہوں۔
اور اگر اتنا سب کچھ کر نے کے باوجود ماں، اولڈ ایج ہوم میں رہنے کے لئے مجبور ہے ۔
تو ایک دن مجھے بھی آخر جانا ہی پڑے گا
👇11/20
ماں کے ساتھ رہتے رہتے عادت بھی ھو جائےگی
ماں کیطرح تکلیف تو نہیں ہوگی
جتنا بولتے اس سے بھی زیادہ رو رہےتھے
اسی درمیان رات کے12:30ھوگئے میں نے بھابی جی کے چہرے کو دیکھا۔
انکے چہرے پچھتاوے کے جذبات سےبھرے ہوئےتھے

میں نےڈرائیور سےکہا
ابھی ہم لوگ اولڈ ایج ہوم چلیں گے
👇12/20
بھابی جی ؛ بچے، اور ہم سارے لوگ اولڈ ایج ہوم پہونچے،
بہت زیادہ گزارش کرنےپر گیٹ کھلا
بھائی صاحب نےگیٹ کیپر کےپیر پکڑ لئے
بولے میری ماں ہے
میں اسے لینےآیا ہوں

چوکیدار نےپوچھا
کیا کرتےہو صاحب؟
بھائی صاحب نےکہا۔ میں ایک جج ہوں۔

اس چوکیدار نےکہا
جہاں سارے ثبوت سامنےہے
👇13/20
تب تو آپ اپنی ماں کیساتھ انصاف نہیں کر پائےاوروں کیساتھ کیا انصاف کرتے ہونگےصاحب

اتنا کہہ کر ہم لوگوں کو وہیں روک کر وہ اندر چلاگیا

اندر سےایک عورت آئی جو وارڈن تھی
اس نےبڑے زہریلےلفظ میں کہا
2 بجےرات کو آپ لوگ لےجاکے کہیں اسےمار دیں تو میں اللہ کو کیا جواب دونگی؟
👇14/20
میں نے وارڈن سے کہا
بہن آپ یقین کیجئےیہ لوگ بہت پچھتاوے میں جی رہے ہیں
آخر میں کسیطرح انکے کمرے میں لےگئی
کمرے کا جو نظارہ تھا اسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔
صرف ایک فوٹو جس میں پوری فیملی ہے۔، وہ بھی ماں کے بغل میں جیسے بچے کو سلا رکھا ھے۔

مجھے دیکھی تو اسےلگا
👇15/20
کہیں بات نہ کھل جائے
لیکن جب میں نےکہا کہ ھم لوگ آپکو لینے آےھیں
تو پوری فیملی ایک دوسرے سے لپٹ کر رونےلگی
آس پاس کےکمروں میں اور بھی بزرگ تھے۔ سب لوگ جاگ کر باہر تک ہی آگئے
انکی بھی آنکھیں نم تھیں۔

کچھ وقت کے بعد چلنے کی تیاری ھوئی۔ پورے اولڈ ہوم کے لوگ باہر تک آئے
👇16/20
کسیطرح ہم لوگ اولڈ ایج ہوم کے لوگوں کو چھوڑ پائے
سب لوگ اس امید سےدیکھ رہے تھےشاید انہیں بھی کوئی لینےآئے
راستے بھر بچےاور بھابی توچپ
رہےمگر ماں اور بھائی صاحب ایک دوسرے کےجذبات کو اپنےپرانے رشتےپر بٹھا رہےتھے
گھر آتے قریب 3:45 ھو گیا
بھابی بھی اپنی خوشی کی چابی کہاں ہے
👇17/20
یہ سمجھ گئی تھیں
میں بھی چل دیا لیکن راستےبھر وہ ساری باتیں اور نظارے آنکھوں میں گھومتے رھے

#ماں صرف ماں ھے
اسکو مرنے سے پہلےنہ ماریں۔

ماں ہماری طاقت ہے
اسے کمزور نہیں ھونے دیں
اگر وہ کمزور ہو گئی تو ثقافت کی ریڑھ کمزور ھو جاۓگی
اور بنا ریڑھ کا سماج کیسا ھوتا ھے۔
👇18/20
یہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ھے

اگر آپکے آس پاس یا رشتہ دار میں اسطرح کا کوئی مسئلہ ھو تو؛ انھیں یہ ضرور پڑھوایں اور اچھی طرح سمجھایں
کچھ بھی کرے لیکن ھمیں
جنم دینے والی #ماں کو بےگھر
بے سہارا نہیں ہونے دیں
اگر ماں کی آنکھ سے آنسو گر گئے تو یہ قرض کئی جنموں تک رہے گا۔
👇19/20
یقین مانیں سب ھوگا تمہارے پاس لیکن سکون نہیں ھوگا
سکون صرف ماں کے آنچل میں ھوتا ھے
اس آنچل کو بکھرنے مت دینا

اس دل کو چھو لینے والی داستان کو خود بھی پڑھیں
اور اپنے بچوں کو بھی پڑھنے کو دیں
تاکہ اس سے عبرت حاصل کر سکیں
تمت بالخیر
فالو اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
دعا کا طالب🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Mar 2
#پاکستان_کیسے_ٹوٹا
جرنیلی تایخ👇
جنرل ایوب نے1956ءکا آئین معطل کردیا جب انہوں نے1962ء میں صدارتی آئین نافذ کرنےکا منصوبہ بنایا تو انکےبنگالی وزیرقانون جسٹس ریٹائرڈ محمد ابراہیم نےجنرل ایوب کو روکنےکی کوشش کی
انکی کتاب
#ڈائریز_آف_جسٹس_محمد_ابراہیم
میں جنرل ایوب
کےساتھ انکی
👇1/20
سرکاری خط و کتابت شامل ہے، جس میں وزیر قانون نے صدر پاکستان کو وارننگ دی تھی کہ صدارتی آئین پاکستان توڑ دے گا۔ پاکستان کے فوجی صدر نے اپنے بنگالی وزیر قانون کی وارننگ نظر انداز کر دی۔ اس صدارتی آئین کے خلاف مشرقی پاکستان کے گورنر جنرل اعظم خان نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
👇2/20
ایوب خان اپنی ضد پر قائم رہے اور انہوں نےایک پنجابی جج، جسٹس ریٹائرڈ محمد منیر کو اپنا وزیر قانون بنا لیا۔ نئے وزیرقانون کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ کسی طرح بنگالیوں سے جان چھڑائیں
جسٹس محمد منیر نےاپنی کتاب #فرام_جناح_ٹو_ضیاء میں لکھاھے کہ1962ء میں وزیرقانون بنانے
👇3/20
Read 21 tweets
Mar 2
جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب
#لادین_بدعقل

پلاٹ، زرعی مربے، لینڈ کروزر اور بھاری پینشن سمیٹ کر ریٹائرمنٹ لینے کے بعد حسب معمول یکے بعد دیگرے فوجی فرٹیلائزر، عسکری بنک ، فوجی فاونڈیشن اور داود بنک کے سربراہ رہے لیکن ان عہدوں سےملنے والی مراعات سے پیٹ نہ بھرا تو تعمیراتی شعبے میں
👇1/7 Image
ملک ریاض سے ہاتھ ملایا
کنگ کریٹ نامی تعمیراتی کمپنی قائم کی اور نیشنل ہائی وے کے مہنگےترین ٹھیکوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کیا ملک ریاض سےلاہور کےمہنگےترین مال پر پینٹ ہاوس حاصل کیا جہان جرنیلوں
بیورو کریسی اور بااثر افراد کی تسکین کیلئےسہولتیں فراہم کی گئیں
2016 میں اپنا زاتی
👇2/7 Image
موبائل کاروبار شروع کیا یہ سر شام مختلف چینلز پر جاتےاور اپنا چورن فروخت کرتےہنگامی حالات میں فوج کی خدمات اور ناقدین کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے
کےعلاوہ انکےجس چورن کو
بےپناہ شہرت ملی وہ فوج پر تنقید کےحوالے سےجونیئر افسران میں پھیلنےوالی بےچینی تھی

اپریل 2019 میں جنرل
👇3/7 Image
Read 7 tweets
Mar 1
🤔بیگمات کی تبدیلی🤔

ریاست مدینہ اور نیا پاکستان کے بانیان
عون چوہدری کی بیوی فلمسٹار نور جوکہ بشریٰ بی بی عرف پنکی پیرنی کی مریدنی تھی۔ عمران نیازی جو کہ عون چوہدری کے دوست ہیں عون چوہدری کی بیوی فلمسٹار نور نے ہی عمران نیازی کو بشریٰ بی بی سے متعارف کروایا۔ اور پھر
👇1/5
عمران نے بشری بی بی کی خاور مانیکا سےطلاق کروا کر شادی کرلی
اسی دوران عون چوہدری کو بشریٰ بی بی کی بیٹی کی سہیلی پسند آ گئی عون چوہدری نے فلمسٹار نور کو طلاق دے کر بشریٰ بی بی عرف پنکی پیرنی کی بیٹی کی کلاس فیلو اور سہیلی کےساتھ شادی کر لی
جس فلمسٹار نور کو عون چوہدری نے
👇2/5
طلاق دی اس نور کے ساتھ زلفی بخاری نے شادی کر لی۔ پھر بشریٰ بی بی عرف پنکی کی فرمائش پر عون چوہدری نے بشری بی بی کی بیٹی کی کلاس فیلو کو طلاق دے دی جس کی شادی بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا نے شادی کر لی جو تاحال قائم ہے
عون چوہدری ایک بار پھر چھڑا ہو گیا مگر اس دوران
👇3/5
Read 5 tweets
Mar 1
فیصلہ ساز پاک فوج اور جنرلز کے نام

پاکستان کا ہر ذی شعور جانتاھےکہ نوازشریف حکومت اپنی کارکردگی پوری دنیا میں منوا چکی تھی
بجلی کا بحران ختم ہوچکا تھا
#سی_پیک منصوبوں پر تیزی
سےکام ہو رہاتھا
پاکستانی معیشت دنیا کی تیز ترین ترقی کرتی تیسری بڑی معیشت کا درجہ حاصل کرچکی تھی
👇1/5
#باجوہ_صاحب یہ آپ ہی تھے جنھیں معیشت کی فکر لاحق ہوئی
بین الاقومی سیمینار میں تقریر کر ڈالی کہ آپکو معیشت کی بڑی فکر ھے
#باجوہ_صاحب یہ آپکی اور #فوج کی ڈومین نہیں تھی
اور آپ کا حلف اور آئین اسکی اجازت نہیں دیتا
سونے پر سہاگہ آپکے نقش قدم پر چلتے ہوئے عسکری ترجمان
👇2/5
میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ داغ دی کہ معیشت بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ھے
#ڈان_لیکس معاملے کو اچھال کر #ریجیکٹڈ کی ٹویٹ کر کے آئینی وزیراعظم کی توہین کی گئی
باجوہ صاحب یہ سب آپکی اور ادارے کی زیر نگرانی ہوتا رہا
ساتھ ہی آپ نے میڈیا پر نوازشریف کی کردار کشی کا پریپوگنڈا
👇3/6
Read 6 tweets
Feb 28
#تاریخ_سے_ہم_نے_کیا_سیکھا

1946 کے انتخابات میں حسین سہروردی نے دو جگہ سے انتخاب جیتا اور پھر اپنی ایک مضبوط نشست لیاقت علی کو دی، کیوں کہ اُن کا حلقۂ انتخاب ہندوستان میں رہ گیا تھا۔
آزادی کےوقت پنجاب کیطرح بنگال بھی تقسیم ہوا
وہاں نقل مکانی کےدوران فسادات کا خطرہ تھا
👇1/6
فسادات پر قابو پانے کیلئے
موہن داس گاندھی نے حسین شہید سہروردی کو بلوایا، کہ ہم دونوں بنگال میں رہیں گے
تاکہ عوام میں نفرتیں کم ہوں
حسین شہید سہروردی
قائد اعظم کی اجازت سے 13 اگست کو ہندوستان پہنچے اور پھر کافی دن وہاں رکے۔
جبکہ یہاں لیاقت علی خان اور دیگر رہنما عہدوں
👇2/6
اور وزارتوں کیلئے بھاؤ تاؤ کرتے رہے
وہ 1949ء میں پاکستان آئے
جہاں اسکو صوبہ بدر کیا گیا
صرف یہ نہیں لیاقت علی نے ریڈیو پاکستان پر سہروردی کو #غدار اور #کتا
کہا،

1949ء میں پاکستان آمد کے بعد حسین شہید سہروردی نے قائد کی 11 اگست کی تقریر کی بنیاد پر جناح مسلم لیگ
بنائی
👇3/6
Read 6 tweets
Feb 28
#دریچے

#ننگے_خفیہ_کردار
میاں نوازشریف نے کہاھے کہ میرےخلاف مقدمات کیوجہ یہ ہےکہ میں نےسرجھکا کرنوکری کرنے سےانکار کردیا
#میرا_جرم_یہ_ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا
میرا جرم یہ تھا کہ اپنے گھر کی خبر لینے اور حالات ٹھیک کرنے پر اصرار کیا

میرا وجود جرنیلوں
👇1/12
اور امریکی چائنہ معاملات میں رکاوٹ بن رہاھے اسلئےمجھے منصب، پارٹی سے ہٹانا
عمر بھر کیلئےنااہل قرار دےڈالنا ہی واحد حل سمجھا گیا
نوازشریف نے کہاکہ انیس سال پہلے بھی میرا قصور وہی تھا جو آج ھے اسوقت کسی پانامہ کا وجود تھا نہ آج کسی پانامہ کا وجود ہے سابق وزیراعظم نے پریس
👇2/12
کانفرنس کے دوران جو مسودہ پڑھ کر سنایا وہی مسودہ انہوں نے احتساب عدالت میں اپنے تحریری بیان کی شکل میں بھی پیش کیا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ میں پانامہ پیپرز کی بنیادپر بنائے گئے کھوکھلے ریفرنسز کی لمبی داستان کو ایک طرف رکھتے ہوئے مختصراً یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ
👇3/12
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(