Dr Salman Sukkurvi Profile picture
Mufti | Ph.D | Author | Lecturer | Jamia Darul Uloom Karachi | Businessman | https://t.co/ilUDAl1SC4🙂🇵🇰🇹🇷⛈️☔️views my own
عبید قیوم Profile picture 1 subscribed
Aug 24 4 tweets 1 min read
انسان کو دنیا میں جن پریشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلا کیا جاتا ہے اس کی وجوہات اور علامات مختلف ہوتی ہیں ۔۔

حضرت سیدی عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ :
انسان پر جو آفات و مصائب آتے ہیں اس کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں:
۱۔ کبھی ان مصیبتوں میں بندہ کو مبتلا کرنے👇🏻 کا مقصد اس کے گناہوں کو معاف کرنا ہوتا ہے۔
۲۔ کبھی اس کے گناہوں کی سزا کے طور پر اس کو تکلیفوں میں مبتلا کردیا جاتا ہے۔
۳۔ اور کبھی آخرت میں اس کے درجات کی بلندی مقصود ہوتی ہے۔
علامات:۔
⁃جب گناہوں کی معافی کے لئے کسی مصیبت میں مبتلا کیا جاتا ہے تو اس کی علامت یہ ہے کہ مصیبت👇🏻
Jul 30 16 tweets 4 min read
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم
کے خطبۂ جمعہ (9محرم الحرام 1445ھ) سے اہم اقتباسات

 تلخیص بندہ محمد سلمان سکھر وی
استاد جامعہ دارالعلوم کراچی

ماہِ محرم میں پیش آنیوالے دو ہولناک تاریخی واقعات

۱۔  سب سے پہلا تاریخی حادثہ جو محرم کے شروع میں پیش آیا،👇🏻 وہ حضرت سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی شہادت ہے۔ وہ خلیفہ  جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ: ’’اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا“۔
۲۔  دوسرا عظیم سانحہ جو خاص عاشورہ کے دن  پیش آیا، وہ حضرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہے۔ نبی کریم ﷺ کے نواسے، جن کو آپﷺ👇🏻
Jun 9 5 tweets 1 min read
سب سے بڑھ کر نبی کریم ﷺ سے عقلی محبت ہونی چاہئیے ۔۔ محبت عقلی:بسا اوقات طبیعت کا میلان کسی کام یا حکم کی ادائیگی کی طرف نہیں ہوتا ہے؛ مگر عقل رہنمائی کرتی ہے اس حکم کے بجالانے میں ہمارا فائدہ ہے؛ لہذا ہم اسے کرتے ہیں۔
حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی صاحب تھانوی رحمہ اللہ
👇🏻 نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے:
تم میں سے اس وقت تک کوئی مومن نہیں ہوسکتا جب تک اللہ اور اس کے رسول اس کو (اپنے والدین، بیوی بچوں، اور مال و دولت وغیرہ سے) زیادہ محبوب نہ ہو جائیں۔
تشریح: حضور ﷺ کے ساتھ عقلی محبت سب سے زیادہ ہونی چاہئیے، جس کا معیار یہ ہے کہ:
۱۔ ایک احکام میں👇🏻
Apr 27 8 tweets 2 min read
تأسیس دار العلوم کراچی
پاکستان ہجرت کے بعد مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے دو کاموں کو اپنا مقصد حیات بنا لیا تھا:
ایک پاکستان میں اسلامی دستور اور اسلامی نظام کے نفاذ کی کوشش۔
دوسرے کراچی اور پاکستان کے شایان شان علوم دینیہ عربیہ کی ایک وقیع👇🏻 درسگاہ کا قیام۔
جگہ کی تلاش اور قیام دار العلوم
حضرت مفتی صاحب قدس سرہ کی ہدایت کے مطابق حضرت مولانا نور احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ (ناظمِ اول دارالعلوم کراچی)، نے مدرسہ کے لئے مناسب جگہ کی تلاش شروع کر دی اور اس تلاش میں دن رات ایک کر دیئے۔۔ بالاخر نانک واڑہ میں متروکہ املاک سے👇🏻
Apr 21 6 tweets 2 min read
جب لوگ سونے چاندی کے ذخائر جمع کرنے میں مصروف ہوں تو تم (دنیا پرستی کے بجائے) ان کلمات کو ذخیرہ کرنا، یعنی اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے رہنا ۔۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے اس دعا کے ہر جملہ کو ایک خزانہ قرار دیا ہے۔۔

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے👇🏻 ارشاد فرمایا: اے شداد بن اوس! جب تم لوگوں کو دیکھو کہ وہ سونا چاندی کے ذخائر جمع کررہے ہیں تو تم ان کلمات کو ذخیرہ کرنا:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الثَّبَاتَ فِی الْاَمْرِ، وَ الْعَزِیْمَةَ عَلَی الرُّشْدِ، وَ اَسْاَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ، وَ عَزَآئِمَ مَغْفِرَتِکَ،👇🏻
Apr 20 13 tweets 3 min read
ایک روحانی افطار -- ظفرجی
آج کا افطار، جامعہ دارالعلوم کراچی کے طلبا کے ساتھ تھا- اس کا اہتمام ٹنڈو الہ یار کے دوست Hafiz Abdul Ahad Bhatti صاحب نے کیا تھا جو جامعہ کے پرانے طالب علم ہیں اور آج کل یہاں کی وزٹ پہ آئے ہوئے ہیں-
ساڑھے چار بجے کے قریب ہم جامعہ پہنچے تو حافظ صاحب👇🏻 محوِ انتظار تھے- انہوں نے ہمیں گاڑی میں بٹھا کر جامعہ دارالعلوم کراچی کی سیر کرائی اور ایک ایک عمارت کا تعارف بھی کراتے رہیں-
حافظ صاحب نے بتایا کہ 85 ایکڑ پر پھیلی ہوئی اس عظیم اسلامی درس گاہ کو برّصغیر کی سب سے بڑی اسلامی مادرِ علمی کہا جا سکتا ہے-
انہوں نے بتایا کہ👇🏻
Mar 27 5 tweets 1 min read
بدگمانی کا علاج ۔۔ اسلام میں اچھا سوچنے اور دل کو صاف رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ کسی کے خلاف تحقیق کے بغیر بدگمانی دل میں جما لینا گناہ ہے ۔۔

حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی صاحب تھانوی رحمة اللہ علیہ

اللہ تعالی کا ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا👇🏻 كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ﴾ (الحجرات: 12) ترجمہ: اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو، بعض گمان گناہ ہوتے ہیں، (یعنی کسی کے خلاف تحقیق کے بغیر بدگمانی دل میں جما لینا گناہ ہے)۔

فرمایا کہ جب کسی کے بارے میں دل میں بدگمانی پیدا ہو تو چند کام کرنے👇🏻
Mar 27 4 tweets 1 min read
شیطان کا سب سے بڑا حملہ یہ ہوتا ہے کہ وہ انسان کو ناشکری میں مبتلا کرتا ہے اور شکر سے دور کردیتا ہے۔۔۔

حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ نے فرمایا کہ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ نے جب شیطان کو جنت سے نکال رہے تھے تو👇🏻 اس نے بڑے زور شور سے کہا تھا کہ اس آدم کی وجہ سے مجھے جنت سے نکالا گیا، تو پھر میں بھی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ میں ان کے آگے سے آؤں گا، پیچھے سے آؤں گا، دائیں سے آؤں گا، بائیں سے آؤں گا، یعنی چاروں طرف سے ان کے اوپر حملہ کروں گا۔ پھر کیا کہتا ہے:👇🏻
Mar 26 5 tweets 1 min read
دل کا زنگ کیسے دور کریں ۔۔”غفلت“ دل کا زنگ ہے ۔۔ ”غفلت“ دنیا میں غرق ہو جانے اور آخرت کو بھلا دینے کا نام ہے۔ رمضان المبارک میں درجِ ذیل معمولات کی پابندی نہایت مفید ہے ان شاء اللہ
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم
سرور دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ👇🏻 دلوں پر زنگ لگ جاتے ہیں اور اس زنگ کو زائل کرنے کا راستہ اللہ تبارک و تعالی کا ذکر ہے۔حضور اقدس ﷺ نے غفلت کو دل کے زنگ سے تعبیر فرمایا، یہ غفلت سب سے بڑی بیماری ہے اور اس غفلت کی بیماری کا علاج یہ ہے کہ اپنے دل کو اللہ تبارک و تعالی کے ذکر سے صیقل کرو، ذکر کرنے کے لئے تھوڑا سا👇🏻
Mar 25 4 tweets 1 min read
ہمارے اردگرد اب بھی نہ جانے کتنی خوف ناک آندھیاں چل رہی ہیں جو کہ ہمارے دین و دانش کی ساری متاع اُڑالے جانے کی فکر میں ہیں ۔۔ان آندھیوں سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے۔۔
عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ:
وقت کی آندھیوں کا علاج اونچے اونچے سہارے👇🏻 ڈھونڈنے میں نہیں بلکہ خاکساری اور بندگی کے فرش پر جبینِ نیاز ٹیک دینے میں ہے۔ ہمارے اردگرد اب بھی نہ جانے کتنی خوف ناک آندھیاں چل رہی ہیں جو کہ ہمارے دین و دانش کی ساری متاع اڑا لے جانے کی فکر میں ہیں۔ ان آندھیوں سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ انسان عاجزی، فروتنی،👇🏻
Mar 24 4 tweets 1 min read
روزی اللہ تعالی کی اس دنیا میں بہت بڑی نعمت اور بہت سے گناہوں سے انسان کو بچانیوالی چیز ہے ۔۔ لہذا شدید مجبوری کے بغیر اپنا ذریعۂ معاش چھوڑنا مناسب نہیں ۔۔ یہ بھی ایک قسم کی ناشکری اور کفرانِ نعمت ہے۔

فرمایا کہ ایک شخص نے بلاوجہ نوکری چھوڑ دی تھی، پھر باوجود بےحد کوشش کے بھی👇🏻 تمام عمر نوکری نہیں ملی۔ اپنے ذریعۂ معاش کو کسی شدید شرعی ضرورت کے بغیر چھوڑنا مناسب نہیں۔
حضرت حاجی صاحب رح فرمایا کرتے تھے کہ ضعفاء (جن کا ایمان کمزور ہے) کو ناجائز اسبابِ معاش کو بھی نہیں چھوڑنا چاہئیے جب تک کوئی جائز ذریعۂ معاش نہ مل جائے، البتہ (حرام ذریعۂ معاش پر) استغفار👇🏻
Nov 5, 2022 4 tweets 1 min read
دلکش نعروں کے پیچھے چلنے کی عادت ختم کرنا ہوگا ۔۔ نوجوانوں اور عزیز طلبہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عقل و فہم سے کام لیا کریں، اور اپنے اکابرین اور اساتذہ پر بھروسہ کریں، اور جو کام بھی کریں اپنے اساتذہ کے مشورے سے کریں۔
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم
👇🏻 اس وقت جبکہ ہمیں آزاد ہوئے اسے 75 سال گزرچکے ہیں، اور آج ہم اپنا 75واں یوم آزادی منا رہے ہیں ۔۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں یہ خطہ زمین اپنے خاص فضل وکرم سے عطا فرمایا، ہم ہندو اور انگریزوں کی چکیوں میں پس رہے تھے، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں اس سے نجات عطا فرمائی، ہم جسمانی طور پر تو آزاد👇🏻
Nov 4, 2022 7 tweets 2 min read
پاکستان کے خلاف لڑو اور تقسیم کرو کا فارمولہ۔۔ملک کے باشندوں کو تقسیم کرنے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے خوبصورت نعرے دئیے جاتے ہیں ۔۔ نوجوان جذبات کی رو میں بہہ کر ان دلکش نعروں کے پیچھے چل پڑتے ہیں، فائدہ دشمن کا ہوتا ہے۔
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم
👇🏻 پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے دشمن اس بات سے تو مایوس ہو چکا ہے کہ اس پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کیا جائے، لیکن اس کا ایک اور طریقہ ہے کہ انہیں لڑاؤ اور تقسیم کرو اور انہیں آپس میں متحد نہ ہونے دو ۔۔ اس وقت ملک کی جو حالت ہے، ملک سیاسی اعتبار سے دو دھڑوں میں اس طرح تقسیم👇🏻
Nov 4, 2022 4 tweets 1 min read
دینی مدارس کے رُوحِ رواں حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمة اللہ علیہ کی شانِ فنائیت ۔۔ خود کو مٹاکر ذرۂ بے نشاں بنکر جینا اور انکساری اختیار کرنا اللہ تعالی کو بہت پسند ہے۔۔
ฺ ♡ ✿ฺ ♡ ✿ฺ ♡ ✿ฺ ♡✿ฺ ♡✿ฺ ♡ ✿
حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد👇🏻 فرمایا کہ: بندے وہ تھے جیسے مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ، کہ وہ (اپنے بارے میں) فرمایا کرتے تھے کہ:اگر چار حروف جاننے کی تہمت نہ ہوتی اور اس سے لوگ جان گئے نہ ہوتے تو ایسا گم ہوتا کہ کوئی یہ بھی نہیں پہچانتا کہ قاسم دنیا میں پیدا ہوا تھا۔ نیز اسی ضمن میں یہ بھی فرمایا کہ👇🏻
Jul 20, 2022 4 tweets 2 min read
اپنی کم آمدنی، کم تنخواہ پر غم نہ کرو، ہوسکتا ہے آپ کو رزق کسی اور شکل میں دے دیا گیا ہو۔۔ رزق کبھی ذہنی سُکون، تقویٰ و طہارت، یا کسی اچھی عادات و صفات، مثلاً حُسنِ اخلاق، حُسنِ اعمال، حُسن وجمال، درازی عمر اور علمِ نافع وغیرہ کی شکل میں بھی عطا کیا جاتا ہے۔

ایک بڑے محدث،👇🏻 فقیہ اور امامِ وقت فرماتے ہیں کہ:
رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں، جو کچھ عطا ہو اس پر مطمئن رہو اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے رہو۔
۱۔ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کسی کو رزق اچھے اخلاق یا پھر حسن وجمال کی صورت میں دے دیا گیا ہو۔
۲۔ یا کسی کو رزق علمِ نافع یا لمبی عمر کی صورت میں👇🏻
Jul 19, 2022 4 tweets 1 min read
آخرت میں کوئی پیر و مُرشد یا شیخ کامل اپنے کسی مرید کو جہنم سے نجات نہیں دلواسکے گا ۔۔ دنیا میں رہتے ہوئے آخرت میں اپنی اور اپنی فیملی کی نجات کا انتظام ہمیں خود کرنا ہوگا ۔۔ چنانچہ خود جناب رسول اللہ ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
اے فاطمہ! اپنے آپ کو آگ سے بچا لو، 👇🏻 میں اللہ تعالی کی طرف سے (کسی مؤاخذے کی صورت میں) تمہارے لئے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، تم لوگوں کیساتھ رشتہ ہے، اسے میں اسی طرح جوڑتا رہوں گا جس طرح جوڑنا چاہیے۔
یَا فَاطِمَۃُ! أنْقِذِیْ نَفْسَکِ مِنَ النَّارِ، فَاِنِّیْ لَا اَمْلِکُ لَـکُمْ مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا غَيْرَ👇🏻
Jul 11, 2022 4 tweets 2 min read
(قطا) (Pterocles)
عربی ادب کی کتابوں میں قطا پرندہ کا تذکرہ پڑھا اور سنا ہے،لیکن دیکھا پہلی بار ہے۔راستہ تلاش کرنے میں ایک کمپاس ہے۔
عرب شعراء قطا کا بہت تذکرہ کرتے ہیں،
قیس بن الملوح کا مشہور شعر ہے
؀
أسِرْبَ القَطا هَل من مُعيرٍ جَناحَهُ
لَعَلِّي إلى مَنࣿ قَد هَوِيتُ أطيرُ
👇🏻 ترجمہ:
اے قطا پرندے کے غول! کیا کوئی اپنا پَر مجھے مستعار دے گا؟
شاید میں اُڑ کر اپنی محبوبہ کے پاس پہنچ سکوں!
خصوصیات
۱۔ “قطا” ایک صحرائی پرندہ ہے، قطا پرندہ کو قطا اس لئے کہتے ہیں کہ اس کی آواز میں قطا قطا سنائی دیتا ہے۔
۲۔ یہ پانی کی تلاش میں طویل مسافت پر جاکر واپسی کا👇🏻
Jul 9, 2022 5 tweets 2 min read
اجتماعی قربانی کے ادارہ کے لئے مشترکہ قربانی کی کھال حصہ داروں کی اجازت کے بغیر رکھنے کا حکم

اجتماعی قربانی کے جانور کی کھال تمام شرکاء کی ملکیت ہے،
ادارہ کے لئے ان میں سے کسی کے حصہ کی کھال اس کی رضامندی کے بغیر اپنے  پاس رکھ لینا ہرگز جائز نہیں، لہذا حصہ داروں سے👇🏻 اجتماعی قربانی میں شریک  ہونے سے پہلے ہی دریافت کرلیا جائے  کہ وہ اپنے حصہ کی کھال ادارے  کو دینے پر راضی ہیں یا نہیں؟ اگر راضی ہوں تو کھال ادارہ خود  رکھ سکتا ہے ورنہ جائز نہیں۔
ادارہ ایسے افراد کے لئے یہ صورت اختیار  کرسکتا ہے کہ:
الف۔ جس جانور میں یہ افراد شریک ہوں اس👇🏻
Jul 2, 2022 5 tweets 1 min read
عشرۂ ذی الحجہ میں دن کو روزہ اور شب میں عبادت کی زبردست فضیلت ۔۔ ﴿وفی ذالک فلیتنافس المتنافسون﴾آخرت کی کمائی کرنے والے آئیں اور اپنے جوہر دکھلائیں۔
ฺ ♡ ✿ฺ ♡ ✿ฺ ♡ ✿ฺ ♡✿ฺ ♡✿ฺ ♡ ✿

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: کوئی دن ایسا👇🏻 نہیں کے جس میں عبادت اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک عشرۂ ذی الحجہ سے زیادہ پسندیدہ ہو۔ (کیونکہ) عشرۂ ذی الحجہ میں ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور اس کی ہر رات کی عبادت شبِ قدر کی عبادت کے برابر ہے۔
تشریح:
لہذا اگر ان دنوں میں کوئی دو روزے رکھے تو دو سال کے روزوں👇🏻
Jul 2, 2022 4 tweets 1 min read
ذی الحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"کوئی دن ایسا نہیں کہ جس میں عملِ صالح اللہ کے یہاں ان (ذی الحجہ کے) دس دنوں سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہو"۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا یا رسول اللہ👇🏻 کیا جہاد بھی ان (ایام کے عمل) کے برابر نہیں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: (ہاں) جہاد بھی ان (دنوں میں کیۓ ہوئے عمل کے) برابر نہیں۔ مگر وہ شخص جو جان و مال لے کر جہاد کے لئے نکلے پھر ان میں سے کوئی چیز بھی واپس نہ لائے"، (نہ جان، نہ مال دونوں قربان کردے، یعنی شہید ہوجائے)۔ (بخاری شریف)
👇🏻
Jun 30, 2022 4 tweets 1 min read
عشرۂ ذی الحجہ میں ناخن اور غیر ضروری بال نہ کترنے کا حکم
”ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جب ذی الحجہ کا مہینہ شروع ہوجائے اور تم میں سے کسی کا قربانی کرنے کا ارادہ ہو تو اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔ (مسلم شریف)
تشریح:
قربانی کرنیوالے👇🏻 کے لئے مستحب ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد قربانی کرنے تک نہ تو اپنے ناخن کترے اور نہ سر کے بال مونڈے، نہ کترے، اور نہ بغل اور ناف کے نیچے کے بال صاف کرے، بلکہ بدن کے کسی حصے کے بال نہ کاٹے۔ قربانی کرنے کے بعد ناخن تراشے اور بال کٹوائے۔
یادرہے ایسا کرنا مستحب ہے👇🏻