Eng Shahbaz Babar ™ Profile picture
#Social_Media_Influencer #Masters_in_IR #Writer_Poet #Civil_Engineer #Building_Planner #Building_Management_Expert
Eng Shahbaz Babar ™ Profile picture 1 subscribed
Mar 28 6 tweets 2 min read
بلیو ٹک یا گوری سے شادی

پاکستانی مرد مہمان نوازی، دوستی اور محبت کے معاملے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، دنیا بھر کے مختلف ممالک کی خواتین کو پاکستان کی بہو بنا چکے ہیں۔
1. سن 2018 کے آغاز میں فیس بک پر جلال پور بھٹیاں کے قیصر عباس اور کینیڈا کی خاتون اگانیتھا کے درمیان دوستی Image ہوئی، جو محبت میں بدل گئی، قیصر عباس کی جانب سے اگانیتھا کو شادی کی پیش کش کی گئی، جسے وہ قبول کرتے ہوئے پاکستان آئیں اور اسلام قبول کرلیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد اگانیتھا کا نام عائشہ رکھا گیا اور پاکستانی رواج کے مطابق دونوں کی شادی ہوگئی، اگانیتھا پاکستان آکر بہت خوشی ہیں۔ Image
Mar 25 6 tweets 3 min read
ن لیگی والنٹئرز
موجودہ صورتحال سے مطمئن کیوں نہیں؟
چند وجوہات لکھ رہا ہوں آپ کمنٹس میں مزید راہنمائی کر سکتے ہیں۔
1۔ پہلی اور سب سے اہم وجہ قائد جناب نوازشریف صاحب کا وزیراعظم نہ بننا ہے، جسے صحافیوں نے اسٹبلشمنٹ کا نوازشریف کو دانستہ حکومت نہ دینے کا تاثر بنا کر پیش کیا ہے۔ Image نوازشریف کے تمام دیرینہ ساتھیوں کے الیکشن ہار جانے سے اس تاثر کو تقویت ملی ہے
2۔ اسٹبلشمنٹ کا 9 مئی کے کرداروں کو سزا نہ دینا دوسری اہم وجہ ہے، ایسے کرداروں کا الیکشن جیتنا یا سینٹرز بننے کیلئے اہل ہوجانا مزید پریشان کن ہے، نتیجتہ دلبرداشتہ ن لیگی چاچو کو زمہدار سمجھ رہے ہیں۔ Image
Mar 14 6 tweets 3 min read
نظر کا دهوکا illusions

جدید ٹیکنالوجی نے illusions میں بہت ترقی کر لی ہے، جو لوگ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جانتے ہیں وہ بڑی مہارت سے لوگوں کو illusions کا شکار کر دیتے ہیں۔
حالیہ الیکشن رزلٹس illusions کی بہترین مثال ہیں۔ مثال کے طور پر ہرایا تو ن لیگ کو گیا ہے مگر Image ہرایا تو ن لیگ کو گیا ہے، مگر illusion یہ پیدا کی کہ ن لیگ نے الیکشن کمیشن کیساتھ مل کر pti کو ہرایا ہے۔ پلان بن چکا تھا 8 فروری کی رات رزلٹس کو دانستہ روکا گیا، ن لیگ کو بتایا گیا کہ وہ ہار رہے ہیں پھر نیشنل میڈیاء سے پھیلایا گیا، اور سوشل میڈیاء کو ایکٹیو کیا گیا Image
Feb 16 5 tweets 1 min read
بروقت آید درست آید
“ن لیگ وفاق میں حکومت نہ بنانے کا سوچ رہی ہے۔”
جب قائد نوازشریف کو قابو کرنے کیلئے اسکے جانثار ساتھیوں کو ہرایا گیا اور تنخواہ یافتہ میڈیاء کے زریعے الیکشن میں دھاندلی کا الزام بھی نوازشریف پر لگایا گیا تو پھر وزیراعظم نامزد کرنا انتہائی فضول فیصلہ تھا Image اس موقع پر ن لیگ کو غصہ کرنا تھا نہ کہ فوراً سے پہلے چاچو کو وزیراعظم نامزد کرنا، گویا سارے الزامات کو درست مان لیا۔
نوازشریف کو دھوکا دیا گیا ن لیگ کو بدنام کیا گیا اور آپ شیروانی سلوا رہے ہیں، ہمیں نوازشریف کے علاوہ کوئی بھی وزیراعظم ہر گز قبول نہی۔
Feb 16 4 tweets 1 min read
صرف دو اشعار میں pti اور Jui کی مکمل کہانی سمجھ آ جائے گی۔

اپنے اپنے بیوفاؤں نے ہمیں یکجا کیا !!!
ورنہ تو میرا نہیں تھا اَور میں تیرا نہ تھا Image آج ملنے کی خوشی میں صرف میں جاگا نہیں
تیری آنکھوں سے بھی لگتا ہے کہ تو سویا نہ تھا Image
Feb 10 5 tweets 1 min read
پارٹی پوزیشن اور وزارت عظمی

جب pti کی ویب سائٹ سے امیدواران کی لسٹیں لے کر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ انکے 77 ممبران جیتے ہیں انکے علاوہ جیتے ہوئے18 آزاد ممبران pti کے حمایت یافتہ نہی ہیں۔ جبکہ 7 ممبران کی وابستگی چیک نہی ہوسکی۔
اگر pti کسی بڑی جماعت کیساتھ گئی تو پہچان کھو دے گی مجھے یقین ہے کہ pti بلاول کیساتھ شامل نہی ہوگی۔ ن لیگ کیساتھ اشتراک تو ممکن ہی نہی۔
کسی چھوٹی جماعت میں شامل ہوکر مخصوص نشستیں بھی حاصل کرسکیں گے، اپنی شناخت بھی برقرار رکھ سکیں گے، مگر حکومت نہی بنا سکتے۔ ناممکن ہے
گوہر خان یوتھیوں کا لہو گرم کرنے کیلئے خیالی پلاؤ پکا سکتا ہے۔
Jan 29 8 tweets 2 min read
اسرائیل غزہ لبنان جنگ

اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا تو اسکا اندازہ تھا کہ چند دن کے اندر غزہ پر اسکا کنٹرول ہوگا۔ مگر حماس کی مزاحمت نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دنیا کی نظر میں اسرائیلی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج مانی جاتی تھی مگر حماس نے زمینی لڑائی میں اسرائیل کو ناقابل یقین شکست کے قریب کیا ہے، جس میں سینکڑوں فوجی گاڑیاں اور ٹینک تباہ کئے ہیں، ہزاروں فوجی ہلاک اور زخمی کئے ہیں۔
اس شکست پر اسرائیل کے اندر سے نتن یاہو پر دباؤ بڑھا ہے، جبکہ پوری دنیا نے غزہ کے ساتھ ہمدردی جتائی ہے اور دنیا کے ہر بڑے شہر میں غزہ کے حق میں ریلیاں نکل رہی ہیں۔
Jan 17 8 tweets 2 min read
پاکستان پر ایرانی حملے کے پس پردہ مقاصد
اہم تھریڈ

پس منظر سمجھنے کیلئے کچھ ڈاٹس ملا کر بات کرونگا۔ پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کی کہانی 2018 سے زور پکڑتی ہے۔ ملک میں ایسی حکومت لائی جاتی ہے جو چند سالوں میں پاکستان کو ڈیفالٹ پر لے آتی ہے۔ پھر پی ڈی ایم کی حکومت بنتی ہے اور ملک ڈیفالٹ سے پیچھے ہٹنا شروع ہوتا ہے، IMF سے نامکمل معاہدہ کو ریشیڈول کیا جاتا ہے اور یہ طے ہوتا ہے کہ IMF انتخابات کے بعد مارچ 2024 میں بننے والی حکومت سے نیا معاہدہ کرے گا جس میں پرانےمعادہ کی تکمیل بھی شامل ہوگی۔
یہ معاہدہ کیوں ضروری ہے؟
آپکو یاد ہوگا کہ جب ملک میں شدید
Jan 14 9 tweets 2 min read
کیا قاضی فائز عیسی نے تحریک انصاف سے بلا چھین لیا؟
حقیقت کیا ہے
پورا تھریڈ پڑھیں اور حقیقت سمجھیں۔

جج سوال۔ تحریک انصاف نے پارٹی آئین و قانون کے مطابق الیکشن نہیں کروایا۔
وکیل PTI جواب۔ جی آپ کی بات صحیح ہے الیکشن جیسا ہونا چاہیے تھا ویسا نہیں ہوا۔ جج۔ الیکشن کمیشن پر بد نیتی کا الزام ثابت کریں
وکیل PTI جواب۔ الیکشن کمیشن کیخلاف بد نیتی کا الزام واپس لیتا ہوں
جج۔ کیا الیکشن کمیشن نے PTI کو اس وقت ان انٹرا پارٹی کا نوٹس دیا جب آپ برسراقتدار تھے؟
وکیل PTI جواب۔ جی بالکل نوٹس مئی2021 کو جاری کیا جب ہماری حکومت تھی
Sep 11, 2023 10 tweets 4 min read
بیگم کلثوم نواز صاحبہ
کی سوانح عمری

1. بیگم کلثوم نواز 22 جولائی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔انکا تعلق ایک معزز کشمیری خاندان سے ہے۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی اور بعد میں لاہور کے ممتاز فورمین کرسچن کالج سے اردو ادب میں ڈگری حاصل کی.

#BegumKalsoomNawaz Image 2. 1971 میں انکی شادی میاں محمد نواز شریف سے ہوئی، جو آگے چل کر پاکستان کی سب سے نمایاں سیاسی شخصیات میں سے ایک بنے۔
کلثوم نواز صاحبہ اپنے حسن، وضح داری اور مضبوط کردار کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کے سیاسی کیریئر کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا۔ Image
Jun 20, 2023 13 tweets 5 min read
اگلی دہائی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بچوں کی پرورش کے لیے ایک کثیر جہتی کوشش کی ضرورت ہے جس میں ان کی نشوونما کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا جائے۔ آپکے غور کرنے کے لئے کچھ پہلو درج زیل ہیں۔ Image 1 تنقیدی سوچ کی حوصلہ افزائی کریں:
اپنے بچوں کو تنقیدی سوچنا سکھائیں اور ان کے سامنے آنے والی معلومات پر سوال کریں۔ مسائل کو حل کرنے کی مضبوط مہارت اور مختلف نقطہ نظر کا جائزہ لینے کی صلاحیت پیدا کرنے میں ان کی مدد کریں۔ Image
Jun 18, 2023 11 tweets 2 min read
اگلی دہائی میں مشہور پیشوں کی پیشین گوئی کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ سماجی رجحانات اور تکنیکی ترقی مختلف پیشوں کی مانگ کو تشکیل دیتے ہیں۔ تاہم، موجودہ پیشرفت اور ابھرتے ہوئے شعبوں کی بنیاد پر، چند پیشے ہیں جو آنے والے سالوں میں اہمیت حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ 1. مصنوعی ذہانت (AI) ماہرین:
مختلف صنعتوں میں AI ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے انضمام کے ساتھ، AI کی ترقی، مشین لرننگ، اور ڈیٹا سائنس میں مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
Jun 17, 2023 8 tweets 3 min read
Maryam Nawaz Sharif has paragons of qualities, like...
Leadership:
She has shown strong leadership qualities throughout her political career. She has actively participated in political campaigns, mobilized supporters, and played a key role in shaping the party's agenda. Image Political acumen:
Maryam Nawaz Sharif is known for her political acumen and strategic thinking. She has a deep understanding of the political landscape in Pakistan and has been involved in decision-making processes within her party. Image
Jun 12, 2023 5 tweets 2 min read
مستقبل کی سیاست

جب مشترکہ دشمن ختم ہوجائے تو اتحاد ختم ہوجاتے ہیں
پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کے بعد پی ڈی ایم اتحاد قائم رہنا ممکن نہی، قوی امکان ہے کہ یہ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی شناخت سے الیکشن میں جائیں۔ تاہم کسی ممکنہ بڑے خطرے کے مقابلے میں ایسا اتحاد دوبارہ وجود میں آسکتا ہے پی ٹی آئی چھوڑنے والے سیاستدانوں کا مستقبل کیا ہوگا؟
ق لیگ
شجاعت صاحب بوڑھے ہوگئے، پرویز الہی کے الگ ہونے سے ق لیگ اب اہمیت کھو بیٹھی ہے۔ ق لیگ کو اپنی سابقہ حیثیت میں بھی برقرار رکھنے والا بھی کوئی نظر نہیں آرہا۔
اس ڈوبتی کشتی میں جتنے زیادہ لوگ سوار ہونگے یہ اتنی جلدی ڈوبے گی۔
Jun 7, 2023 4 tweets 3 min read
سیاسی منظر

اس وقت سب سے مضبوط سیاسی جماعت ن لیگ ہے، جناب @NawazSharifMNS کی قیادت، ملکی ترقی کا ضامن ماضی، ووٹرز کا بھرپور اعتماد اور محترمہ @MaryamNSharif کی کرشماتی شخصیت پورے ملک میں عوامی رائے کو اپنے حق میں بدلنے کا ہنر رکھتی ہے۔ سیاست میں کامیابی کے تمام عناصر یکجا ہیں۔ Image پاکستانی ووٹر لوٹوں اور بگھوڑوں کو ووٹ نہیں ڈالتے، تحریک انصاف کے بگھوڑے کسی جماعت میں شامل ہوں یا نئی پارٹی بنالیں انکے لئے مشکلات ہونگی۔
فوج کے سیاست میں عمل دخل نہ ہونے کے بعد کنگز پارٹی کا وجود بھی خطرے میں ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب سے جیتنا انکے لئے ناممکن نہی تو مشکل ضرور ہوگا۔ Image
Jun 6, 2023 5 tweets 3 min read
اکتوبر الیکشن

ن لیگ کے لئے اکتوبر الیکشن سازگار نہیں، پی ٹی آئی کے سمٹنے سکڑنے سے ن لیگ کے الیکشن پر زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ ن لیگ کا ماضی شاندار ملکی ترقی کا گواہ ہے اس بیانیئے کے ساتھ رائے عامہ کو ن لیگ کے حق میں موڑا جاسکتا ہے۔ @MaryamNSharif اکیلی ہی سیاسی پانسہ پلٹ سکتی ہیں۔ Image اگر جناب @NawazSharifMNS صاحب بھی شامل ہوگئے تو کوئ مخالف سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کرسکے گی۔
الیکشن بظاہر سیاسی جماعتیں کے درمیان ہوتا ہے مگر رزلٹ تبدیل ہوجاتے ہیں، 2018 کا الیکشن عمدہ مثال ہے، جب ن لیگ بہترین حکومت کرنے، اپنے ووٹر کو متحرک کرنے کے باوجود الیکشن ہار گئی۔ Image
Jun 5, 2023 4 tweets 1 min read
اسٹبلشمنٹ
فوج، عدلیہ اور انتظامیہ جیسے اہم اداروں پر مشتمل ہوتی ہے، پراجیکٹ عمران کو سمیٹنے میں فوج سنجیدہ کوشش کر رہی ہے۔ فوج نے پہلے مرحلے میں اپنے ادارے کی صفائی کی، پھر تحریک انصاف کے سیاستدانوں کی صفائی شروع کی، پھر میڈیاء اور یوتھیوبرز پر ہاتھ ڈالا۔ یہ مشکل مرحلہ تھا۔ مگر انتظامیہ اور عدلیہ میں پراجیکٹ عمران کا وائرس موجود ہے، ناقص کیسز بنانا پھر عدلیہ کا کھل کر عمرانی ٹولے کے خلاف بنے کیسز ختم کرنا، ضمانتیں دینا۔
یاد آیا شہباز حکومت بننے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت انتظامیہ میں تقرر و تبادلے نہ کرے۔
حکومت کو اکھاپچھاڑ کرنی ہوگی
Jun 2, 2023 7 tweets 3 min read
بیگانی شادی اور بابر دیوانے

خوش ہونے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی مگر قہقہ لگانے کیلئے وجہ ضروری ہوتی ہے۔
ایک دفعہ کا زکر ہے کہ مریخ کے کسی ملک میں ایک باپ بیٹا رہا کرتے تھے، باپ نے بچے کو پال پوس کر بڑا کیا، بچہ نالائق نکلا، جوانی میں ہی نشے کی لت پڑگئی۔۔ چونکہ بچہ ماں باپ کا بہت لاڈلہ تھا لہزا ایک دن باپ نے تجوری اسکے حوالے کردی۔ لاڈلے نے پہلے تو پھلتے پھولتے کاروبار کو تباہ کردیا، پھر گھر کی دولت دوستوں میں لٹانا شروع کردی، چوریاں کرنے لگا، مزید آگے بڑھتے ہوئے گھر کے زیورات اور قیمتی چیزیں بیچنے لگا تو باپ کا ماتھا ٹھنکا۔
May 29, 2023 11 tweets 5 min read
مریم نواز شریف لاہور کے امیر خاندان میں 28 اکتوبر 1973 کو پیدا ہوئیں، والد میاں نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنے، انکے دادا میاں محمد شریف اتفاق گروپ کے بانی تھے۔
آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں انگریزی ادب میں جامعہ پنجاب سے ڈگری لی۔ Image مریم نواز صاحبہ کی شادی کیپٹن محمد صفدر اعوان سے 25دسمبر 1992 کو وزیر اعظم میاں نواز شریف کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر انجام پائی۔ اللہ نے آپکو ایک بیٹا جنید صفدر اور دو بیٹیوں سے نوازا ہے۔ ایک مثالی ماں کی طرح آپ نے اپنے بچوں کی اعلی تربیت کی۔ انکی ایک بیٹی اور بیٹا شادی شدہ ہیں۔ Image
May 28, 2023 12 tweets 5 min read
ایٹم بم کی مکمل کہانی

اکتوبر 1954 میں وزیر اعظم محمد علی بوگرہ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر آئزن ہاور سے ملاقات کی۔ پاکستان نے امریکہ کے ایٹم برائے امن کے منصوبہ میں شمولیت کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبہ میں تحقیق اور ترقی کے لیے جوہری توانائی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ 1 Image 1963 میں بھٹو نے کابینہ میں پاکستان کے جوہری ہروگرام کی تجویز پیش کی، صدر ایوب و انکے وزیروں نے تجویز مسترد کر دی۔
 1967 میں صدر ایوب فرانس کے دورے پر گئے تو فرانسسی صدر چارلس ڈیگال نے پاکستان میں جوہری ری پراسسنگ پلانٹ کی تعمیر کی پیشکش کی لیکن ایوب خان نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ 2 Image
May 27, 2023 5 tweets 2 min read
آج آیڈیو لیکس کمیشن کے چیئرمین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ممبران نے کاروائی کا آغاز کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم کوئی چیز خفیہ نہیں رکھ رہے، خدا نہ کرے میرا بیٹا اغوا ہو جائے اور اغوا کار کی کال ریکارڈ کی جائے تو کیا وہ پرائیویسی کا بہانہ کر سکتا ہے؟ Image ہمیں جو ذمہ داری دی گئی ہے ہم وہ کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ماتحت عدلیہ اور ایگزیکٹو پر لاگو ہوتے ہیں خود سپریم کورٹ پر کیوں نہیں؟
ضابطہ اخلاق کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا گیا ہے، خود قانون پر عمل نہیں کرتے اور ہمیں قانون سکھانے بیٹھ گئے ہیں، چلیں ہم قانون سیکھ لیں گے۔ Image