سیاہ کارم®™ Profile picture
‏‏حیدریم , قلندرم , مستم بندہِ مرتضی علی ہستم
Feb 24 13 tweets 3 min read
ہم کیوں قبر کی نعمتوں کے بارے میں بات نہی کرتے،
ہم یہ کیو‌ں نہیں کہتے کہ وہ سب سے بہترین دن ہوگا جب ہم اپنے رب سے ملیں گے۔
ہمیں یہ کیوں نہی بتایا جاتا کہ جب ہم اس دنیا سے کوچ کریں گے تو ہم ارحم الراحمین کی لامحدود اور بیمثال رحمت اور محبت کے سائے میں ہوں گے، وہ رحمان جو ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔
کیوں ہمیشہ، صرف عذاب قبر کی باتیں ہو رہی ہیں،
کیوں ہمیں موت سے ڈرایا جا رہا ہے،
ہم کیوں اس بات پرمصر ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صرف عذاب ہی دے گا،
ہم یہ کیوں نہی سوچتے کہ ہمارا رب ہم پر رحم کرے گا۔
Feb 23 34 tweets 7 min read
امامِ حسین علیہ السلام کا مقام و مرتبہ

امام عالی مقام کی ولادت باسعادت ہجرت کے چوتھے برس تین شعبان المعظم کو ہوئی۔ جب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ کی پیدائش کی خوشخبری سنائی گئی تو آپ تشریف لائے اور نومولود کو گود میں لے کر دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت فرمائ Image اور اپنی زبان مبارک نومولود کے منہ میں دے دیا۔ ساتویں دن امام عالی کا عقیقہ کیا گیا۔نبی کریم کی پُرشفقت گود میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے پرورش پائی۔ یہ وہ گود تھی جواسلام کا گہوارہ تھی وہ حسنین کریمین علیھم السلام کی تربیت کا گہوارہ بنی، دوسری طرف علی مرتضیٰ علیہ السلام جو
Feb 20 7 tweets 2 min read
ایک مرتبہ حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللّہ علیہ (آپ) کہیں سے گزر رھی تھیں ۔
دیکھا کہ ایک شخص لوگوں کو جنت کے بارے میں ترغیب دلا رھا تھا ،
آپ رک گئیں اور فرمایا ؛
" میاں خدا سے ڈرو ،
تم لوگوں کو کب تک اللّٰہ پاک کی محبت سے غافل رکھو گے ۔ تمہیں چاھیے کہ پہلے اپنے خدا کی محبت کی تعلیم دو ،
پھر جنت کا شوق دلاؤ "
اس شخص نے جب آپکی بات سنی تو تنک کے بولا ؛
" اے دیوانی جا اپنا رستہ لے "
حضرت رابعہ بصریؒ کہنے لگیں کہ ؛
" میں تو دیوانی نہیں ھوں ۔
ھاں تو نادان ضرور ھے کہ راز کی بات نہ سمجھ سکا ۔
ارے جنت تو قید خانہ ھے ،
Nov 6, 2023 8 tweets 2 min read
سقراط جب بچہ تھا، تو روزانہ ایک راستے پر چہل قدمی کے لیے جایا کرتا تھا۔
اس راستے میں ایک کمہار کا گھر تھا، جو مٹی کے برتن بنایا کرتا تھا۔ وہ کمہار کے پاس جا کر بیٹھ جاتا اور اسے غور سے تکتا رہتا ۔ اسے برتن بننے کا عمل دیکھنا بہت اچھا لگتا تھا ۔
ایک دن کمہار نے اس کی محویت دیکھ کر اپنے پاس بلایا اور پوچھا۔
" بیٹا ! تم یہاں سے روز گزرتے ہو اور میرے پاس بیٹھ کر دیکھتے رہتے ہو ۔۔۔۔۔ تم کیا دیکھتے ہو؟"
" میں آپ کو برتن بناتے دیکھتا ہوں اور یہ عمل مجھے بہت اچھا لگتا ہے دیکھنا ۔۔۔۔۔ اس سے میرے ذہن میں چند سوال پیدا ہوئے ہیں ۔۔۔۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں۔ "
Oct 24, 2023 16 tweets 4 min read
سقراط نے جب زہر کا پیالہ پیا تو ایتھنز کے حکمرانوں نے سکھ کا سانس لیا کہ اُن کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا جہنم رسید ہوا،
یونان کی اشرافیہ جیت گئی،
سقراط کی دانش ہار گئی۔
وقت گزر گیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جنگ آزادی لڑنے والے ولیم والس کو جب انگلینڈ کے بادشاہ ایڈورڈ اوّل نے گرفتار کیا تو اُس پر غداری کا مقدمہ قائم کیا،
اسے برہنہ کرکے گھوڑوں کے سموں کے ساتھ باندھ کر لندن کی گلیوں میں گھسیٹا گیا اور پھر ناقابل بیان تشدد کے بعد اُسے پھانسی دے کر لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔
اُس وقت کا بادشاہ جیت گیا،
ولیم والس ہار گیا۔
وقت گزر گیا۔
Sep 5, 2023 12 tweets 3 min read
لندن کا مشہور رائل البرٹ ہال تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ھوا تھا۔ سب کی نظریں پردے پر گڑی ھوئی تھیں۔ ہر ایک آنکھ اپنے پسندیدہ کامیڈین کی ایک جھلک دیکھنے کو بیقرار تھیں۔
چند ھی لمحوں بعد پردہ اٹھا اور اندھیرے میں ایک روشن چہرہ جگمگایا جس کو دیکھ کر تماشائی اپنی سیٹوں سے کھڑے ھو گئے اور تالیوں کی گونج میں اپنے پسندیدہ کامیڈین کا استقبال کیا۔
یہ گورا چٹا آدمی مشہور امریکی کامیڈین ایمو فلپس تھا۔ اس نے مسکراتے ھوئے چہرے کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بڑی ھی گھمبیر آواز میں بولا
"دوستو میرا بچپن بہت ھی کسمپرسی کی
Aug 7, 2023 23 tweets 3 min read
ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺭﻭﻣﯽؒ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ!
”ﺍﯾﮏ ﺷﯿﺮﯾﮟ ﺯﺑﺎﻥ ﺁﺩﻣﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﺩﺭﺯﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻣﺰﮮ ﺩﺍﺭ ﻗﺼﮯ ﺳﻨﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﻬﺎ، ﺩﺍﺳﺘﺎﻥ ﮔﻮ ﺍﺗﻨﯽ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﺭﮐﻬﺘﺎ ﺗﻬﺎ ﮐﮧ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﺍﭼﻬﺎ ﺧﺎﺻﺎ ﺩﺭﺯﯼ ﻧﺎﻣﮧ ﻣﺮﺗﺐ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﺗﻬﺎ..!!
ﺟﺐ ﺍﺱ ﺁﺩﻣﯽ ﻧﮯ ﺩﺭﺯﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﻮﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﮑﺎﺭﯼ ﺳﮯ ﮔﺎﮨﮑﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﭙﮍﺍ ﻏﺎﺋﺐ ﮐﺮﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ
Jul 23, 2023 14 tweets 3 min read
آپ نے کبھی سوچا کہ امام حسن ع اور امام حسین ع کی پانچ چھ سال کی عمر تک تو واقعات ملتے ہیں مگر اس کے بعد تاریخ میں ان کا ذکر صرف تب ہوا جب ان کی شہادت ہوئی۔
کئی نامور اصحاب حضرت سلمان فارسی کہ جس کے بارے میں نبی کریم نے فرمایا کہ اگر علم ثریا ستارے پر بھی ہو اہل فارس وہاں پہنچ جائیں۔
حضرت ابوذر کہ جنہیں زمین پر سب سے سچا انسان قرار دیا۔
حضرت مقداد جن کی جنت مشتاق ہے۔
حضرت ایوب انصاری جو نبی کریم کے مدینہ میں میزبان تھے۔
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری جو نبی کریم سے لے کر ان کی پانچویں نسل تک حیات رہے۔
Jul 2, 2023 10 tweets 2 min read
شیخ صاحب منبر پر چڑھے، مائیک تھاما، اور سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے صبر و استقامت کی تلقین اور اسراف نہ کرنے کے متعلق وعظ دینے لگے.
حاضرین میں موجود، ایک خاکروب بھی تھا، وہ اپنی جگہ پر کھڑا ہوا اور کچھ کہنے ہی لگا تھا کہ حاضرینِ مجلس نے اسے ٹوکتے ہوئے کہا، دوران خطبہ اپنی حاجت نہیں پیش کی جاتی، صبر کرو، خطاب مکمل ہو لینے دو.
خاکروب کہنے لگا کہ وہ عرصہ دراز سے محترم شیخ کی پیروی کر رہا ہے، لہذا اسے بولنے دیا جائے، کیوں کہ اس سے بہتر موقع میسر ہونا مشکل ہے.
خاکروب نے اجازت کا اشارہ پاتے ہی کہنا شروع کردیا:
Jun 23, 2023 5 tweets 2 min read
کہتے ہیں کہ پرانے وقتوں میں کسی حاکم نے ایک بڑی گزرگاہ کے بیچوں بیچ ایک چٹانی پتھر ایسے رکھوا دیا کہ گزرگاہ بند ہو کر رہ گئی۔ اپنے ایک پہریدار کو نزدیک ہی ایک درخت کے پیچھے چھپا کر بٹھا دیا تاکہ وہ آتے جاتے لوگوں کے ردِ عمل سُنے اور اُسے آگاہ کرے۔ اتفاق سے جس پہلے شخص کا وہاں سے گزر ہوا وہ شہر کا مشہور تاجر تھا جس نے بہت ہی نفرت اور حقارت سے سڑک کے بیچوں بیچ رکھی اس چٹان کو دیکھا، یہ جانے بغیر کہ یہ چٹان تو حاکمِ وقت نے ہی رکھوائی تھی اُس نے ہر اُس شخص کو بے نقط اور بے حساب باتیں سنائیں جو اس حرکت کا ذمہ دار ہو سکتا تھا۔
Jun 22, 2023 24 tweets 5 min read
*ایک جج صاحب اپنی بیوی کو*
*طلاق کیوں دے رہے ہیں*، ؟؟؟؟

رونگٹے کھڑے کر دینے والا
سچا واقعہ۔۔

کل رات ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے زندگی کی کئی پہلوؤں کو چھو لیا۔
قریب شام کے7بجےہونگے ،موبائل کی گھنٹی بجی۔ اٹھایا تو ادھر سے رونے کی آواز ۔۔۔ میں نے چپ کرایا اور پوچھا کہ بھابی جی آخر ہوا کیا ؟؟
ادھر سے آواز آئی آپ کہاں ہیں؟ اور کتنی دیر میں آ سکتے ہیں؟
میں نے کہا آپ پریشانی بتائیں اور بھائی صاحب کہاں ہیں؟ ۔ اور ماں کدھر ہیں۔آخر ہوا کیا ہے؟
لیکن ادھر سے صرف ایک ہی رٹ کہ آپ فوراً آجائیے۔
Jun 22, 2023 10 tweets 2 min read
کہتے ہیں کہ پرانے وقتوں میں کسی حاکم نے ایک بڑی گزرگاہ کے بیچوں بیچ ایک چٹانی پتھر ایسے رکھوا دیا کہ گزرگاہ بند ہو کر رہ گئی۔ اپنے ایک پہریدار کو نزدیک ہی ایک درخت کے پیچھے چھپا کر بٹھا دیا تاکہ وہ آتے جاتے لوگوں کے ردِ عمل سُنے اور اُسے آگاہ کرے۔ اتفاق سے جس پہلے شخص کا وہاں سے گزر ہوا وہ شہر کا مشہور تاجر تھا جس نے بہت ہی نفرت اور حقارت سے سڑک کے بیچوں بیچ رکھی اس چٹان کو دیکھا، یہ جانے بغیر کہ یہ چٹان تو حاکمِ وقت نے ہی رکھوائی تھی اُس نے ہر اُس شخص کو بے نقط اور بے حساب باتیں سنائیں جو اس حرکت کا ذمہ دار ہو سکتا تھا۔
Jun 22, 2023 15 tweets 2 min read
ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ...
ﺩﮨﻠﯽ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﮞ ﭘﮍﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﻧﺎﻣﯽ ﺷﺨﺺ ﺁﺗﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﻼﺗﺎ تھا
ﺍﯾﮏ مرتبہ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻭﻟﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﮨﻮﺍ، ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﻧﮯﺍﻧﮭﯿﮟ ﺑﮍﯼ عزت و ﺗﮑﺮﯾﻢ ﺳﮯﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ،
ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮ ﺟﺐ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﻣﺎﻧﮓ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎﮨﮯ؟
Jun 21, 2023 7 tweets 2 min read
(اگر کسی کا دل میں نے جانے انجانے میں دُکھا دیا ہو... تو مجھے معاف کردیں...)
تاریخ کی سب سے طاقتور ترین معذرت ۔۔۔!!!!

جب حضرتِ ابوذرؓ نے بلالؓ کو کہا . . .
"اے کالی کلوٹی ماں کے بیٹے! اب تو بھی میری غلطیاں نکالے گا . . ؟ بلال یہ سن کر غصے اور افسوس سے بے قرار ہو کر یہ کہتے ہوے اٹھے خدا کی قسم!
میں اسے ضرور بالضرور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے اٹھاؤں گا!!
یہ سن کر اللہ کے رسول کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ نے ارشاد فرمایا:
ابوذر! کیا تم نے اسے ماں کی عار دلائی؟؟؟
Oct 8, 2022 13 tweets 3 min read
چہرہ ہے کہ انوارِ دو عالم کا صحیفہ
آنکھیں ہیں کہ بحرین تقدس کے نگین ہیں

ماتھا ہے کہ وحدت کی تجلی کا ورق ہے
عارِض ہیں کہ “والفجر” کی آیات کے اَمیں ہیں

گیسُو ہیں کہ “وَاللَّیل” کے بکھرے ہوئے سائے
ابرو ہیں کہ قوسینِ شبِ قدر کھُلے ہیں گردن ہے کہ بَر فرقِ زمیں اَوجِ ثُریا
لَب صورتِ یاقوت شعاعوں میں دُھلے ہیں

قَد ہے کہ نبوت کے خدوخال کا معیار
بازو ہیں کہ توحید کی عظمت کے عَلم ہیں

سینہ ہے کہ رمزِ دل ہستی کا خزینہ
پلکیں ہیں کہ الفاظِ رُخِ لوح و قلم ہیں
Feb 13, 2022 59 tweets 13 min read
جھنگ بازار کی مائی جھنڈی

میں اتنی دنیا پھری پر جھنگ بازار کی مائی جھنڈی کے سوا کوئی ایسا نہیں ملا جو ٹھوک بجا کر کہتا ہو کہ اسنے اللہ کو دیکھا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ مائی جھنڈی کون تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کافر، پاگل، جاہل یا پھر کوئی مجذوب۔ پر میں نے اسے بڑے یقین سے، بار بار کہتے سنا ہے کہ اسنے اللہ کو دیکھا ہے۔ وہ کہتی

"میں نے اللہ کو دیکھا۔ اللہ نے مجھے دیکھا اور وہ ہنس پڑا"

وہ پرانا دور تھا۔ لوگوں کا علم کم پر دل بہت بڑا تھا۔ اتنا بڑا کہ کیا خبر اس میں واقعی اللہ پاک رہتا بھی ہو۔
Feb 12, 2022 4 tweets 1 min read
اس آدمی کو نہیں معلوم کہ نیچے سانپ بھی ہے جو عورت کو ڈس رہا ہے۔ عورت بھی نہیں جانتی کہ مرد کے اوپر ایک بڑا کچلنے والا پتھر ہے۔ عورت سوچتی ہے: میں گرنے والی ہوں! اور میں نہیں چڑھ سکتی کیونکہ سانپ مجھے کاٹتے جا رہا ہے! یہ مرد تھوڑا اور طاقت کا استعمال کر کے مجھے کھینچ کیوں نہیں لیتا.!!؟ آدمی سوچتا ہے: "مجھے بہت تکلیف ہے! پھر بھی میں اس کو اتنا کھینچ رہا ہوں جتنا میں کر سکتا ہوں مگر یہ خود تو کوشش ہی نہیں کر رہی اوپر آنے کی سارا بوجھ مجھ پر ڈال دیا ہے.!!؟
Feb 12, 2022 5 tweets 1 min read
مولانا روم سے 5 سوال پوچھے گئے۔*
*مولانا روم کے جواب غور طلب ہیں۔*

.
سوال ۔ 1 ۔ خوف کس شے کا نام ہے ؟
جواب ۔ غیرمتوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے ۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک مُہِم جُوئی میں تبدیل ہو جاتا ہے سوال ۔ 2 ۔ حَسَد کِسے کہتے ہیں ؟
جواب ۔ دوسروں میں خیر و خُوبی تسلیم نہ کرنے کا نام حَسَد ہے ۔ اگر اِس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رَشک اور کشَف یعنی حوصلہ افزائی بن کر ہمارے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
Feb 12, 2022 4 tweets 1 min read
*نفس کی سرکشی اور طاقت*
کسی نے نفس کی سرکشی کی مہیب طاقت دیکھنی ہوتو تنہائی میں خود کو لے کر بیٹھ جاۓ اور اللہ کے ذکر میں لگ جاۓ ۔آنے دے جو بھی سوچ آتی ہے۔۔۔ سوچ کو مت روکے ۔۔۔ بس ذکر کرتا رہے ۔۔۔ وہ خوب دیکھ لے گا کہ ان کا نفس اللہ سے کس قدر بیزار ہے ۔ اگر ایک گھنٹہ ذکر کرنے کا ارادہ کیا ہے تو نفس ایک گھنٹے میں زندگی دوبھر کر دیتا ہے ۔۔۔ اپنی بے چینی اور ڈپریشن کو دیکھنے کا اس سے اچھا موقع کوئی نہیں۔ نفس جسم کو ستاۓ گا irritate کرے گا۔ درد، بے چینی، خارش گھبراہٹ اور نجانے کیسے کیسے احساسات، جذبات پیدا کرے گا۔
Feb 12, 2022 8 tweets 2 min read
(میرے الفاظ اور خیالات ہیں، لہذا غلطی کی صورت میں اصلاح کا خیر مقدم ہے)

اللہ کریم اپنے محبوب بندوں کی اہانت گوارا نہیں کرتا،

•ابلیس نے سیدنا آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کیا، خود کو اللہ کے رسول سے بہتر سمجھا، اللہ کریم نے ابلیس کو قیامت تک ملعون اور مردود قرار دیا •نمرود نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالنے کی جرات کی، اللہ کریم نے ایک مچھر کو نمرود کی دردناک موت کا سبب بنادیا
Feb 10, 2022 13 tweets 3 min read
ابا جی مارنے کے بہت شوقین تھے . ''باپ کی طرف پاؤں کر کے بیٹھتا ہے '' ایک تھپڑ .
''کھانے میں اتنی دیر لگا دی '' پھر ایک تھپڑ ۔
سارے دن میں کتنے ھی تھپڑ کھانے کے موقع آتے رہتے .
اور تو اور ابا جی پڑھے لکھے بھی نہیں تھے. جو سکول میں پڑھ کر آتا, گھر آ کر ابا جی کو پڑھانا میری ذمہ داری تھی . ابا جی کو سبق یاد نہ ھوتا تو بھی دو تھپڑ مجھے ھی پڑتے '' خود کچھ سیکھ کر آئے گا تو باپ کو سکھائے گا ناں ''
دادی اماں بتاتی تھیں کہ ابا جی بچپن سے بہت نالائق بچے تھے. کتنی کوشش کر لی لیکن پڑھ کر نہ دیا.