عدن شاہ Profile picture
In a time of deceit telling the truth is a revolutionary act
23 subscribers
Aug 27, 2025 6 tweets 2 min read
تریموں یعنی جھنگ سے نیچے والوں کے پاس تقریبا چوبیس گھنٹے ہیں کیونکہ قادر آباد سے چار لاکھ کیوسک تریموں کیلئے چھوڑا جا چکا ہے۔ سول ڈیفنس اور انتظامیہ بارہ گھنٹے پہلے اطلاع دینا شروع کرتی ہے کہ بیٹ کے علاقے خالی کر دیں تب تک بیٹ میں پانی بھرنا شروع ہو چکا ہوتا ہے ایک ہی وقت ساری آبادی کی نقل و حمل راستوں میں دشواری بھی پیدا کرتی ہے اور پینک بھی ہوتا ہے اسلیے تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے دوستوں رشتہ داروں کو ابھی سے مطلع کریں کہ اپنا سازو سامان ڈھور ڈنگر فلڈ بند پر منتقل کرنا شروع کر دیں۔ بچوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ خواتین اور Image
Aug 26, 2025 5 tweets 2 min read
The worst case scenario is happening.
دو دن پہلے کسی بڑی اچیومنٹ کی طرح خبریں دی جا رہی تھی کہ انڈیا نے باضابطہ طور پر پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ ہم توی میں ڈھائ لاکھ کیوسک پانی چھوڑیں گے جبکہ 9 بجے کی سرکاری رپورٹ کے مطابق پورے پنجاب میں انڈیا کی جانب سے مجموعی طور پر 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ مرالہ سے پنجند تک تمام بیٹ کے علاقے ایک ہی وقت میں متاثر ہوں گے۔ راوی اور ستلج میں کیونکہ پچھلے دس سال سے اتنی بڑی مقدار میں پانی نہیں آ رہا تھا تو خواص نے ڈی ایچ اے اور بحریہ بنائے عوام دریاؤں کے بیڈ میں بستیاں اور بازار بسا کر بیٹھ Image
Aug 21, 2025 14 tweets 4 min read
عمران خان کو ضمانتیں کیوں ملی۔۔۔۔۔۔

غیر اہم نکتہ نمبر ایک

فیلڈ مارشل کے شیخ چلی والے خواب جو بذریعہ سلوموشن بھونپو زبان زد عام ہوئے فل فلیج بیک فائر کر گئے۔۔۔۔

غیر اہم نکتہ نمبر 2....

شریفوں زرداریوں بیماریوں سمیت سب کو سافٹ میسج دیا گیا کہ شاید میرے صدر اور سالا شریف کے وزیراعظم بننے کی صورت کچھ نا کچھ رعایت مل جائے عمران خان کے باہر آنے کی صورت میں کولہو میں پلوائے جانے کیلئے تیار ہو جاؤ۔۔۔۔۔

غیر اہم نکتہ نمبر تین۔۔۔۔۔۔

اچکزئ کی بطور لیڈر آف اپوزیشن تعیناتی روکنے کیلئے ساری پی ٹی آئی کا جرنیلی جانگیے میں گھسنا اتنا ہی برا ایکسپوز ہوا جتنا
Jul 30, 2025 11 tweets 3 min read
آج انڈیا کی جانب سے مرالہ ہیڈورکس پر ایک لاکھ اسی ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب کی آمد ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے اس آبی دہشتگردی اور اس سے جڑے چند واہمے موضوع گفتگو تھے۔ ممکنہ نقشہ اور خدشات کچھ ان نقاط کے ساتھ زیر بحث رہے کہ
فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کا نقصان مودی حکومت کے جوڑوں میں بیٹھا ہوا ہے اس مدعے پر بھارتی اپوزیشن اور خود مودی کی پارٹی مودی پر سخت تنقید اور اس ضمن میں لیے جانے والے کچھ استعفے
رافیل کے نقصان پر یورپ سے تعلقات میں گشیدگی
برکس کی وجہ سے آج لگنے والے امریکی ٹیرف کی بناء پر انڈین معیشت کو
Jul 23, 2025 12 tweets 3 min read
یوتھیے مت پڑھیں۔۔۔

علیمہ خان نے کہا قاسم اور سلیمان آ رہے ہیں دھمکیاں جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا ملک ترقی کی راہ پر ہے جلسے جلوسوں لانگ مارچ کی اجازت نہیں دے سکتے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔۔
ان تینوں خبروں کا خلاصہ۔۔۔۔

مارشل لاء کی خیبر سے پشاور تک پھٹی پڑی ہے امریکیوں کو یہ بھی دکھانا ہے کہ ہم جمہوریت بحال کر رہے ہیں۔
لہذا قریشی کو چھوڑ دیا ہے۔
قاسم اور سلیمان کی آمد پر بڑے عوامی سیلاب کے ہاتھوں کتوں کی طرح بھاگنے سے بچنا چاہتے خود سامنے آنا نہیں چاہتے لہذا ٹاکی شاکی مار کر پھپھوندی زدہ امرتسری بابو سے بیان دلوایا کہ جلسے
Jul 23, 2025 5 tweets 1 min read
گزشتہ روز کی دو خبریں بھی سوشل میڈیا پر چھائ رہی۔

کارکنان اور لیڈرز کو نو مئی میں سزا ہو گئ۔
چند جرنیل ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر ہو گئے۔
پہلی خبر کارکنان کے حوصلے پست کرنے کیلئے بنائ گئی دوسری خبر ٹھنڈی ہواؤں کا چورن بیچنے کی کوشش ہے۔
اخے ادارے میں دراڑ پڑی ہوئ ہے۔
غیرت کا رنگ میرے خیال میں سرخ ہوتا ہے خون جیسا۔۔۔۔۔۔۔ یہ کسی خاکی رنگ میں ملبوس نہیں ہوسکتی۔
میں سمجھتی ہوں کچھ خاص جگہوں سے خاص انداز میں خاص خبریں کچھ خاص لوگوں کو اس طرح
Jul 21, 2025 8 tweets 2 min read
انعامی رکشے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انعامی رکشوں سے دس کھرب کی کرپشن کیسے ہوتی ہے عوامی انداز میں بات کرتے ہیں۔

صحت کارڈ کیوں بند ہوا کیا صرف اسلیے کہ عمران خان کا منصوبہ تھا۔۔۔؟
ہرگز نہیں۔
صحت کارڈ مریم نواز نے بھی شروع کیا تھا لیکن اسپر ڈسپرین بھی دستیاب نہیں ہے۔
لنگر خانے اور پناہ گاہیں کیوں بند ہوئ ہیں کیا صرف اسلیے کہ عمران خان کا منصوبہ تھا۔
ہرگز نہیں۔۔۔
ہر پچھلے منصوبے پر اپنے نام کی تختی لگانے والے ان سب منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا سکتے تھے انہیں مزید ماڈرن کر سکتے تھے مگر مسئلہ انکے خون میں ہے جسے حرام مال
Jul 5, 2025 7 tweets 2 min read
ہم پھر اینٹی روس اور ایران جا رہے ہیں۔۔۔

اگلے دو دن ن لیگی اور ففتھیے اکاؤنٹس پر نظر رکھیے گا ساتھ ہی رشین میڈیا آوٹ لیٹس کے نوٹیفکیشنز آن کر لیں۔ شہباز شریف کو چیمپئن آف ڈپلومیسی کا ٹائٹل آج سے ملنا شروع ہو چکا۔ چھوٹے چیتن کی اردگان اور آذربائجانی صدر سے علیحدگی میں ملاقات کو خارجہ پالیسی کا انوکھا چمتکار دکھایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران کے وزیراعظم کا اپنی نشست چھوڑ کر شہباز شریف کے پاس آ بیٹھنا زیادہ ہائ لائٹ تو نہیں کیا جا رہا لیکن اسے بھی چھوٹو کی مقناطیسی شخصیت اور وڈے چودھری جیسی شکل دی جا رہی ہے۔
سچویشن کچھ یوں ہے کہ ایران
Jun 26, 2025 8 tweets 3 min read
ٹارگٹ پاکستان کیسے لاک ہونے لگا ہے آج ہم خبروں کی سانپ سیڑھی کھیلتے ہیں 🧵

گزشتہ روز روسی تجزیہ نگار الیگزینڈر ڈوگین کے @AGDugin مطابق امریکہ نے ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کر کے تیسری جنگ عظیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اب ایٹمی صلاحیت کا حامل ہونا کسی کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں رہا کوئ بھی ملک پیشگی خطرہ بھانپتے ہی کسی ایٹمی ملک پر حملہ کر سکتا ہے امریکی اقدام نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
سانپ سیڑھی کے کھیل کی دوسری ہاٹ خبر

امریکی انٹیلیجنس ایجنسیز کے مطابق اس خطرے کو بھانپتے ہوئے پاکستان نے امریکہ
Jun 26, 2025 4 tweets 2 min read
اور پھر سب سکرپٹ کے مطابق رہا جنگ ختم ہو گئی ۔۔۔۔

عالمی میڈیا کہہ رہا ہے کہ ٹرمپ کا خالی ایرانی تنصیبات پر حملہ یہ جنگ ختم کرنے کی وجہ بنا۔

اسرائیلی امریکا میں یا مریکا سے باہر امریکی اثاثوں پر 9/11 جیسا کوئ فالس فلیگ نہیں کر پائے البتہ کرنے کا مشورہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

امریکہ کو جنگ میں شمولیت پر سنگین نتائج کے اعلانات کو مدنظر رکھتے ہوئے قطر پر ایرانی حملے کے ذریعے ایران کو فیس سیونگ دے دی گئی۔

ایران میں رجیم چینج کا خطرہ بدستور باقی ہے اسرائیل کی اصل طاقت یعنی امپیریل باقیات صورتحال مزید بگاڑنے خمینی کو Image
Image
Image
Image
Jun 22, 2025 19 tweets 7 min read
ایران جنگ اور ہماری جذباتی قوم لاتعداد زاویے۔۔۔۔۔۔

یوتھیوں ففتھیوں لبیکیوں لوطیوں پٹواریوں جیالوں زیبروں منافقوں اور زیبروں میں بٹی قوم کو ہر واقعہ کی توجیہہ اور تشریح اپنی مسلکی جذباتی ذہنی سفلی خواہشات کے مطابق چاہیے۔ ہمارا میڈیا ریٹنگ اور پی آر کیلئے وہی دکھاتا وہی سناتا ہے جو عوام سننا دیکھنا چاہتی ہے آزاد صحافی سوشل میڈیا پر دکانداری چلانے والے ایکٹویسٹس بھی ریچ اور لائکس کے لیے وہی سب لکھتے ہیں جو عوام سننا چاہتی ہو۔
ایران اسرائیل جنگ کو ہم صرف عقیدے کی لڑائ کے طور پر دیکھ رہے ہیں انٹرنیشل میڈیا اور بالخصوص X پر اس جنگ کو لیکر کئی
Jun 22, 2025 13 tweets 3 min read
اگر میں کہوں کہ

ٹرمپ نے تیسری جنگ عظیم کو وقتی طور پر روک دیا ہے ٹرمپ واقعی امن کے نوبل انعام کا حقدار ہے اور اب دنیا کا امن ایران کے ہاتھ میں ہے۔۔۔۔
ایران کو نو دن دیے گئے کہ ان تین نیوکلیئر سائٹس کو خالی کر سکے اگر نہیں کر پائے تو ان سا احمق کوئ نہیں۔ ایران نے سائٹس خالی کر لی متعدد بیانات آ چکے ہیں آ رہے ہیں کہ تینوں مقامات پر ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا۔۔۔۔۔
سکرپٹ کے مطابق ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اس دوران اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل کو قبرستان میں تبدیل کرتے رہنا چاہیے۔۔۔۔۔
یہ جنگ ایران کے خاتمے اسکے نیوکلیئر پروگرام کے خاتمے
Jun 19, 2025 7 tweets 2 min read
اگر میں کہوں۔۔۔۔۔

حالیہ شو میں سب کچھ سکرپٹ کے مطابق چلا تو

ایران اسرائیل جنگ چار جولائ تک جاری رہے گی۔۔۔۔۔
عاصم منیر ٹرمپ چینی روسی ایران پر حملہ کرنے کے بجائے اسکی حفاظت کریں گے۔۔۔۔۔
اگلے دو ہفتوں کے دوران ایک امریکی بحری بیڑہ nimitz تباہ ہو سکتا ہے جس کا الزام ایران پر لگایا جائے گا لیکن امریکہ پھر بھی حملہ نہیں کرے گا۔۔۔۔
امریکہ میں جاری سول وار کے ساتھ ساتھ سائیبر اٹیکس کے ذریعے امریکہ سمیت دنیا کی معیشت کو جھٹکا دیا جائے گا۔۔۔۔

ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کسی امریکی ایٹمی تنصیب کو تباہ کرنے کی کوشش امریکہ کو جنگ میں دھکیلنے کیلئے آخری حربے کے
Jun 7, 2025 4 tweets 1 min read
یہ Grok ایلن اور X نسل انسانی کی تباہی کا ultimate ذریعہ یہی مستقبل میں کرہ ارض پر بسنے والے اربوں انسانوں کی ذہنی غلامی کے خدوخال طے کر رہے ہیں۔
لاکھوں Awaken لوگوں کو جھنجھوڑنے انکی بند آنکھیں کھولنے کیلئے یہ میڈیم استعمال کر رہے ہیں۔
بیک وقت جینئس ترین اور احمق ترین لوگ ایکس پر اپنے خیالات اپنی ریسرچز آنکھ سے اوجھل سچ مدفون علوم اس فورم پر بکھیر رہے ہیں۔
ایلن ایکس اور گروک یہ سارا ڈیٹا کولیکٹ کر رہے ہیں یہی دنیا کا ذہین ترین AI روبوٹ تیار کریں گے یہی اس ڈیٹا کی بنیاد پر اربوں کو غلام بنائیں گے۔
جس دن X پر فریڈم آف سپیچ کی آزادی ملی تھی یہ فورم
May 25, 2025 12 tweets 3 min read
غنڈہ ایکٹ/عاصم منیر ایکٹ

پنجاب میں غنڈہ ایکٹ نافذ ہونے لگا ہے۔ یہ عاصم منیر ایکٹ ہے کیونکہ پیکا صرف سوشل میڈیا پر بولنے والے پر لگایا جا سکتا تھا۔ غنڈہ ایکٹ میں ہر پنجابی کی عزت تار تار کی جائے گی۔
پہلے ذرا غنڈہ ایکٹ کے بنیادی اجزاء پر غور کیجئے
کسی کو غنڈہ قرار دینا ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اختیار ہو گا۔
ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی نارملی ضلعی ڈی سی او، ڈی پی او، ایف بی آئ کا ڈپٹی ڈائریکٹر (یا انسپکٹر جو ڈپٹی کے اختیارات استعمال کر رہا ہو) آئ ایس ائ کا ضلعی ہیڈ جو کپیٹن یا میجر ہو کیونکہ پنجاب میں عموماً ایک کرنل ڈویژن کو کور کر رہا ہے پر مشتمل Image
May 25, 2025 8 tweets 3 min read
ہرمیت بھائ @HarmeetSinghPk اگر یہ گہرا طنز ہے تو معذرت کے ساتھ 99.99 فیصد عوام کو اسکی سمجھ نہیں آئے گی اگر واقعی آپ مغربی پراپیگنڈہ کی بناء پر یہ سب لکھ رہے ہیں تو معلومات اپڈیٹ کر لیں۔
کاش برکینا فاسو کے ابراہیم ترورے جیسا کوئ ایک جنرل پاکستانی فوج نے ستتر سال میں پیدا کیا ہوتا تو آج نا عمران خان کا سیاسی وجود ہوتا نا ہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی جیسی کسی ایک پارٹی کا نام و نشان ملتا۔
اپ سیاسی لوگوں کو چھوڑیں پاکستانی فوج کے ٹاپ 500 میں سے چار ساڑھے چار سو جرنیل پھٹے چڑھ چکے ہوتے جنہیں ہم نے چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے دے رکھے
May 24, 2025 6 tweets 2 min read
اس تھریڈ کو قطعاً کسی پریس کانفرنس کسی مینٹیلٹی سے جوڑنے کی کوشش نا کی جائے۔۔

جو ہم میں سے نہیں اسکے شیر خوار ، بچے، بوڑھے، مرد، عورتیں، بھیڑ، بکری، گھوڑا، گدھا ہر ایک کو قتل کر دو انکے اناج انکے کاروبار انکے گھر انکے ہسپتال مسمار کر دو تم حق پر ہو تمہیں جنت ملے گی۔

"Now go and smite Amalek, and utterly destroy all that they have, and spare them not; but slay both man and woman, infant and suckling, ox and sheep, camel and ass." [1 Samuel 15:3]
May 21, 2025 21 tweets 5 min read
دوسرا رخ جو کوئ نہیں دیکھنا چاہتا۔۔۔۔۔

پچھلے چوبیس گھنٹے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ہیجان خیز تھے۔ چیدہ چیدہ ڈیولپمنٹس کا دوسرا رخ لکھتی ہوں سوچنا آپکا کام ہے کیونکہ دماغ تو سب کے پاس ہے۔۔۔
1:ـ ننگے بادشاہ کو فیلڈ مارشل کا عہدہ جلیلہ عطا ہوا۔

جہاں خودساختہ امیر المومنین بنتے ہوں یہ کوئ بڑی بات نہیں تھی بڑی بات انکے بھونپوؤں کے ذریعے باہر آ رہی ہے۔
"مارشل جی تینوں افواج کے ہیڈ ہوں گے چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کی چھٹی ہو جائے گی یعنی کل کلاں کو کسی کرپٹ ایکسٹینشن زدہ سدھو کی غیرت بھی جاگے اور وہ جوائنٹس چیف سے مل کر جواب دینے کی سوچے تو
May 20, 2025 5 tweets 1 min read
کہتے ہیں ہم نے اپنا کام کیا اب جو ہمارے خلاف بولے گا ہم اسکی نسل مٹا دیں گے۔

آپکا کام پیش خدمت ہے۔۔

اے پی ایس حملوں کا ماسٹر مائنڈ
آپکی قید سے بھاگا ہوا احسان اللہ احسان انڈین اخبارات میں کالم لکھ کر آپکے کپڑے اتار رہا ہے (گو کہ آپ پہلے سے ننگے ہیں)
کہتا ہے پاکستان پہلگام حملے میں ملوث تھا اور میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا اب مزید دو حملے پاکستانی ایجنسیاں کریں گی ایک حملے میں افغانی دہشتگرد استعمال کیے جائیں گے جو انڈیا افغانستان تعلقات خراب کرے گا دوسرا حملہ انڈیا چائنہ بارڈر پر کیا جائے گا تاکہ چین کو اشتعال دلایا جا
sundayguardianlive.com/top-five/pakis…
May 17, 2025 5 tweets 2 min read
دلیل دی جا رہی ہے کہ انڈین وزیر خارجہ کے بیان پر ایسی قیاس آرائیاں کیوں کی جا رہی ہیں وہ تو دشمن ہے۔
درست
پہلگام حملہ ہوتا ہے خواجہ آصف انٹرویو دیتے کہتا ہے ہم تیس سال سے امریکہ کیلئے دہشتگرد نرسریاں تیار کرتے ہیں۔
سرکاری سطح پر ریاست کی جانب سے سختی سے تردید کیوں نا کی گئ۔۔۔۔؟
امریکی نائب صدر نے بیان دیا کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا پاکستان کو برداشت کرنا چاہیے
اس بیان پر پوری دنیا کو انگیج کیوں نہیں کیا گیا کہ ہم خودمختار ریاست ہیں اپنی قومی سلامتی پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کریں گے پہلگام حملہ کے ثبوت انٹرنیشنل میڈیا کو دکھائے
May 16, 2025 8 tweets 2 min read
کہتے ہیں۔۔۔۔

'پاکستان کو پہلے بتا دیا گیا تھا کہ آپ کے ملک میں دہشتگردی کے اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا'

یعنی پاکستان نے مان لیا کہ ہاں ہمارے ملک میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔

یعنی پاکستان نے مان لیا کہ ہمارا پچھلے ستر سالوں کا مؤقف جھوٹا ہے کہ ہم دہشتگردی کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ دہشتگردی انڈیا کرواتا ہے۔

یعنی پاکستان نے مان لیا کہ انڈیا برصغیر کی سپر پاور ہے اور پاکستان اسکا کمی کمین ورنہ انڈیا کی جرآت کبھی بھوٹان نیپال پر حملے کی نا ہوئ۔

یعنی دو دن تک حملے فوج کی مرضی سے ہوتے رہے

یعنی پاکستان نے مان لیا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے دراصل