Mohsin Hijazee Profile picture
کوڈنگ کالج۔ آئی، سافٹ ویئر اور پروگرامنگ کی تعلیم۔ اردو زبان میں۔ https://t.co/poxiWw011Y https://t.co/cKX3bEJQqz
Aug 1, 2023 5 tweets 2 min read
قصص المعدنیات
میاں صاحب آئی پیڈ پر گوگل ارتھ سے پاکستان کا جائزہ لیتے رہتے تھے اور ٹھنڈی آہیں بھرتے رہتے تھے کہ کاش میں پاکستان کو ایک عالمی طاقت بنا سکوں۔ ایک دن انگلیوں سے ملک کی بالائی جانب زوم کیا تو انہیں سرخی نظر آئی۔ میاں صاحب نے فوری سفارتخانے میں ملٹری اتاشی کو کال ملائی میاں صاحب نے کال ملتے ہی ملٹری اتاشی سے کہا کہ وہ گوگل ارتھ سے گھنٹوں پاکستان کا جائزہ لیتے رہتے ہیں لیکن انہیں کچھ دنوں سے پاکستان کے بالائی طرف سرخ مائل چٹانیں دکھائی دے رہی ہیں جن کی جانچ ضروری ہے۔ ملٹری اتاشی نے ہائی کمان سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔
May 27, 2023 4 tweets 1 min read
کیا وجہ ہے کہ بالعموم سمندر پار پاکستانی پاکستان میں موجود پاکستانیوں سے زیادہ نیچ، زہریلے، گھٹیا،متشدّد، بدزبان، بدتمیز اور شدّت پسند ہیں، وطن پر دعویٰ وطن میں رہنے والوں سے بھی زیادہ اور وطن کے لیے خدمات صفر جبکہ میزبان معاشروں کو بھی حقیر جانتے ان سے نفرت کرتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کا تاثر مختلف ہو لیکن پاکستان میں اپنے ہم وطنوں کے رویّے مجھے ہمیشہ نسبتاً بہتر اور مقابلتاً مصائب کے باوجود قدرے معتدل محسوس ہوئے لیکن پاکستان سے باہر پاکستانیوں کی ایک الگ لالا لینڈ ہے۔ بصد معذرت - نفسیاتی الجھنوں اور نفسیاتی عدم توازن کی گہری چھاپ ہے۔
Dec 3, 2022 17 tweets 5 min read
آپ کے حالات، ملکی حالات پر اتنے منحصر نہیں، جتنے خود آپ پر منحصر ہیں۔ انفرادی و اجتماعی فلاح ہنر، محنت اور اس کے نتیجے میں‌ پیدا ہونے والی اقتصادی سرگرمی میں‌ہے۔
پیشِ خدمت ہے آئی ٹی، پروگرامنگ اور سافٹ وئير کی بلامعاوضہ فاصلاتی تعلیم کے لیے:
کوڈنگ کالج۔
ہنر، محنت، دیانت کچھ اہم سوالات کے جوابات، تاریخ اجرا کے بارے میں تو یہ کہ سلسلہ شروع ہے۔ داخلے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وقت ملنے پر ویب سائٹ البتّہ موجود ہوگی جہاں‌ تمام معلومات اور ٹریک دستیاب ہوں گے۔ پس مظر، کوشش ہے کہ ٹیکنیکل بیک گراؤنڈ کے بغیر بالکل صفر سے آغاز کیا جائے۔
Sep 26, 2022 9 tweets 2 min read
ڈالر ایک commodity ہے جس کی قیمت طلب و رسد جیسے سادہ سے اصولوں پر مبنی ہے۔ گروہی انا کی تسکین کی بات الگ ہے وگرنہ کسی شکتی کانت کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سال ڈیڑھ میں ایسا کوئی معاشی معجزہ ممکن نہیں جو ڈالر کی طلب و رسد کے توازن میں بڑا اور نمایاں فرق پیدا کر سکے۔ ڈالر کی رسد یعنی سپلائی تب بڑھتی ہے جب پاکستان سے یا تو ڈالر کے عوض مال باہر جائے، یا باہر آباد پاکستانی آبادی دس گنا بڑھ جائے یا دس گنا زیادہ ڈالر بھیجنا شروع کردے یا کوئی قرض دے۔
تینوں امکانات بالخصوص سال ڈیڑھ سال میں بعید از امکان ہیں۔
Jan 2, 2022 4 tweets 1 min read
ہیلتھ کارڈ - ہر فیملی کا ایک کارڈ۔ دس لاکھ روپے تک علاج۔ یہ دس لاکھ فی کس ہوگا یا پورے خاندان کے دس لاکھ روپے شمار ہوں گے؟ دس لاکھ پورے سال کی حد ہے یا ماہانہ ہے یا پوری زندگی میں دس لاکھ روپے تک علاج ہو سکے گا؟
نہ اپوزیشن نے پوچھا نہ حکومت نے بتایا نہ صحافی برادری نے زحمت کی۔ میرے خیال میں یہ کچھ یوں ہوگا کہ ہسپتال بیچ دئیے جائیں گے، ہر ہسپتال کو طبّی اخراجات حکومت سے کلیم کرنا ہوں گے جو ظاہر ہے، ادائیگیاں نہیں کرے گی یا بہت مشکل سے کرے گی۔ نتیجتاً ہیلتھ کارڈ کی قبولیت محدود تر اور پرائیوٹ سیکٹر ہی باقی بچے گا، غریب آدمی سرکاری ہسپتال سے بھی جائے گا۔
Mar 27, 2021 4 tweets 1 min read
پاکستان میں ایک ہی سب سے بڑی منظّم اور مقبول سیاسی جماعت ہے باقی اس کے مختلف علاقائی و لسانی ونگ ہیں جیسے کہ ایم کیو ایم اردو اسپیکنگ ونگ، پیپلز پارٹی سندھ ونگ، مسلم لیگ کے مختلف دھڑے پنجاب ونگ، اے این پی وغیرہم پختون ونگ باقی دو دو نشستوں والے مولوی ونگ اس کے علاوہ ہیں۔ الغرض سیاسی، مذہبی، تہذیبی، ثقافتی یا لسانی جھکاؤ اور ذوق کے حساب سے ہر طرح کا پان موجود ہے۔ آپ سندھی پان کھائیے، پختون یا صنعتی ترقی اور سڑکوں والی سونف الائچی منہ میں رکھ لیں آپ کا اپنا ذوق ہے۔ سیاسی پارٹی البتّہ ایک ہی ہے، اس کی فرنچائز اور ونگ البتّہ ہر فلیور میں دستیاب ہیں۔
Jul 1, 2019 13 tweets 3 min read
چند ہفتے پہلے عرض کیا تھا کہ موجودہ پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت میں اسٹیبلشمنٹ کی مکمّل سرپرستی کے بغیر تحریکیں چلانے کا نہ تجربہ ہے نہ حوصلہ۔ اب چونکہ ہر قسم کے بے فکرے، بے وقوف، اٹھائی گیرے، لچّے لفنگے سامنے بطور facade موجود ہیں جنہیں صرف گالم گلوچ اور نعرے بازی ہی کرنا ہے، سو یہ نظام کامیابی کے ساتھ 2030 تک بھی آرام سے چلے گا۔
Apr 20, 2019 4 tweets 1 min read
If you're a minority of any sort anywhere - religious or ethnic, east or west, next 50 to 70 years will be very tough. The current largely accepted liberal values will decay further as opportunist populists will be exploiting the situation. Numerous examples. The United West has fallen. It's just not announced and accepted as yet because if that happens, it'll act as catalyst. The ideas of individuality, liberty and diversity have had enough. Now would be integration, transformation as new values. Mass conversions, retention centers.