Dr Salah-ud-Din Profile picture
‏‏منزلیں بہادروں کا استقبال کرتی ہیں... بزدلوں کو تو راستوں کا خوف مار دیتا ہے...
Apr 21, 2022 4 tweets 2 min read
اس تصویر کو دیکھیں.. اس میں بکھرے بالوں اور اجڑے حلیہ میں ایک بلکتی ہوئی ماں ہے اور اس کے ہاتھوں میں کوئلہ بنی اسکی اولاد ہے. دل پھٹتا ہے اس تصویر کو دیکھ کر.
یہ اس سندھ کی تصویر ہےجس میں پچھلے چار دہائیوں سے ایک ہی خاندان کی حکومت ہے، یہ تصویر بتا رہی ہے کہ کیسے اس خاندان نے نے سندھ کو تباہ کیا ہے.

گیارہ گھنٹے ایک بستی کو آگ لگی رہی، گھر بار جل گئے، اناج، جانور جل گئے، کئی قیمتی جانیں گئیں لیکن کوئی ریاستی ادارہ مدد کو نہیں پہنچا.

پچھلے دنوں عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لئے ایک ایم این اے کو باہر سے بلایا گیا، جو ایک قتل کے کیس میں مفرور تھا. اب اسے
Jan 26, 2022 6 tweets 2 min read
مغرب میں اٹھارہ سالہ لڑکی کے تین سے زیادہ ریلیشن شپ اور بریک اپس ہو چکے ہوتے ہیں۔ پندرہ سال کی عمر کے بعد وہ بےبئ سٹنگ اور برگر شاپ پر کام کر کے پیسے کمانا سیکھ چکی ہوتی ہے۔ اور کالج یونیورسٹی میں جانے سے اسکا ایکسپوژر آسمان پر ہوتا ہے۔ ان میں سے ساٹھ فیصد کالج ٹرپ پر بیرون ملک کا چکر لگا چکی ہوتی ہیں۔ اور ہر طرح کے ماحول کو ڈیل کر لیتی ہیں۔

اسی مغرب سے متاثرہ ذہن والی خواتین اور انکے ہمدرد مرد ہمیں بتاتے ہیں کہ پاکستان میں اٹھارہ بیس سال کی "بچی" کو کیا پتہ کہ گھر کیسے سنبھالنا ہے، بڑوں سے بات کیسے کرنی ہے۔ اپنی عادات کے ساتھ ایڈجسٹ کیسے کرنا ہے۔...
Jan 26, 2022 7 tweets 3 min read
یہ ہیں مشہور زمانہ امریکی مصنف و ادیب جناب واشنگٹن ارونگ (Washington Irving) اور یہ ہے ان کی شہرہ آفاق کتاب Mahomet and His Successors۔ واشنگٹن صاحب اس کتاب میں رقمطراز ہیں:
"ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) کے تمام فیصلے ذاتی انا سے بالا خالص امت مسلمہ کے مفاد میں ہوتے تھے۔ دنیوی مفاد ان کے قریب بھی نہ پھٹک سکا۔ وہ حب مال و جاہ، لالچ، عیش و عشرت سے کوسوں سے دور تھے۔ اپنی خدمات کے عوض ایک پائی بھی وصول نہیں کی۔ بس اتنی مقدار میں بیت المال سے وظیفہ لیتے تھے، جس سے بمشکل گزر بسر ہوتا تھا۔ اگر وظیفہ سے قوت لایموت کے بعد کچھ بچ جاتا تو اسے جمعہ کے دن تقسیم کر دیا
Jan 12, 2022 4 tweets 3 min read
#جمہوری:
لوط علیہ السلام کو اپنی قوم کی رذالت قبول کرنی چاہیے تھی کیونکہ اکثریت ان کی تھی یہ ان کا مینڈیٹ تھا.

#لبرلز:
لوط علیہ السلام کو اپنی قوم کو اس رذالت سے منع نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ان کو اس بات کی آزادی حاصل تھی خاص کر جب وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے تھے.

#سیکولر:
دین کا ایسے جنسی تعلق میں کیا دخل ہے جہاں طرفین راضی ہوں.

#تنویری(سائنسی مریض):
اس بے چاری قوم کی کوئی غلطی نہیں، یہ کام وہ جینیاتی خلل کی وجہ سے کرتے تھے.

#جمہوری_اسلامی_فلاحی_ریاست:
ہم جنس پرست بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہم سب کو ان کا احترام کرنا چاہیے اس کام کی پریکٹس کرنے کے
Jan 11, 2022 6 tweets 2 min read
امتحانات سب مشکل ہوتے ہیں لیکن طِب کے امتحان کا کیا دباؤ ہوتا ہے یہ طِب والے ہی جانتے ہیں- اس سال امتحان میں ایک عجیب الجھن دور ہو گئی- ہم پڑھائی کرتے ہوتے ہیں- یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ کورس جتنا کرنا تھا اس کو پورا کیا ہے- پڑھائی کے باوجود پانچ وقت کی نمازیں سب اپنے وقت میں ہی پابندی سے ادا کرتے ہیں- اور پورے اخلاص کے ساتھ دعاء کرتے ہیں کہ خدایا پڑھا تو ہے لیکن تو اپنا رحم فرمائے- اس وقت ہم میں سے کوئی یہ نہیں کہتا کہ چلو مڑا کتابیں رکھ لو تقدیر میں جو لکھا ہے وہی ہونا ہے- کوئی یہ نہیں کرتا کہ مڑا دعاء کیوں کرتے ہو آپ نے تو لفظ لفظ یاد کیا ہے اب بھلا