شین Profile picture
جو دِکھ رہا ھے اُسی کے اندر جو اَن دِکھا ھے۔۔ وہی شاعری ھے
Aug 11, 2022 4 tweets 2 min read
وقت کی بوڑھی جِپسی یہ کہتی ہے مجھ سے
لوگ جو اتنی چلدی بؤرھے ہو جاتے ہیں
تو کیسے لگنے لگتے ہیں!
رخساروں پر زردی۔۔۔آنکھوں کے نیچے بد رنگ گڑھے سے
اورآنکھوں کے دائیں بائیں
کسی پرندے کے پہنجے کے نقش سے جیسے گڑھے ہوئے ہوں
بال سفید تو تھے ہی ، لیکن
1
#اردو_زبان #اردو_زبان
2
زردی مائل ہو کر جیسے
گاڑھی مٹی کی رنگت میں رنگے گئے ہوں
اور خمیدہ کمر نے اونچی اُٹھی ہوئی اکڑی گردن کو
جیسے جھک کر
نیچے دیکھ کے چلنے پر مجبور کیا ہو!”
ہنستے ہنستے وقت کی بوڑھی جِپسی یہ کہتی ہے مجھ سے
" شائستہ جی ، آپ بتائیں
کیا یہ حالت آپ کی بھی ہونے والی ہے؟”
Aug 10, 2022 7 tweets 3 min read
#اردو_زبان
کتا۔۔
کمدار دبے پاؤں چلتا ہوا آیا جھک کر میرے کان میں سرگوشی کی کہ سائیں تھانیدار آیا ہے. میرے منہ کا مزہ کڑوا ہو گیا.
اس وقت؟
تھانیدار ہاتھ باندھے اوطاق میں داخل ہوا اور میرے گھٹنوں کو عقیدت سے چھو کر ہاتھ باندھے باندھے کھڑا ہو گیا. #اردو_زبان
میں نے ابرؤ کے اشارے سے معاملہ پوچھا.
سائیں بات تو چھوٹی سی ہے پر آپ کے علم میں رہے کہ آپ کے کمی کمین سر پر آ رہے ہیں.
آپ کا کمی باسو باگڑی آج تھانے نالش لے کر آیا تھا کہ چھوٹے سائیں نے بازار میں اس کی بیٹی کی اوڑھنی پکڑی تھی.
اور تُو یہاں مجھے یہاں یہ خبر دینے آیا
Jun 3, 2022 14 tweets 9 min read
کچھ ہمارے بارے ،،،
ایک مرتبہ کسی جنگل میں ، شکار پر 2 بادشاہوں کی ملاقات ہو جاتی ہے، ان کی اچھی علیک سلیک ہوجاتی ھے تو وہ ایک دوسرے کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دیتے ہیں، پہلا بادشاہ پہل کرتا ھے اور وہ دوسرے بادشاہ کو کہتا ھے کہ آپ میرے ملک کا دورہ کریں
#وہ_کون_تھا
#اردو_زبان #وہ_کون_تھا
#اردو_زبان
دوسرا بادشاہ جب پہلے بادشاہ کے ملک پہچتا ھے تو دیکھتا ھے کہ بہت خوبصورت ملک ھے ، بہت زرخیز ھے ، لوگ کام کر رہے ہیں ، اس کا استقبال بھی زبردست کیا جاتا ھے ، بڑی مہمان نوازی سے قوم پیش آتی ھے ، کوئی اس کی چپل اٹھا رہا ھے کوئی ہاتھ دھلا رہا ھے ، کوئی