سابق مشیر خزانہ شبر زیدی کے انٹرویو کے کچھ نکات:
1۔ ایک زمیندار کو ٹیکس کا نوٹس بھیجا تو شاہ محمود قریشی کی قیادت میں مختلف پارٹیوں کے اراکین اسمبلی آگئے کہ زمینداروں پہ ہاتھ نہ ڈالیں۔ ٹیکس نہیں دیں گے۔ سردار دریشک نے کہا کہ تم ابھی بچے ہو یہ نہیں ہوگا۔ ہم جنوبی پنجاب کے
1/4
چالیس ایم این ہیں ہمارے بغیر حکومتیں نہیں بنتیں۔
2۔ پراپرٹی ٹیکس کا ریٹ اوپر کرنے کی کوشش کی تو باجوہ صاحب نے بلا لیا کہ ڈی ایچ اے میں کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں۔
3۔ سمگلنگ پہ ہاتھ ڈالا تو کمانڈر سدرن کمانڈ آگئے کہ وہاں عوام کا یہی کاروبار ہے۔ مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔
2/4
May 15, 2023 • 6 tweets • 2 min read
لبنانی شخص اپنی کہانی سناتا ہے کہ میں جاپان کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھرا ہوا تھا.
میں ہوٹل کے سوئمنگ پول میں اترا تب میرے علاوہ وہاں کوئی نہیں تھا،نہاتے نہاتے میں نے سوئمنگ پول میں پیشاب کر دیا کسی کیمیکل کی وجہ سے چند لمحوں میں پورے سوئمنگ پول کے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا.
1/6
سکیورٹی پر معمور افراد فوری پہنچ گئے اور مجھے سوئمنگ پول سے نکالا، میری نظروں کے سامنے عملہ آیا اور سوئمنگ پول کے پانی کو تبدیل کر دیا.
مجھے ہوٹل کے ریسیپشن میں بلایا گیا میرا پاسپورٹ اور سامان مجھے پکڑا دیا گیا اور ہوٹل سے مجھے باہر کر دیا.
2/6
Jan 1, 2023 • 6 tweets • 2 min read
جس پتھر کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پنجابی میں "چانواں" اردو میں "جھانواں" اور شاید انگلش میں Scrubber کہتے ہیں۔
یہ پتھر پاؤں کی میل اتارنے کیلیے استعمال ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں فارغ اور بےوقوف شخص کو بھی جھانواں بولا جاتا ہے۔
جھانواں بہت ہی کم قیمت چیز ہے۔ پچاس یا سو روپے 1/6
میں اچھا خاصا بڑا جھانواں مل جاتا ہے۔
جھانواں کھردرا پتھر ہے۔ یہ تراش خراش یعنی grooming کے عمل سے نہیں گزرا۔ اگر اس کی گرومنگ ہوئی ہوتی تو یہ 50 روپے کا نہ بکتا۔ یہ لوگوں کے پاؤں کی میل اتارنے کیلیے استعمال نہ ہوتا۔ اور اس کا مقام واش روم نہ ہوتا۔
2/6
Nov 18, 2022 • 5 tweets • 2 min read
جمعہ سینڈروم
ملا نصیرالدین صاحب کے پاس ایک لڑکا آیا اور ان سے پوچھا:
ملا صاحب میرے والد کی آج جمعہ کے مبارک دن وفات ہوئی ہے۔ اگلے جہان میں اُن کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟
ملا صاحب نے پوچھا: کیا آپ کے والد صاحب نماز روزے کے پابند تھے؟
لڑکے نے کہا: نا وہ نماز پڑھتے تھے,
1/5
نا روزے رکھتے تھے, مگر خوش قسمتی سے جمعہ کے دن فوت ہوئے ہیں.
ملا نے دریافت کیا: عیاشی تو نہیں کرتے تھے؟
لڑکے نے بتایا: عام طور پر تو نہیں, مگر جس روز رشوت کی رقم زیادہ مل جاتی، اُس روز جوا بھی کھیل لیتے، عیاشی بھی کرلیتے۔ اس کے باوجود انھیں جمعہ کے مقدس دن وفات پانے کا شرف
2/5
May 20, 2022 • 7 tweets • 2 min read
"ڈیجیٹل بدتمیزی"
جتنا کیمرہ مینوں نے شادیوں پر دلہا دلہن کو ذلیل کر رکھا ہے شاید ہی حکومت نے کبھی عوام کو کیا ہو. آجکل اسٹیج کی سیڑھیوں پر جو منورنجن ہوتا ہے اس کے تو کیا ہی کہنے، دلہا بیچارہ ہاتھ پکڑے جھک کے کھڑا ہوتا ہے اور دلہنیا کا ایک پاوں اسٹیج پر دوسرا نچلی
1/7
سیڑھی پر ہوتا ہے فلمانے کے چکر میں دلہن کا پاوں وہیں پہ بھاری ہوجاتا ہے اور دلہے کا دماغ.
پہلے پہل دلہن اسٹیج پہ آتی تھی تو دلہا استقبال کرتا تھا، پھر ہاتھ پکڑ کر ساتھ بٹھانے کی رسم شروع ہوئی، اب دلہا چل کر اسٹیج کے کنارے دلہن کو آدھا گھنٹہ سیڑھیوں پہ کھڑا رکھتا ہے
2/7
May 17, 2022 • 5 tweets • 2 min read
آئی ایم ایف سے چھٹکارہ..!!
کہتے ہیں کانگو کی آزادی کے بعد فرانس نے کانگو میں اپنا سفیر تعینات کیا.
ایک دن فرانسیسی سفیر شکار کی تلاش میں کانگو کے جنگلات میں نکل گیا جنگل میں چلتے چلتے فرانسیسی سفیر کو دور سے کچھ لوگ نظر آئے, وہ سمجھا شاید میرے استقبال کے لئے یوں کھڑے ہیں
1/5
قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک آدم خور قبیلہ ہے. سفیر کو پکڑ کر انہوں نے ذبح کیا اسکی کڑاہی بنائی اور جنگل میں منگل کر دیا.
فرانس اس واقعے پر سخت برہم ہوا اور کانگو سے مطالبہ کیا کہ سفیر کے ورثاء کو کئی ملین ڈالر خون بہا ادا کرے،
کانگو کی حکومت سر پکڑ کر بیٹھ گئی
2/5
May 9, 2022 • 5 tweets • 2 min read
انڈے سے بہتر تھا اذان پر مرتا:
ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا۔ مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے آذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا۔ مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی! صبح جونہی مرغے کی آذان کا وقت
1/5
ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے آذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پھڑپھڑایا۔ مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کردوں گا۔ اگلے دن صبح آذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت
2/5
Feb 28, 2022 • 5 tweets • 2 min read
غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی, نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے آئی, نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی, نہ بابری مسجد کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔
پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا؟
1/5
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔
غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔
2/5
Nov 25, 2021 • 4 tweets • 1 min read
بادشاہ نے ایک درویش سے کہا, "مانگو کیا مانگتے ہو؟" درویش نے اپنا کشکول آگے بڑھا دیا اور عاجزی سے بولا حضور! "صرف میرا کشکول بھردیں". بادشاہ نے فوراً اپنے گلے سے ہار اتارے, انگوٹھیاں اتاریں, جیب سے سونے چاندی کی اشرفیاں نکالیں اور درویش کے کشکول میں ڈالدیں, لیکن کشکول بڑا تھا
1/4
اور مال ومتاع کم لھذا بادشاہ نے فوراً خزانے کے منتظم کو بلایا,نےظم ہیرے جواہرات کی بوری لیکر حاضر ہؤا, بادشاہ نے پوری بوری اُلٹ دی لیکن جوں جوں جواہرات کشکول میں گرتے گئے کشکول بڑا ہوتا چلا گیا یہاں تک کے جواہرات غائب ہوگئے. بادشاہ کو بیعزّتی کا احساس ہؤا تو اس نے خزانوں کے
2/4
Jul 10, 2021 • 4 tweets • 1 min read
مرحوم کی آخری نشانی:
تم اپنی بیوی سے پہلی بار کیسے ملے؟ میں نے اپنے دوست سے پوچھا۔
کتے کی وجہ سے۔
کتے کی وجہ سے؟ میں نے حیران ہو کر کہا
ہاں! کتے کی وجہ سے۔ میں اپنے کتے کو لے کر عصر کے بعد پارک میں سیر کیلئے جا رہا تھا۔ وہ راستے میں ملی، مجھ سے پوچھا کتا بیچو گے؟
1/4
میں نے کہا نہیں۔ تھوڑی دیر ہم میں گفتگو ہوئی، ایک دوسرے کے موبائل نمبر ہم نے لیے اور اپنے اپنے راستے چل دیے۔
شاواشے... پھر؟
پھر ہم روزانہ فون پر گفتگو کرتے، وہ مجھ سے کتے کے بارے میں پوچھتی. اُسے وہ بہت پسند تھا۔
ایک دن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم شادی کر لیتے ہیں،
2/4
Jul 8, 2021 • 4 tweets • 1 min read
جس طرح ہمارا دولت مند طبقہ مذہبی رسوم پر جی کھول کر خرچ کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ خدا اس سے خوش ہو جائے گا، اسی طرح یہودیوں کا دولت مند طبقہ بھی اسی گھمنڈ میں تھا کہ یہوواہ (خدا) اس کی قربانیوں سے خوش ہو گا لیکن یہ ان کی بھول تھی.
1/4
"اے سدوم کے حاکمو ! خداوند فرماتا ہے کہ تمہارے ذبیحوں کی کثرت سے مجھے کیا کام. میں مینڈھوں کی سوختی قربانیوں اور فربہ بچھڑوں کی چربی سے بے زار ہوں اور بیلوں اور بھیڑوں اور بکروں کے خون میں میری خوشنودی نہیں. بخور سے مجھے نفرت ہے. نئے چاند اور سبت اور عیدی سے بھی
2/4
May 31, 2021 • 5 tweets • 2 min read
مشتری ہوشیار باش
سب اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔
اپنے ارد گرد نظر رکھیں۔ شہر کراچی میں ایک نئی کہانی شروع ہوگئی ہے۔ اسکا شکار آپ اور آپ کے حلقہ احباب اہل و عیال کوئی بھی ہوسکتا ہے۔
تو بات یہ ہے کہ میرے ایک دوست کیساتھ عید موقع پر ایک واقعہ ہوا ۔
1/5
ایک موٹر سائیکل سوار جس کے ساتھ ایک عورت اور ایک بچہ آگے بیٹھا تھا اسکی ٹھیک گاڑی کے آگے آکر اپنی موٹر سائیکل روکتا ہے اور اتر کر کہنے لگتا ہے کہ آپ نے میری موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی میرے ساتھ فیملی بیٹھی ہے جان جا سکتی تھی حرجانہ دو وغیرہ وغیرہ۔
2/5