Dr E.U.K 🩺💉 Profile picture
Apr 21 5 tweets 2 min read Twitter logo Read on Twitter
#میرا مرغا

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں کشمیر میں تھا۔ میرے ماموں کے گھر کی دیوار سے ایک سانپ نمودار ہوتا اور پھر غائب ہو جاتا۔ اور اس کے نمودار ہونے کا۔محصوص وقت ہوتا تھا ۔ شام ساڑھے تین بجے سوراخ سے نکلتا اور پھر واپس چلا جاتا۔ جب اس بات کا علم امام مسجد کو ہوا تو انھوں نے
کہا یہ جن ہے۔ اور نیاز صدقہ مرغا وغیرہ کاٹ کر غریبوں کو کھانا کھلائیں۔ یہ سب میرے سامنے ہو رہا تھا مجھے کوئی مسلئہ نہیں تھا مجھے مسلئہ تب ہوا جو مرغا کاٹا گیا وہ میرا تھا مجھے بہت پسند تھا۔ ماموں نے مرغا پکڑا کاٹا پکایا چند سورتیں پڑھیں گئیں اور مولوی صاحب چند محلے کے لوگ جو
غریب تھے سب نے کھایا اور صدقہ گھر والے نہیں کھا سکتے اس لیئے میں نے صبر کیا۔
مولوی صاحب نے یقین دلایا کہ کل سے سانپ نہیں نکلے گا ۔ ہوا کچھ یوں کہ پھر دوسرے دن سانپ نکلا اور وہ گھوم رہا تھا معمول کے مطابق میرے کزن مسجد کی طرف بھاگے مولوی صاحب کو بلانے اور میں نے موقع کا فائدہ
اٹھایا ڈنڈا مارا اور وہ سانپ کی کمر اور سر کے درمیان لگا اور دوسرا ڈنڈا جب اسے لگا وہ زمین پہ گرا مر گیا۔ مولوی صاحب نے مرے ہوئے سانپ کو دیکھا پھر ماموں کو دیکھا اور اتنا کہا اس لڑکے کا کوئی ناں کوئی نقصان ہو گا کیونکہ اس نے جن کو مارا ہے۔
میں نے مختصر جواب دیا نقصان تو کل ہو چکا ہے۔

#میرا مرغا۔۔۔۔۔۔۔😑🙂
کاپی

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Dr E.U.K 🩺💉

Dr E.U.K 🩺💉 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Doctorkhan6666

Apr 21
یا اللہ مجھے حقیقی مسلمان اور یورپ جیسی انسانیت عطاء فرما آمین ثم آمین
آج کا جمعتہ الوداع کا خطبہ
تمام مذہب پرست دور رہیں ورنہ بلاک ہونگے
کیونکہ یہ ایک سچا واقعہ ہے
چار دوست پہلی کلاس سے ایف ایس سی تک اکٹھے رہے اور ایف ایس سی کے کے بعد انکی منزلیں الگ الگ ہو گئیں عرصہ 15/20 سال
بعد دوستوں نے سوچا ہمیں ایک بار بچن کی یادیں تازہ کرنی چاہیے ان میں ایک ڈاکٹر ایک انجینئر ایک بزنس مین اور ایک جج ہیں چھوٹی عمر میں سب سے زیادہ شیطان بچہ ڈاکٹر تھا اور سب شریف اور نمازی پرہیزگار جج صاحب تھے اور سب سے الہڑ مذہب سے دور اور نماز قرآن سے دور بزنس مین صاحب تھے اور
انجینئر صاحب کو کوئی مسجد کے گیا تو ٹھیک نہ لیکر گئے تو کئی کئی روز مسجد کے پاس سے بھی نہیں گزرتے تھے لیکن پندرہ سال بعد کی ملاقات نے ایک عجیب و غریب کیفیت طاری کر دی
سفر شروع ہوا چاروں دوست بچھڑے وقت کے قصے سنا رہے تھے کہ وقت کیسا گزرا کیا کیا اور کیسے کیا یوں لگ رہا تھا کہ
Read 25 tweets
Apr 20
Generation Gap

"اُردو کا اُستاد ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ پیپر چیک کرتے ہوئے بندے کو اُکتاہٹ نہیں ہوتی اور بندہ مسلسل مسکراتا ہی رہتا ہے ۔

مضمون نگاری کے حوالے موضوع تھا کہ "جدید دور میں اولاد اور والدین کے درمیان فاصلے بڑھتے چلےجا رہے ہیں" تبصرہ کیجیے

ایک بچے نے اپنے
مضمون میں بہت ہی شاندار دلائل کے ہمراہ لکھا کہ " جدید نسل اور والدین کے درمیان بڑھتے فاصلے ایک زندہ حقیقت ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اپنے والدین کی شادیاں سولہ، سترہ یا بیس سال کی عمر میں ہو گئی تھی

جبکہ جدید نسل کو چوبیس سال کی عمر تک تعلیم کے بہانے اکیلا رکھا
جاتا ہے

اور اس کے بعد اچھی نوکری حاصل کرنے میں تین چار سال مزید لگ جاتے ہیں ۔

جدید نسل اپنے بزرگوں کی چالاکیاں خوب سمجھتی ہے۔ خود تو اپنے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی دیکھ رہے ہیں اور دوسری طرف جدید نسل دیر سے شادی ہونے کی وجہ سے شاید ہی اپنی اولاد کو بھی جوان ہو کر
Read 5 tweets
Apr 4
سعودی ماہر نفسیات ندی الأطرش نے بیان دیا ہے کہ اگر طلاق عورت کے ہاتھ میں ہوتی تو ہر تھوڑی دیر بعد عورت نے مرد کو طلاق دینی تھی -

ان کے اس بیان پر عرب سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بڑے دلچسپ ہیں -

ایک صارف نے لکھا اس صورت سماج میں طلاق کی سب سے بڑی وجہ شاپنگ ہوتی -

ایک اور صارف
نے کچھ یوں نقشہ کھینچا
بیگم آئینہ دیکھتے ہوئے آج میں کیسی لگ رہی ہوں، موبائل میں مصروف شوہر بنا دیکھے جیسے کل لگ رہی تھی -
طلاق طلاق طلاق

ایک نے لکھا جس طرح کے حالات چل رہے ہیں مستقبل میں عورت کے ہاتھ میں ہی ہوگی طلاق -

ابو حاتم نامی صارف نے لکھا
وشهدت شاهدة من جنسهن یعنی
گھر سے گواہی آ گئی -

ایک دل جلے نے لکھا کہ اس میں سراسر مردوں کا فائدہ تھا
عمر بھر ایک کو جھیلنا نہ پڑتا -

عبدالرحمن صیرفی نے لکھا میں اپنا بیگ اٹھائے روتے ہوئے اپنی امی کے گھر چلا جاتا -

خلدون نامی صارف لکھتے ہیں خدا کا شکر ہے ایسا نہیں ہے ورنہ شاپنگ مالز میں طلاقیں ہوتیں -
Read 4 tweets
Apr 4
اپیل
گوشت کا کاروبار کرنے والے تمام لوگ متوجہ ہوں۔۔۔
آپ کی شاپ پر سارا دن رش لگا ہوتا ہے، کوئی ہڈی والا تو کوئی بنا ہڈی والا، کوئی امیر بارگیننگ کر کے 5 کلو،
کوئی سیٹھ صاف صاف 10 کلو اور کوئی کسی بنگلے کا ملازم اپنے مالک کے لیے 3 کلو گوشت لے جاتا ہو گا، ان لوگوں کو جیسا چاہے
گوشت دیا کریں
آپ کی مرضی لیکن ایک اگزارش ہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی ایک پاؤ، آدھا کلو تین پاؤ یا ایک کلو گوشت لینے آتا ہے اسے بھی عزت دیں، اس آدھا کلو والے کو کم ہڈی کم چربی والا اچھا گوشت دیں، ہوسکتا ہے
وہ غریب ہو اور مہینے میں صرف ایک بار ہی گوشت کھانے کی طاقت رکھتا ہو، ایسے میں
اسے آپ وہ گوشت دے دیں جس میں گوشت کم اور ہڈی چربی زیادہ ہو تب اس کے دل پر کیا گزرے گی؟

تو پلیز جو لوگ مہینے میں ایک مرتبہ وہ بھی پوری فیملی آدھا کلو گوشت کھاتی ہو انھیں انسانیت کے ناطے، ثواب کی نیت سے ہی سہی اچھا گوشت دیں،
جو جتنا کم گوشت مانگے اسے اتنا ہی اچھا گوشت دو
Read 4 tweets
Apr 3
کالی کھانسی کی علامات۔
بچوں کو اکثر اوقات کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ کو پہچان ہو کہ بچے کو کالی کھانسی کی شکایت تو نہیں ہے۔ کالی کھانسی (Whooping cough) شروع میں عام کھانسی کی طرح ظاہر ہوتا ہے۔ اس دوران کھانسی کے ساتھ ناک بہنا ، چھینکیں آنا جیسی علامات ہو
سکتی ہیں۔ عموما7 سے 10 دن کے بعد whoop ظاہر ہوتی ہے۔ مطلب کہ بچہ کھانسی کے اختتام پر آواز کے ساتھ سانس کو زور سے اندر کی طرف کھینچتا ہے۔ اس دوران بچے کا چہرہ نیلا یا سرخ ہو سکتا ہے۔ 18 ماہ تک کی عمر کے بچے کی خصوصی کیئر کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس کیفیت میں اس کا سانس بند ہو
سکتا ہے۔ اگر بچے کو کالی کھانسی کی شکایت ہو تو دیر مت کریں اور فورا اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے چیک کرائیں۔ بچے کو اس کیفیت میں الٹیوں کی شکایت بھی ہو سکتی ہے

کالی کھانسی بچوں میں زیادہ عام ہے مگر بڑے بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ ایک بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے جو چھینک یا کھانسی کے
Read 4 tweets
Apr 3
دودھ سے بھری کیتلی اس کی بیٹی کے ہاتھوں سے اچانک چھوٹ کر نیچے گری --- سارے کا سارا دودھ زمین پر پھیل گیا---

وہ خاموشی سے ایک طرف بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا تھا-- ایک لمحے کیلیئے اس کے ذہن میں شکوہ پیدا ہوا---

"اے مالک اس طرح کے چھوٹے بڑے نقصان ہم غریبوں کا مقدّر ہی کیوں ہوتے ہیں؟
اگرچہ ایک ہی لمحے میں پورے دن کی کمائی کے برابر نقصان ہو چکا تھا-- تاہم وہ زبان سے کچھ نہ بولا

اچانک اس نے عجیب منظر دیکھا--

ایک بلی کہیں سے نمودار ہوئی اور زمین پر پھیلا دودھ چاٹنا شروع کر دیا--- جب وہ جانے کیلیئے مڑی ---

تو ایک دم لڑکھڑائی اور زمین پر گر کر لوٹ پوٹ ہو نے
لگی--- وہ بھاگ کر پہنچا لیکن اس کے پہنچنے سے پہلے ہی بلی کی موت ہو گئی---

اسے صدمہ ہوا---

یقیناً انجانے میں دودھ میں کوئی مہلک چیز شامل ہو گئی تھی--- اچانک اسے خیال آیا کہ اگر یہ دودھ زمین پر نہ گرتا تو کیا ہوتا؟؟

فورًا رب کی بڑائی کا اسے احساس ہوا-- "
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(