SBGillani Profile picture
#Metaphysics #Tasawwuf #Sufism #Tawheed #Psychology
Mar 28, 2022 14 tweets 3 min read
دیوار
(Fiction?)

"جو آج تک مجھے دیکھ نہیں سکا، وہ عشق کیا کرے گا مجھ سے."

گھر لوٹنے کے بعد سورج ڈھلنے تک وہ کھڑکی کا پردہ ہٹا کے رکھتی تھی. اس کی پیدائش سے پہلے پردہ اس کی زندگی کا ایک حصہ تھا، اس کے ارد گرد ایک دیوار، جس کے اندر اس کی دنیا اس قدر حسین تھی کہ باہر کی دنیا کی کمی ہی کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی. زندگی تو مگر کبھی ایک سی نہیں رہتی چاہے دیوار کے اِس پار ہو یا اُس پار.