Investigative Journalist at The News Jang Group, Fellow #Fulbright/Humphrey, @CheveningFCDO , @ICFJ . Views are personal. RTS not an endorsement.
Apr 23, 2022 • 5 tweets • 2 min read
شہباز گل نےاپنی امریکی نوکری بارےایک نہیں کئی جھوٹ بولے۔پہلا یہ کہ اس نےخان کی خاطر امریکی نوکری چھوڑ دی (قربان کردی) تھی۔جبکہ حقیقت میں وہ جب تک حکومت میں تھے امریکہ کے پے رول پر تھے۔کیبنٹ ڈویژن کو بھی اسی جھوٹ کے ذریعےگمراہ کیےرکھا۔دوسرا جھوٹ یہ کہ وہ 40 لاکھ تنخواہ چھوڑکرآئے۔
نومبر 2021 کا انکا ٹویٹ جس میں وہ کہہ رہے کہ امریکہ کی نوکری خان پر قربان کی۔ حالانکہ جسوقت وہ یہ ٹویٹ کررہے تھے اسوقت بھی امریکہ سے پیسے لے رہے تھے۔ دوسرا وہ مختلف جگہوں پر دعوٰی کرتے ہیں کہ امریکہ میں انکی شاہانہ زندگی تھی۔ 40 لاکھ تنخواہ تھی۔ جو کہ سراسر غلط ہے۔
Jul 1, 2020 • 9 tweets • 3 min read
فیصل واوڈا کی لندن میں قیمتی پراپرٹیزکےحوالےسےجب بھی ان سےسوال کیاانکے پاس دھمکیوں اورگالیوں کےعلاوہ کوئی جواب نہیں بنا۔یہ ہیں حکومتِ برطانیہ کےلینڈرجسٹری ڈیپارٹمنٹ سےحاصل کی گئی واوڈا کی خفیہ جائیدادوں کی دستاویزات۔کیاوہ ان جائیدادوں سےانکارکرتےہیں؟کیاانہوں نے یہ کبھی ڈکلئیرکیں؟
جائیداد نمبر 2:
Title No. NGL 400830, Flat 489, Park West, Edgware Road, London, W2 2QS
Jan 26, 2020 • 7 tweets • 3 min read
تھریڈ:
کچھ لوگ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پریس ریلیز کو غلط رنگ دے کر حکومتی پراپیگنڈا کو آگے بڑھا رہے ہیں۔یہ پریس ریلیز کیا کہتی ہے، اس نے کن میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کیا کردار ہے CPI2019 کی رپورٹ میں۔ ان سب سوالوں کا جواب اس تھریڈ میں۔
سب سے پہلے یہ کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا۔ سوال یہ کہ اس نے کن میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ ریڈ لائن میں دیے گئے پیراگراف کو پڑھیں۔ جس میں بتایا گیا کہ میڈیا کے ایک حصے نے رپورٹ کیا کہ 6 ایجینسیز کی ریٹنگ unchanged تھی۔
Jan 26, 2020 • 8 tweets • 3 min read
تھریڈ:
کیا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اپنی حالیہ رپورٹ میں پراناڈیٹا استعمال کیا؟اسکا جواب ہے نہیں۔کچھ صحافیوں کو غلط فیڈ کیا گیااور انہوں نےبغیر تحقیق کیےٹی وی پر آکر عوام کوگمراہ کیا اور حکومتی پراپیگنڈا کو یہ کہہ کر پھیلایا کہ یہ رپورٹ پرانے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ thenews.com.pk/print/604336-d…
ان صحافیوں نے 3 اہم نکات اٹھائے۔ پہلا یہ کہ 6 سروے سورسز کی ریٹنگ unchanged تھی اور انہوں نےپاکستان کو 2019 میں وہی سکور دیےجو کہ 2018 میں دیے تھے۔ان صحافیوں نے یا تو غلط بیانی کی یا پھر 2019 اور 2018 کے سکور کا موازنہ ہی نہیں کیا۔حقیقت میں 5 ایجنسیز نے نیگٹو، 3 نے مثبت سکور دیے۔
Jul 19, 2019 • 10 tweets • 2 min read
حکمرانوں کے ساتھ ساتھ آمرانہ رویہ اب اداروں میں بھی سرایت کر چکا ہے۔اے این ایف نے میڈیا کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا ہے جس میں صحافیوں کو خبریں اور تصاویر شئیر کی جاتی ہے۔دو دن پہلے اے این ایف کے سینئیر افسران کے احکامات پر اس گروپ سے اعزاز سید اور مجھے Remove کردیا گیا۔
اعزاز سید نے وزیر نارکوٹکس کنٹرول اور سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول سے کچھ سوال کیے تھے جو انہیں پسند نہیں آئے۔ جبکہ میں نے اپنی ایک خبر میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر سوالات اٹھائے تھے اور دوسری سٹوری میں ایفی ڈرین بارے بتایا کہ کیسے اے این ایف نے سیاسی انتقامی کاروائی کی۔
Jun 11, 2019 • 9 tweets • 3 min read
تھریڈ:
وہ کہتا تھا کہ قرضہ لینے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے میں خودکشی کر لوں گا۔ آئیےآپکو بتائیں کہ بجٹ ڈاکیومنٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک مالی سال میں سب سے بڑا بیرونی اور اندرونی 4325 ارب روپے( تقریبا 29 ارب ڈالر) کا قرضہ لینےجا رہی ہے۔
اس بجٹ ڈاکیومنٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت مالی سال 2019-20 میں مجموعی طور پر 3003 ارب روپے (تقریبا 20 ارب ڈالر) بیرونی قرضہ حاصل کرے گی۔ ذرا سوچیں اور بتائیں کیا کبھی پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے ایک مالی سال میں اتنا بڑا بیرونی قرضہ لیا؟
Jun 8, 2019 • 12 tweets • 3 min read
تھریڈ:
یہ آرٹیکل پڑھتے وقت ذہن میں بار بار پاکستان آتاہے۔ایک جیسےحالات، وہی شخص (رضا باقر) جس نے مصر کی معیشت کا بیڑا غرق کیا اب پاکستان میں وارد ہوچکا، پاکستان میں بھی مصر کی طرح جمہوریت کےلبادے میں آمریت،وہاں پر بھی الیکشن متنازع اور ووٹ چوری کےالزامات۔ foreignpolicy.com/2019/06/07/egy…
مصر کی معیشت کی تباہی بارے یہ چشم کشا آرٹیکل پڑھتے ہوئے آپکی آنکھوں کے سامنے پاکستان کا منظر سامنے آتا ہے۔ جو کچھ مصر کے ساتھ آئی ایم نے کیا بالکل ویسا ہی اب پاکستان کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔اس آرٹیکل کے مطابق مصر کی معاشی تباہی کا ذمہ دار ایک فوجی آمر اور آئی ایم ایف ہیں۔
Jun 6, 2019 • 4 tweets • 1 min read
تھریڈ:
کیا آپ کو پتہ ہے کہ ساہیوال ڈسٹرکٹ میں شاید پنجاب کا سب سے بڑا ڈائلیسز سنٹر ہے جہاں 55 ڈایلیسز مشینیں لگائی گئی ہیں اور مخیر حضرات کے چندے سے مریضوں کو مفت سہولیات مہیا کیاجاتی ہیں۔کچھ عرصہ پہلے مخیر حضرات کا ایک وفد ڈاکٹر یاسمین راشد سے ایک اینکر پرسن کے توسط سے ملنےگیا۔
مخیر حضرات نے وزیر صاحبہ سے درخواست کی کہ اتنا بڑا ڈائلیسز یونٹ چلانے پرکافی خرچہ اٹھتا ہے۔اگرحکومت تھوڑا بہت سرکاری فنڈ جاری کردیاکرےتوغریب مریضوں کا بھلا ہوجائے گا۔واضح رہے مخیر حضرات نے یہ ڈایلیسز یونٹ سرکاری ہسپتال کو عطیہ کیا تھا۔وزیر صاحبہ کاجواب سن کرمخیر حضرات دنگ رہ گئے۔
Jun 3, 2019 • 13 tweets • 3 min read
تھریڈ:
جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا صدر پاکستان کو لکھا گیا تاریخی خط جس میں نہ صرف انہوں نےبہت اہم سوالات اٹھائےبلکہ یہ خط بذات خود حکومت بالخصوص وزیراعظم عمران خان کےخلاف ایک چار شیٹ ہے۔ہر ذی شعور اور زندہ ضمیر رکھنے والےپاکستانی کو یہ خط پڑھنا چاہیے۔آئیے دیکھتے ہیں اس خط میں ہےکیا۔
جناب صدر میں آپکی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس کے آئینی حق پر سوال نہیں اٹھا رہا۔ میرا صرف اتنا سوال ہے کہ کیا وہ ثبوت جنکی بنا پر آپ نے میرے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ کیا وہ ثبوت آپ کو دکھائے گئے؟
Jun 3, 2019 • 7 tweets • 2 min read
تھریڈ:
حکومت جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس کے معاملے میں سراسر جھوٹ بول رہی ہے کہ وزیر اعظم آفس نےتو ریفرنس بھیجنے کے معاملے میں صرف ڈاکخانے کا کردار ادا کیا۔حقائق اس سےبالکل برعکس ہیں۔ عمران خان کےآفس نےمعزز جج کو سکینڈلائز کرنے میں لیڈ رول ادا کیا thenews.com.pk/print/479879-w…
عمران خان مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئےجسٹس قاضی فائز عیسٰی کی 2023 میں چیف جسٹس بننےکی پیش بندی کررہےتھے۔2023 کیونکہ الیکشن کاسال ہےاور وہ اپنی مرضی کے ایمپائر لانا چاہتے ہیں اس لیےایک ایماندار اور سچے جج کو راستےسے ہٹاناچاہتے ہیں۔اور انکےخلاف محلاتی سازشیں تیار کرناشروع کردی۔
May 30, 2019 • 7 tweets • 3 min read
تھریڈ:
کیا آپ جانتے ہیں کہ قوم کو کو ٹیکس ادا کرنےکی تلقین کرنےوالےوزیر اعظم نےخود پچھلے تین سالوں میں کتنا ٹیکس ادا کیااور انکے مجموعی طور پر کتنےاثاثے ہیں۔
300 کنال کے مہنگے گھر،لاہور کے زمان پارک کے گھر،بنی گالہ میں مزید 6 کنال زمین، گرینڈ حیات میں لگژری فلیٹ اور دیگر شہروں۔۔
میں قیمتی زرعی اراضی رکھنےاور سینکڑوں ایکڑ زراعتی رقبہ رکھنے اور بنک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے موجود ہونے کے باوجود خان صاحب نے 2015 میں صرف 73 ہزار، 2016 میں 1 لاکھ 60 ہزار اور 2017 میں 1 لاکھ 3 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ جبکہ یہ ہر سال بیرون ملک کے دورے بھی کرتے رہے۔
May 29, 2019 • 8 tweets • 2 min read
جسٹس قاضی فائز عیسی وہ جج ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ اورسویلین بالادستی کی بات کی۔جنہوں نے عدلیہ اورغیرجمہوری قوتوں کی آئین کی پامالی اور اداروں کی اپنی حدود سے تجاوز کو ہمیشہ غیر آئینی قرار دیا۔ایسےدیانتدار جج کےخلاف حکومتی سازش اور پراپیگنڈا کو پوری قوم کو مل کر ردکردیناچاہیے۔
ابھی کچھ دن پہلے ہی انہوں نے لاہور میں ایک تاریخی خطاب کیا جس میں انہوں نے کھل کر کہا کہ سپریم کورٹ کو عوامی نمائندوں کے بنائے گئے قوانین کو ہرگز undermine نہیں کرنا چاہیے۔گمراہ کن سیاسی تجربات کیوجہ سے پرانا نظام بھی تہہ و بالا ہوتا ہےاور نئے کی بھی ساکھ نہیں رہتی۔
May 21, 2019 • 8 tweets • 2 min read
تھریڈ:
فیصل واوڈا کی منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، آمدن سے زائد اثاثے بنانے، غیر ملکی جائیدادیں خفیہ رکھنےکی پہلی قسط بمعہ ثبوتوں کے بعد دوسری قسط اپنےڈرائیور کے نام پر 465 ملین روپےکے پلاٹس کی قسط ثبوتوں کےساتھ چھپ چکی۔اگلی قسط ان دونوں سےزیادہ خطرناک ہے۔اس قسط میں آپ کو بتایا جائےگا۔
کہ وہ کون تھا جس نے فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو پریشرائز کر کے سندھ ہائی کورٹ سے واوڈا کےخلاف دوہری شہریت کی پٹیشن واپس کروائی۔آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ فیصل واوڈا کو اپنی امریکی شہریت اس گارنٹی پر سرنڈر کروائی کہ اس کو الیکشن جتوا یا جائےگا۔
May 21, 2019 • 8 tweets • 6 min read
تھریڈ:
آج ہم پیش کریں گے وہ تمام ثبوت کہ کسطرح فیصل واوڈا نے اپنے ڈرائیور کے نام پر 465 ملین روپے کے ڈی ایچ اے میں دو قیمتی کمرشل پلاٹس رکھے۔ فیصل واوڈا کا ڈرائیور شیر نواز خان کون ہے۔ وہ اب کیا کرتا ہے۔ یہ تمام خبریں میڈیا کو دکھانے سے منع کر دیا گیا ہے۔ dailytaqat.com/national/meet-…
بنوں سے تعلق رکھنے والے شیر براز خان نے ہجرت کرکے کراچی کی بھٹائی کالونی میں سکونت اختیار کی۔ انکے پانچ بچوں میں سے سب سے بڑے بیٹے شیر نواز خان نے فیصل واوڈا کے پاس بطور ڈرائیور ملازمت اختیار کی۔ #DailyBusinessWorld #DBW #روزنامہ_طاقت
May 19, 2019 • 13 tweets • 3 min read
تھریڈ:
واوڈا کی خفیہ جائیدادوں، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور آمدن سے زائد اثاثوں کے بعد بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ انکے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں تھا جس سے وہ کرپشن کر کے یہ جائیدادیں بناتے۔ اس لیے ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی۔ dailytaqat.com/national/the-f…
اسلیےان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی۔انکے لیےعرض ہےمنی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سنگین جرم ہےاور یہ جرم کرنے والاچاہےکوئی پرائیویٹ شخص ہو یاعوامی عہدہ رکھنے والا سزا کا مستحق ہے۔آئیےآپ کو بتاتے ہیں کہ کسطرح ثابت ہوتا ہےکہ واوڈا نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کی اور آمدن سےزائداثاثےبنائے۔
May 18, 2019 • 13 tweets • 6 min read
تھریڈ:
فیصل واوڈا کی لندن میں منی لانڈرنگ کےذریعےجائیدادیں خریدنےاور انکوخفیہ رکھنےکی خبرکےبعد تمام لوگ ثبوت مانگ رہےتھے۔انکی ڈیمانڈ پرتمام پراپرٹیز کی historical ownership حاضر ہے۔
نوٹ اگرکسی جہادی اینکرکو ان کاغذات کی ضرورت پڑے تو وہ تصدیق شدہ مکمل کاغذات کےلیے رابطہ کرسکتےہیں۔
Title No. NGL 382324, Flat 368, Park West, Edgware Road, London W2 2QS۔
واوڈا نے یہ فلیٹ 26 ستمبر 2007 کو خریدہ۔ایجوئر روڈ پر موجود اس فلیٹ کی موجودہ قیمت 5 لاکھ پاونڈ ہے۔ پاکستانی روپوں میں کیا قیمت بنتی ہے آپ خود اندازہ لگا لیں۔
Apr 18, 2019 • 5 tweets • 2 min read
تھریڈ:
حفیظ شیخ نہ خان کی چوائس ہیں اور نہ ہی انکو لانے والوں کی۔بلکہ یہ امریکہ و آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر لائےجا رہے ہیں۔کیونکہ دنیا آپ کو قرضے دیتی ہےتو وہ اپنا بندہ لاتی ہے تاکہ قرضوں کی واپسی کو یقینی بنایاجا سکے۔ایک اور بات شیخ اور خان زیادہ لمبےعرصےتک ساتھ نہیں چل پائیں گے۔
حفیظ شیخ کو قریب سے جاننے والے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ عمران خان اور حفیظ شیخ لمبے عرصے تک اکٹھے نہیں چل سکتے۔کیونکہ شیخ صاحب کسی سے ڈکٹیشن لینا پسند نہیں کرتے۔ یہ بات حتی کہ عمران خان کو لانے والے بھی جانتے ہیں کہ حفیظ شیخ انکی بات بھی کم سنے گا۔
Mar 16, 2019 • 11 tweets • 5 min read
تھریڈ...
PKLI کو ناکام کرنے کی پیچھے کونسی قوتیں ہیں۔ پاکستان کی عوام کو حقائق بتانا نہایت ضروری ہے۔ لیکن اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ گردے اور جگر کی پیوند کاری کا ہسپتال بنایا کیوں گیا اور ڈاکٹر سعید کون ہیں۔ #SavePKLI
ڈاکٹر سعید اختر 2000 میں امریکہ میں لاکھوں ڈالر کی آمدن والی نوکری چھوڑ کر پاکستان آئے کیونکہ پاکستان میں گردوں کی پیوند کاری کسی ہسپتال میں نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے شفا ہسپتال اسلام آباد میں اپنا سیٹ اپ(پاکستان کڈنی انسٹیٹیوٹ PKI )لگایا. #SavePKLI
Oct 29, 2018 • 5 tweets • 2 min read
پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ان تین جماعتوں کو مجموعی طور پر81 فیصد میڈیا کوریج ملی۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو مثبت کوریج ملی جبکہ مسلم لیگ ن کو ملنے والی میڈیا کوریج کا دو تہائی حصہ منفی یا اسکے خلاف خبروں پر مشتمل تھا۔ thenews.com.pk/print/386916-e…
یورپی کمیشن 1997 سے بطور مبصر پاکستان کے الیکشن کور کر رہا ہے۔لیکن جو چیلنجز اور مشکلات 2018 کے انتخابات کور کرنے میں آئے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔پاکستانی مبصر ادارے(فافن)نے بھی الیکشن پر اس بار کوئی بہتر تنقیدی رپورٹ پیش نہ کی۔بلکہ اسکے مبصرین نے مشن کی کوئی بہتر معاونت نہیں کی۔