Zil E Huma Dar Profile picture
Jun 18 10 tweets 3 min read Twitter logo Read on Twitter
دوسری خبروں میں ہم نے دوبارہ تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ مصروفیت بھی حاصل ہو گئی اور بیماری سے دھیان بٹانے کا بہانہ بھی مل گیا۔
کلاس کی پہلی سکارف والی لڑکی ہونے کی وجہ سے نظروں میں بھی تھی اور کچھ اساتذہ سے سوال جواب کی وجہ سے بھی اچھا تاثر قائم ہو رہا تھا ۔۔۔
کہ اچانک پرانی فلمیں دیکھتے دیکھتے “کل ہو نہ ہو” دیکھ لی۔ فلمی کیفیت خود پہ طاری ہونے لگی تو احساس ہوا کہ امن کی طرح ہم بھی کوئ خاص صحتمند نہیں ہیں لیکن ہم اس کی طرح شوخ و چنچل بھی نہیں ہیں۔ وہ تو جاتے جاتے کئی زندگیاں بدل گیا لیکن ہم اب تک اپنا حلیہ تک نہ بدل سکے۔
شرمندگی کے احساس سے نکلے تو عزم کیا کہ آج سے ہم بھی لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔ اس سلسلے میں پہلا نشانہ اپنے ہم جماعتیوں کا لیا۔ ہر براعظم کے لوگ ہماری ہی کلاس میں تھے۔ اب ہم نے بھی کان اور آنکھیں کھلی رکھنی شروع کیں کہ جانے کب کسی کو مدد کی ضرورت ہو۔
دھیرے دھیرے انکشاف ہوا کہ ہم دیسیوں اور فرنگیوں میں ایک ہی فرق ہے کہ وہ اپنے آج میں جیتے ہیں۔ ان کے مسائل بھی روزمرہ کے اور معمولی ہوتے ہیں۔ اب ان مسائل کے لیے تو ہم اپنی ننھی جان کو مشکل میں ڈالنے سے رہے۔ اس لیے نظر انداز کرتے چلے گئے۔
اسی دوران جب پہلی اسائنمنٹ ملی تو سر نے کئی بار دہرایا کہ کوئ کسی سے اسائنمنٹ بنواۓ اور نہ AI استعمال کرنے کی غلطی کرے۔
ہم نے بھی کمر کس لی اور ریسرچ شروع کر دی۔ دو دن بعد احساس ہوا کہ ہمارے کلاس میں ہنگیرین لڑکا کافی دکھی دکھی لگ رہا ہے۔ ہماری رگ پھڑکی جو ماجرا پوچھ لیا۔
معلوم ہواکہ صاحب چونکہ ساتھ ساتھ جاب بھی کر رہے ہیں، اس لیے ان کے لیے ریسرچ اور اسائنمنٹ دونوں مشکل کام ہے۔
اب ہم تو ہم ہیں۔فوراً ذمہ لیا کہ relevant material ان کو فراہم کریں گے تاکہ انھیں مشکل نہ پیش آۓ۔اس مرحلے کے بعد اگلی مشکل یہ آن پڑی کہ ان کے پاس typing کا بھی وقت نہیں ہے
ہم اتنے عقلمند کہ وہ ذمہ داری بھی اپنے سر لی۔ انھوں نے کمال مہربانی سے اپنی college id عطا کی کہ وہیں سے اسائنمنٹ upload کر دیجیے گا۔
صاحبو: دن رات لیپ ٹاپ پہ ٹائپ کرتے اپنی آنکھیں دکھنے لگی۔ ایک ہی موضوع پہ دو مختلف اسائنمنٹ بنانا آسان نہیں تھا لیکن ہم یہ نیّا بھی پار کر گئے۔
اسی دوران وہ ہمیں السلام و علیلم کہنا شروع ہو گئے۔ ہم بھی جذبہ ہمدردی میں سرشار ان سے باتیں کرتے رہے۔
نتیجہ آیا تو ان صاحب کے نمبر سب سے زیادہ اور ہم ایورج میں پاس ہوۓ۔ دکھ تو بہت ہوا لیکن جب انھوں نے کہا کہ آج سے میری سب اسائنمنٹ تم ہی بنانا۔
تب احساس ہوا کہ مفت میں کام سب کو ہی پسند آتا ہے۔ فوراً بیماری کا بہانہ بنایا اور اپنی راہ لی۔
اس دن کے بعد سے تحریری مدد سے اجتناب کا بورڈ اپنے چہرے پہ آویزاں کر دیا ہے تاکہ لوگ مروت کو مجبوری نہ بنا لیں۔
#ہماکازاویہ

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Zil E Huma Dar

Zil E Huma Dar Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ZilayHumaDar

May 22
ایک زمانے میں،پہاڑیوں اور کھلتے ہوئے مرغزاروں کے درمیان واقع ایک خوبصورت شہر میں ایک لڑکی رہتی تھی۔اس کے بہتے ہوئے شاہ بلوط بالوں، چمکتی ہوئی سبز آنکھوں اور ایک ایسی مسکراہٹ جو تاریک ترین کمرے کو روشن کر سکتی تھی،ایسی دلکشی تھی جو لوگوں کے دلوں کو موہ لیتی تھی۔

کہانی لکھ رہی ہوں
ایک چمکتی دوپہر کتابوں کی دکان کے شیلفوں میں جھانکتے ہوئے، اس لڑکی کی آنکھیں ایک لمبے، خوبصورت اجنبی حسن سے ملیں۔
پرسکون،پراعتماد اور گرمجوش شخصیت کا مالک حسن۔

اس کی بادامی آنکھوں میں اسرار کی چمک تھی، جیسے اس کی روح میں کوئی کہانی دبی ہو جس کے پردہ اٹھانے کا انتظار ہو۔
جیسا کہ تقدیر نے کیا ہوگا، حسن بھی ایک شوقین قاری تھا، اور وہ ادبی جواہرات کی تلاش میں اکثر اسی کتاب کی دکان پر جاتا تھا۔
ان کے راستے آپس میں جڑے ہوئے تھے، اور انہوں نے جلد ہی خود کو کتابوں اور شاعری سے جڑی محبت میں محو کرلیا۔
الفاظ کا جادو دونوں پہ چل چکا تھا۔
Read 10 tweets
Apr 19
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کہتی ہیں؛
ایک عید پر میں نے اپنی ماں سے فرمائش کی کہ اس عید پر میں نیلے رنگ کا غرارہ پہنوں گی اور وہ غرارہ Taffeta کا ہو، اس پہ مجھے ہلکے پیلے رنگ کی جارجٹ کی قمیض چاہیئے اور اس پر چنری کا دوپٹہ چاہیے۔۔
میری ماں نے بڑے پیار سے اور بہت لاڈ سے میرا وہ عید کا جوڑا بنایا اور میں وہ عید کا جوڑا پہن کر بہت خوش ہوئی_

ہمارے ہاں ایک رسم ہے عید کا ناشتہ ایک بہت بڑا جشن ہوتا ہے، تو جب ہم عید کے ناشتے سے فارغ ہوئے تو میں نے اپنی ماں سے کہا کہ اب ہم کھیلنے جا رہے ہیں۔۔
تو انہوں نے انتہائی لاڈ سے بانہیں پھیلائیں اور مجھے اپنی بانہوں میں لے کے چومتے ہوئے پوچھا کہ تمہیں اپنا جوڑا بہت اچھا لگا؟ میں نے کہا ہاں بہت خوبصورت ہے جیسا میں چاہتی تھی بالکل ویسا ہی ہے_

تو اماں جی کہنے لگیں بیٹا اب یہ جوڑا تمہارے لیے ہی ہے نا؟
میں نے کہا جی بالکل۔۔
Read 8 tweets
Apr 4
سورة نور میں جب اللہ جلّ شانہ کے فرمانِ عالی شان کے ترجمہ سنتے ہوۓ جب مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کے نظریں نیچی کرنے کے حکم تک پہنچا تو اندر سے لرز کر رہ گیا۔۔۔!
خود کا محاسبہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ وہ گناہ ہے جو بڑی بے خوفی سے کیا جاررہا ہے۔۔۔!
اور سب سے بڑی بات۔۔۔!
اس کو گناہ ہی نہیں سمجھا جاتا۔۔۔!
بدن کا پردہ تو بعد کی بات ہے اللہ سبحانہ وتعالی نے آنکھوں کے پردے کا سب سے پہلے حکم دیا ہے۔
یہ اللہﷻ کا وہ حکم ہے جس کی دانستہ ,غیر دانستہ ,شعوری یا لاشعوری طور پر بڑی دیدہ دلیری سے خلاف ورزی کی جاررہی ہے۔
اور اس میں دین دار کہلانے والا طبقہ بھی جکڑا ہوا ہے۔
موبائل فون کے غلط استعمال نے بدنظری کے گناہ اور اللہﷻ کی عظیم نافرمانی کو ہمارے بستروں تک پہنچا دیا ہے۔
موبائل,تنہائی اور انٹرنیٹ جب میسر آتا ہے تو ہماری انگلیاں خواہشِ نفس کی پیروی میں کیوں لگ جاتی ہیں۔۔۔!
Read 12 tweets
Mar 8
مجھے مرد اچھے لگتے ہیں
جنگجو ، بہادر
اور میدانِ جنگ میں پیٹھ نہ دکھانے والے
وحشی گھوڑوں
اور اپنی رانوں کی بے قابو طاقت کو
لگام ڈالنے والے
مجھے مرد اچھے لگتے ہیں
درویش، فقیر ، سالک
جوگی ، سادھو اور ناتھ
راہِ سلوک کے مسافر اور نیک دل شاعر
بھیگے ہوئے دلوں والے نغمہ گر
مصور اور نے نواز ، معلم اور متعلم
جن کی نگاہیں پرانے رازوں
اور دل مدفون خزانوں جیسے ہوتے ہیں
مجھے مرد اچھے لگتے ہیں
ا پنے باپ جیسے خوبصورت اور نفیس
ملائم اور کھردرے
جو موپساں ، ہیرلڈ لیم اور شرر کو
اپنے دوہرے دھسے کے حجرے میں بیٹھ کر تلاوت کرتے ہیں
اور بظاہر نہایت غیر ادبی زندگی گزارتے ہیں
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(