سعودیہ کو کہا کہ ملائیشیا نیا بلاک بنانا چاہتا ہے اور ملائیشیا کو کہا کہ سوری سعودی بڑے بھائی جان ہیں وہ ناراض ہو جائیں ہیں۔
امریکہ کو کہا کہ میں تو آپ کے ملک سے ایسے واپس جا رہا ہوں جیسے میں نے پھر سے ورلڈ کپ جیت لیا
اور رشینز کو کہا تمہارا تیل خریدنے کی وجہ سے امریکہ مجھ سے ناراض ہے۔
یوتھیوں کو بتایا کہ میرے خلاف عالمی/امریکی سازش ہوئی ہے اور امریکیوں کو بتایا کہ مجھے فوج نے تم سے اچھے تعلقات کی بنیاد پر فارغ کیا ہے اس لیے میری مدد کرو۔
پھر یوتھیوں کو بتایا کہ absolutely not اور غلامی نامنظور کا نعرہ لگاؤ کیونکہ ہم رشین اور چائینیز بلاک میں جارہے ہیں اور امریکی یورپی سفیروں کو کہا مجھے واپس لیکر آئیں ورنہ یہ PDM تو چائینیز بلاک میں جارہی ہے۔
آئی ایم ایف سے قرضہ لیتے ہوئے وعدہ کیا کہ عوام کی کھال اتار کر بھی تمہارے پیسے دیں گے لیکن حکومت جاتی نظر آئی تو اسی IMF کے پیسے کی ویلیں کرواتے ہوئے خزانہ خالی کرگئے۔
ایک طرف IMF کو آفیشل خط لکھ کر کہتے ہیں کہ اگر آپ نے PDM حکومت کو پیسے دیے تو پنجاب اور KPK پیسے واپس نہیں کریں گے دوسری طرف اسی IMF کو کہتے ہیں کہ ہمیں واپس آ لینے دیں آپ کی پہلے سے بڑھ کر سیوا کریں گے۔
آج تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس ناہنجار کی حکومت کس نے گرائی، یوتھیو کو بتایا ہے کہ امریکہ ہے، امریکیوں کو بتایا ہے فوج قصور وار ہے، فوج کو کہا کہ زرداری فضل الرحمان اور شہباز شریف نے سازش کی اور زرداری کو کہا ہے کہ محسن نقوی نے حکومت گرائی۔
عدالت کے اندر کہتا ہے کہ PTI پرامن جماعت ہے یہ ایجنسیوں اور گلوبٹوں نے جلاؤ اور توڑ پھوڑ کی ہے عدالت سے فارغ ہوکر انٹرویو میں کہتا ہے کہ اگر مجھے پھر گرفتار کیا تو پھر یہ ری ایکشن ہوگا۔
ٹی وی پر بک بک کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میرے پاس سارے ثبوت ہیں کہ یہ ایجنسیوں کے لوگوں کا کام ہے اور پی ٹی آئی کا کوئی کارکن اس میں ملوث نہیں اور پھر اگلے سانس میں کہتا ہے کہ احتجاج میں مرنے، زخمی ہونے اور گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن ہیں انہیں رہا کیا جائے
مزے کی بات ہے کہ فدو یوتھیے ان تمام باتوں پر مشترکہ طور پر بیک وقت یقین کرتے ہیں😐😐