Abdul Mateen (Kohistani) Profile picture
Apr 16 7 tweets 3 min read Twitter logo Read on Twitter
#کوہستان_میں_تعلیمی_فقدان
جب سےاس فلڈ میں ہوں اس سے زیادہ خوبصورت تحریر اور تصویریں آج تک نہیں دیکھیں
👇
تحریر: عامر گمریانی
چند دن قبل ان دو بچوں کے متعلق لکھا تھا یہ بچےبدقسمتی سے یتیم ہیں۔ان کی ماں سکول میں داخلےکے لئے میرے پاس لائی تھی۔ہم نےدونوں کوسکالرشپ پر داخلہ دے دیا۔⏬ ImageImageImageImage
تین اپریل کو سکول کھلا تو یہ دونوں بھائی بن سنور کر سکول پہنچے لیکن پہنچتے ہی مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی شروع کی۔ اسمبلی میں تمام بچوں سے فاصلے پر کاندھوں پر بیگ لٹکائے کھڑے روتے رہے۔کوئی ٹیچر پاس جانے کی کوشش کرتی تو یہ زاروقطار رونے لگتے۔ میں مسلسل ان کا مشاہدہ کرتا رہا⏬
میری کوشش تھی کہ کسی طرح ہوا کے دوش پر وہ شفقت ان بچوں کے دل میں اتر جائے جو میں ان کے لئے محسوس کر رہا تھا۔ تھوڑی دیر گزری تو یہ میرے قریب آئے۔ میں نے اپنی انگلی آگے کی کہ ان میں سے کوئی پکڑ لے۔ ابتدا میں یہ مجھ پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار نہیں تھے کہ ان کے دل میں خوف تھا کہ ⏬
میں انہیں کلاس روم لے جاؤں گا۔ تھوڑی دیر بعد ایک نے ڈرتے ڈرتے میری انگلی پکڑ لی لیکن دوسرے کے دل میں اب بھی میرے متعلق اندیشے تھے۔ میں نے ایک کے ساتھ چہل قدمی شروع کی تو دوسرا بھی پیچھے پیچھے آنے لگا۔ اعتماد کی فضاء قائم ہوئی تو دوسرے صاحب نے بھی میری انگلی پکڑ لی۔
آج چوتھا دن تھا اور یہ دونوں ایک لمحے کے لئے بھی مجھ سے جدا ہونے کو تیار نہیں۔ سارا دن میرے ساتھ مختلف کلاس رومز میں چلتے پھرتے ہیں۔ میں کلاس لیتا ہوں تو یہ میرے دائیں بائیں کھڑے رہتے ہیں۔ آفس آتا ہوں تو آکر سامنے صوفوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔ مسلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب میں سکول کی ⏬
خالہ یا کسی ٹیچر سے گزارش کرتا ہوں کہ انہیں واش روم لے جائے لیکن دونوں صاحبان مجال ہے کہ کسی کو زرا سا لفٹ دیں۔ نتیجتاً واش روم والی زمہ داری بھی میرے ناتوان کندھوں پر آ پڑی ہے۔ آج تھوڑی دیر ہوئی تو ایک صاحب نے کھڑے کھڑے پینٹ ہی میں کاروائی کر ڈالی۔ واش روم لے جا کر کپڑے تبدیل ⏬
کرنے پڑے کہ خالہ کو زحمت دینے سے صاحب صاف صاف انکاری تھے
اپنے بیگز کاندھوں سے 1منٹ کے لئے بھی نہیں ہٹاتے۔لنچ جو ان کے پاس ہوتا ہےکھولنے پر آمادہ نہیں ہوتےمجھ سے بسکٹ کھائےجاتے ہیں۔ٹفن کھولنے کی کوشش کرتا ہوں تو سیدھا سیدھا منع کر دیتے ہیں کہتےہیں لنچ گھر جا کر امی کےساتھ کریں گے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Abdul Mateen (Kohistani)

Abdul Mateen (Kohistani) Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @PrinceMateenk

Mar 30
شیشم (ٹالی)
پاکستان کے مقامی درخت۔
شیشم کے عروج و ذوال کی کہانی
سال 1865 ہے، انگریز سرکار نے اپنی سب سے امیر کالونی ہندوستان کے وسائل تک بہتر رسائ کے لیے، اسٹیم انجن کی طاقت سے دوڑتے ریلوے کے نظام کو پورے ہندوستان میں بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مگر اس نظام کی کامیابی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ رکاوٹ اسٹیم انجنون کو رواں رکھنے والے ایندھن( جلنے والی بہترین لکڑی) کی بروقت، مسلسل اور وافر مقدار میں سپلائ کا نہ ہونا ہے۔

اسی ایندھن کی ضرورت کی وجہ سے انگریز سرکار نے 1866 میں ضلع لاہور اور قصور کے مضافات میں ایک مصنوعی ⏬
جنگل بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ (اسی جنگل کا نام دو ڈاکو بھائیوں کی وجہ سے بعد میں چھانگا مانگا پڑا)

اس جنگل میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ پر بہترین لکڑی اور تیزی سے اگنے کی صلاحیت کے حامل درختوں کو ترجیحی بنیادوں پر لگاۓ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ان خصوصیات کے حامل درختوں کی فہرست میں ⏬
Read 20 tweets
Mar 29
دوکان کا بورڈ....!!
ایک ایک لفظ پڑهنے سے تعلق رکهتا ہے...
ﺍﯾﮏ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﻧﮯ ﺍﺩﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻋﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﻣﺤﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﮐﮭﻮﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﺭﮈ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ..
" ﯾﮩﺎﮞ ﺗﺎﺯﮦ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﮯ"
ﺍﯾﮏ ﺍﺩﯾﺐ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﺎ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﺬﺭ ﮨﻮﺍ .. ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﻮﺭﮈ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ .. " ﻣﯿﺎﮞ ! ﺍﺗﻨﺎ ﻟﻤﺒﺎ ﺟﻤﻠﮧ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺿﺮﺭﻭﺕ ﺗﮭﯽ .. ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﮐﺎﻓﯽ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ " ⏬
ﺗﺎﺯﮦ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﮯ "ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﻟﻔﻆ " ﯾﮩﺎﮞ " ﻣﭩﺎ ﺩﯾﺎ ..
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺻﺎﺣﺐ ﺍٓﺋﮯ .. ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﻮﺭﮈ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ .. " ﺑﮭﺌﯽ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ " ⏬
Read 11 tweets
Mar 29
سمندرکِنارےایک درخت تھا جس پہ چڑیا کا گھونسلا تھا ایک دن تیز ہوا چلی تو چڑیا کا بچہ سمندر میں گرگیا چڑیا بچے کو نکالنے لگی تو اُسکے اپنے پر گیلے ہوگئے اور وہ لڑکھڑا گئی....
اُس نے سمندر سے کہا اپنی لہر سے میرا بچہ باہر پھنک دے مگر سمندر نہ مانا تو چڑیابولی دیکھ میں ⏬
تیرا سارا پانی پی جاوُں گی تجھے ریگستان بنا دونگی... سمندراپنے غرور میں گرجا کہ اے چڑیا میں چاہوں تو ساری دنیا کو غرق کردوں تو تو میرا کیا بگاڑ سکتی ہے؟
چڑیا نے اتنا سُنا تو بولی چل پھرخشک ہونے کو تیار ہوجا اسی کےساتھ اُس نےایک گھونٹ بھرا اُوراڑ کےدرخت پہ بیٹھی پھرآئی گھونٹ ⏬
بھراپھردرخت پہ بیٹھی یہی عمل اُس نے7-8 بار دُھرایا تو سمندر گھبرا کے بولا: پاگل ہوگئی ہےکیا کیوں مجھےختم کرنےلگی ہے ؟ مگرچڑیااپنی دھن میں یہ عمل بار بار کر رہی تھی سمندرنےایک زور کی لہرماری اورچڑیا کے بچے کو باہر پھینک دیا
درخت جو کافی دیر سے یہ سب دیکھ رہا تھا سمندرسےبولا
Read 5 tweets
Feb 17
موٹر وے پر ٹائر کیوں پھٹتے ہیں؟؟ بہت اہم ریسرچ
(پبلک سروس میسج)

کل اورنگ آباد کے سات نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ وجہ گاڑی کا ٹائر پھٹنا تھا۔ اہم MSG نئے بننے والے ایکسپریس وے پر ان دنوں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں۔
@NHMPofficial @MAbdullahGul
جس میں روزانہ کئی لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک دن میرے ذہن میں سوال آیا کہ ملک کی جدید ترین سڑکوں پر سب سے زیادہ حادثات کیوں ہو رہے ہیں؟اور حادثےکا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ بھی صرف ٹائر پھٹنےسے۔ ہائی وے بنانےوالوں نےسڑک پر ایسی کون سی اسپائکس ڈال دی ہیں کہ سب کے ٹائر پھٹ گئے⏬
دماغ طوفانی ہو گیا ہے تو میں نے سوچا کہ آج اس چیز کا پتہ لگا لینا چاہیے۔ اس لیے ٹیم کو تلاش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اب سنو ہم نے تجربے کے لیے ایک دوست کو بلایا اور ہم Scorpio SUV میں سوار ہو گئے (نوٹ کریں کہ اصل مسئلہ فلیٹ ٹائر کا ہے) پہلے ہم نے کولڈ ٹائر کا پریشر چیک کیا⏬
Read 8 tweets
Feb 3
عمران خان کو کیوں فوراً ہٹایا گیا ہے ؟

انگریزی تحریر : جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال۔
اردو ترجمہ ::

میں آپ کو بتاؤں کہ عمران خان نے ایسا کیا جُرم کیا کہ امریکہ کو اُسے فوراً اسکے عہدے سے ہٹانا پڑا اور اگر امریکہ ایسا نہ کرتا تو اسے کس قسم کے نقصانات اٹھانے پڑ سکتے تھے۔⏬
اس کو سمجھنے کے لیے پہلے دو تصورات کا احاطہ کرتے ہیں۔

1) پیٹرو ڈالر کیا ہے؟ یہ 1974 میں شاہ فیصل اور صدر نکسن کے درمیان ایک معاہدہ ہے۔

اس معاہدے کے تحت سعودی عرب ذمہ داری یہ تھی کہ اوپیک کے تمام ممالک کو تیل امریکی ڈالر میں فروخت کرنے پر راضی کرے اور کوئی دوسری کرنسی یا سونا⏬
قبول نہ کرے۔ فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی امریکی بینکوں یا فیڈرل ریزرو میں جمع کی جائے گی جس سے USD کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کو تیل خریدنے کے لیے پہلے USD خریدنا پڑتا ہے اور یہ انتظام USD کو مضبوط رکھتا ہے۔

بدلے میں سعودی کرنسی ایک ڈالر = 3.75 ریال⏬
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(