Jamil Tariq Profile picture
Aug 18, 2020 50 tweets 12 min read
کیا اسرائیل کو تسلیم کر لیناچاہیے؟
✍🏻 ازقلم: مولانا زاہدالراشدی صاحب@rashdigrw
(سوشل میڈیا پر نشر کی گئی گفتگو کی تحریری شکل)
بعد الحمد والصلٰوۃ۔مجھےاس سوال پرگفتگوکرنی ہے کہ آج کل اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی جو بات ہو رہی ہے اس کے بارے میں پاکستان کا اصولی موقف کیا ہے؟ کیا موقف ہونا چاہیے؟ اور معروضی حالات میں پاکستان کا مفاد کیا ہے؟ لیکن اس سے پہلے مسئلہ کی نوعیت سمجھنے کے لیے اسرائیل کے قیام کے پس منظر پر کچھ گفتگو کرنا ہوگی، اس کے بعد موجودہ معروضی صورتحال صحیح طور پر سامنے آئے گی اور پھر میں اپنی رائے کا اظہار کروں گا۔
Jul 3, 2020 46 tweets 15 min read
دورِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں کتابت حدیث
حجیت حدیث کے ناقابل تردید دلائل سے لاجواب ہو کر اس کے مخالفین عموماً شک و شبہے کی ایک اور دلیل میں پناہ ڈھونڈنے لگتے ہیں اور سنت کو تاریخی اعتبار سے مشکوک اور غیر مستند ٹھہرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت ماضی و مستقبل کے ہر زمانے میں واجب العمل ضرور ہے لیکن وہ قابل اعتماد طریقے سے محفوظ نہیں رہ سکی، آج قرآن کریم کے برعکس کوئی ایک کتاب بھی محفوظ نہیں ہے جس میں سنت کے بارے میں قابل اعتماد بیانات محفوظ ہوں۔
Jun 30, 2020 19 tweets 4 min read
کتابت وحفاظت حدیث پر اعتراضات کے جواب میں اتمام حجت

مستشرقین و مخالفین اسلام دو سو سال سے حدیث کے متعلق یہ الزام دوہراتے آرہے ہیں کہ حدیث کی کتابت پہلی صدی ہجری میں بالکل نہیں ہوئی بلکہ یہ احادیث تیسری صدی ہجری میں گھڑی گئی ہیں ، انکے اس الزام کو ہندوستانی منکرین حدیث نے بھی اپنے انداز میں پیش کیا اور اس بنیاد پر ایران و عجم کے افسانے گھڑے گئے۔ انکا علمائے اسلام نے مختلف حوالوں سے معقول جواب دیا لیکن انہوں نے اس اعتراض کو دوہرانا بند نا کیا ۔ اس اعتراض کے جواب یعنی پہلی ہجری میں کتابت حدیث کے ثبوت میں حجت اتمام صحیفہ ابن ہمام کے ذریعے ہوئی ۔
Jun 26, 2020 9 tweets 2 min read
ایمان بالرسول کامطلب کیا ہے؟
تکمیل ایمان کے لیے خدا کی ذات، اس کے ملائکہ اور کتابوں پر ایمان لانے کے ساتھ رسول کی رسالت پر بھی ایمان لانا ضروری ہے اگر آنحضرتﷺ کے اقوال، افعال اور احکام حجت نہ ہوتے تو پھر آپ پر ایمان کو ضروری قرار دیا جاتا اور نہ آپ کے احکام کی اتباع کو ایمان کی علامت قرار دیا جاتا۔ کیونکہ ایمان تو اسی پر لایا جاتا ہے جو قابل حجت اور دلیل ہواور جو چیز قابل حجت ہی نہیں ہے، اس پر ایمان لانا ایک عبث فعل ہے۔بفرض محال اگر یہ مان لیا جائے کہ نبی کے افعال واقوال جن کے مجموعے کا نام حدیث ہے، شریعت اسلام میں حجت نہیں ہے تووہ لوگ جو نبیﷺ کو نہیں
Jun 25, 2020 21 tweets 4 min read
سنت اور احادیث کی حیثیت قرآن کریم کی روشنی میں:
قرآن کریم کے بعد احادیث نبوی (علی صاحبھا الصلوٰۃ والسلام) اسلامی احکام اور تعلیمات کا دوسرا بڑا مآخذ ہے، بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ خود قرآن کریم کو ٹھیک ٹھیک سمجھنا ، اس سے احکام نافذ کرنا اور اس پر اللہ تعالی کی رضا کے مطابق عمل کرنا بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور رہنمائی کےبغیر ممکن نہیں۔ سنت کا یہ مقام صدیوں سے مسلم اور غیر متنازعہ رہا ہے اور اگرچہ فقہی آراء کے بارے میں مسلمانوں میں مختلف نقظہ نظر رہے ہیں لیکن قرآن حکیم اور سنت نبوی کی حجیت کا کسی ماہر قانون نے کبھی انکار نہیں کیا۔
Jun 25, 2020 23 tweets 9 min read
کیا محدثین معصوم تھے ان سے خطا ممکن نہیں؟؟
جب بھی حدیث کا دفاع کیا جائے تو منکرین حدیث عموما یہ سوال کرتے ہیں۔ تو پہلی بات یہ واضح رہے کہ صحیح بخاری کے دو گتوں کے مابین جو کچھ ہے، اس سب کو کوئی بھی منزل من اللہ نہیں کہتا۔ صحیح بخاری میں “منزل من اللہ” ہے نہ کہ کل صحیح بخاری “منزل من اللہ” ہے۔دوسری اور اہم تر بات یہ ہے کہ حدیث کو وحی کہا جاتا ہے نہ کہ صحیح بخاری کو۔ اور صحیح بخاری میں احادیث بھی موجود ہیں
Jun 24, 2020 14 tweets 7 min read
حدیث قرآن کےبعدشریعت کا دوسرابڑاماخذ ہے،قرآن مجید الفاظ ہیں اورحدیث و سنت ان الفاظ کامعنی وتشریح۔قرآن کےمفہوم ومدعااوراس کےا حکام کی جوتشریح اللہ تعالیٰ کی طرف سےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوبتائی گئی تھی اس تشریح کوجاننے کا ذریعہ ہمارے پاس حدیث و سنّت کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔ اگر قرآن کے احکام و فرامین، اُس کے اشارات، اُس کے الفاظ اور اس کی مخصوص اصطلاحا ت کاجومفہوم ومدعا حضورؐ کو سمجھایا جاتا تھاوہ قرآن ہی میں ہی درج ہوتاتواس آیت( ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَا نَہٗ – القیامۃ:19(پھر یقیناً اس ‘قرآن’ کے معانی سمجھانا ہمارے ذمے ہے) کی الگ سےضرورت نا ہوتی
Apr 29, 2020 14 tweets 4 min read
"ترک ناداں سے ترک داناں تک "
حضرت شیخ محمود آفندی 1929 میں پیدا ہوئے آپ اپنے شیخ کے مشورے سے سرحدی علاقے سے اٹھ کر مرکزی شہر استنبول تشریف لے آئے، یہاں سلطان محمد فاتح سے منسوب علاقے "فاتح" میں "اسماعیل آغا" نامی علاقہ شہر کے پوش علاقوں میں شمار ہوتا تھا👇
#رمضان_كريم اس میں شیخ الاسلام حضرت اسماعیل آغاآفندی رحمہ اللہ کی مسجد تھی جو خلافت‌ عثمانیہ کے زمانے میں "شیخ الاسلام" کے لقب سے ملقب تھے.
سلطان محمد فاتح کے زمانے میں قسطنطنیہ فتح ہوا تواس مسجد کے قریب ایک قدیم چرچ تھا جو عیسائی حضرات کے نزدیک آیا صوفیا کے بعد ایک عظیم حیثیت رکھتا تھا
Apr 25, 2020 11 tweets 4 min read
پاکستانی، بھارتی اینکرز ایک صفحہ پر!!
ان دنوں بھارت اور پاکستان کے ٹیوی چینلوں، بھارت کی حکمران جنتا پارٹی (بی جے پی) اور پاکستان کے بعض سیاسی لیڈروں کے بیانات میں حیرت انگیز یکسانیت ہے، بھارتی چینلوں کے ہندو مرد و خواتین اینکرز👇
#molanaTariqJameel اور پاکستانی چینلوں کے مرد و خواتین اینکرز کو جنہیں "مسلمان" ہی کہا جاسکتا ہے، مساجد میں باجماعت نماز اور تبلیغی جماعت انہیں کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک نظر آرہی ہیں ،مساجد اور تبلیغی جماعت کے خلاف بھارتی چینلوں کا خبث باطن تو قابل فہم ہے👇
#coronavirusinpakistan