Ahmed Ashfaq Profile picture
لکھتے رہے جنوں کی حکایاتِ خوں چکاں ہر چند اس میں ہاتھ ہمارے قلم ہوئے
May 28, 2023 5 tweets 2 min read
ابھی منوج باجپائی کی فلم "صرف ایک بندہ کافی ہے" ریلیز ہوئی۔فلم ایک نابالغ بچی کےساتھ ایک مذہبی پیشوا کی جنسی زیادتی کےموضوع پر ہے۔منوج ایک وکیل کا ہےجو بچی کا کیس لڑتا ہے۔حالات اسطرح بنا دیےجاتے ہیں کہ بچی کےوالدین کو یقین ہو جاتاہے کہ بچی پر آسیب ہےجس کا علاج بابا کر سکتے ہیں

+ Image بچی کاباپ جب منوج کو وکیل کرتا ہے تو منوج کیس لیتے ہوئے یہ واقعہ سناتے ہیں:

ایک بائیک والا تیز بائیک چلا رہا تھا،جب وہ سگنل سےسو میٹر کےفاصلے پر تھا تو ایک باپ اپنے بیٹےکو سڑک پار کرا رہا تھا۔ بائیک والے نےدیکھا تو بریک مارا مگر سنبھالتےسنبھالتے بھی پہیہ بچے کےپیر پر چڑھ گیا۔

+
Nov 3, 2022 4 tweets 2 min read
میں آج کے واقعے کو ڈرامہ نہیں کہتا۔ کہنے کی ضرورت ہی نہیں۔ میں اے پی ایس کو بھی عمران کی فیس سیونگ نہیں کہتا۔ یہ بھی زیادتی ہے۔

اگر میں ایسا کہوں تو میرے پاس کیا وجہ رہ جائے گی کہ میں سانحہ کارساز کو ڈرامہ نہ کہوں؟ بینظیر کی موت کو ان کی پارٹی کا پلان نہ کہوں؟ بشیر بلور کی موت کو پوائنٹ اسکورنگ نہ کہوں؟ افتخار حسین کے بیٹے کی شہادت کو سیاسی فائدہ نہ تسلیم کروں؟ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر بم حملوں کو بھی ان کا اپنا ہی کام کیوں نہ کہوں؟ مصطفی کمال کے ملین مارچ پر پولیس کریک ڈاؤن کو بھی ملی بھگت کیوں نہ سمجھوں؟