FARI Noor تبسّم Profile picture
I am just O+personality.Poetry and Positivity is in my blood, brain and thoughts. Not ever ready to give up so plz don't challenge me,,
Nov 3, 2021 5 tweets 2 min read
بیٹیاں ہوں تو ماؤں کو نیند نہیں آتی
آنگن میں ٹہلیاں کرتے ، کبھی سہیلیوں سے لڑتے ،
ماؤں کی نیندیں لوٹ لیتی ہیں
رنگ برنگے فراکوں میں لپٹی گڑیا ماں کے برابر آ جاتی ہے
اور ماں ہر بار درزی سے قمیض کی لمبائی کم ہے کا شکوہ کرتی ہے
پرانی ساڑھیاں لمبے فراک بن جاتے ہیں گوٹے کنارے والے بیس سال پرانے دوپٹّے
پھر سے اوڑھے جاتے ہیں

بیٹیاں ہوں تو ماؤں کو نیند نہیں آتی
کونوں کھدروں میں سرگوشیاں بڑھ جاتی ہیں
ماں کی لال لپسٹک اور کاجل دنوں میں ختم ہو جاتا ہے
اب ماں کو ہر بار دوکاندار سے کچھ خریدتے پسینہ آنے لگتا ہے