Atta Rajpoot Profile picture
May 3 8 tweets 2 min read Read on X
یہ ماں باپ اور ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

کچھ باتیں جو مجھے کسی تباہی سے خبردار کرتی ہیں سوشل میڈیا حقیقت میں جہالت کی ایک عظیم یونیورسٹی ہے جو جاہلوں کا ایک پورا جتھہ فقط چند دن میں تیار کر رہی ہے یہاں سے فارغ التحصیل طالبعلم کم عقل، بد تہذیب، احساس کمتری ، بد اخلاقی ، ادب و
👇 Image
آداب سے عاری ، قولی و تحریری فحاشی ، بے حیائی ، بدکاری ، عریانی ، جھوٹ ، فریب جیسے مضمونوں میں اعزازی نمبروں سے ڈگری پا کر خود کو دنیا میں سب سے بڑے دانشگرد سمجھ بیٹھے ہیں، اب کتابوں سے محبت ، تحقیق سے لگاؤ، اور سچاٸی کے موتیوں سے سجے الفاظوں سے بھری تحریریں کی چاہ، ایمان
👇
افروز دیباچوں کی مانگ، کہیں پیچھے بہت دور رہ گٸی ہے وہ مسلم قوم کبھی ترقی پا ہی نہیں سکتی جو علم و فن سے دوری اختیار کر لے جو اسلامی خاندانی نظام کو موبائلوں کی نظر کر دے جہاں خطبات کے اندر سے اسلامی روح کو مکمل نچوڑ لیا جاٸے جہاں کے خطیبوں کے منہ سے نکلے ہوٸی آواز مرد مومن
👇
تیار نہ کر پاٸیں اور جہاں منبر رسول ﷺ پہ بیٹھ کر ایک عالم دین کی بات دل کو نرم اور آنکھوں کو نم نہ کرے، جہاں علماء کرام قرآن و حدیث کی بات کرنے سے زیادہ اپنی مشہوری کو مد نظر رکھیں وہاں پھر پی ٹی آٸی ، ٹی ٹی پی ، بی ایل اے ، غدار ، فتنہ ساز ، جھوٹے منافق سیاستدان ، بے
👇
انصافی کی داستان ، قتل و غارت ، ڈاکے ، چوریاں ، حرام مال کے ذراٸع سر اُٹھاتے ہی ہیں جب کوٸی مسلم قوم اجتماعی طور پہ خود کو دین اسلام سے غفلتوں پہ قاٸل کر لے اور پھر حق بات کو نظر انداز کرے تو دنیا و آخرت کی تباہی مقدر ٹھہرتی ہے اے پاکستانیوں سنبھل جاٶ کہ کل روز محشر سوال
👇
یہ نہیں ہونا کہ تم کتنے طاقتور تھے وہاں تو معاملے عمل اور نیتوں پہ سامنے رکھ دیے جاٸیں گے، کیا ہی خوب ہو کہ ہم پاکستانی اجتماعی طور پر رجوع الی اللّہ کی طرف لوٹیں کیونکہ سب کو واپس اُس کی طرف ہی لوٹنا ہے سوشل میڈیا استعمال کرو اور خوب کرو لیکن تمہارے استعمال کا اگر اسلام کو
👇
فاٸدہ نہیں تو پھر یہ استعمال بیکار ہے تمہاری دنیا و آخرت کے لیے۔جزاك اللهُ

ہم نے کیا ہے جو بھی، اُس کا حساب ہوگا
کل روزِ محشر ہر عمل کا جواب دینا ہوگا

ابو انس کشمیری
@threadreaderapp
roll

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Atta Rajpoot

Atta Rajpoot Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ChAttaUrRahman

May 3
چہرۂ اَقدس حضرت مُحَمَّد ﷺ

حضور ﷺ کا پورا حلیہ مبارک تفصیل طلب ہے۔ سرِ دست راقم آپ ﷺ کے صرف ''چہرۂ اقدس'' کی تفصیل پیش کر رہا ہے۔ مشتِ نمونہ از خروارے۔
چہرۂ اقدس گول تھا:
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں، آپ کا چہرہ اقدس گول شکل کا تھا۔(رواہ مسلم)
تلوار کی
👇 Image
طرح لمبا نہیں تھا بلکہ چاند جیسا گول تھا۔
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
کسی نے کہا کہ: آپ کا چہرہ تلوار جیسا تھا، فرمایا: نہیں! جیسے سورج اور چاند (گول تھا)(رواہ مسلم)

رخسار نرم تھے:
حضرت ابن ابی ہالہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ:
آپ کے دونوں رخسار
👇
نرم تھے یعنی نہ پھولے ہوئے تھے نہ دبے ہوئے۔(شمائل ترمذی)

پیشانی مبارک:
حسین چہرہ، عظیم پیشانی اور باریک ابرو تھے۔(جواھر البیان وزرقانی)
دونوں ابروؤں کے درمیان ایک رگ تھی جو ناگواری کے وقت ابھر آتی تھی۔(ترمذی)
بھنویں باریک تھیں: (بیھقی)

مبارک آنکھیں:
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ
👇
Read 13 tweets
May 2
سعد کے کنبے والو دوڑو اور اس بچے کو چھاتی سے لگاؤ۔

ننھے بچے کی تربیت و پرورش کے لئے محسوس قوتوں میں سب سے بڑی قوت وہ ہے جسے باپ کہتے ہیں۔ لیکن کیا تماشا ہے کہ وہ بزور توڑ دیا گیا اور پیدا ہونے سے پیشتر ہی توڑ دیا گیا۔ وہ آیا اور اس شان کے ساتھ آیا کہ جس کو لوگ پالنے والا
👇 Image
کہتے ہیں۔ وہ مدینہ کے ایک میدان میں سویا ہوا تھا۔ سعد کے کنبے والو دوڑو اور اس بچے کو چھاتی سے لگاؤ۔ جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کا کوئی نہیں۔ جن کے پاس سب کچھ تھا انہیں دھکیل دیا گیا۔ جس کی اونٹنی کا تھن خشک ہو چکا تھا اور خود جس کے پاس دودھ کا ایک قطرہ نہ تھا۔ کچھ نہ تھا
👇
اسی نے اپنی گود میں اُٹھا لیا۔ جب واپس کرنے آئی تو تماشے کا یہ کیسا درد ناک حصہ تھا کہ ابواء کے ایک جھونپڑے میں اس بچہ کی تربیت و پرداخت کرنے والی دوسری قوت بھی ہمیشہ کے لئے گم ہو گئی۔ پیر مرد بوڑھا دادا اُٹھتا ہے اور اس کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے لیکن قدرت جس کے ساتھ کچھ نہیں
👇
Read 22 tweets
Apr 30
انقلاب ایران کا اسلام سے کچھ تعلق نہیں تھا۔

راقم 1979 سے 1985 تک پیش آنے والے حالات و واقعات کی روشنی میں یہ بات بلا شک وتردد کہہ سکتا ہے۔ کہ ایرانی انقلاب کا اسلام سے قطعی کوئی تعلق نہیں تھا حتیٰ کہ انقلاب ایران خالصتاً شیعہ بھی نہیں تھا۔کیونکہ پاسداران کے ہاتھوں قتل ہونے
👇 Image
والے"مجاہدین خلق"بھی خود شیعہ تھے۔بنی صدر کی حمایت کے جرم میں گولیوں کا نشانہ بننے والے بھی شیعہ تھے۔آیت اللہ شریعت مدار بھی شیعہ تھے، اور انقلاب کے بعد وہ کون کون سا ظلم تھا جو مسلسل سات سال آیت اللہ شریعت مدار کو جو اہل تشیع کے سب سے بڑے عالم تھے خاموش کروانے کے لیے آزمایا
👇
نہیں گیا اِن سالوں میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں ہیں کیسے ہیں؟ اسی طرح ایران میں سنی کردوں ، بلوچیوں وغیرہ کو بھی بھاری تعداد میں شہید کیا گیا تھا۔ جبکہ ہزاروں سنی مدارس و مساجد کو ویران کر دیا گیا ہے!۔ علاوہ ازیں ایک ایرانی شیعہ راہنما نے بڑی جرأت و وضاحت کے ساتھ 1985
👇
Read 18 tweets
Apr 26
عالمی جلاد ننگی تلواریں سونتے کھڑے ہیں

میری ناقص رائے میں آج پوری دنیا میں اگر کوئی ' ماڈل اسلامی ریاست ' ہے تو وہ سعودی عرب ہی ہے ۔ کیونکہ سعودی عرب 2011 کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 1400 ملین ریال پوری دنیا میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے لیے خرچ کر رہا تھا جس میں
👇 Image
اِن آخری چھ سالوں میں کمی دیکھنے میں آٸی ہے سعودیہ کا یہ مالی تعاون پیش کرنے کی وجہ سے ہزاروں غیر مسلم اسلام کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں اس کے علاوہ اگر کوئی دوسری ریاست ہے تو اس کا نام مجھے بتائیے؟ ہمیں یہ حقیقت فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ آج کے پر فتن دور میں کفار تو سعودی
👇
عرب کے دشمن ہیں ہی ، خود اسلامی ممالک پر ایک نظر ڈال کر دیکھ لیجئے کتنے سعودی عرب کے دوست ہیں اور کتنے دشمن اور پھر ہم پاکستانی اپنے ہاں بھی عوام الناس پر ایک نظر ڈال کر دیکھ لیں کہ عقیدہ کی اس محافظ ریاست کے عوام میں کتنے دوست ہیں اور کتنے دشمن؟ پوری دنیا میں پاکستان اور
👇
Read 9 tweets
Apr 25
مشرقی وسطیٰ پاکستان کا دل ہے۔

مشرقی وسطیٰ پاکستان اور امت مسلمہ کا دل ہے تو بخارا و سمرقند بیمارِی دل کی روح و دوا ہے ایران نے اتنے حملے اسراٸیل ، امریکہ ملٹری انسٹالیشنز پہ نہیں کیٸے جتنے حملے مشرقی وسطیٰ کے عرب ممالک کویت ، بحرین ، سعودیہ ، قطر ، متحدہ عرب امارات پر کئے ہیں
👇
، اے اہل ایران تم طہران و مشہد کے سقف و در و بام کی فکر کر لو تم اپنے نئے دور ہوش و عمل کے دل آویز نظاروں کو اپنی نئی آرزوؤں کو ان خوبصورت کنایوں کو محفوظ کر لو کہ اب کچھ اہل ایمان تمہاری طاقتور منافق ملاٸیت کی ایک نہیں چلنے دیں گٸے۔ مشرقی وسطیٰ ایک لمبے عرصے سے اور خصوصاً
👇
09/11 کے بعد سے ایرانی پراکسیوں کی وجہ سے آئی سی یو میں پڑا ہوا تھا اس کی تشویشناک حالت سے ہر مسلمان کا دل دھک دھک کر رہا تھا امریکن اتحادیوں کے خوف میں مبتلا کمزور مسلمان ممالک ہر وقت عالم پریشانی میں وقت بسر کر رہے تھے اور جسم تو جیسے مردہ ہی ہو گیا تھا لیکن پھر دیکھتے ہی
👇
Read 18 tweets
Apr 24
اقوام کے عروج و زوال کے اسباب

اقوام کا عروج علم، انصاف، اتحاد، اور بلند اخلاقی اقدار کی بدولت ہوتا ہے، جبکہ زوال کی بنیادی وجوہات میں ناانصافی، اخلاقی پستی، عیش و عشرت، علم سے دوری، اور آپسی انتشار شامل ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب قومیں فطری اصولوں کو چھوڑ کر بدعملی کا شکار
👇 Image
ہوتی ہیں تو انحطاط ان کا مقدر بن جاتا ہے۔

قوموں کے عروج کے اسباب:

علم و تحقیق: عروج پانے والی اقوام علم و دانش، تحقیق اور ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی ہیں۔
انصاف و مساوات: معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام اور قانون کی بالادستی۔
اعلیٰ اخلاقی اقدار: دیانت، امانت، محنت اور بلند کردار
👇
کا ہونا۔
اتحاد و یگانگت: قوم کا متحد ہونا اور نسلی و لسانی تعصبات سے پاک ہونا۔
عزم و حوصلہ: مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور مقصدِ حیات کا تعین۔

قوموں کے زوال کے اسباب:

ناانصافی و ظلم: جب قانون صرف کمزوروں کے لیے رہ جائے اور حکمران ظالم بن جائیں۔
عیش و عشرت اور بزدلی: 
👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(