Biggest platform of Pakistan Tourism on X.
Promotion of Tourism in Pakistan,
Latest Updates Info about Tourist Spots,
Aug 6, 2023 • 9 tweets • 3 min read
تحریر: نوید اشرف
انسانیت مرگئ لیکن کے ٹو فتح ہوگیا
کوہ پیمائی ایک کھیل اور شوق نہیں رہا بلکہ تماشا بن گیا ہے بڑی بڑی نیپالی کمپنیاں آتی ہیں ۔۔ایک دن میں دو دو سو بندوں کو سمٹ کرواتی ہیں پیسے بٹورتی ہیں اور چلی جاتی ہیں
کے ٹو کی تاریخ بدل چکی ہے اس سال تقریبا تین سو کے قریب
کوہ پیماؤں نے دنیا کے دوسرے بڑے پہاڑ کے ٹو کو سر کیا
نیپالی کمپنیاں آئیں،
دنیا بھر سے گاہک پھنسا کر لائیں۔پاکستان سے گدھے ،خچر اور انسان کرایہ پر لیے
پاکستانی کمپنیوں کو پیسہ کھلایا
اور کروڑوں روپے کما کر واپس نیپال چلے گیے
لیکن امسال 27 جولائ 2023 کو ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ
Jul 11, 2023 • 4 tweets • 2 min read
ریل گاڑی میں باتھ روم کب بنے؟
ریل مسافر اوکھیل چندراسین نے 1909 میں ریلوے آفیسر کو شکایتی مراسلہ لکھا۔ ملاحظہ ہو
جناب ڈویژنل ریلوے آفیسر !
"میں ریل پہ سفر کررہا تھا۔ بسیار خوراکی کے سبب میرے پیٹ میں شدید مروڑ اٹھنے لگے۔ ریل احمد پور سٹیشن پر رکی تو میں حاجت کے لیے اترگیا۔
ابھی حاجت روائی جاری تھی کہ گارڈ نے سیٹی بجادی۔ سیٹی سن کر میں سٹپٹاگیا اور اس عالم میں دوڑ لگائی کہ ایک ہاتھ میں لوٹا اور دوسرے ہاتھ سے میں نے لنگوٹ پکڑا ہوا تھا۔
ریل کو جا لینے کی تگ و دو میں دھڑام سے گر پڑا۔ سٹیشن پر موجود کیا خواتین اور کیا حضرات سبھی نے میرے کھلے پچھواڑے
Jul 7, 2023 • 9 tweets • 2 min read
ویک اینڈ ٹور
گلیات
اگر آپ پنجاب کے کسی بھی ایریا میں رہتے ہیں تو، آخری ورکنگ ڈے کی ایوننگ کو نکلیں اور رات کا سفر کریں،
اسلام اباد / پنڈی والے فیض آباد یا پیر ودھائ سے لوکل وین لیں،
نھتیا گلی / ڈونگلہ گلی کی ۔۔ " مری والی نہی لینی "
یہ بس اڈے ہیں ۔۔ فیض آباد / پیر ودھائ
پنڈی سے نتھیا گلی کا راستہ تقریباً تین سے چار گھنٹے ہے
رہائش کدھر رکھیں
نتھیا گلی، مین بازار اتر کے آپ کسی بھی ہوٹل میں اسٹے کرلیں، چار سے پانچ ہزار پر ڈے پہ مناسب کمرہ مل جائے گا
کب اور کیسے نکلنا ہے
ایک بار نتھیا گلی پہنچ گئے تو، سب سے پہلے مبارک ہو آپ کو ۔۔ آپ پاکستان کی
May 29, 2023 • 5 tweets • 2 min read
سیاحت کے آداب:
بھلے دور کے سیاح حقیقت میں سیاحت کی غرض سے تشریف لاتے تھے
آنے سے پہلے پوچھتے ہمارے لئے اچھی سی لوکیشن پر گیسٹ ہاؤس کا انتخاب کرنا بازار سے زرا دور ہو ، ویو بہت اچھا ہو کمرے صاف ستھرے ہوں
اور ہونا بھی یہی چاہیے کہ آپ جب کنکریٹ کی بلڈنگز سے نکل کر دور وادیوں کا
رخ کرتے ہیں تو جہاں ٹھہریں وہاں کم از کم انجوائے کر سکیں، سکون سے قدرت کو دیکھیں محسوس کر سکیں
جب کہ آج کل کے آریٹیفیشل سیاح
سب سے پہلے پوچھتے ہیں وائی فائی ہے، فاسٹ فوڈ ہے
اور پھر ساری رات یہاں بھی آ کر موبائل فون میں مصروف رہتے ہیں
انہیں گردو پیش کی خبر نہیں رہتی
بھئی یہ
May 6, 2023 • 5 tweets • 2 min read
کشمیر کی وادی لیپہ کا سرخ چاول جو 600 روپے کلو سے بھی مہنگا بکتا
پاکستان سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں سفید رنگ کا چاول ہی پایا جاتا ہے۔ مگر سفید کے علاوہ سرخ، براون اور کالے رنگ میں بھی چاول دنیا کے مختلف حصوں میں کاشت کئے جاتے ہیں۔
آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں کاشت ہونے
والے سرخ چاول کی مانگ بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمت 650 روپے فی کلو سے بھی اُوپر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وادی لیپہ میں پیدا ہونے والے سرخ چاول کی بیجائی سے لے کر کٹائی تک کہ تمام مراحل بلکل دیسی طریقے سے سرانجام دئیے جاتے ہیں اور مشینی پراسیس سے بلکل پاک ہیں۔ چاول کی فصل
May 6, 2023 • 6 tweets • 2 min read
نانگا پربت بیس کیمپ
نانگا پربت بیس کیمپ کیسے جایا جا سکتا ہے؟
اگر ہم اپنا سفر اسلام آباد سے شروع کریں تو ہزارہ موٹروے سے ہوتے ہوئے ہم بالاکوٹ تک پہنچتے ہیں اور بالاکوٹ سے آگے ناران اور بابو سر ٹاپ سے ہوتے ہوئے چلاس اور پھر چلاس سے گورنر فارم اور پھر رائیکوٹ برج پر پہنچتے ہیں
راستے میں خوبصورت وادیاں، آبشاریں، بل کھاتی سڑکیں، اور برف سے ڈھکی چوٹیاں آپ کا استقبال کرتی ہیں۔
رائیکوٹ برج سے آپ جیپ کا سفر کرتے ہوئے تاتو ویلج تک پہنچتے ہیں دوستوں یہ جیپ ٹریک دنیا کے خطرناک ترین رستوں میں شامل ہوتا ہے۔
یہاں سے آپ کا پیدل سفر شروع ہوتا ہے اور راستے میں
May 5, 2023 • 4 tweets • 2 min read
Now every Saturday and Sunday
Make your weekend special
Experience the History by Night at Lahore Fort
Ticket: PKR 1200/- per person
Meeting point: Fort Road Food Street (Roshnai Gate)
Timings: 7:30pm – 9:30pm
Contact Details: 0302-4111511 / 0332-3985706
For Online tickets: bit.ly/3UQZwfg
Tickets are also available at:
*Walled City of Lahore Authority Office -- 54-Lawrence Road, Imdad Bilqees Building, Lahore
ATTRACTIONS ILLUMINATED AND OPENED FOR PUBLIC FOR THE FIRST TIME AT NIGHT:
Mar 16, 2023 • 6 tweets • 2 min read
مسجد شب بھر
لاہور کے شاہ عالم چوک میں ایک ایسی مسجد واقع ہے، جسے ایک رات میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس مسجد کی اتنے قلیل وقت میں تعمیر کی وجہ اور واقعہ بھی انتہائی دلچسپ اور ایمان افروز ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ انگریزوں کے دور میں اس مقام سے ایک مسافر کا گزر ہوا اور اس نے یہاں نماز ادا
کی، جبکہ یہ علاقہ اس وقت ہندوؤں کی اکثریت کا حامل تھا۔ ہندوؤں کو یہ برداشت نہ ہوا اورانہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ معاملہ عدالت تک جا پہنچا اور وہاں ہندوؤں کا مؤقف تھا کہ اس جگہ پر مندر تعمیر ہوگا جبکہ مسلمان یہاں مسجد تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ اس موقع پر مسلمانوں کے وکیل نے انہیں
Mar 16, 2023 • 5 tweets • 2 min read
الیاسی مسجد، ایبٹ آباد
الیاسی مسجد انتہاٸی دلچسپ تاریخ رکھتی ہے 1932 سے پہلے یہاں موجود قدرتی پانی کا اک نا ختم ہونے والا چشمہ جو ہر وقت پوری آب وتاب سے بہتا ہے اور اتنا بڑا چشمہ شاید ہی کہیں ہو۔
1932 میں یہاں ہندو مسلم تنازع شدت اختیار کر گیا کیونکہ اس قصبہ نواں شہر کے باسی
مسلمان یہاں مسجد بنانا چاہتے تھے اور ہندو مندر۔ لیکن جب تنازع میں شدت آٸی تو ڈپٹی کمشنر نے شرط رکھی کے جو یہاں صبح پہلے پہنچا یہ جگہ اسی کی ہوگی چنانچہ مسلمان ساری رات جاگتے رہے اور صبح سب سے پہلے یہاں پہنچے اور یہاں مسجد بنانا شروع کی ڈپٹی کمشنر نے بھی مسلمانوں کو اجازت دی اور
Mar 15, 2023 • 4 tweets • 2 min read
شوگراں سری پایے
شوگران: کیوائی بالاکوٹ سے 23کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں ایک خوبصورت ندی ہے۔ کیوائی سے ایک پختہ سڑک شوگران کو جاتی ہے۔برف پوش پہاڑوں کے درمیان شوگران ایک خوبصورت جگہ ہے۔ شوگران میں شام کا منظر نہ بھولنے والا ہوتا ہے۔ یہاں فاریسٹ ریسٹ ہاؤس اور ہوٹل بن چکے ہیں۔
تمام موبائل فون کمپنیوں نے اپنے ٹاور بھی وہاں لگا دیے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء میسر ہیں۔ یہاں کا بہترین ہوٹل پائن پارک ہے۔ شوگران کی اونچائی 7750فٹ ہے۔
سری، پائے، مکڑا، پہاڑ، منا میڈوز: شوگران سے سری 6کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ راستہ کچا ہے۔ بذریعہ جیپ جایا جا سکتا ہے۔ سری کی
Mar 14, 2023 • 9 tweets • 3 min read
Astronomical Watch of Astronomical World
یہ نام اس نایاب گھڑی Watch کا ہے جس نے ہمارے نظام شمسی کے ماڈل کو اپنے اندر سمایا ہوۓ ہیں اور ایک شاندار ایجاد جس نے فلکیات سے محبت کرنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے
سیاروں کے ناقابل یقین نظارے کو اپنے اندر سمانے والی اس گھڑی
کے پہلے ماڈل کو بننے میں اڑھاٸ سال لگے
اس گھڑی میں 396 چھوٹے پرزے ایک وقت میں ایک ساتھ حرکت کرتے ہیں
جناب Giguet کے مطابق اس گھڑی کا سب اہم حصہ جس کو بنانے میں دوسرے حصوں کی نسبت بہت مشکل پیش آٸ وہ اس کے اندر سیاروں کے نظام کو ترتیب دینا تھا مگر اس گھڑی کو استعمال کرنا آسان
Mar 9, 2023 • 11 tweets • 3 min read
نیلم ویلی کی سیر و تفریح کرنے کا آسان طریقہ:
نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نیلم ویلی آنے کے لیے اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس ہائی وے مری سے ہوتے ہوئے آئیں۔ ایکسپریس ہائی وے کے اختتام پر بائیں
جانب مری روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا سفر جاری رکھیں۔ (ہزارہ سے آنے والے معزز مہمان ہزارہ موٹر وے کا استعمال کریں)
کوہالہ پل کراس کرنے کے بعد ریاست آزاد جموں و کشمیر کا آغاز ہوتا ہے۔ کوہالہ سے تقریباً ایک گھنٹہ کے فاصلے پر مظفرآباد شہر واقع ہے۔ سیاح حضرات
زیتون کا باغ لگائیں ہزار سال تک بھرپور منافع کمائیں
ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ پاکستان میں ایک مرتبہ زیتون کا باغ لگا لیں تو وہ کم از کم ایک ہزار سال تک پھل دیتا رہے گا.
زیتون کن کن اضلاع میں لگایا جاسکتا ہے؟
زیتون کے باغات پنجاب سمیت پاکستان کے تمام علاقوں میں
کامیابی سے لگائے جا سکتے ہیں. حتی کہ چولستان میں بھی زیتون کی کاشت ہو سکتی ہے.
لیکن فی الحال زیتون کی کاشت کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کی ساری توجہ پوٹھوہار کے علاقوں پر مرکوز ہے.
زیتون کس طرح کی زمین میں لگایا جاسکتا ہے؟
زیتون کا پودا ہر طرح کی زمینوں مثلاََ ریتلی، کچی، پکی،
Jan 7, 2023 • 5 tweets • 2 min read
الائی کا نام شاید آپ نے پہلی بار سنا ہو مگر یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ کوئی چھوٹا سا گاؤں نہیں بلکہ ضلع بٹگرام کی تحصیل ہے اور یہاں تک آپ تھاکوٹ سے کسی بھی گاڑی، موٹرسائیکل یا پبلک ٹرانسپورٹ پہ با آسانی پہنچ سکتے ہیں۔ تھاکوٹ سے الائی تک ٹوٹل سفر ایک سے دو گھنٹے کا ہے۔یہاں بازار
سے ضروریات زندگی کی ہر چیز مل جاتی ہے، پیراڈائز گیسٹ ہاؤس یہاں کا سب سے اچھا ہوٹل ہے
الائی شہر سے قریب ترین مقام گلئی میدان ہے جہاں جانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ سے لے کر روڈ اور پیدل ٹریک موجود ہے، موجودہ سیاسی نمائندگان اور وادئ الائی کی عوام گلئی میدان میں ٹوورازم کے فروغ کے لئے
Oct 22, 2022 • 5 tweets • 2 min read
اٹینشن!
سنوفال میں جب کار کے شیشے اور دروازے بند ہوں تو باہر سے تازہ ہوا ، جس میں زندگی کی سب اہم ضرورت جو آکسیجن ہے وہ کار کے اندر آنا بند ہو جاتی ہے۔ کار میں جتنے زیادہ افراد ہوں گے، ہیٹر کے چلنے اور ان کے سانس لینے کی وجہ سے آکسیجن اتنی تیزی سے ختم ہو گی۔ اگرچہ ہیٹر باہر سے
ہوا بھی کھینچ رہا ہوتا ہے لیکن ٹریفک جام میں جب گاڑیاں ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتی ہیں تو اگلی گاڑی کا دھواں جس میں کافی مقدار میں کاربن مونو آکسائیڈ ہوتی ہے وہ بھی پچھلی گاڑی کے اندر آنا شروع ہو جاتا ہے ۔ کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے چند منٹوں میں موت واقع ہو جاتی ہے ۔ انسان