Osama Zia Bismil Profile picture
سابق مدیر | قلم کار | سخن پرست | ادب دوست | کتب بین | طالبِ علم | استاد
Nov 5, 2020 11 tweets 3 min read
علامہ اقبال صاحب سے منسوب اشعار جو ان کے نہیں ہیں۔ اس میں بیشتر اشعار شاعری کے معیار پر بھی پوری نہیں اترتے۔

قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
(یہ شعر مولانا محمد علی جوہر صاحب کا ہے)
بحوالہ سالنامہ سیارہ 1992
#اردو

👇1 مسجد خدا کا گھر ہے کوئی پینے کی جگہ نہیں
کافر کے دل میں چلے جا وہاں پر خدا نہیں

(یہ شعر سوشل میڈیا پر غالب اور فراز کے درمیان باقاعدہ مکالمے کی صورت میں گھوم رہا ہے۔ ایسے عین سوال و جواب والے اشعار تین مختلف ادوار کے شعرا میں وقوع پزیر ہونا بذات خود مشکوک ہے۔ )
👇2