Aftab Ahmad Goraya Profile picture
Freelance writer - Philanthropist - Leftist - Humanist- Optimist that world can be a better place- Web: https://t.co/fH0fcfhMTQ
Rafia Abbasi Profile picture 1 subscribed
Sep 17, 2020 6 tweets 2 min read
پاکستان میں واحد خود دار،خود کفیل طبقہ کسانوں کا طبقہ ہے۔جواپنا15ہزار والاچنا8ہزار۔ اپنی دوہزار والی گندم تیرہ سو اور چھ ہزار والی کپاس چار ہزار میں فروخت کرکے اپنادودھ ڈیڑھ سو والا دودھ پچاس روپے بیچنے والا کسان عام مزدور سے لیکر وزیراعظم تک کی مدد کرتا ہے،
چاہے بارشیں تباہی مچا جائیں ٹڈی دل فصلیں کھا جائے۔سنڈی نقصان کر جائے اسے کسی قسم کی امداد نہیں دی جاتی،یہ پیاز سے روٹی کھا لیتا ہے،کپڑوں کو پیوند لگا کر عید پہ پہن لیتا ہے مگر امداد نہیں مانگتا
Sep 5, 2020 4 tweets 2 min read
From where you look at things

ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھو دیا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا........
*یہ سمندر چور ہے.....!* کچھ ہی فاصلے پر ایک شکاری نے سمندر میں جال پھینکا اور بہت سی مچھلیوں کا شکار کیا تو خوشی کے عالم میں اس نے ساحل پر لکھ دیا.......
*سخاوت کیلئے اسی سمندر کی مثال دی جاتی ہے.....!
Sep 3, 2020 12 tweets 3 min read
میں نے ابھی بمشکل ناشتہ ہی کیا تھا کہ میرے خستہ حال مکان کے شکستہ دروازے پہ زور زور سے دستک ہوئی.

باہر ایک کالی ویگو کھڑی تھی. آس پاس پانچ چھ مسلح سپاہی کھڑے تھے جنہوں نے مجھے دیکھتے ہی بندوقیں تان کے پوزیشنیں لیں. میں نے حواس باختہ ہو کر اپنے دونوں ہاتھ کھڑے کر لئے. ایک سپاہی نے مجھے نشانے پہ رکھتے ہوئے بندوق کی یخ نالی میری گدی سے لگا دی پھر تلاشی لی.
مجھ مفلوک الحال کی جیبوں سے بھلا کون سے پاؤ پاؤ بھر کے ایٹم بم نکلنے تھے,,,, ایک سستے برانڈ سگریٹ کی ڈبی اور ہاکی مارکہ ماچس کی ڈبیہ کے سوا.
Jun 7, 2020 8 tweets 3 min read
پرانا زمانہ

ایک وہ وقت بھی تھا جب "دوکاندار کے پاس کھوٹا سکا چلا دینا ہی سب سے بڑا فراڈ سمجھا جاتا تھا
یہ ان دنوں کا ذکر ہے جب ماسٹر اگر بچے کو مارتا تھا تو بچہ گھر آکر اپنے باپ کو نہیں بتاتا تھا۔ اور اگر بتاتا تو باپ اْسے ایک اور تھپڑ رسید کردیتا تھا یہ وہ دور تھا جب ’’اکیڈمی‘‘کا کوئی تصّور نہ تھا اور ٹیوشن پڑھنے والے بچے نکمے شمار ہوتے تھےبڑے بھائیوں کے کپڑے چھوٹے بھائیوں کے استعمال میں آتے تھے اور یہ کوئی معیوب بات نہیں سمجھی جاتی تھی
Apr 19, 2020 6 tweets 2 min read
پیپلزپارٹی اور ن لیگ نوے کی دہائی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ چکی ہیں. چارٹر آف ڈیمو کریسی نے بھی دونوں جماعتوں کو کچھ بنیادی نکات پر متفق کر دیا ھے. دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے مکمل مخالف نظریے پر قائم ہیں. ہمیشہ سے ایک دوسرے کی خلاف مرکزی حریف کے طور پر الیکشن لڑتی رہی ہیں...
1/6
پیپلزپارٹی ہمیشہ سے ن لیگ کو جائز طور پر اپنے خلاف قائم کئے جانے والے جھوٹے مقدمات کا ذمہ دار بھی سمجھتی آئی ھے. ن لیگ کے لیڈر نواز شریف ایک سے زیادہ دفعہ پیپلزپارٹی کی قیادت سےان جھوٹےمقدمات کی معافی بھی مانگ چکے ہیں اور پیپلزپارٹی کی قیادت بھی اس سب کو بھول کرآگے بڑھ چکی ھے
2/6
Mar 29, 2020 18 tweets 4 min read
کرونا چجلنج !!

چائینہ میں کرونا کا آغاز جنوری کے پہلے ہفتے میں ھوا جو آھستہ آھستہ پھیلتا ھوا اس وقت دنیا کے تقریبا" 185 ملکوں میں پھیل چکا ھے. چائینہ نے حیرت انگیز طور پر نہایت تیز رفتاری سے اپنی حکمت عملی بنائی اور کرونا پر قابو پا لیا
Read full thread
#COVIDー19 . اب ووہان میں کرونا کا آخری ہسپتال بھی بند ھو چکا ھے اور اس وقت چائینہ باقی دنیا کو کرونا سے مقابلے کے لئے نہ صرف ماسک اور دوسری ضروری اشیا دے رھا ھے بلکہ اس کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف دوسرے ملکوں میں جا کر وہاں کے ڈاکٹروں کو کرونا سے مقابلے کی تربیت بھی دے رھے ہیں.