Zil E Huma Dar Profile picture
I embrace the power of words to bridge gaps, foster understanding and celebrate diversity. #ہماکازاویہ
حسنین شاہ Profile picture 1 subscribed
Mar 31 7 tweets 1 min read
والد صاحب آخری عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے۔
وفات کے سال بھی انھوں نے اعتکاف کا ارادہ کیا. مسجد کا ایک کونہ چن کے گھر آۓ۔ اٹھارویں روضے کی رات کچھ بے چین رہے کہ گھبراہٹ ہے. ڈاکٹرصاحب نے فرمایا کہ سب نارمل ہے۔اگلا دن بھی ایسے ہی گزرا۔ بیسیوں روضے کی صبح زیادہ گھبراہٹ ہوئ تو بھائ زبردستی ہسپتال لے گئے کہ تفصیلی ٹسٹ کروا لیتے ہیں۔ وہ ہچکچاتےرہے کہ ہسپتال والے داخل کر لیں گے اور میرااعتکاف کا ارادہ ہے۔ ہسپتال والوں نے کہا کہ
ECG ہم افطار کے بعد کریں گے لیکن بظاہر سب
نارمل ہے۔
افطار سے دس منٹ پہلے بھائ کو کہا کہ امی مجھ سے ملنے آئ ہیں.
Mar 16 15 tweets 4 min read
شاید 2017 کا سن تھا۔ اٹک آئل ریفائنری کے پیچھے کوٹھا کلاں کی ایک تنگ گلی سے گزرتے ہوئے ہم چھوٹے سے ایک فلیٹ میں داخل ہوئے۔ سحرش نے کہا،

یہ فریضہ اسکول ہے۔ یہ سترہ بچے ہیں۔ ان کی مائیں گھروں میں کام کرتی ہیں۔ ہم انہیں تعلیم دے رہے ہیں۔

ان کی فیس کیا ہے؟ یہ ہمیں اپنا وقت دیتے ہیں، یہی ان کی فیس ہے۔

میں گھبرا سا گیا۔ یہ امریکا پلٹ لڑکی ہے، اس کو ابھی حالات کا اندازہ نہیں ہے۔ وسائل چاہئیں اور بہت سارا وقت۔ دو چار ٹکریں لگیں گی تو مہاراشٹر کی ساوتری بائی پھلے بننے کا بخار اتر جائے گا۔

مگر ہمیں کیا۔ ہمیں فیتہ کاٹنے کو کہا گیا،
Mar 13 11 tweets 2 min read
اسلام نے عورتوں پر کتنا ظلم کیا؟

وہ تمہیں بتائیں گے کہ عورت کو چار دیواری تک محدود کیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتائیں گے کہ حضرت عثمان نے حضرت ام کلثوم بنت علی کو ملکہء روم کے دربار میں سفیر بنا کر بھیجا تھا۔ جی ہاں،حضرت ام کلثوم روم کی ملکہ کے پاس خوشبواورمشروبات لے کر گئیں۔ آپ کے استقبال کے لئے ہرقل کی زوجہ آئی اور اس نے خواتین کے سامنے کہا"یہ تحفے عرب کے بادشاہ کی بیوی اور ان کے نبی کی بیٹی لے کر آئی ہےٗ"۔

وہ یورپ و امریکہ میں عورتوں کو ووٹ کے حقوق دینے کی بات تو کریں گے لیکن یہ نہیں بتائیں گے کہ دنیا کی تاریخ میں سب سے پہلے یہ حق اسلام نے دیا۔
Mar 11 11 tweets 2 min read
اگر خدا مجھے جنت لے جائے تو میں وہاں کیا کروں گا؟

میں سیدہ آسیہ زوجہ فرعون کے پاس جاوں گا، اور پوچھوں گا کہ اپنے پیٹ پر پورا پتھر اٹھانے کی برداشت کہاں سے لی تھی۔
میں سید غنی عثمان رض کے پاس جاوں گا اور پوچھوں گا کہ ایک ہی رکعت میں پورا قرآن کیسے پڑھ لیا کرتے تھے۔ مکہ کے شہزادے مصعب بن عمیر سے ملوں گا اور پوچھوں گا کہ ایسی شاہانہ زندگی کو ترک کر کے اپنوں سے ملی اذیت کے باوجود صبر اور ہجرت کیسے کر لی۔

عشرہ مبشرہ سے ملوں گا ان سے پوچھوں گا کہ جب تمہیں جنت کی بشارت ملی تو پھر تمہاری نیند کا کیا ہوا؟۔
Mar 6 12 tweets 3 min read
ہم دونوں میں بلا کی مماثلت ہے۔ ایک ہی بات پہ ایک سا ردعمل اور ایک سے ہی جذبات ہوتے ہیں۔ ہمارے شوق بھی مشترکہ تھے۔کرکٹ کا میچ ہر کام چھوڑ کے دیکھتے۔ ہر سیاسی پروگرام دلچسپی سے دیکھتے ۔مانوجیسے ایک ہی سانچے سے دو مورتیں بنائ گئی ہوں۔ بس ایک کو لڑکا اور دوسری کو لڑکی بنا دیا گیا ہو۔ جہاں بھی جاتے، سب کو یہی لگتا کہ ان دونوں سے اب کون جیتے۔ حاضر جواب، حس مزاح سے بھرپور اور حساس۔ ہر محفل کی ہم رونق ہوتے
لیکن ایک مسئلے پہ ہم دونوں متضاد تھے۔ وہ عمران خان کے حامی اور میں میاں دے نعرے لگانے والی۔
Mar 4 7 tweets 2 min read
سماج کی دو دھاری تلوار ۔

ایک صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ اے اللہ کے رسول میرے پڑوسی نے میرا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔۔
آپ نے فرمایا کہ گھر کا سامان اور اہل و عیال گھر سے باہر لے آؤ اور ہر گزرنے والے کو بتاؤ کہ تمہارے ہمسائے نے تمہارا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔۔
ان صاحب نے بالکل ایسا ہی کیا ، جو گزرتا وہ تعجب سے پوچھتا کہ بھائی کیا ماجرا ہے ۔ وہ بتاتے کہ میرے پڑوسی نے میرا جینا دوبھر کر دیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہی مشورہ دیا ہے کہ معاملہ معاشرے کے سامنے رکھ دو ۔۔
Feb 24 9 tweets 2 min read
کسی جنگل میں ایک "خرگوش" کی اسامی نکلی۔ عرصے سے بے روزگار ایک ریچھ ہر جگہ عرضی بھیجتا رہتا تھا، اُس نے اِس اسامی کیلئے بھی درخواست جمع کرا دی۔

اتفاق سے کسی خرگوش نے درخواست نہیں دی تو اسی ریچھ کو ہی خرگوش تسلیم کرتے ہوئے ملازمت دیدی گئی۔ ایک دن ریچھ کو پتہ چلا کہ جنگل میں ریچھ کی ایک اسامی پر ایک خرگوش کام کر رہا ہے اور اسے ریچھ کا مشاہرہ اور ریچھ کی مراعات مل رہی ہیں۔ ریچھ کو اس نا انصافی پر بہت غصہ آیا کہ وہ اپنے قد کاٹھ اور جثے کے ساتھ بمشکل خرگوش کا مشاہرہ اور مراعات پا رہا ہے
Sep 2, 2023 8 tweets 2 min read
پچھلے سال سے یو کے کی حکومت نے مختلف کیٹیگریوں کے لیے ورک پرمٹ کی اجازت دی ہے۔یہ ویزے عام طور پہ 3سال کے لیے ہیں جن کو بعد میں extend بھی کروایا جا سکتا ہے۔ ان ویزوں کی بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ اپنے ویزے پہ اپنی فیملی کو بھی ساتھ لا سکتے ہیں۔اس میں care visa کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہے. اس کیٹیگری کے ویزے سولہ ہزار پاؤنڈ میں ملنا شروع ہوۓ اور اب حال یہ ہے کہ بیس ہزار پاؤنڈ سے کم میں یہ ویزا ملنا مشکل ہو گیا ہے۔
ایجنٹوں نے ظلم یہ کرنا شروع کیا کہ وہ ایک ورک پرمٹ بیچنے کی بجاۓ آپ کو فیملی کے ویزے کا جھانسا دے کر مزید پیسے اینٹھ رہے ہیں۔
Jul 8, 2023 9 tweets 2 min read
ایک دفعہ میں پیرس کے ادبی میلے میں شریک ہوا تو وہاں میری آمد کی خبرسن کر ایک مصور مجھ سے ملنے آیا اور کہا :
"میں بھی داغستانی ہوں، فلاں گاؤں کا رہنے والا ہوں لیکن تیس برس سے یہاں فرانس میں ہوں۔"
داغستان واپسی پر میں نے اس کے عزیزوں اور ماں کو تلاش کیا۔ اس مصور کے بارے میں اس کے خاندان کو یقین تھا کہ وہ مر چکا ہے۔ مصور کی ماں یہ خبر سن کر بہت حیران ہوئی۔ اس ماں کو علم ہی نہ تھا کہ اس کا بیٹا ابھی تک زندہ ہے۔ میں نے مصور کی ماں کو یقین دلاتے ہوئے کہا: "آپ کا بیٹا واقعی زندہ ہے اور فرانس میں خوش و خرم ہے۔"
Jun 18, 2023 10 tweets 3 min read
دوسری خبروں میں ہم نے دوبارہ تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ مصروفیت بھی حاصل ہو گئی اور بیماری سے دھیان بٹانے کا بہانہ بھی مل گیا۔
کلاس کی پہلی سکارف والی لڑکی ہونے کی وجہ سے نظروں میں بھی تھی اور کچھ اساتذہ سے سوال جواب کی وجہ سے بھی اچھا تاثر قائم ہو رہا تھا ۔۔۔ کہ اچانک پرانی فلمیں دیکھتے دیکھتے “کل ہو نہ ہو” دیکھ لی۔ فلمی کیفیت خود پہ طاری ہونے لگی تو احساس ہوا کہ امن کی طرح ہم بھی کوئ خاص صحتمند نہیں ہیں لیکن ہم اس کی طرح شوخ و چنچل بھی نہیں ہیں۔ وہ تو جاتے جاتے کئی زندگیاں بدل گیا لیکن ہم اب تک اپنا حلیہ تک نہ بدل سکے۔
May 22, 2023 10 tweets 3 min read
ایک زمانے میں،پہاڑیوں اور کھلتے ہوئے مرغزاروں کے درمیان واقع ایک خوبصورت شہر میں ایک لڑکی رہتی تھی۔اس کے بہتے ہوئے شاہ بلوط بالوں، چمکتی ہوئی سبز آنکھوں اور ایک ایسی مسکراہٹ جو تاریک ترین کمرے کو روشن کر سکتی تھی،ایسی دلکشی تھی جو لوگوں کے دلوں کو موہ لیتی تھی۔

کہانی لکھ رہی ہوں ایک چمکتی دوپہر کتابوں کی دکان کے شیلفوں میں جھانکتے ہوئے، اس لڑکی کی آنکھیں ایک لمبے، خوبصورت اجنبی حسن سے ملیں۔
پرسکون،پراعتماد اور گرمجوش شخصیت کا مالک حسن۔

اس کی بادامی آنکھوں میں اسرار کی چمک تھی، جیسے اس کی روح میں کوئی کہانی دبی ہو جس کے پردہ اٹھانے کا انتظار ہو۔
Apr 19, 2023 8 tweets 2 min read
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کہتی ہیں؛
ایک عید پر میں نے اپنی ماں سے فرمائش کی کہ اس عید پر میں نیلے رنگ کا غرارہ پہنوں گی اور وہ غرارہ Taffeta کا ہو، اس پہ مجھے ہلکے پیلے رنگ کی جارجٹ کی قمیض چاہیئے اور اس پر چنری کا دوپٹہ چاہیے۔۔ میری ماں نے بڑے پیار سے اور بہت لاڈ سے میرا وہ عید کا جوڑا بنایا اور میں وہ عید کا جوڑا پہن کر بہت خوش ہوئی_

ہمارے ہاں ایک رسم ہے عید کا ناشتہ ایک بہت بڑا جشن ہوتا ہے، تو جب ہم عید کے ناشتے سے فارغ ہوئے تو میں نے اپنی ماں سے کہا کہ اب ہم کھیلنے جا رہے ہیں۔۔
Apr 4, 2023 12 tweets 3 min read
سورة نور میں جب اللہ جلّ شانہ کے فرمانِ عالی شان کے ترجمہ سنتے ہوۓ جب مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کے نظریں نیچی کرنے کے حکم تک پہنچا تو اندر سے لرز کر رہ گیا۔۔۔!
خود کا محاسبہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ وہ گناہ ہے جو بڑی بے خوفی سے کیا جاررہا ہے۔۔۔!
اور سب سے بڑی بات۔۔۔! اس کو گناہ ہی نہیں سمجھا جاتا۔۔۔!
بدن کا پردہ تو بعد کی بات ہے اللہ سبحانہ وتعالی نے آنکھوں کے پردے کا سب سے پہلے حکم دیا ہے۔
یہ اللہﷻ کا وہ حکم ہے جس کی دانستہ ,غیر دانستہ ,شعوری یا لاشعوری طور پر بڑی دیدہ دلیری سے خلاف ورزی کی جاررہی ہے۔
Mar 8, 2023 7 tweets 2 min read
مجھے مرد اچھے لگتے ہیں
جنگجو ، بہادر
اور میدانِ جنگ میں پیٹھ نہ دکھانے والے
وحشی گھوڑوں
اور اپنی رانوں کی بے قابو طاقت کو
لگام ڈالنے والے مجھے مرد اچھے لگتے ہیں
درویش، فقیر ، سالک
جوگی ، سادھو اور ناتھ
راہِ سلوک کے مسافر اور نیک دل شاعر
بھیگے ہوئے دلوں والے نغمہ گر
مصور اور نے نواز ، معلم اور متعلم
جن کی نگاہیں پرانے رازوں
اور دل مدفون خزانوں جیسے ہوتے ہیں