Saqib Raja Profile picture
#Politics #Civilian_Supremacy🇵🇰 🇦🇺
Kamal Ansari Profile picture 1 subscribed
May 18, 2020 17 tweets 4 min read
اپنی زندگی کے تجربات اور مشاہدات سے ایک ٹکڑا آپ کی نذر..

یہ ان دنوں کی بات ہے جب اقوام متحدہ نے مجھے ایک ایسے سرکاری ادارے میں کنسلٹنٹ کے طور پر بھیجا جہاں اکثریت فوجی افسران کی تھی یہی وہ دور تھا جب مجھے اس مخلوق کو قریب سے دیکھنے اور ان کے ساتھ براہ راست کام کرنے کا موقع ملا
1 اس ادارے میں 5 ڈائریکٹر جنرل ایک چئیرمین کے ماتحت کام کرتے تھے جن میں سے 3 فوجی اور 2 سول سروس سے تعلق رکھتے تھے.. ادارے کا چئیرمین حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل تھا.. میرے فرائض منصبی میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے طور پر ایک سویلین ڈائریکٹر جنرل کو سپورٹ فراہم کرنا تھا
2
Mar 16, 2020 15 tweets 4 min read
تھریڈ: کرونا وائرس اور نوعِ انسانی کو درپیش چیلنج

(اس تھریڈ میں اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے.. جو لوگ چاہیں وہ کاپی رائٹ کی پروا کیے بغیر ان معلومات کو شئیر کر سکتے ہیں)

1 وہ منکرین جو تاریخ کے واقعات کا مذاق اڑاتے تھے کہ نمرود جیسے بادشاہوں کے بادشاہ کو اللہ نے ایک مچھر کے ذریعے کیسے مار دیا.. ابرہہ کو اس کے لشکر سمیت ابابیل جیسے پرندے کے ہاتھوں کیسے نیست و نابود کر دیا.. اب وہ دہریے ایک نظر نہ آنے والے وائرس کی تباہ کاریوں سے سخت خوفزدہ ہیں
2
Jan 5, 2020 6 tweets 2 min read
تھریڈ... حقیقی جمہوریت کیا ہوتی ہے - ایک روشن مثال

آسٹریلیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے نہایت خطرناک شکل اختیار کر لی ہے.. ملک کا ایک بڑا حصہ اس وقت آتشزدگی کی لپیٹ میں ہے.. خلا سے لی گئی آسٹریلیا کی اس تصویر سے صورت حال کی نزاکت کا ادراک ہوتا ہے

1 آگ نے جب آبادیوں کو اپنی گرفت میں لینا شروع کیا تو وزیراعظم سکاٹ موریسن نے فوج طلب کی جو اس وقت ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے..آج ایک چھوٹے سے ہفتہ وار میگزین نے زیرِ نظر تصویر شائع کی ہے جس کے مطابق دو فوجی ایک خاندان کو محفوظ مقام کی طرف لے کر جا رہے ہیں

2
Dec 17, 2019 4 tweets 1 min read
نواز شریف نے مشرف کےخلاف جب 2013 میں مقدمہ قائم کروایا تو انھیں چوہدری نثار کے ہاتھ پیغام بھجوایا گیا کہ آگ سے مت کھیلو ورنہ عبرت کا نشان بنا دیے جاؤ گے، نیازی اور قادری کے دھرنے دلوا کر 2014 میں زبردست دباؤ ڈالا گیابالآخر عدلیہ کو استعمال کرتے ہوئے زچ ہو کر اقتدار سے نکالا گیا
1 نواز شریف نے اقتدار کھویا، جیلیں برداشت کیں، اپنی بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ دیا اور بیٹی، داماد، بھائی اور بھتیجے کی قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور آخر میں اپنی صحت کو قربان کر دیا مگر ثابت کر دیا کہ باطل قوتوں سے حوصلے اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہر ایرے غیرے کا کام نہیں
2
Nov 29, 2019 12 tweets 3 min read
تھریڈ: جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن - کون جیتا کون ہارا

(بحیثیت ایک سمندر پار پاکستانی یہ میری ذاتی رائے ہے جس سے آپ کھل کر اختلاف کر سکتے ہیں)

1/12 سب سے پہلے یہ بتا دوں کسی لیفٹیننٹ جنرل کو اس توسیع سے نقصان نہیں پہنچا کیونکہ چاروں اہل سینئر جرنیل (ہمایوں عزیز، نعیم اشرف، شیر افگن اور بلال اکبر) 10 دسمبر 2020 کو ریٹائر ہوں گے اس لیے عملی طور پر اس سے پہلے نئے چیف کا فیصلہ ہونے تک انھیں مسئلہ نہیں ہوگا

2/12
Oct 3, 2019 9 tweets 2 min read
تھریڈ - الوداع طارق جمیل صاحب

الوداع طارق جمیل

1992 میں آپ سے پہلی ملاقات ذکریا مسجد ویسٹریج راولپنڈی میں محترم ہمسائے محمد شاہ صاحب کے ہمراہ ہوئی، اس دن سے لے کر آج تک آپ کے سینکڑوں بیان سنے، سالہا سال تقریباً روزانہ گاڑی میں آپ کے تبلیغی بیانات سن کر سفر کٹتا رہا

1 لوگوں نے آپ پر تنقید کی تو آپ کا ہر فورم پر دفاع کیا، کبھی آپ کو شہرت کا بھوکا کہا گیا تو کبھی طالبان کا خاموش حامی کبھی آپ کو امیروں اور سیلیبریٹیز کے جھرمٹ کا شوقین کہا گیا تو کبھی مبالغہ آرائی سے بھرپور خودساختہ کہانیاں تخلیق کرنے والا چرب زبان مولوی

2
Jul 20, 2019 9 tweets 2 min read
تحقیق پر مبنی تھریڈ - آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے فوج پر اثرات

پاکستانی فوج کی تاریخ میں آج تک ایکسٹینشن پانے والے 4 سٹار جرنیلوں جنھوں نے بطور آرمی چیف یا کمانڈر انچیف یا وائس چیف کام کیا ان کے نام اور ان کے عہدے کی میعاد مندرجہ ذیل ہے

1/8
1. ایوب خان (18 سال 2 ماہ- 17 جنوری 1951 سے 25 مارچ 1969 تک)
2. موسیٰ خان (8 سال)
3. یحییٰ خان (5 سال 3 ماہ)
4. ٹکا خان (4 سال)
5. ضیاء الحق (12 سال 6 ماہ)
6. سوار خان (4 سال)
7. پرویز مشرف (9 سال)
8. اشفاق پرویز کیانی (6 سال)

2/8
Jul 9, 2019 8 tweets 3 min read
تھریڈ - پاکستان کا نیا آرمی چیف کون بنے گا (ایک تجزیہ)

اگر جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہوئی تو کس نے پاکستان کی طاقتور ترین کرسی پر بیٹھنا ہے - دیکھئیے اس تھریڈ میں

1/8
اس وقت فوج میں 3 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز ہیں

1. عاصم باجوہ
2. صادق علی
3. عامر ریاض

یہ تینوں 23 ستمبر 2019 کو ریٹائر ہو رہے ہیں. چونکہ نئے آرمی چیف نے 29 نومبر کو عہدہ سنبھالنا ہے لہذا ان تینوں میں سے کوئی بھی ترقی نہیں پا سکے گا

2/8
Jun 12, 2019 9 tweets 3 min read
تھریڈ......عمران خان کا قوم سے خطاب
عمران خان کے سپورٹرز ضرور پڑھیں.....
@ImranKhanPTI اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں صحابۂ کرام کے بارے میں ارشاد فرمایا:
رضی اللہ عنہم و رضو عنہ ہ
وہ اللہ سے راضی ہوئے اور اللہ ان سے راضی ہوا...

عمران خان نے کہا ہے (نقل کفر باشد کفر نہ باشد) کہ جنگ بدر میں صرف 313 صحابہ کرام نے جنگ میں حصہ لیا اور باقی سب ڈر کے مارے شامل نہ ہوئے....
Apr 12, 2019 8 tweets 3 min read
تھریڈ
#اسلامی_صدارتی_نظام

ایک تنقیدی جائزہ
@ImranKhanPTI
@betterpakistan
@Ahmad_Noorani
@TalatHussain12
@MaryamNSharif جب کرسی کی طلب نشے سے بھی زیادہ ہو گئی تھی اور نادیدہ مقتدر حکمرانوں کے کندھے استعمال کر کے حقیقی سیاسی طاقتوں کو دیوار سے لگا کر دھاندلی سے کرسی حاصل کی گئی تھی اس وقت ہم کہہ رہے تھے کہ اس کٹھ پتلی عہدے کا تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا جلد ہی تم ایک بار پھر کنٹینر پر کھڑے ہو گے(2)
Mar 9, 2019 13 tweets 3 min read
تھریڈ

نوازشریف صاحب کی صحت کے مسائل اور انکے ساتھ نصب شدہ حکومت کا غیر انسانی، سفاک اور تضحیک آمیز رویہ ۔

A
@MaryamNSharif ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے ایک قومی راہنما کے علاج کے حقائق سامنے رکھتا ہوں جنھیں باقاعدہ تصدیق کے بعد لکھا جا رہا ہے:
1. دل کے ایک 70 سالہ مریض کو تین مختلف ہسپتالوں میں گھمایا گیا
2. مریض نے اپنے ذاتی ڈاکٹر سے ملنے کی کوشش کی مگر انکار کر دیا گیا

B